ویکیپیڈیا:منتخب ایام/مئی
- واقعات
- 1707ء - انگلستان اور اسکاٹ لینڈ الحاق کر کہ سلطنت برطانیہ بن گئے۔
- 1929ء - 7.2 میگاواٹ کے کوپت داغ زلزلے نے ایران اور ترکمانستان کے سرحدی علاقے کو ہلا کر رکھ دیا جس کی زیادہ سے زیادہ شدت 9 (پرتشدد) تھی، 3,800 تک ہلاک اور 1,121 زخمی ہوئے۔
- 1945ء - دوسری جنگ عظیم: سرخ فوج کی پیش قدمی کے بعد ڈیمن میں اجتماعی خودکشی میں 2,500 افراد ہلاک ہوئے۔
- 2004ء - دس نئے ممالک (اسٹونیا، پولینڈ، چیک جمہوریہ، سلوواکیہ، سلووینیا، قبرص، لتھووینیا، لیٹویا، مالٹا، ہنگری ) نے یورپی یونین کی رکنیت اختیار کر لی۔
- ولادت
ولادت
[ترمیم]- 1078ء - المستظہر باللہ، خلافت عباسیہ کا اٹھائیسواں خلیفہ
- 1930ء ـ کمال احمد رضوی، پاکستانی ڈراما نویس، اداکار، مصنف
- 1941ء - عبد الماجد، پاکستانی ماہر فلکیات اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سائنس دان
- 2004ء - چارلی ڈی امیلیو، امریکی اداکارہ اور رقاصہ
- وفات
- 408ء - آرکادیوس، رومی شہنشاہ
- 1896ء - ناصر الدین شاہ، قاجار ایران کے چوتھے بادشاہ
- 1993ء - رانا سنگھے پریماداسا، سری لنکا کے تیسرے صدر
- 1994ء - ایرٹن سینہ، برازیلی ریسنگ ڈرائیور
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1972ء - صبح سویرے کیلوگ اور والیس، ایڈاہو کے درمیان واقع سنشائن مائن میں آگ لگ گئی، جس سے 91 مزدور ہلاک ہو گئے۔
- 2004ء - یلوا قتل عام تقریباً 630 مسلمانوں کو عیسائیوں نے قتل کیا۔
- 2008ء - سمندری طوفان نرگس نے برما میں لینڈ فال کیا 138,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے۔
- 2014ء - بدخشاں، افغانستان میں دو مٹی کے تودے گرنے سے 2500 افراد لاپتہ ہو گئے۔
- ولادت
- 1912ء - غازی بن فیصل، عراق کا بادشاہ
- 1935ء - فیصل دوم (تصویر میں)، عراق کے بادشاہ
- 1953ء - جمال عبدالطیف، امریکی باسکٹ بال کھلاڑی
- 1972ء - ڈوین جانسن، امریکی اداکار اور پیشہ ور پہلوان
- وفات
- 1941ء - ابراہیم طوقان، فلسطینی شاعر
- 1979ء - گیلیو ناٹا، اطالوی کیمیادان اور نوبل انعام یافتہ
- 1997ء - جان ایکلس، آسٹریلوی ماہر اعصابیات، طبیب اور نوبل انعام یافتہ
- 2011ء - اسامہ بن لادن، القاعدہ کے پہلے جنرل امیر
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1860ء - چارلز پانزدہم سویڈن کے بادشاہ بن گئے۔
- 1947ء - جاپان میں آئینی جمہوریت کا قیام عمل میں آیا۔
- 1952ء - قطب شمالی پر پہلا ہوائی جہاز اترا۔
- 1956ء - پہلے عالمی جوڈو کپ کا ٹوکیو میں انعقاد ہوا۔
- ولادت
- 1902ء - الفرڈ کاسٹلر، فرانسیسی طبیعیات دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1933ء - سٹیون وینبرگ، امریکی طبیعیات دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1944ء - شوکت علی، پاکستانی لوک گلوکار
- 1985ء - پوجا چوپڑا، بھارتی اداکارہ، ماڈل
- وفات
- 1481ء - محمد فاتح (تصویر میں)، سلطنت عثمانیہ کے ساتویں سلطان
- 1814ء - عبد اللہ بن صباح، کویت کا حکمران
- 1969ء - ذاکر حسین، بھارتی صدر
- 1981ء - نرگس دت، بھارتی بالی وڈ اداکارہ
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1904ء - پاناما نہر کی تعمیر کا کام شروغ ہو گیا۔
- 1979ء - مارگریٹ تھیچر برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔
- 1996ء - ہوزے مریا ازنار، ہسپانیہ کے وزیر اعظم بن گئے۔
- 2002ء - نائیجیریا کے شہر کانو میں ملم امینو کانو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ہوائی جہاز کے حادثے میں ایک سو تین افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے۔
- ولادت
- 1905ء - انا چانڈی، ہندوستان میں پہلی خاتون جج
- 1928ء – حسنی مبارک، مصر کے سابق صدر
- 1935ء - دلیپ کور ٹوانہ، پنجابی ادب کی ناول نگار
- 1964ء - ابراہیم محمد صلح، مالدیپ کے سابق صدر
- وفات
