گول گپے
Appearance
متبادل نام | پانی کے پتاشے، پھُچکا، گپ چھپ، پانی پوری، پانی کے بتاشے، پکوڑی، گول گپا. |
---|---|
قسم | ہلکی غذا |
اصلی وطن | بھارت، پاکستان |
علاقہ یا ریاست | بھارت، پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش |
بنیادی اجزائے ترکیبی | آٹا، کھٹا پانی، پیاز، آلو، چھولے |
گول گپے یا پانی پوری پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کا ایک مشہور پکوان ہے۔
تاریخ
[ترمیم]پانی پوری کی ابتدا بھارتی علاقے ماگھدھا سے ہوئی، جو آج کل جنوبی بہار ہے۔ وہاں اسے پھولکی کہتے ہیں۔
نام
[ترمیم]اسے بہت سے ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ ذیل میں علاقے اور مشہور نام دیے گئے ہیں۔
نام | علاقہ |
---|---|
پانی کے پتاشے | ہریانہ |
گول گپا | نئی دہلی، پنجاب، جموں و کشمیر، ہریانہ، جھاڑکھنڈ، بہار، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، مغربی بنگال اَور ہمسایہ ملک پاکِستان۔ |
پانی کے بتاشے / پتاشی | راجستھان، اترپردیش |
پانی پوری | بھارت کے ہمسایہ ملک نیپال کے پہاڑی علاقے، مہاراشٹر (ممبئی اور مہاراشٹرکے تمام حصوں میں)، مدھیہ پردیش، گجارات، کرناٹکا، تمل ناڈو |
پھچکا | بنگلہ دیش، مغربی بنگال (بھارت) |
گپ چپ | اڑیسہ، جنوبی جھاڑکھنڈ، چھتیس گڑھ، حیدرآباد،دکن، تیلنگانہ |
پکوڑی | گجرات (کچھ حصوں میں) |
پھلکی | نیپال کے تیرائی حصے میں، مدھیہ پردیش |
ٹکی | ہوشنگ آباد (مدھیہ پردیش) |
سجاوٹ
[ترمیم]ایک پلیٹ میں 4 سے 8 گول گپے پیش کیے جاتے ہیں۔
ثقافتی حوالہ
[ترمیم]1970 سے دہلی بھارت سے بچوں کا ایک رسالہ ”گول گپا“ کے نام سے شائع ہوتا ہے۔[1]
غذائیت
[ترمیم]غذائیت | وذن |
---|---|
چکنائی | 3 گرام |
کاربو ہائیڈریٹس | 4 گرام |
پروٹین | 1 گرام |
12 گرام گول گپے میں موجودکیلوریز کی معلومات درج ذیل ہے:
چکنائی کی کیلوریز | 27 کلو کیلوریز |
کاربوہائیدریٹس کی کیلوریز | 16 کلو کیلوریز |
پروٹین کی کیلوریز | 04 کلو کیلوریز |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Published from M- Pratap Ganj، 475، Lahori Gate، Delhi، Timeless Fellowship – Page 110 by Karnatak University Library Science Association، Library Science Association، Karnatak University School of Library Science، School of Library Science، Karnatak University – Library science – 1978
ویکی ذخائر پر گول گپے سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |