پدمنی
پدمنی | |
---|---|
(تمل میں: பத்மினி) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 جون 1932ء [1] تریوینڈرم |
وفات | 25 ستمبر 2006ء (74 سال)[2] چنئی |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم اداکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ ، رقاصہ ، [[:فلمی ہدایت کار|فلمی ہدایت کارہ]] ، [[:اداکار|ادکارہ]] |
پیشہ ورانہ زبان | ملیالم |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (برائے:کاجل ) (1966) |
|
دستخط | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
پدمنی نے 16 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز ہندی فلم کلپنا (1948) میں بطور ڈانسر کیا [3][4] [5]۔ انھوں نے تقریباََ 30 سال تک 250 کے قریب فلموں میں کام کیا۔ پدمنی نے ہندوستانی فلم میں متعدد مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ، جن میں سیواجی گنیسن ، ایم جی رام چندرن ، این ٹی راما راؤ ، راج کپور ، شمی کپور ، پریم نذیر ، راجکمار ، جیمنی گنیسن اور ایس ایس راجندرن شامل ہیں۔ وہ سیواجی گنیسن کے ساتھ 59 فلموں میں نظر آئیں۔وہ زیادہ تر تامل فلموں میں اداکاری کرتی تھیں۔ ان کی دو بہنیں للیتا اور راگنی بھی فلمی اداکارہ اور رقاصائیں تھیں اور یہ تینوں بہنیں ٹراونکور بہنیں کہلاتی تھیں [6]۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]جنوبی بھارت اور ماضی کی مشہور بالی وڈ اداکارہ۔ تھرو اننتا پورم میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے کلاسیکی رقص میں مہارت حاصل کی۔ اپنے فلمی سفر کا آغاز انھوں نے جنوبی بھارت کی فلموں سے کیا۔ ا��ھوں نے تمل، ملیالم، تیلگو اور کنڑ زبانوں میں کئی کامیاب فلمیں کیں۔ لیکن بالی وڈ کی شہرت انھیں ممبئی کھینچ لائی۔
فلمی کیریئر
[ترمیم]ایزائی پدم پڈو ، جو سن 1950 میں ریلیز ہوئی ، ان کی تامل میں پہلی فلم تھی۔ سیواجی گنیسن کے ساتھ ان کی رفاقت کا آغاز 1952 میں پانام سے ہوا تھا۔ ان کی کچھ مشہور تامل فلموں میں سمورنا رامائنم (1958 کی فلم) ، تھانگا پدھومائی ، انبو ، کٹو روزا ، تھلنا موہنمبل ، ویتنام ویڈو ، ایدر پارادھاٹھو ، منگیئر تھلکم اور پوو پوچوڈاوا شامل ہیں۔ ان کی کچھ مشہور ملیالم فلموں میں پرسننا ، ، واواہیتھا ، ادھیاپیکا ، کمارا سمبھوم ، نوکیتھدوراتھو کننم ناٹو ، واستھوہرہ اور ڈولر شامل ہیں۔
بالی ووڈ کی دو مشہور فلموں میں ان کا جوڑی راج کپور کے ساتھ بہت مقبول ہوئیں؛ میرا نام جوکر اور جس دیش میں گنگا بہتی ہے۔ پدمنی نے راج کپور کے ساتھ ایک اور فلم عاشق (1962) بھی کی۔ ان کی دیگر بالی ووڈ فلموں میں امردیپ (1958 )، پائل (1957)، افسانہ (1966) ، واسنا (1968) ، چندا اور بجلی (1969) اور بابو بھائی مسٹری کی مہابھارت (1965) شامل ہیں۔ [3]
1957 میں انھوں نے بالی وڈ فلم میں بننے والی فلم 'پائل' میں کام کیا۔ اس کے بعد وہ بابو بھائی مستری کی فلم مہابھارت کی ہیروئین بنیں لیکن انھیں زیادہ شہرت راج کپور کی فلم جس دیش میں گنگا بہتی ہے سے ملی جس میں ان کے حسن کے ساتھ ان کے کلاسیکی رقص نے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا۔ راجکپور کے ساتھ انھوں نے فلم میرا نام جوکر میں بھی کام کیا۔راج کپور کے علاوہ پدمنی نے راج کمار اور دیو آنند کے ساتھ بھی فلمیں کیں۔
شادی اور امریکا ہجرت
[ترمیم]رامچندرن کے ساتھ شادی کے بعد انھوں نے فلموں کو خیر باد کہہ دیا اور امریکا جا بسیں۔فلمیں چھوڑنے کے بعد بھی رقص کو وہ اپنی زندگی سے نہیں نکال سکیں اور 1977ء میں انھوں نے نیو جرسی میں پدمنی سکول آف فائن آرٹس کی بنیاد ڈالی۔ یہاں انڈین کلاسیکی رقص کی تعلیم دی جاتی ہے، اس اسکول کا شمار امریکا کے بڑے اور قدیم اسکول میں کیا جاتا ہے۔
پدمنی کا انتقال چنئی (مدراس )میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0655803/ — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولائی 2016
- ↑ اشاعت: نیو یارک ٹائمز — تاریخ اشاعت: 2 اکتوبر 2006 — Padmini Ramachandran, 74, Actress and Dancer, Is Dead
- ^ ا ب "Front Page : Queen of Tamil cinema no more"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 26 ستمبر 2006۔ 3 جنوری 2013 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جون 2011
- ↑ Padmini Ramachandran – Indian Actress and Dancer – Obituary
- ↑ "Beauty, charm, charisma"۔ دی ہندو۔ Chennai, India۔ 29 ستمبر 2006۔ 2008-02-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-20
- ↑ "Entertainment / Interview : The tillana glitter is intact"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 24 ستمبر 2004۔ 2004-11-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-06-07
- 1932ء کی پیدائشیں
- 12 جون کی پیدائشیں
- 2006ء کی وفیات
- 25 ستمبر کی وفیات
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- بھارتی ٹیلی ویژن اداکارائیں
- تریوینڈرم کی اداکارائیں
- تمل سنیما کی اداکارائیں
- تمل ٹیلی ویژن کی اداکارائیں
- تیلگو سنیما کی اداکارائیں
- فلم فیئر فاتحین
- ملیالم فلمی اداکارائیں
- ملیالم ٹیلی ویژن کی اداکارائیں
- مملکت تراونکور کی خواتین
- مملکت تراونکور کی شخصیات
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- ہندی ٹیلی ویژن کی اداکارائیں