غلام علی (گلوکار)
غلام علی | |
---|---|
غلام علی، چینائی میں | |
ذاتی معلومات | |
پیدائش | ضلع سیالکوٹ، پنجاب، برطانوی ہند (موجودہ پاکستان) | 5 دسمبر 1940 کالکی،
اصناف | غزل گائیک، کلاسیکی گلوکار |
پیشے | گلوکاری |
آلات | ہارمونیم |
سالہائے فعالیت | 1960ء–تاحال |
استاد غلام علی (پیدائش: 5 دسمبر 1940ء) پٹیالا گھرانے سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی غزل گلوکار ہیں۔ آپ بڑے غلام علی خان کے شاگرد ہیں۔ آپ کا شمار عصر حاضر کے بہترین غزل گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ غزل سرائی میں آپ کا انداز اور اتار چڑھاؤ منفرد مانا جاتا ہے، کیونکہ اس میں دیگر غزل گائیکوں کے برعکس، ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کا رنگ جھلکتا ہے۔ پاکستان، بھارت، نیپال، بنگلہ دیش کے علاوہ آپ امریکا، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی خاصے مقبول ہیں۔ آپ کی متعدد غزلیں بالی ووڈ فلموں میں لی گئی ہیں۔ آپ کی مشہور و معروف غزلوں میں ’’چپکے چپکے رات دن‘‘، ’’کل چودھویں کی رات تھی‘‘، ’’ہنگامہ ہے کیوں برپا‘‘، ’’کیا ہے پیار جسے‘‘، ’’یہ دل یہ پاگل دل‘‘ اور ’’ہم کو کس کے غم نے مارا‘‘ شامل ہیں۔ آپ کا حالیہ البم ’’حسرتیں’’ گلوبل انڈین میوزک اکیڈمی ایوارڈ 2014ء کے موقع پر بہترین غزل البم کے زمرے کے لیے نامزد ہوا۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]غلام علی کے والد بڑے غلام علی خان کے بڑے مداح تھے۔ بڑے خان صاحب ان دنوں لاہور، برطانوی ہند ہی میں رہا کرتے تھے۔ انھی سے محبت کا نتیجہ تھا کہ انھوں نے اپنی اولاد کا نام بھی ’غلام علی‘ رکھا۔ وہ خود بھی ایک گائیک تھے اور گلوکاری کے علاوہ سارنگی بھی بجایا کرتے تھے۔ چنانچہ غلام علی نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد ہی سے حاصل کی۔[1]
غلام علی کا استاد بڑے غلام علی خان صاحب سے پہلا سامنا کم عمری میں ہوا۔ بڑے خان صاحب کابل کے دورے پر تھے، جہاں غلام علی کے والد انھیں ساتھ لیے استاد بڑے خان صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے اور درخواست کی کہ وہ ان کے بیٹے کو اپنی شاگردی میں لے لیں۔ تاہم، خان صاحب نے کہا کہ چونکہ وہ ��ہت کم وقت ہی شہر میں ہوتے ہیں، اس لیے باقاعدہ تربیت ممکن نہیں ہو سکے گی۔ پیہم اصرار کے بعد، آخر استاد بڑے خان صاحب نے نوجوان غلام علی سے کچھ گاکر سنانے کو کہا۔ غلام علی نے ٹھمری ’’سیاں بولو تنک موسے رہیو نہ جائے۔۔۔‘‘ گاکر کر سنائی۔ جب انھوں نے گانا ختم کیا تو بڑے خان صاحب نے انھیں گلے لگایا اور اپنی شاگردی میں لے لیا۔[1] بعد ازاں، بڑے خان صاحب کی مصروفیات کے باعث، ان کے تین بھائیوں،استاد برکت علی خان، استاد مبارک علی خان اور امانت علی خان نے لاہور میں غلام علی کی تربیت کی۔[2]
کیریئر