- 1799ء – ٹیپو سلطان، سلطان سلطنت خداداد میسور
- 1886ء - اڈوارڈ کیلون کینڈل، امریکی کیمیا دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1938ء – کارل فان اوسیتزکی، جرمنی کے صحافی نوبل انعام یافتہ
- 1972ء – اڈوارڈ کیلون کینڈل، امریکی کیما دان اور نوبل انعام یافتہ
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1494ء - کرسٹوفر کولمبس نے جمیکا دریافت کیا۔
- 1762ء - روس اور پروشیا درمیان سات سالہ جنگ ختم ہوئی۔
- 1912ء - اسٹاک ہوم میں بارھویں اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔
- 2000ء - چاند، عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل 25 ڈگری سے بھی کم آسمان کے ایک ٹکڑوں میں اکٹھے ہوئے۔
- ولادت
- 1916ء - ذیل سنگھ (تصویر میں)، بھارت کے ساتویں صدر
- 1921ء - آرتھر لیونارڈ اشکالو، امریکی طبیعیات دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1971ء - للیتا کنیگنتی، بھارتی خاتون جج
- 1988ء - جیسیکا ڈوبروف، امریکی کم عمر ترین پائلٹ
- وفات
- 311ء - گالیریوس، رومی شہنشاہ
- 1821ء - نپولین، فرانس کے سابق بادشاہ
- 2006ء - صابر براری، اردو نعت، سلام، منقبت، رباعی اور غزل کے شاعر
- 2017ء - لیلا سیٹھ، دہلی ہائی کورٹ میں پہلی خاتون جج
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1857ء - ایسٹ انڈیا کمپنی نے بنگال کی مقامی انفنٹری کی 34 ویں رجمنٹ کو ختم کردیا جس کے سپاہی منگل پانڈے نے اس سے قبل ہندوستان کی آزادی کی جنگ کی قیادت میں انگریزوں کے خلاف بغاوت کی تھی۔
- 1889ء - ایفل ٹاور کو پیرس میں یونیورسل نمائش میں باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا
- 1994ء: ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم اور فرانس کے صدر فرانکوئس متراں نے رودباد انگلستان کے نیچے سے گذرنے والی چینل سرنگ کا افتتاح کیا (تصویر میں)۔
- 2001ء - شام کے دورے کے دوران، پوپ جان پال دوم مسجد میں داخل ہونے والے پہلے پوپ بن گئے۔
- ولادت
- 1861ء - موتی لال نہرو، ہندوستانی وکیل سیاست دان اور انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر
- 1912ء - سراج الدین ظفر، اردو زبان کے شاعر
- 1961ء - شہناز بھٹی، پاکستانی اداکارہ
- 1953ء - ٹونی بلیئر، سابق برطانوی وزیر اعظم
- وفات
- 875ء - مسلم بن الحجاج (امام مسلم)، اسلامی عالم دین اور محدث
- 1973ء - شو کمار بٹالوی، پنجابی شاعر
- 2012ء - لبنی آغا، پاکستانی نژاد امریکی فنکار
- 2021ء - سنبل شاہد، پاکستانی اداکارہ
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1920ء - ماسکو کا معاہدہ: سوویت روس نے جمہوری جمہوریہ جارجیا کی آزادی کو صرف چھ ماہ بعد ملک پر حملہ کرنے کے لیے تسلیم کیا۔
- 1930ء - 7.1 میگاواٹ کے سلماس زلزلے نے شمال مغربی ایران اور جنوب مشرقی ترکی کو ہلا کر رکھ دیا جس کی زیادہ سے زیادہ مرکالی شدت 9 تھی۔ تین ہزار تک لوگ مارے گئے۔
- 2004ء - کراچی میں نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خود کش دھماکے سے دس افراد ہلاک اور سو زخمی ہوئے
- ولادت
- 1893ء - ملک فیروز خان نون، پاکستان سابق وزیراعظم
- 1939ء - سڈنی آلٹ مین، کینیڈین نژاد امریکی حیاتیات دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1940ء - انجیلا کارٹر، انگریزی ناول نگار اور شاعر
- 1944ء - عبد الرزاق یعقوب، پاکستان ارب پتی
- وفات
- 685ء - مروان بن حکم، اموی خلافت کا چوتھا خلیفہ
- 1924ء - الوری سیتارام راجو، ہندوستان کے مشہور انقلابی
- 1951ء - عبد العزیز فلک پیما، اردو کے ممتاز ادیب اور سیاست دان
- 2015ء - کیرت بابانی، سندھی زبان کے نامور مصنف، افسانہ نگار
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
ویکیپیڈیا:منتخب ایام/8 مئی/تصویر
- واقعات
