مندرجات کا رخ کریں

شکارپور، پاکستان

آزاد دائرۃ المعار��، ویکیپیڈیا سے
شکارپور، پاکستان
انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ ضلع شکارپور ،  ضلع سکھر ،  تالپور خاندان ،  کلہوڑا سلطنت   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 28°00′00″N 68°40′00″E / 28°N 68.666666666667°E / 28; 68.666666666667   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 13 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 155400 (2017)  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
جیو رمز 1165108  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نقشہ

شکارپور پاکستان کے صوبہ سندھ کا شہر ہے جو اسی نام کے ضلع و تحصیل کا صدر مقام بھی ہے۔ اس کی بنیاد 1417ء کو رکھی گئی، یہ داؤد پوتروں کی شکار گاہ تھی اسی نسبت سے اسے شکار پور کا نام ملا، یہ دریائے سندھ کے بائیں کنارے سے 29 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ذرائع نقل و حمل

[ترمیم]

شکارپور شمالی سندھ میں سکھر اور جیکب آباد کے درمیان دو قومی شاہراہوں (قومی شاہراہ 65 اور قومی شاہراہ 55) کے سنگم پر واقع ہے۔ یہ دونوں شاہراہیں بالترتیب سندھ کو بلوچستان سے اور سندھ و بلوچستان دونوں کو پنجاب سے منسلک کرتی ہیں۔ این 55، جسے عام طور پر انڈس ہائی وے کہا جاتا ہے، دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر واقع قومی شاہراہ (این-5 یا نیشنل ہائی وے) کے بعد دوسرا اہم ترین راستہ ہے جو کراچی کو پشاور سے منسلک کرتا ہے۔ جبکہ این 65 سکھر سے شروع ہو کر کوئٹہ پر ختم ہوتا ہے اور بلوچستان کو صوبہ سندھ سے منسلک کرنے والی ایک اہم شاہراہ ہے۔ علاوہ ازیں شکارپور سے بذریعہ انڈس ہائی وے رتودیرو بھی پہنچا جا سکتا ہے جہاں سے گوادر کے لیے ایک موٹر وے زیر تعمیر ہے جسے ایم-8 کہا جاتا ہے۔

شکارپور قومی ریلوے لائن کے اس حصے پر واقع ہے جو سکھر اور لاڑکانہ کو بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ سے ملاتی ہے۔ علاوہ ازیں شہر سے کراچی اور ملک بھر کے دیگر شہروں کے لیے بسیں، ویگنیں اور دیگر ذرائع بھی دستیاب ہیں۔

اہمیت

[ترمیم]

ماضی میں شکارپور ایران اور وسط ایشیا سے بذریعہ قندھار ہندوستان آنے والے قافلوں کے لیے ایک اہم پڑاؤ کی حیثیت رکھتا تھا تاہم برطانوی راج میں سکھر کی اہمیت بڑھ جانے کے باعث شکارپور اپنی قدر کھو بیٹھا۔ تاہم اپنی مٹھائیوں اور اچاروں کے باعث آج بھی سندھ بھر میں شہرت رکھتا ہے۔

اہم شخصیات

[ترمیم]

شکارپور نے پاکستان کو کئی اہم شخصیات سے نوازا ہے جن میں سب سے معروف سندھی و اردو کے مشہور شاعر شیخ ایاز تھے۔ آپ کے علاوہ درج ذیل اہم شخصیات کا تعلق ضلع شکارپور سے تھا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ شکارپور، پاکستان في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2024ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) وline feed character في |accessdate= في مكان 15 (معاونت)