مندرجات کا رخ کریں

کلدیپ یادو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کلدیپ یادو
ذاتی معلومات
پیدائش (1994-12-14) 14 دسمبر 1994 (عمر 30 برس)
کانپور، اتر پردیش، بھارت
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا اسپن گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 288)25 مارچ 2017  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹیسٹ14 دسمبر 2022  بمقابلہ  بنگلہ دیش
پہلا ایک روزہ (کیپ 218)23 جون 2017  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
آخری ایک روزہ19 نومبر 2023  بمقابلہ  آسٹریلیا
ایک روزہ شرٹ نمبر.23
پہلا ٹی20 (کیپ 69)9 جولائی 2017  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
آخری ٹی2013 اگست 2023  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
ٹی20 شرٹ نمبر.23
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2012ممبئی انڈینز
2014–تاحالکولکاتا نائٹ رائیڈرز (اسکواڈ نمبر. 23)
2014–تاحالاتر پردیش کرکٹ ٹیم
2022-تاحالدہلی کیپیٹلز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 8 101 35 112
رنز بنائے 94 189 914 233
بیٹنگ اوسط 10.44 10.50 22.85 10.59
100s/50s 0/0 0/0 1/6 0/0
ٹاپ اسکور 40 19 117 25
گیندیں کرائیں 1165 5126 6670 5666
وکٹ 34 167 134 187
بالنگ اوسط 21.55 25.86 29.76 25.06
اننگز میں 5 وکٹ 3 2 7 3
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 5/40 6/25 6/79 6/25
کیچ/سٹمپ 3/– 15/– 14/– 17/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 20 نومبر 2023ء

کلدیپ یادو (پیدائش: 14 دسمبر 1994ء) وہ بھارت قومی کرکٹ ٹیم اور اتر پردیش کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ میں وہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کا حصہ ہیں۔ بنیادی طور انھوں نے بحیثیت تیز گیندباز کھیلنا شروع کیا مگر بعد میں وہ بائی ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپن گیند باز بن گئے۔ انھوں نے انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ 2014ء میں بھارت قومی انڈر۔19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف ہیٹرک بنائی۔ تب ہی سے وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔ وہ بھونیشور کمار کے بعد دوسرے بھارتی گیند باز اور عمران طاہر اور اجنتھا مینڈس کے بعد تیسرے اسپن گیند باز ہیں جنھوں کرکٹ کے تینوں طرز میں ایک ہی میچ میں 5 وکٹ لیے ہیں۔[1]

مقامی کرکٹ

[ترمیم]

کلدیپ یادو کی ولادت کانپور، اتر پردیش، بھارت میں ہوئی۔ ان کے والد اینٹ کی چمنی کے مالک ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد نے ہی انھیں کرکٹ کھیلنے پر ابھارا اور انھیں کوچ (کپل پانڈے) کی شاگردی میں دے دیا۔ کرکٹ کی دنیا میں وسیم اکرم اور ظہیر خان سے متاثر ہیں اور اسی وجہ سے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بننا چاہتے تھے۔ مگر ان کے کوچ نے انھیں مشورہ دیا کہ وہ اسپن گیند بازی میں کمال کرسکتے ہیں لہذا انھوں نے اسی کو اپنا لیا۔ اسپن گیند بازی کے لیے انھوں نے شین وارن کو دیکھنا شروع کیا اور ان کی کئی ویڈیو دیکھیں۔ میں شین وارن کی ویڈیو دیکھا کرتا تھا۔ وہ گیند کو کیسے پکڑتے ہیں، کتنی دور گیند پھینکتے ہیں۔ مگر ان کی ویڈیو سے بہت سیکھتا تھا۔ زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب انھوں نے کرکٹ چھوڑے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ واقعہ یہ تھا کہ انھیں اترپردیش انڈر 15 ٹیم میں ان کا انتخاب نہیں ہوا تھا۔ انھوں نے خود کشی جیسے اقدامات کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا تھا۔[2][3][4] 2012ء میں انھیں ممبئی انڈینز نے خریدا اور 2014ء میں وہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کا حصہ بن گئے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Kuldeep Yadav biography"۔ Sportskeeda۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 فروری 2019 
  2. "Kuldeep wanted to become a pacer, says his coach Kapil Dev Pandey"۔ xtratime.in۔ 25 مارچ 2017 
  3. "Kuldeep wanted to be an Akram; nothing doing said coach Kapil Pandey"۔ Mid Day۔ 26 مارچ 2017 
  4. "When a young Kuldeep Yadav thought of suicide after cricket selection snub"۔ HindustanTimes۔ 12 نومبر 2017