کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن
کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن Karachi Cantonment Station | |||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن | |||||||||||||||||||||
محل وقوع | داؤد پوتا روڈ کراچی، سندھ 74000 پاکستان | ||||||||||||||||||||
متناسقات | 24°50′38″N 67°02′28″E / 24.8438°N 67.0412°E | ||||||||||||||||||||
مالک | وزارت ريلوے | ||||||||||||||||||||
لائن(لائنیں) | |||||||||||||||||||||
پلیٹ فارم | 8 | ||||||||||||||||||||
ٹریک | 8 | ||||||||||||||||||||
روابط | 22-A, 1-D, 4-H, 19-D | ||||||||||||||||||||
تعمیرات | |||||||||||||||||||||
ساخت قسم | معیاری | ||||||||||||||||||||
معذور رسائی | |||||||||||||||||||||
دیگر معلومات | |||||||||||||||||||||
اسٹیشن کوڈ | KC | ||||||||||||||||||||
تاریخ | |||||||||||||||||||||
سابقہ نام | فریئر اسٹریٹ اسٹیشن | ||||||||||||||||||||
خدمات | |||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||
محل وقوع | |||||||||||||||||||||
کراچی میں کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کا مقام |
کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا مرکزی ریلوے اسٹیشن ہے۔ اس اسٹیشن کی تعمیر کا آغاز برطانوی دور میں 1896ء میں شروع ہوا اور 1898ء میں 80,000 روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔ ابتدا میں یہ فریر اسٹریٹ ریلوے اسٹیشن کہلاتا تھا۔ اس ریلوے اسٹیشن پر ہسپتال، مسجد اور تھانے سمیت مختلف سہولیات موجود ہیں۔ یہ ڈاکٹر داود پوتا روڈ، صدر کے قریب واقع ہے۔ حکومت سندھ نے کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو محفوظ ورثہ قرار دے دیا ہے۔
یہاں سے ریل گاڑیاں پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں جن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، ملتان، کوئٹہ، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر، جہلم، ہری پور، نوشہرہ، سبی، اٹک، لاڑکانہ، کوہاٹ، خانیوال، میانوالی، کوٹری ، ڈیرہ غازی خان ، بھکر ، گوجرخان ، شیخوپورہ ،سیالکوٹ، نارووال، شورکوٹ، ساہیوال، اوکاڑہ، سکھر،منڈی بہاؤ الدین، بدین، میر پور خاص، دادو اور جیکب آباد شامل ہیں۔ کراچی ریلوے اسٹیشن پر ہر ٹرین آدھے گھنٹے کے لیے رکتی ہے۔
تاریخ
[ترمیم]کراچی کا یہ اہم ریلوے اسٹیشن، کراچی کینٹ اور کراچی چھاؤنی کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ یہ صدر کے علاقے کی مشہور سڑک داؤد پوتا روڈ پر واقع ہے۔ اسے ماضی میں فریئر اسٹریٹ ریلوے اسٹیشن بھی کہا جاتا تھا۔ اس ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کا آغاز 1896ء میں ہوا تھا اور یہ کام 1898ء میں مکمل ہوا۔
ماہرینِ تعمیرات کے مطابق کینٹ اسٹیشن کی عمارت رومن اور اطالوی طرزِ تعمیر کا نمونہ ہے۔ اس کا مرکزی دروازہ رومن گوئتھک طرزِ تعمیر کا نمونہ ہے جب کہ ستونوں میں اطالوی طرزِ تعمیر کی جھلک ملتی ہے۔ اس کے پلیٹ فارموں کی تعداد 5 ہے، جب کہ ٹریک کی تعداد 8 ہے۔
کراچی کینٹ کا ریلوے اسٹیشن مسافر ٹرینوں کی آمد ورفت کے حوالے سے مصروف اسٹیشن ہے جہاں سے مختلف ٹرینیں اپنی منزل کی طرف روانہ ہوتی ہیں۔
سہولیات
[ترمیم]کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن میں تقریباً تمام سہولیات موجود ہیں۔ یہاں گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے ایک بڑی کار پارگنگ موجود ہے۔ ٹرینوں میں جگہ محفوظ کرنے کے لیے ایڈوانس اور کرنٹ ریزرویشن کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ تمام پلیٹ فارموں میں کھانے پینے کے اسٹول ہیں۔ پلیٹ فارم ایک پر کتابوں کا اسٹول پیزا ہٹ اور رحمت شریں طعام خانوں کی شاخیں واقع ہیں۔
ریلوے اسٹیشن کوڈ
[ترمیم]پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کا کوڈ KC ہے۔
رابطے کی معلومات
[ترمیم]کراچی ریلوے اسٹیشن کا رابطہ نمبر ' ہے۔ مزید معلومات کے لیے کراچی ریلوے اسٹیشن کے بکنگ آفس جا سکتے ہیں یا 117 پر پاکستان ریلوے کے نمائندے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ذرائع نقل و حمل
[ترمیم]اسٹیشن کے بالکل باہر بس اسٹاپ اور ٹیکسی اسٹینڈ ہے، جس سے مسافروں کے لیے اسٹیشن آنے اور جانے میں آسانی ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ گرین لائن بس کے لیے قریب ترین اسٹیشن تھوڑی ہی دوری پر ہے۔ اور کراچی سرکلر ریلوے کا بھی اسٹیشن نزدیک ہے۔
ٹرین سروسز
[ترمیم]مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- پاکستان ریلوے کی ویب گاہ آرکائیو شدہ 1 فروری 2021 بذریعہ وے بیک مشین