نسیم حجازی
نسیم حجازی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 مئی 1914ء ضلع گورداسپور |
وفات | 2 مارچ 1996ء (82 سال) پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف |
اعزازات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
نسیم حجازی اردو کے مشہور ناول نگار تھے جو تاریخی ناول نگاری کی صف میں اہم مقام رکھتے ہیں۔
حالات زندگی
[ترمیم]ان کا اصل نام شریف حسین تھا لیکن وہ زیادہ تر اپنے قلمی نام "نسیم حجازی" سے معروف ہیں۔ وہ تقسیم ہند سے قبل پنجاب کے ضلع گرداسپور میں 1914ء میں پیدا ہوئے۔ برطانوی راج سے آزادی کے وقت ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آگیا اور باقی کی زندگی انھوں نے پاکستان میں گزاری۔ وہ مارچ 1996ء میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے ناول مسلمانوں کے عروج و زوال کی تاریخ پر مبنی ہیں جنھوں نے اردو خواں طبقے کی کئی نسلوں پر اپنے اثرات چھوڑے ہیں۔ وہ صرف تاریخی واقعات بیان کر کے نہیں رہ جاتے بلکہ حالات کی ایسی منظر کشی کرتے ہیں کہ قاری خود کو کہانی کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے اور ناول کے کرداروں کے مکالموں سے براہ راست اثر لیتا ہے۔
عملی زندگی کا آغاز
[ترمیم]نسیم حجازی نے اپنی عملی زندگی کا آغاز صحافت کے شعبے سے کیا اور ہفت روزہ تنظیم کوئٹہ،روزنامہ حیات کراچی، روزنامہ زمانہ کراچی، روزنامہ تعمیر راولپنڈی اور روزنامہ کوہستان راولپنڈی سے وابستہ رہے۔ انھوں نے بلوچستان اور شمالی سندھ میں تحریک پاکستان کو مقبول عام بنانے میں تحریری جہاد کیا اور بلوچستان کو پاکستان کا حصہ بنانے میں فعال کردار ادا کیا۔
نسیم حجازی کی اصل وجہ شہرت ان کی تاریخی ناول نگاری ہے جن میں داستان مجاہد، انسان اور دیوتا، محمد بن قاسم، آخری چٹان، شاہین، خاک اور خون، یوسف بن تاشقین، آخری معرکہ، معظم علی اور تلوار ٹوٹ گئی، قیصر و کسریٰ، قافلہ حجاز اور اندھیری رات کے مسافر کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے طنز و مزاح کے موضوع پر پورس کے ہاتھی، ثقافت کی تلاش، سفید جزیدہ اور سوسال بعد نامی کتابیں بھی تحریر کیں۔ ان کا ایک سفر نامہ پاکستان سے دیار حرم تک بھی اشاعت پزیر ہو چکا ہے۔ نسیم حجازی کی تصانیف کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہوا اور ان پر آخری چٹان اور شاہین نامی دو ڈراما سیریل بھی نشر ہوئے جبکہ ان کے ایک اور ناول خاک اور خون پر فلم بھی بنائی گئی۔
نسیم حجازی کی تصانیف
[ترمیم]نسیم حجازی کی 21 کتابیں اردو میں مشہور ہیں، جن کی فہرست درج ذیل ہے۔ انھوں نے بنگالی زبان میں کتابیں بھی لکھیں۔
نام | صنف | دور/واقعات | ایڈیشنز کی تعداد | تاریخ |
---|---|---|---|---|
خاک اور خون | ناول | برطانوی راج، تقسیم ہند، تحریک پاکستان | 5[1] | 1950[1] |
یوسف بن تاشفین | ناول | اندلس، طوائف الملوکی کا پہلا دور، دولت مرابطین، استرداد | 7[1] | |
