مندرجات کا رخ کریں

نجم الدین نسفی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نجم الدین نسفی
(عربی میں: عمر بن محمد بن أحمد بن إسماعيل)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1068ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قرشی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1142ء (73–74 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سمرقند   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تلمیذ خاص برہان الدین مرغینانی   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ الٰہیات دان ،  محدث ،  مفسر قرآن ،  مورخ [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل اسلامی عقیدہ ،  علم حدیث ،  تفسیر قرآن ،  تاریخ   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت قرشی   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نجم الدین نسفی (پیدائش 1067ء— وفات: 1142ء) ابو حفص عمر نجم الدین نسفی عالم مفسر مؤرخ اورفقہا حنفیہ سے تعلق رکھتے ہیں انہی مفتی الثقلین کہا جاتا ہے۔

نام

[ترمیم]

عمر بن محمد بن احمد بن اسمٰعیل بن محمد بن لقمان نسفی المعروف بہ مفتی ثقلین، ابو حفص، نجم الدين نسفی: نجم الدین لقب اور ابو حفص کنیت تھی۔

ولادت

[ترمیم]

ان کی ولادت 461ھ 1068ء نسف میں پیدا ہوئے اور اسی کی طرف نسبت رکھتے ہیں۔

علمی مشاغل

[ترمیم]

فقہ صدر الاسلام ابی الیسر محمد بزدوی شاگرد ابی یعقوب یوسف سیّاری تلمیذ ابی اسحٰق حاکم نوقدی شاگرد ہندوانی سے حاصل کی اور آپ سے آپ کے بیٹے ابو اللیث احمد بن عمر المعروف بہ مجد نسفی نے تفقہ کیا اور آپ کی بعض تصانیف صاحب الہدایہ اور ابو بکر احمد بلخی المعروف بہ ظہیر نے آپ سے پڑھیں اور عمر بن محمد عقیلی نے روایت کی۔ چونکہ آپ انس و جن کا جانتے تھے اس لیے لوگ آپ کو مفتی ثقلین کہتے تھے،مشائخ بھی آپ کے بہت تھے اس لیے ایک کتاب آپ نے اپنے مشائخ کے اسماء میں جمع کی اور نام اس کا تعداد الشیوخ العمر رکھا۔

تصانیف

[ترمیم]

ان کی تصانیف 100 کے قریب ہیں ان میں سے

  • العقائد - معروف عقائد نسفی۔ یہ کتاب ان کی پہچان ہے اہلسنت وجماعت کے عقائد پر سب سے پہلی کتاب ہے اس پر کئی شروحات لکھی گئی
  • الاكمل الاطوال۔ تفسير میں
  • التيسير فی التفسير
  • المواقيت
  • تعداد شيوخ عمر۔ اپنے مشائخ کے بارے لکھی
  • الإشعار بالمختار من الأشعار۔20 جلدات
  • نظم الجامع الصغير - فقہ حنفیہ
  • قيد الأوابد۔ منظوم فی الفقہ
  • منظومہ الخلافيات - فقہ
  • القند فی علما سمرقند۔20 جلدات
  • تاريخ بخارى
  • طلبة الطلبہ - اصطلاحات فقہیہ

وفات

[ترمیم]

ان کی537ھ- 1142ء میں سمرقند میں وفات پائی[3][4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ مصنف: خیر الدین زرکلی — عنوان : الأعلام —  : اشاعت 15 — جلد: 5 — صفحہ: 60 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://archive.org/details/ZIR2002ARAR
  2. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb122551380 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. الاعلام :خیر الدین زركلی
  4. اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 22 صفحہ270،جامعہ پنجاب لاہور