- 1758ء - مراٹھا سلطنت نے پشاور کی جنگ میں درانی سلطنت سے پشاور پر قبضہ کر لیا۔ مراٹھا سلطنت کو پونے سے پشاور تک پھیل گئی جو کہ یہ 2,000 کلومیٹر (1,200 میل) سے زیادہ رقبہ بنتا ہے۔
- 1886ء - فارماسسٹ جان پیمبرٹن نے پہلی بار "کوکا کولا" نامی کاربونیٹیڈ مشروب بطور پیٹنٹ دوا فروخت کیا۔
- 1945ء - سیتیف کے قتل عام میں سینکڑوں الجزائری شہری فرانسیسی فوج کے سپاہیوں کے ہاتھوں مارے گئے۔
- ولادت
ویکیپیڈیا:منتخب ایام/8 مئی/پیدائشیں
- وفات
ویکیپیڈیا:منتخب ایام/8 مئی/وفیات نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1450ء - عبداللطیف مرزا (تیموری بادشاہ) کا قتل ہوا۔
- 1502ء - کولمبس اپنے چوتھے اور آخری سفر پر براعظم امریکا کی جانب روانہ ہوا۔
- 1907ء - پہلی آسٹریلوی پارلیمنٹ کا ملبورن میں افتتاح ہوا۔
- 1914ء - جیک ہیرن فرسٹ کلاس کرکٹ میں تین ہزار وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بنے۔
- ولادت
- 1540ء - رانا پرتاب (تصویر میں)، ریاست میواڑ کا بادشاہ
- 1661ء - جہاندار شاہ، عظیم سلطنتِ مغلیہ کے آٹھویں شہنشاہ
- 1927ء - مینفرڈ ایگن، جرمن طبیعیاتی حیاتیاتی کیمیا دان
- 1941ء - مراتب اختر، اردو اور پنجابی زبان کے معروف شاعر
- وفات
- 1931ء - البرٹ اے مچلسن، امریکی طبیعیات دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1986ء - تینزنگ نارگے، نیپالی-بھارتی کوہ پیما
- 1997ء - راویہ عطیہ، عرب دنیا کی پہلی خاتون رکن پارلیمان
- 2021ء - طلعت صدیقی، پاکستانی اداکارہ اور گلوکارہ
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1857ء - ہندوستان میں جنگ آزادی کا آغاز ہوا۔
- 1872ء - وکٹوریہ ووڈہل پہلی خاتون تھیں جو امریکی صدر کے عہدے کے لیے نامزد ہوئیں۔
- 1877ء - رومانیہ نے ترکی سے آزادی کا اعلان کیا تاہم یہ حق جنگ آزادی کے بعد تسلیم کیا گیا۔
- 1994ء - نیلسن مینڈیلا (تصویر میں) جنوبی افریقا کے پہلے سیاہ فام صدر بنے۔
- ولادت
- 1671ء - علی وردی خان، بنگال کا نواب
- 1904ء - مجنوں گورکھپوری، پاکستانی شاعر
- 1923ء - حیدر علییف، صدر آذربائیجان
- 1969ء - لوتے شیرنگ، وزیر اعظم بھوٹان
- وفات
- 238ء - ماکسیمینوس تھراکس، رومی شہنشاہ
- 1774ء - لوئی پانزدہم، فرانس کا بادشاہ
- 2002ء - کیفی اعظمی، بھارتی اردو شاعر
- 1936ء - مختار احمد انصاری، تحریک آزادی ہند کے دوران انڈین نیشنل کانگریس اور مسلم لیگ کے سابق صدر
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1713ء - عظیم شمالی جنگ: روسیوں سے ہیلسنکی کی جنگ ہارنے کے بعد، سویڈش اور فن لینڈ کے فوجیوں نے پورے شہر کو جلا دیا، تاکہ یہ روسیوں کے ہاتھوں میں برقرار نہ رہے۔
- 1998ء - بھارت نے تین ایٹمی دھماکے کر کے جوہری تجربات کے دوسرے سلسلہ کا آغاز کیا۔ بھارت نے پہلا ایٹمی تجربہ 1974ء میں کیا تھا۔
- 2016ء - بغداد میں داعش کے بم دھماکے میں ایک سو دس افراد ہلاک ہوئے۔
- ولادت
- 1875ء - ہیریٹ کوئیمبی، امریکی لائسنس یافتہ پائلٹ پہلی خاتون
- 1912ء - سعادت حسن منٹو، اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار، خاکہ نگار
- 1976ء - امریندر گل، بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار
- 1938ء - مصطفٰی قریشی، پاکستانی اداکار
- وفات
- 1937ء - پیر مہر علی شاہ (تصویر میں)، ولی اللہ، پنجابی صوفی اسکالر اور صوفی شاعر
- 1963ء - ہر برٹ سپنسر گیسر، امریکی ماہر عصبیات اور نوبل انعام یافتہ
- 1974ء - مجید امجد، پاکستانی جدید نظم کے مشہور شاعر
- 1981ء - اوڈ ہسل، ناروے کے کیمیا دان اور نوبل انعام یافتہ
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1821ء - ترکوں کے خلاف یونانی جنگ آزادی کی پہلی بڑی جنگ والٹیسی میں لڑی گئی۔
- 1965ء - سوویت خلائی جہاز لونا 5 چاند پر گر کر تباہ ہوا۔
- 2008ء - چین کے شہر سیچوان میں ایک زلزلہ (تقریبا 8.0 شدت کا) آیا جس میں 69,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔
- 2015ء - نیپال کے بڑے زلزلے سے 218 افراد ہلاک اور 3,500 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
- ولادت
- 1905ء - آرتھر جان آربیری، برطانوی مستشرق، عربی و فارسی اور علومِ اسلامیہ کا ماہر
- 1906ء - ماہر القادری، اردو کے نامور شاعر، صحافی، محقق اور نقاد
- 1919ء - صفدر حسین زیدی، اردو زبان کے شاعر اور محقق
- 1977ء - مریم میرزاخانی، ایرانی ریاضی دان
- وفات
- 1996ء - غزالہ علیزادہ، ایرانی شاعرہ اور مصنفہ
- 2003ء - صدرالدین آغا خان، اقوام متحدہ کے سابق ہائی کمشنر برائے مہاجرین
- 2005ء - مارٹن لنگز (تصویر میں) انگریز مسلم ماہر تعلیم اور مستشرق عالم
- 2022ء - ہالہ افشار، ایرانی شاعرہ اور مصنفہ
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- آج کے دن پیدا ہونے والی شخصیات (جدول)
- آج کے دن پیدا ہونے والی شخصیات (زمرہ)
- آج کے دن وفات پانے والی شخصیات (زمرہ)
- مزید دیکھیے:
- [[13 مئی]]
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1879ء - 463 ہندوستانی پابند مزدوروں کا پہلا گروپ لیونیڈاس پر سوار فجی پہنچا۔
- 1939ء - لینا مدینا پانچ سال کی عمر میں طبی تاریخ میں سب سے کم عمر تصدیق شدہ ماں بن گئی۔
- 1940ء - دوسری جنگ عظیم: روٹرڈیم، نیدرلینڈز پر جنگ بندی کے باوجود نازی جرمنی کے لوفتواف نے بمباری کی، جس سے تقریباً 900 افراد ہلاک اور تاریخی شہر کے مرکز کو تباہ کر دیا۔
- 1973ء - امریکا نے خلائی اسٹیشن سکائی لیب میں ون خلاء میں چھوڑا۔
- ولادت
- 1907ء – محمد ایوب خان (تصویر میں)، پاکستان کے سابق صدر، فیلڈ مارشل اور سیاسی رہنما
- 1923ء – مرنال سین، بھارتی فلم ہدایت کار
- 1948ء – باب وولمر، انگلش کرکٹ کھلاڑی
- 1954ء - پیٹر جے ریٹکلف، برطانوی نوبل انعام یافتہ طبیب و سائنس دان
- وفات
- 884ء - احمد بن طولون، طولون خاندان کا بانی جس نے مصر اور شام پر حکومت کی۔
- 1610ء - آنری چہارم، فرانس کا بادشاہ
- 1943ء - اللہ بخش سومرو، صوبہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ
- 2021ء - فاروق قیصر پاکستانی کارٹونسٹ، پتلی آرٹسٹ اور مزاح نگار
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- آج کے دن پیدا ہونے والی شخصیات (جدول)
- آج کے دن پیدا ہونے والی شخصیات (زمرہ)
- آج کے دن وفات پانے والی شخصیات (زمرہ)
- مزید دیکھیے:
- [[15 مئی]]
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1929ء - ہالی ووڈ میں، پہلی اکیڈمی اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی۔
- 1975ء - جاپان سے تعلق رکھنے والی جنکو تبی ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
- 1991 - برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم نے ریاستہائے متحدہ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ وہ پہلی برطانوی بادشاہ ہیں جنہوں نے امریکی کانگریس سے خطاب کیا۔
- 1997ء - زائر کے صدر موبوتو سیسی سیکو ملک سے فرار ہوگئے۔
- ولادت
- 1883ء - جلال بایار (تصویر میں)، ترکی کے تیسرے صدر
- 1966ء - جینٹ جیکسن، امریکی گلوکار
- 1972ء - آن زے دودا، پولینڈ کے صدر
- 1983ء - کلراج رندھاوا، بھارتی اداکارہ
- وفات
- 1926ء - محمد وحید ��لدین، سلطنت عثمانیہ کے چھتیسویں اور آخری فرمانروا
- 2009ء - موہنی حمید، پاکستانی کی پہلی ریڈیو براڈکاسٹر، اینکر اور اداکارہ
- 2013ء - ہنرچ رورر، سوئزرلینڈ کے طبیعیات دان اور نوبل انعام یافتہ
- 2014ء - ظل ہما، پاکستانی معروف گلوکار
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1792ء نیویارک اسٹاک ایکسچینج کا قیام عمل میں آیا۔
- 1940ء - دوسری جنگ عظیم: جرمنی نے برسلز، بیلجیم پر قبضہ کر لیا۔
- 1983ء - لبنان، اسرائیل اور امریکہ نے لبنان سے اسرائیلی انخلاء کے معاہدے پر دستخط کیے
- ولادت
