مصری عربی
مصری عربی | |
---|---|
اللغة المصرية العامية | |
تلفظ | [elˈloɣæ l.mɑsˤˈɾejjɑ l.ʕæmˈmejjæ] |
مقامی | مصر |
مقامی متکلمین | 55 ملین (2006)e18 |
افرو۔ایشیائی
| |
عربی حروف تہجی | |
رسمی حیثیت | |
دفتری زبان | (none) |
زبان رموز | |
آیزو 639-3 | arz |
گلوٹولاگ | egyp1253 [1] |
مصری عربی مصر میں بولی جانے والی عربی زبان ہے۔ عربی کی بہت سے بولیاں اور لہجے ہیں اور ہر بولی نے مقامی یا دیگر قریبی زبانوں سے الفاظ لیے ہیں۔ مصری بھی عربی زبان کی اہم بولیوں میں سے ایک ہے جو مصر اور اس کے گرد و نواح میں بولی جاتی ہے۔ مصری بولی عربی زبان کی سخت بولیوں میں سے ایک ہے جس میں بہت سے حروف عام عربی سے مختلف انداز میں ادا کیے جاتے ہیں۔ نہ صرف حروف بلکہ بہت سے الفاظ اور محاورے بھی مصری بولی میں موجود ہیں جو معیاری عربی میں نہیں پائے جاتے۔ مصری بولی میں اکثر ج والے الفاظ گ سے ادا کیے جاتے ہیں مثلاََ لفظ جبنه لکھا جاتا ہے لیکن مصری لوگ اسے گبنه پڑھیں گے۔ مصری عربی کو زبان کی حیثیت حاصل نہیں ہے بلکہ اسے عربی کی ایک شمالی بولی سمجھا جاتا ہے، مصر میں معیاری عربی فصحی ہی کو قومی و دفتری زبان قرار دیا گیا ہے۔
دیگر زبانوں کا اثر
[ترمیم]کسی زبان میں نئی بولیاں اس وقت پیدا ہوتی ہیں جب کسی مقام پر ضرورت کے تحت اس علاقے کے لوگ کسی چیز یا فعل کے لیے نیا لفظ ایجاد کریں یا اس وقت بھی نئے بولیاں سامنے آتی ہیں جب کسی دوسری قریبی زبان کا اس زبان پر اثر پڑے۔ مصری عربی بھی کچھ اس طرح ہے کہ اس میں دیگر متعدد زبانوں سے الفاظ داخل ہوئے ہیں جو معیاری عربی/قرآنی عربی/عربی فصحی سے مختلف ہیں۔ چند مثالیں درج ذیل ہیں۔
قبطی زبان
[ترمیم]قبطی زبان کے درج ذیل الفاظ مصری عربی میں استعمال ہوتے ہیں:
مصری بولی | معیاری/قرآنی/فصیح عربی | اردو معنی |
---|---|---|
شونة | صومعة غلال | غلے کو ذخیرہ کرنے والا گودام |
اطالوی
[ترمیم]مصری عربی کے وہ الفاظ جو اطالوی زبان سے لیے گئے ہیں۔
مصری بولی | معیاری/قرآنی عربی | اردو معنی |
---|---|---|
جمبري | روبيان | کیکڑہ |
ڤاترينة | واجهة عرض | |
بلياتشو | مهرج | مسخرا |
انگریزی
[ترمیم]مصری عربی کے وہ الفاظ جو انگریزی زبان سے لیے گئے ہیں
مصری بولی | معیاری/قرآنی عربی | اردو معنی |
---|---|---|
بوليس | شرطة | پولیس |
لوري | شاحنة | لاری |
ترکی زبان
[ترمیم]مصری عربی کے وہ الفاظ جو ترکی زبان سے لیے گئے ہیں۔
مصری بولی | معیاری/قرآنی عربی | اردو معنی |
---|---|---|
أوضة | غرفة | کمرہ |
أجزاخانة | صيدلية | دواخانہ |
كوبري | جسر | پُل |
قهوجي | صانع القھوہ | قہوہ (کافی) بنانے والا |
كبابجي | صانع الکباب | کباب والا/کبابچی |
أفندم | نعم | جی ہاں |
شراب | جراب | جرابے |
فارسی زبان
[ترمیم]مصری عربی کے وہ الفاظ جو فارسی زبان سے ماخوذ ہیں۔
