مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:تعارف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویکیپیڈیا کو جنوری 2001ء میں شروع کیا گیا تھا اور اردو ميں اس کا آغاز 27 جنوری، 2004ء میں ہوا۔ اور پہلا مضمون 5 مارچ کو لکھا گیا۔
اردو ویکیپیڈیا ایک ایسی آن لائن ویب سائٹ ہے جہاں مختلف علوم پر بکھری ہوئی معلومات کو نہ صرف یکجا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے بلکہ ان میں اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔ منصوبہ بہت بڑا بلکہ عظیم ہے، مگر افرادی قوت ناپید۔ مقصد علم کی تمام شاخوں کو عام آدمی کی سمجھ کے مطابق بنا کر پیش کرنا ہے کیونکہ یہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی اس قطرہ قطرہ سے بننے والے دریا میں ٹپکانے کے لیے کوئی موضوع، کچھ معلومات، کوئی لفظ ہو تو بلا کسی ہچکچاہٹ کے شامل کر دیجیے کہ اسی طرح یہ دریا، بنجر زمین کو سیراب کرنے کے قابل ہوسکتا ہے۔ کسی بھی قوم کا تشخص اور قوم کی ترقی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ قوم علم و عمل کے میدان میں کس طرح کے طرزِ عمل کا مظاہرہ کرتی ہے اور اردو ویکیپیڈیا آپ کو وہ موقع فراہم کرتا ہے، جہاں آپ نا صرف یہ کہ علمی میدان میں عملی طور پر بآسانی اردو کا تشخص اجاگر کر سکتے ہیں بلکہ خود اپنی شناخت بھی بنا سکتے ہیں۔

ویکیپیڈیا کیا ہے؟

ویکیپیڈیا ایک دائرۃ المعارف ہے جسے مشترکہ طور پر اس کے قارئین اور ناظرین ہی تحریر کرتے ہیں۔ یہ دائرۃ المعارف ایک خاص قسم کی ویب سائٹ کا استعمال کرتا ہے جو ویکی کہلاتی اور تحریری اشتراک میں سہولت پیدا کرتی ہے۔ لاتعداد افراد، ہر منٹ بے شمار ترامیم و اضافے کر کے ویکیپیڈیا کو مستقل ترقی دے رہے ہیں۔ یہ تمام ترامیم ویکیپیڈیا میں دائیں جانب موجود حالیہ تبدیلیاں میں تاریخ وار دیکھی جا سکتی ہیں؛ اس کے علاوہ صفحات میں کی گئیں ترامیم، ان صفحات کے ---- تاریخچہ ---- میں محفوظ ہو جاتی ہیں جنھیں آپ ---- ترمیم --- کے بٹن کے برابر میں موجود، تاریخچہ پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔ نامناسب و بے ہودہ ترامیم کو فوراً حذف کر دیا جاتا ہے۔

چند فوائد

  1. ویکیپیڈیا ایک عالمگیر ویب سائٹ ہے اور اس پر لکھی گئی آپ کی تحریر بھی عالمگیر ہوگی۔
  2. ویکیپیڈیا آپ کو ورلڈ وائڈ ویب پر لامحدود فضا (space) مہیا کرتا ہے، جس پر آپ جس قدر چاہیں اپنے قلم کی صلاحیت استعمال کر سکتے ہیں۔
  3. ویکیپیڈیا آپ کو اپنا ذاتی صفحہ (Profile Page) مہیا کرتا ہے، جس پر آپ اپنے بارے میں جو کچھ تحریر کرنا چاہیں اور جس قدر کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔
  4. ویکیپیڈیا آپ کو قلمی دوست مہیا کرتا ہے جو ہر وقت اور ہر مرحلے پر آپ کے ساتھ ہوں گے۔
  5. ویکیپیڈیا آپ کو ہر مشکل پر فوری مدد فراہم کرے گا تاکہ آپ اپنی تحریر بخوبی مکمل کر سکیں۔
  6. آپ کا جو مضمون بھی جامع اور معیاری ہوگا ویکیپیڈیا اس کو منتخب مضمون کا درجہ دے کر صفحۂ اول کی زینت بنائے گا۔
  7. آپ کا نام آپ کے ہر مضمون کے تاریخچہ میں ہمیشہ کے لئےمحفوظ ہو کر تاریخ کی زینت بنے گا۔

آپ کیا کر سکتے ہیں؟

آپ بے فکر ہو کر کوئی بھی تحریر یا ترمیم کرسکتے ہیں اور اس میں کسی قسم کے تذبذب یا فکر سے کام نہ لیں — اس ویکیپیڈیا میں ہر کوئی تقریباً ہر صفحے میں ترمیم کرسکتا ہے اور یہ آپ کو اپنی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ بس یہ ہے کہ اس میں لکھنے والوں کو بھی اپنی تحریروں میں معیار اور اخلاقی اقدار کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔ اگر کوئی نقص محسوس ہو تو اسے دور کر دیں، اگر کہیں کوئی ہجے کی غلطی ہو تو اسے درست کر دیں اور اگر کوئی کمی ہو تو اسے بہتر کرنے کی کوشش کریں۔

ویکیپیڈیا کے استعمال سے آپ اسے کو��ی نقصان نہیں پہنچائیں گے اور اسے آزادانہ اور بے فکر استعمال کرنے سے اس میں کوئی ٹوٹ پھوٹ یا خرابی نہیں پیدا ہوگی اور کوئی نقص ہو بھی گیا تو اسے درست کیا جا سکتا ہے۔ لہذا قدم بڑھائیے؛ کچھ لکھیے، کچھ درست کیجئے اور اس کو معلومات کا ایک بہترین ذخیرہ بنانے کے لیے اپنی کوششیں صرف کیجئے!




مزید دیکھیے

ویکیپیڈیا زیرو