- 1897ء - اوڈ ہسل، ناروے کے کیمیا دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1900ء - آیت اللہ خمینی (تصویر میں)، رہبر معظم ایران
- 1935ء - حسن عابد، اردو شاعر اور ادیب
- 1973ء - ساشا الیگزینڈر، امریکی اداکارہ
- وفات
- 1896ء - محمد بن صباح الصباح، کویت کے چھٹویں حکمران
- 2021ء - سلیم راز، پشتو شاعری اور ادیب
- 1990ء - عبد الرؤف عروج، اردو شاعر اور محقق
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1695ء - شنسی میں 1695ء لنڈن کے زلزلے نے کنگ خاندان کو انتہائی نقصان پہنچایا اور کم از کم 52,000 افراد کو ہلاک کیا۔
- 1912ء - دادا صاحب تورنے کی پہلی ہندوستانی فلم شری پنڈلک ممبئی میں ریلیز ہوئی۔
- 1974ء - بھارت نے کامیابی کے ساتھ اپنے پہلے جوہری ہتھیار کا دھماکہ کیا اور ایسا کرنے والا چھٹا ملک بن گیا۔
- ولادت
- 1048ء – عمر خیام، فارسی ریاضی دار و ماہر فلکیات اور شاعر
- 1872ء – برٹرینڈ رسل، برطانوی ریاضی دان، مؤرخ اور فلسفی، نوبل انعام یافتہ
- 1901ء – ونسنٹ ڈیو وگنیوڈ، امریکی حیاتیات دان، نوبل انعام یافتہ
- 1933ء – ایچ ڈی دیوے گوڑا، بھارتی سیاست دان، گیارہویں وزیراعظم بھارت
- وفات
- 1793ء - تیمور شاہ درانی (تصویر میں)، سلطنتِ ابدالیہ کے دوسرے حکمران
- 1922ء – چارلس لیوس الفونسے لاورن، فرانسیسی طبیعیات دان، نوبل انعام یافتہ
- 1973ء - چودھری خلیق الزماں، برطانوی ہند میں ایک مسلم سیاست دان
- 1995ء – الزبتھ مانٹگومیری، امریکی اداکارہ
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1536 - انگلستان کے ہنری ہشتم کی دوسری بیوی این بولین کا زنا، غداری اور بدکاری کے جرم میں سر قلم کر دیا گیا۔
- 1919 - مصطفیٰ کمال اتاترک، اناطولیہ کے بحیرہ اسود کے ساحل پر صامسون پر اترے، جس کو بعد میں ترکی کی جنگ آزادی کہا جاتا ہے۔
- 1950 - پاکستان کے لیے تیار کردہ جنگی سامان پر مشتمل ایک بجرا ساوتھ ایمبوئے، نیو جرسی کی بندرگاہ میں پھٹ گیا، جس نے شہر کو تباہ کر دیا۔
- ولادت
- 650ء - حسن مثنیٰ، محدث اور عالم اسلام
- 1913ء – نیلم سنجیوا ریڈی، بھارتی وکیل اور سیاست دان، چھٹے صدر بھارت
- 1914ء - نسیم حجازی (تصویر میں)، اردو کے مشہور ناول نگار
- 1949ء - اشرف غنی، افغانستان کے سابق صدر
- وفات
- 684ء - ہلال ابن علی، حضرت علی کے صاحبزادے
- 1623ء - جودھا بائی، مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کی زوجہ
- 2021ء - جگن ناتھ پہاڑیا، راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ، ہریانہ اور بہار کے گورنر
- 2009ء - رابرٹ فرشگوٹ، امریکی حیاتی کیمیا دان، طبیب اور نوبل انعام یافتہ
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1498ء - پرتگالی مہم جو واسکو ڈے گاما کو ہندوستان کا سمندری راستہ دریافت ہوا جب وہ کالیکٹ، ہندوستان پہنچا۔
- 1965ء - قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز 705 گر کر تباہ ہونے سے ایک سو اکیس افراد ہلاک ہو گئے۔
- 1971ء - چک نگر قتل عام میں، پاکستانی افواج نے ہزاروں افراد کا قتل عام کیا، جن میں زیادہ تر بنگالی ہندو تھے۔
- 2011ء - ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا، اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون
- ولادت
- 1885ء - فیصل بن حسین (تصویر میں)، عراق کے پہلے حکمران
- 1918ء - ایڈوارڈ بی لیوس، امریکی ماہر حیوانیات، ماہر جینیات اور نوبل انعام یافتہ
- 1931ء - جارج واسیلیو، قبرص کے تیسرے صدر
- 1948ء - نجم سیٹھی، سابق نگران وزیراعلی پنجاب اور چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
- وفات
- 1953ء - اکبر وارثی، اردو زبان کے شاعر
- 1622ء - عثمان ثانی، سلطان سلطنت عثمانیہ
- 1947ء - فلپ لینارڈ، جرمنی کے ایک طبیعیات دان اور نوبل انعام یافتہ
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 996ء - سولہ سالہ اوتو سوم کو مقدس رومی شہنشاہ کا تاج پہنایا گیا۔
- 1991ء - سابق بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی (تصویر میں) کو مدراس کے قریب ایک خاتون خودکش بمبار نے قتل کر دیا
- 2003ء - 6.8 میگاواٹ کے بومرڈیز زلزلے نے شمالی الجزائر کو ہلا کر رکھ دیا۔ بیلاری جزائر میں 2,200 سے زیادہ افراد ہلاک اور ایک درمیانے درجے کی سونامی سے کشتیاں ڈوب گئیں۔
- ولادت
- 1934ء - بنغت آئی سیمیولسن، سویڈش ماہر حیاتیاتی کیمیا اور نوبل انعام یافتہ
- 1937ء - منگیستو ہائلے ماریام، صدر ایتھوپیا
- 1944ء - میری رابنسن، آئرلینڈ کی ساتویں صدر
- 1970ء - فیاض الحسن چوہان، پنجاب صوبائی اسمبلی میں وزیر برائے اطلاعات و ثقافت
- وفات
- 1964ء - جیمز فرانک، جرمنی کے طبیعیات دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1990ء - سید علی احمد شاہ، سابق صدر آزاد کشمیر
- 1991ء - راجیو گاندھی، بھارت کے پانچویں وزیر اعظم
- 1991ء - سیف زلفی، اردو زبان کے شاعر اور مدیر
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1915ء - اسکاٹ لینڈ کے گریٹنا گرین کے قریب کوئنٹن شل ریل حادثے میں تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے 227 افراد ہلاک اور 246 زخمی ہوئے۔
- 1927ء - شینینگ، چین کے قریب، 8.3 شدت کا زلزلہ آیا، اس میں 200,000 اموات کا سبب بنا۔
- 1987ء - میرٹھ، بھارت میں ہاشم پورہ کا قتل عام ہوا۔
- 2010ء - بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ زمین پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوا، جہاز میں سوار 166 میں سے 158 افراد ہلاک ہوئے۔
- ولادت
- 1878ء - گاما پہلوان (تصویر میں)، پاکستانی پہلوان، رستم زماں
- 1906ء - شاہد احمد دہلوی، اردو کے ادیب، مدیر، مترجم
- 1959ء - محبوبہ مفتی، جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ
- 1987ء - سرفراز احمد، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
- وفات
- 903ء - عبد اللہ بن احمد بن حنبل، تیسری صدی ہجری کے عالم دین اور محدث
- 1885ء - وکٹر ہیوگو، فرانسیسی شاعر، ناول نگار اور ڈراما نویس
- 1982ء - جودت سنائے، ترکی کے پانچویں صدر
- 1997ء - الفرڈ ہرشے، امریکی کیمیادان، ماہر جینیات اور نوبل انعام یافتہ
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1844ء - علی باب: شیراز کے ایک تاجر نے اعلان کیا کہ وہ نبی ہے اور اس نے ایک مذہبی تحریک کی بنیاد رکھی۔ اس کو بہائی عقیدے کا پیش خیمہ سمجھا جاتا ہے۔
- 1915ء - پہلی جنگ عظیم: اٹلی معاہدہ لندن کے اپنے حصے کو پورا کرتے ہوئے اتحادیوں میں شامل ہوا۔
- 1995ء - جاوا پروگرامنگ زبان کا پہلا ورژن جاری کیا گیا۔
- 2022ء - آسٹریلیائی لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز نے 2022ء کے آسٹریلیائی وفاقی انتخابات میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے 31 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا، جس سے قدامت پسند حکمرانی کے 9 سال ختم ہوئے۔
- ولادت
- 1908ء - جان باردین (تصویر میں)، امریکی طبیعیات دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1925ء - جیشوا لیڈربرگ، امریکی سالماتی حیاتیات دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1948ء - عالیہ بیگم، پاکستانی فلمی اداکارہ
- 1955ء - جان محمد جمالی، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ
- وفات
- 1125ء - ہنری پنجم، مقدس رومی کے شہنشاہ
- 1906ء - ہينرک ابسن، ناروے کا ڈراما نگار، شاعر اور نوبل انعام یافتہ
- 1933ء - نظم طباطبائی، اردو زبان کے شاعر
- 1960ء - گاما پہلوان، پاکستانی پہلوان، رستم زماں
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1607ء - جیمز ٹاؤن، شمالی امریکا میں پہلی مستقل انگریزی کالونی کی بنیاد رکھی گئی۔
