مندرجات کا رخ کریں

ابو منصور ماتریدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ابو منصور ماتریدی
(عربی میں: أبو منصور محمد بن محمد بن محمود الماتريدي السمرقندي ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 852ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 944ء (91–92 سال)[2][3][1][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سمرقند   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت دولت عباسیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فقیہ ،  متکلم ،  مفسر قرآن ،  فلسفی ،  متصوف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل اسلامی الٰہیات ،  علم کلام ،  تفسیر قرآن ،  اصول فقہ   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں کتاب توحید ،  تفسیر ماتریدی   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد ابو منصور امام ماتریدی ( 853ء-944ء )

نام ونسب

[ترمیم]

پورا نام محمد بن محمد بن محمود ابو منصور ماتریدی سمرقندی حنفی ہے اسلامی فقہ قرآنی تفسیر کے ایک مشہور عالم تھے۔ امام ماتریدی مذہب اہلسنت ماتریدیہ کے بانی ہیں آپ اپنے دور کے علما کرام کے درمیان ایک اعلی مقام کے حامل ہیں_ امام ابو الحسن اشعری کے ہم اثر تھے۔

۔

ولادت

[ترمیم]

آپ کی تاریخ ولادت کے متعلق کوئی متعین تاریخ تونہیں ملتی مگر علما کرام نے لکها ہے کہ آپ کی ولادت عباسی خلیفہ المتوكل کے عہد میں ہوئی، سمرقند کے قریب ماترید میں پیدا ہوئے۔

ماتریدی نسبت

[ترمیم]

ماتریدی نسبت ہے ماترید کی طرف اور یہ سمرقند ماوراء النهر میں ایک مقام کا نام ہے ،

القابات

[ترمیم]

امام أبو منصور الماتريدي کوبهی علما امت نے "امام الہدى" و "امام المتكلمين" و "امام اہل سنت " وغير الق��بات سے یاد کیا ،اسلامی الہیات، تفسیر قرآن اور اسلامی فقہ مہارت رکھتے۔

اساتذہ

[ترمیم]

ان کے اساتذہ ابو نصر العياضی ابو بكر الجوزجانی، امام ابو سليمان موسى بن سليمان الجوزجانی، نصير البلخی ،محمد بن مقاتل الرازی ہیں آپ نے جن مشائخ سے علم حاصل کیا ان سب کی سند امام اعظم ابو حنيفہ النعمان سے ملتی ہے۔

علمی حیثیت

[ترمیم]

آپ علوم قران ،اصول فقہ ،علم كلام وعقائد کے بے مثال ومستند امام ہیں اور آپ کی پوری زندگی حمایت اسلام ونصرت عقيدة اہلسنت والجماعت سے عبارت ہے، اورآپ بالاتفاق اہلسنت والجماعت کے امام جلیل محافظ عقائد اہلسنت قرار پائے، معتزلہ اوردیگر فرق ضالہ کا اپنی مناظرات ومحاورات میں اور تصنیفات وتالیفات میں بھرپور رد وتعاقب کیا اور تمام عمر عقائد اہلسنت کی حفاظت وصیانت وتبلیغ وتشہیرکی۔

تالیفات

[ترمیم]
  • التوحيد
  • اوہام المعتزلہ
  • الرد على القرامطہ
  • مآخذ الشرائع اصول الفقہ
  • كتاب الجدل
  • تأويلات القرآن
  • (تفسير الماتريدی) تأويلات اہل السنہ
  • شرح الفقہ الاكبر منسوب امام ابو حنيفہ

وفات

[ترمیم]

صاحب كتاب "كشف الظنون" نے ذکرکیا ہے کہ آپ کی وفات ( 332ھ ) میں ہوئی ہے، دیگر کئی مؤرخين نے سنہ وفات ( 333ھ ) بھی لکھی عبد الله القرشی نے بهى "الفوائد البھیہ" میں سنہ وفات ( 333ھ) 944ء ہے اور آپ کی قبرسمرقند میں ہے۔[6] امام اہل سنت پر اللہ کی بیشمار رحمتیں ہوں اور ان کے صدقے میں ہماری مغفرت فرمائے آمین

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب http://www.persee.fr/doc/rhr_0035-1423_1972_num_181_2_9839 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 مارچ 2017
  2. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/11908581X — اخذ شدہ بتاریخ: 13 مئی 2021 — اجازت نامہ: CC0
  3. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb13185748j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  4. Vatican Library VcBA ID: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=8034&url_prefix=https://opac.vatlib.it/auth/detail/&id=495/34784 — بنام: Muḥammad ibn Muḥammad Māturīdī
  5. عنوان : Абу Мансур аль-Матуриди — Vatican Library VcBA ID: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=8034&url_prefix=https://opac.vatlib.it/auth/detail/&id=495/34784 — بنام: Muḥammad ibn Muḥammad Māturīdī
  6. التوحيد مؤلف: ابو منصور ماتريدی ناشر: دار الجامعات المصریہ اسكندریہ