[ترمیم]غلام علی نے 1960ء میں ریڈیو پاکستان، لاہور کے لیے گانے کا آغاز کیا۔ ساتھ ساتھ انھوں نے اپنی غزلوں کی دھنیں بھی ترتیب دیں۔ ان کی دھنیں راگ کی بنیاد پر ہوتی ہیں اور بعض اوقات ان میں مختلف راگوں کا امتزاج پایا جاتا ہے۔ وہ گھرانا-گائیکی کو غزل کے ساتھ ملانے کے لیے معروف ہیں جو سامعین کے دل کو چھو لیتی ہے۔ انھوں نے پنجابی گیت بھی عمدہ گائے ہیں جنھیں خاصی شہرت حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے کے باوجود، وہ بھارت میں بھی اسی طرح مقبول ہیں۔ وہ آشا بھوسلے کے ساتھ ایک مشترکہ البم بھی کرچکے ہیں۔
غلام علی بی آر چوپڑہ کی فلم نکاح (1982ء) میں حسرت موہانی کی مشہور غزل، چپکے چپکے رات دن گانے کے ذریعے بھارتی سنیما میں متعارف ہوئے۔ ان کی دیگر مشہور غزلوں میں ’’ہنگامہ ہے کیوں برپا‘‘ اور ’’آوارگی‘‘ شامل ہیں۔ مسرور انور کی لکھی ہوئی غزل، ’’ہم کو کس کے غم نے مارا‘‘ غلام علی کی گائی ہوئی بہترین غزلوں میں شمار ہوتی ہے۔ انھوں نے مشہور شاعروں کی غزلیں گانے کو ترجیح دی ہے۔
غلام علی نے نیپال کے معروف گلوکار نارائن گوپال اور موسیقار دیپک جنگم کے ساتھ بعض نیپالی غزلیں بھی گائی ہیں، جن میں ’’کینا کینا تمرو تصویر‘‘، ’’گجالو تی تھلا تھلا آنکھا‘‘، ’’لولائیکا تی تھلا‘‘ اور ’’کی چھا را دیون‘‘ شامل ہیں۔ یہ گیت مہندرا بیر بکرم شام دیو (شاہِ نیپال) نے لکھے تھے اور اس البم کو ’’نارائن گوپال، غلام علی، راما‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔[3]
فروری 2013ء میں وہ بڑے غلام علی خان ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے شخص قرار پائے۔ اس اعزاز پر انھوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ اعزاز دیے جانے پر میں بھا��تی حکومت کا مقروض ہوں۔ اب تک ملنے والے تمام اعزازات میں یہ ایوارڈ سب سے اہم ہے کیونکہ یہ میرے گرو کے نام پر ہے۔‘‘
معروف گیت
[ترمیم]- آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک (شاعر: مرزا غالب)
- اے حسن لیلا فام
- اے حسن بے پروا تجھے شعلہ کہوں شبنم کہوں (شاعر: بشیر بدر)
- اپنی دھن میں رہتا ہوں، میں بھی تیرے جیسا ہوں (شاعر: ناصر کاظمی)
- اپنی تصویر کو آنکھوں سے
- عرض غم سے بھی فائدہ تو نہیں (شاعر: رئیس وارثی)
- آوارگی (شاعر: محسن نقوی)
- ساقی شراب لا
- بہاروں کو چمن
- برسن لگی ساون بندیا راجا
- بے چین بہت پھرنا، گھبرائے ہوئے رہنا (شاعر: منیر نیازی
- چمکتے چاند کو ٹوٹا ہوا تارا بنا ڈالا
- چپکے چپکے رات دن (شاعر: حسرت موہانی)
- دردِ دل درد آشنا جانے (شاعر: بہادر شاہ ظفر)
- دریچہ بے صدا کوئی نہیں ہے (شاعر: صابر ظفر)
- دل جلا کے مرا مسکراتے ہیں وہ
- دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا (شاعر: ناصر کاظمی)
- دل میں اک لہر سے ی اٹھی ہے ابھی (شاعر: ناصر کاظمی)
- فاصلے ایسے بھی ہوں گے (شاعر: عدیم ہاشمی)
- ہم ترے شہر میں آئے ہیں
- ہم کو کس کے غم نے مارا (شاعر: مسرور انور)