- 2000ء - جنوبی لبنان پر بائیس سالہ قبضے کے بعد اسرائیلی فوج کاانخلا ہوا۔
- 2014ء - یونان اور ترکی کے درمیان بحیرہ ایجیئن میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا، جس میں 324 افراد زخمی ہوئے۔
- 2019ء - سورت (بھارت) میں آگ لگنے سے بائیس طلباء کی موت ہوئی۔
- ولادت
- 1819ء - ملکہ وکٹوریہ (تصویر میں)، سلطنت برطانیہ کی ملکہ
- 1946ء - تانسو چیلر، ترکی کی واحد خاتون اور بائیسویں وزیر اعظم
- 1954ء - بچندری پال، ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون
- 1961ء - عبداللہ عاریپوف، ازبکستان کے وزیر اعظم
- وفات
- 1966ء - صادق محمد خان پنجم، ریاست بہاولپور کے آخری اور بارہویں نواب
- 2005ء - سعید خان رنگیلا، لیجنڈری پاکستانی اداکار ، گلوکار اور ہدایت کار
- 2019ء - ماری گیل مین، امریکا کے ایک طبیعیات دان اور نوبل انعام یافتہ
- 2023ء - ٹینا ٹرنر، امریکی نغمی نگار و اداکارہ
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1895ء - جمہوریہ فارموسا کا قیام عمل میں آیا جس کے صدر تانگ جینگسونگ تھے۔
- 1981ء - ریاض میں، خلیج تعاون کونسل بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بنائی گئی۔
- 1985ء - بنگلہ دیش میں اشنکٹبندیی طوفان آیا، جس میں تقریباً 10,000 افراد ہلاک ہوئے۔
- ولادت
- 1912ء - میرا جی ، پاکستانی اردو زبان کا شاعر
- 1921ء - جیک سٹین برگر، امریکا کے طبیعیات دان اور نوبل انعام یافتہ
- وفات
- 2005ء - سنیل دت (تصویر میں)، بھارتی فلمی اداکار
- 2023ء - کیرن لملی، سابق برطانوی ممبر پارلیمنٹ
- 2023ء - احمد کمال، اقوام متحدہ میں تعینات سابق پاکستانی سفارت کار
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1293ء - کاماکورا، کاناگاوا، جاپان میں زلزلے سے تقریباً 23,000 افراد ہلاک ہوئے۔
- 1879ء - روس اور برطانیہ نے افغان ریاست کے قیام کے لیے گندمک کے معاہدے (تصویر میں) پر دستخط کیے۔
- 1918ء - جمہوریہ جارجیا کا قیام عمل میں آیا۔
- 1971ء - جنگ آزادی بنگلہ دیش: پاکستانی فوج نے بنگلہ دیش کے سلہٹ، برونگا میں کم از کم 71 ہندوؤں کو قتل کیا۔
- ولادت
- 1566ء - محمد ثالث، سلطان سلطنت عثمانیہ
- 1667ء - ابراہم ڈی موافر، فرانسسی ریاضی دان
- 1799ء - الیکزاندرپشکن، روس کے قومی شاعر
- 1968ء - فریڈرک دہم، ڈنمارک کا بادشاہ
- وفات
- 1421ء - محمد اول، سلطنت عثمانیہ کے سلطان
- 1512ء - بایزید ثانی، سلطنت عثمانیہ کے آٹھویں حکمران
- 1883ء - عبدالقادر الجزائری، الجزائر کی تحریک آزادی کے عظیم رہنما
- 2018ء - مظہر کلیم نامور ادیب
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1941ء - دوسری جنگ عظیم: جرمن جنگی جہاز بسمارک شمالی بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا جس سے تقریباً 2,100 آدمی ہلاک ہو گئے۔
- 2006ء - جزیرہ جاوا پر یوگیاکارتا میں 6.4 میگاواٹ شدت کا زلزلہ آیا، جس سے 5,700 سے زیادہ افراد ہلاک اور 37,000 زخمی ہوئے۔
- 2023ء - پاکستان کے گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برفانی تودہ گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
- ولادت
- 1897ء - جان کوکروفٹ، برطانیہ کے طبیعیات دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1922ء - کرسٹوفر لی، برطانوی اداکار
- 1935ء - انور سجاد، پاکستانی اداکار اور ڈراما نویس
- 1999ء - للی روز ڈیپ، فرانسیسی نژاد امریکی اداکارہ
- وفات
- 1956ء - صمد ورگون، آذربائیجان کے قومی شاعر
- 1964ء - جواہر لعل نہرو، بھارت کے پہلے وزیر اعظم
- 1986ء - بلونت سنگھ، اردو افسانہ نگار، ناول نگار، ڈراما نویس
- 2023ء - سیمین جمالی، معروف پاکستانی ڈاکٹر
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1918ء - جمہوریہ آذربائیجان نے آزادی کا اعلان کیا۔
- 1995ء - روس میں 7.0 میگا واٹ شدت کا زلزلہ آیا جس میں 1,989 اموات اور 750 زخمی ہوئے۔