آخری چٹان | ناول | – خوارزمیہ پر منگول حملہ، سقوط بغداد (خلافت عباسیہ کا خاتمہ) | 7[1] | 1963[1] |
آخری معرکہ | ناول | محمود غزنوی کے ہندوستان پر حملوں سے متعلق | 3[1] | |
اندھیری رات کے مسافر | ناول | استرداد، سقوط غرناطہ | 7[1] | 1988[1] |
کلیسا اور آگ | ناول | مسلمانوں کا اندلس سے انخلاء-اندھیری رات کے مسافر کا اگلا حصہ | 5[1] | 1996[1] |
معظم علی | ناول | برطانوی راج,، جنگ پلاسی، تیسری جنگ پانی پت، اینگلو میسور جنگیں (سلطان حیدر علی کا دورِ حکومت) | 6[1] | 1982[1] |
اور تلوار ٹوٹ گئی | ناول | اینگلو میسور جنگیں (ٹیپو سلطان)کا دور۔ معظم علی کا اگلا حصہ | 4[1] | 1994[1] |
داستان مجاہد | ناول | خلافت امویہ- فتح اندلس، فتح سندھ،, فتح وسط ایشیاء اور فتح المغرب۔ | 5[1] | 1994[1] |
انسان اور دیوتا | ناول | قدیم ہندوستان-برہمن اورکھشتری ذات کے لوگوں کے شودروں پر مظالم | 3[1] | |
محمد بن قاسم | ناول | فتح سندھ | 6[1] | 1950[1] |
پاکستان سے دیار حرم تک | سفر نامہ | |||
پردیسی درخت | ناول | برطانوی راج، تقسیم ہند سے چند سال قبل | 2[1] | |
گمشدہ قافلے | ناول | برطانوی راج، تقسیم ہند، تحریک پاکستان-(پردیسی درخت سے پیوستہ) | 2[1] | |
پورس کے ہاتھی | ڈراما | پاک بھارت جنگ 1965ء | 2[1] | |
قافلئہ حجاز | ناول | خلافت راشدہ، فتح ایران | 4[1] | 1988[1] |
قیصر و کسرٰی | ناول | بازنطینی ساسانی جنگ، جزیرہ نما عرب میں ترویج اسلام | 7[1] | 1926[1] |
ثقافت کی تلاش | ڈراما، طنز و مزاح | 3[1] | ||
شاہین | ناول | استرداد، سقوط غرناطہ اندلس کے نوجوان حریت پسند بدربن مغیرہ کی داستان | 8[1] | 1987[1] |
سو سال بعد | ناول، طنزومزاح | 3[1] | ||
سفید جزیرہ | ناول، طنزومزاح | 3[1] | ||
بدر بن مغیرہ:
اندلس کا شاہین ، نبیل ایس اختر (مترجم)[1] |
وفات
[ترمیم]نسیم حجازی 2 مارچ 1996ء کو راولپنڈی میں وفات پا گئے۔ وہ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں مدفون ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]روابط
[ترمیم]نسیم حجاری کے ناولوں پر پی ایچ ڈی کا ایک مقالہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ eprints.hec.gov.pk (Error: unknown archive URL)
- 1914ء کی پیدائشیں
- 19 مئی کی پیدائشیں
- 1996ء کی وفیات
- 2 مارچ کی وفیات
- پاکستان میں اموات
- تمغائے حسن کارکردگی وصول کنندگان
- 1910ء کی دہائی کی پیدائشیں
- ادب
- اردو تاریخی ناول نگار
- اردو ناول نگار
- بیسویں صدی کے اردو مصنفین
- بیسویں صدی کے ناول نگار
- پاکستانی اردو مصنفین
- پاکستانی تاریخی ناول نگار
- پاکستانی مصنفین
- پاکستانی ناول نگار
- پاکستانی ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- پنجابی شخصیات
- پاکستانی سفر نامہ نگار
- اردو سفر نامہ نگار
- ضلع گرداسپور کی شخصیات