عنایت حسین بھٹی
عنایت حسین بھٹی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 جنوری 1923ء ضلع گجرات، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) |
وفات | 31 مئی 1999ء (76 سال) ضلع گجرات، پاکستان |
قومیت | پاکستانی |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار ، فلم اداکار ، فلم ہدایت کار |
وجہ شہرت | گلوکاری، کمپئیر، اداکاری، کالم نگار، سیاست دان |
صنف | لوک و فلمی گلوکاری، اداکاری |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
عنایت حسین بھٹی (انگریزی: Inayat Hussain Bhatti) (پیدائش: 12 جنوری، 1928ء - وفات: 31 مئی، 1999ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور فلمی لوک و فلمی گلوکار، کمپئیر، اداکار اور سیاست دان تھے۔
حالات زندگی
[ترمیم]عنایت حسین بھٹی 12 جنوری، 1928ء کو ضلع گجرات، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے [1][2]۔ ان کی فلمی زندگی کا آغاز بطور گلوکار ہوا تھا اور فلم ہیر، پھیرے، لارے اور شمی وغیرہ میں ان کے گائے ہوئے نغمات بے حد مقبول ہوئے تھے۔ 1953ء میں فلم شہری بابو میں ایک فقیر منش سائیں کا کردار ادا کیا جس پر انہی کا گایا ہوا نغمہ بھاگاں والیو نام جپو مولا نام فلم بند ہوا اور پھر یہی نغمہ ان کی شناخت بن گیا۔[3]
1955ء میں شباب کیرانوی نے اپنی فلم جلن میں انھیں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ اس کے بعد انھوں نے ایک طویل عرصہ تک فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ان کی بطور اداکار فلموں کی کل تعداد 54 تھی جس میں 52 فلمیں پنجابی زبان میں بنائی گئی تھیں۔ عنایت حسین بھٹی کی آخری فلم عشق روگ 1989ء میں نمائش پزیر ہوئی۔[3]
عنایت حسین بھٹی نے 1985ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا مگر کامیاب نہ ہو سکے تھے۔ پاکستان کے مشہور فلمی اداکار کیفی ان کے بھائی، ٹیلی وژن کے مشہور فن کار وسیم عباس ان کے صاحبزادے اور ٹیلی وژن ہی کے ایک اور اداکار آغا سکندر ان کے داماد تھے۔[3]
وفات
[ترمیم]عنایت حسین بھٹی 31 مئی، 1999ء کو ضلع گجرات، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1][2][3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب "عنایت حسین بھٹی کی بارہویں برسی، ڈیلی پاکستان ٹوڈے لاہور، 30 مئی، 2011ء"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2016
- ^ ا ب لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی برسی، ڈان نیوز پاکستان، 31 مئی، 2014ء
- ^ ا ب پ ت عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 839، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
- 1923ء کی پیدائشیں
- 12 جنوری کی پیدائشیں
- 1999ء کی وفیات
- 31 مئی کی وفیات
- 1928ء کی پیدائشیں
- بیسویں صدی کے پاکستانی مرد اداکار
- بیسویں صدی کے گلوکار
- بیسویں صدی کے مرد گلوکار
- پاکستانی فلم پروڈیوسر
- پاکستانی فلمی گلوکار
- پاکستانی لوک گلوکار
- پاکستانی مرد فلمی اداکار
- پاکستانی مرد گلوکار
- پاکستانی مسلم شخصیات
- پنجابی شخصیات
- پنجابی گلوکار
- پنجاب، پاکستان کے گلوکار
- ضلع گجرات کی شخصیات
- نگار اعزاز جیتنے والی شخصیات
- پنجابی زبان کے گلوکار
- پاکستانی فلم ہدایت کار