- 1998ء - پاکستان نے چاغی (بلوچستان) ميں پانچ ايٹمی دھماکے کر کے اپنے ايٹمی طاقت ہونے کا اعلان کيا۔
- ولادت
- 1524ء - سلیم ثانی، سلطان سلطنت عثمانیہ
- 1723ء - مير تقی میر، اردو كے عظیم شاعر
- 1974ء - مصباح الحق (تصویر میں)، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
- وفات
- 1911ء - امیر اللہ تسلیم، اردو زبان کے شاعر
- 2003ء - الیا پرگوگین، بیلجیئم کے فلسفی اور طبیعیات دان
- 2011ء - ملیکا سینگپتا، بنگالی ماہر عمرانیات اور شاعرہ
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1453ء -قسطنطنیہ کا زوال: سلطان محمد ثانی کے ماتحت عثمانی فوجوں نے 53 دن کے محاصرے کے بعد قسطنطنیہ پر قبضہ کیا، 2,000 سال سے زائد عرصے کے بعد رومی سلطنت کا خاتمہ کیا۔
- 1953ء - نیوزی لینڈ کے ایڈمنڈ ہلیری اور شیرپا ٹینزنگ نورگے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچنے والے پہلے لوگ بن گئے۔
- 1988ء - صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق نے محمد خان جونیجو کو وزارت عظمی سے برطرف کر دیا اور پارلیمان کو توڑ دیا ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا۔
- ولادت
- 1868ء - عبد المجید ثانی، سلطنت عثمانیہ کے آخری خلیفہ
- 1917ء - جان ایف کینیڈی، ریاستہائے متحدہ امریکا کے پینتیسویں صدر
- 1938ء - شکیل کمال، پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار
- 1940ء - فاروق احمد خان لغاری، پاکستان کے آٹھویں صدر
- وفات
- 1035ء - ابن السمح، الاندلس سے ریاضی دان اور ماہر فلکیات
- 1972ء - پرتھوی راج کپور، بھارتی اداکار
- 1987ء - چرن سنگھ، بھارت کے پانچویں وزیر اعظم
- 2022ء - سدھو موسے والا (تصویر میں)، بھارتی گلوکار اور اداکار
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1975ء - یورپی خلائی ایجنسی قائم ہوئی۔
- 1981ء - بنگلہ دیش کے صدر ضیا الرحمن کو چٹاگانگ میں قتل کر دیا گیا۔
- 1998ء - پاکستان نے چھٹا ایٹمی تجربہ کیا۔
- 1998ء - شمالی افغانستان میں چھ اعشاریہ چھ کی شدت کے زلزلے سے پانچ ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
- ولادت
- 1912ء - جیولیوس ایکزل روڈ، امریکی حیاتی کیمیا دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1928ء - عیدی امین، یوگنڈا کے تیسرے صدر
- 1955ء - برائن کوبلکا، امریکی کیمیادان اور نوبل انعام یافتہ
- 1956ء - کاتیرینا ساکیلاروپولو (تصویر میں)، یونان کی پہلی خاتون صدر
- وفات
- 1960ء - بریس پاسترناک، روس کے نوبل نعام یافتہ شاعر، ناول و افسانہ نگار
- 1981ء - ضیا الرحمن، بنگلہ دیش کے چوتھے صدر
- 2005ء - فضل محمود، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
- 2004ء - نظام الدین شامزئی، پاکستانی عالم دین اور مفتی
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم
- واقعات
- 1935ء - کوئٹہ میں 7.7 کی شدت کے زلزلے سے 40,000 افراد ہلاک ہوئے۔
- 1970ء - پیرو میں 7.9 کی شدت کا زلزلہ آیا جس میں 66,794 اور 70,000 کے درمیان ہلاک اور 50,000 زخمی ہوئے۔
- 2017ء - کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب رش کے اوقات میں ایک پرہجوم چوراہے پر ایک کار بم دھماکہ ہوا، جس میں 90 سے زیادہ افراد ہلاک اور 463 زخمی ہوئے۔
- ولادت
- 1162ء - چنگیز خان، منگول سلطنت کے بانی اور پہلے سردار
- 1898ء - خواجہ شہاب الدین، خیبر پختونخوا کے گورنر
- 1930ء - کلنٹ ایسٹووڈ، امریکی اداکار و فلمساز
- 1965ء - بروک شیلڈز، امریکی اداکارہ
- وفات
- 1954ء - اصغر علی روحی، عربی و فارسی کے ادیب اور شاعر
- 1999ء – عنایت حسین بھٹی (تصویر میں)، پاکستانی گلوکار، فنکار، ہدایتکار اور کالم نگار
- 2023ء – ویلایانی ارجنن ، ہندوستانی مصنف، اسکالر اور ماہر لسانیات
نمائش – تبادلۂ خیال – ترمیم