مصری بولی | معیاری/قرآنی عربی | اردو معنی |
---|---|---|
استاذ | معلم | استاد |
بخت | حظ | قسمت |
ترشی | مخلل | تُرش |
بوسہ | قبلہ | چھومنا |
قواعد
[ترمیم]قواعد کے لحاظ سے بھی مصری عربی معیاری یا قرآنی عربی سے تھوڑی مختلف ہے۔ مثالوں کے لیے درج ذیل جدول ملاحظہ فرمائیں:
معیاری عربی | مصری عربی | اردو معنی |
---|---|---|
هذا | دا \ ده | یہ (مذکر) |
هذه | دي | یہ (مونث) |
هؤلاء | دول | یہ سب (جمع) |
هذا الولد | الواد ده \ دا | یہ لڑکا |
هذه البنت | البت دي | یہ لڑکی |
هؤلاء الأولاد | الولاد دول | یہ لڑکے |
سلحفاة | سوحليفه | |
ذئب | ديب | |
الذين | الزيين | جو لوگ/جنھوں |
ذرة | درة (تلفظ میں فرق ہے) | مکئی کا دانا |
أنا أشرب الآن | بشرب | میں اب پیوں گا |
أنا أنام الآن | بنام | میں اب سو رہا ہوں |
أنا أحبك | بحبك | آپ سے محبت کرتا ہوں |
سأشرب | حاشرب | پیوں گا |
سأقتل | حاقتل / هاقتل | تمھیں قتل کردوں گا |
لن أشرب | مش هشرب | ہرگز نہیں پیوں گا |
لا أشرب | مش بشرب / مابشربش | میں نہیں پیتا |
لم أشرب | مشربتش | میں نہیں پیا |
لم أذهب | ماروحتش | میں نہیں گیا |
لم أنم | مانمتش | میں نہیں سویا |
صُنع المنتج | المنتج اتصنع | مصنوعات تیار کرنا |
متن کا نمونہ
[ترمیم]انسانی حقوق کا آفاقی منشور، دفعہ اول
مصری عربی:
الاعلان العالمى لحقوق الانسان، البند الاولانى
البنى ادمين كلهم مولودين حرّين و متساويين فى الكرامه و الحقوق. اتوهبلهم العقل و الضمير، و المفروض يعاملو بعضيهم بروح الاخويه.
معیاری عربی:
الاعلان العالمي لحقوق الانسان، المادة الاولى
يولد جميع الناس أحرارًا متساوين في الكرامة والحقوق۔ وقد وهبوا عقلاً وضميرًا وعليهم أن يعامل بعضهم بعضًا بروح الإخاء۔
اردو:
انسانی حقوق کا عالمی منشور، دفعہ اول
تمام انسان آزادی اور حقوق و عزت کے اعتبار سے برابر پیدا ہوئے ہیں۔ انھیں ضمیر اور عقل و دیعت ہوئی ہے۔ اس لیے انھیں ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے کا سلوک کرنا چاہیے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ہرالڈ ہیمر اسٹورم؛ رابرٹ فورکل؛ مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Egyptian Arabic"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری
{{حوالہ کتاب}}
:
میں بیرونی روابط (معاونت) والوسيط غير المعروف|chapterurl=
|chapterurl=
تم تجاهله يقترح استخدام|مسار الفصل=
(معاونت)
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکیپیڈیا، آزاد دائرۃ المعارف مصری عربی میں |
مصری عربی آزمائشی Wiktionary، ویکیمیڈیا انکوبیٹر پر |
- مصری عربی at Ethnologue (16th ed., 2009)
- Egyptian Arabic Swadesh list of basic vocabulary words (from Wiktionary's Swadesh-list appendix)