- ہنگامہ ہے کیوں برپا (شاعر: اکبر الہ آبادی)
- اتنی مدت بعد ملے ہو (شاعر: محسن نقوی)
- کبھی آہ لب پہ مچل گئی (شاعر: راشد کامل)
- کچی دیوار ہوں ٹھوکر نہ لگانا
- کیسی چلی ہے اب کے ہوا
- کل چودھویں کی رات تھی (شاعر: ابن انشا)
البم
[ترمیم]- تیرے شہر میں - 1996
- لمحہ لمحہ - 1997
- مہتاب - 1997
- مدہوش - 1999
- خوشبو - 2000
- ربا یار ملا دے - 2000
- جذبات - 2000
- سجدہ - 2001
- وصال - 2004
- آبشار - 2006
- پرچھائیاں - 2006
- حسن غزل - 2007
- جادوگر - 2010
- انجمن بہترین غزلیں
- ایٹ ہز ویری بیسٹ
- آوارگی
- دلگی
- غزلیں – اسلام آباد میں براہ راست
- غزلیں
- عظیم غزلیں
- اور عظیم غزلیں
- ہنگامہ کنسرٹ میں براہ راست Vol.1
- حسین لمحہ
- خواہش
- براہ راست امریکا میں Vol 1 – نجی محفل سلسلہ
- براہ راست امریکا میں Vol 2 – نجی محفل سلسلہ
- Mast Nazren -Ecstatic Glances براہ راست in London, 1984
- نارائن گوپال، غلام علی را ما (نیپال غزلیں)
- ونس مور
- محبت کی نظمیں
- سادگی
- سوراخ – کنسرٹ میں
- سنو
- سول فل
- سوغات
- The Golden Moments – Patta Patta Boota Boota
- غلام علی کی بہترین ریکارڈنگ
- گولڈن انتخاب
- ود لوو
- کلام محبت (غزلیں شاعر Sant Darshan Singh Ji)
- چپکے چپکے – براہ راست کنسرٹ میں، انگلینڈ
- رنگ ترنگ vol 1,2
- جانے والے
- ہیر
- غلام علی– دا ویری بیسٹ
- غلام علی – محفل – انتخاب بہ براہ راست کنسرٹس
- دا بیسٹ آف غلام علی
- لگ گئے نین
- آوارگی—غلام علی – Vocal CDNF418/419 براہ راست۔ Vol.3 & 4.
- اعتبار
- آداب استاد (غزلیں)
- غلام علی Vol.1 اور 2
- آ غزل ٹریٹ – غلام علی کنسرٹ میں
- غلام علی کنسرٹ میں
- آوارگی (براہ راست) Vol 1 اور 2
- مزاج اور جذبات
- Ek Ehsaas – A Confluence of the Finest Ghazal Voices
- بیسٹ آف غلام علی
- گریٹسٹ ہٹس آف غلام علی
- دی گولڈن مومنٹ غلام علی (Vol.1)
- A براہ راست کنسرٹ
- دا بیسٹ آف غلام علی
- ونس مور
- مہراب
- غلام علی براہ راست انڈیا گیٹ پر – Swar Utsav 2001 – آوارہ روح کے گانے، نغمے
- غالب – غزلیں – غلام علی – مہدی حسن
- تازہ ترین، بہترین"\
- معراج غزل، غلام علی اور آشا بھوسلے
اعزازات
[ترمیم]تنازعات
[ترمیم]بھارت میں آپ کے پروگراموں کے خلاف شیو سینا کی جانب سے اکثر احتجاج ہوتا رہا ہے۔ 2015ء میں، شیو سینا نے ممبئی میں آپ کے کنسرٹ کے خلاف احتجاج کیا۔ چنانچہ، آپ کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے دعوت دی۔ ممبئی میں کنسرٹ کی منسوخی کے بعد، آپ نے لکھنؤ، نئی دہلی اور کیرلا میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب امجد پرویز۔ "Legendary singer Ghulam Ali — Part I , II , III" [عظیم گلوکار غلام علی - حصہ اول، دوم، سوم] (بزبان انگریزی)۔ [اکیڈمی آف دی پنجاب ان نارتھ امریکا (www.apnaorg.com)۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2016
- ↑ سہیل عابد۔ "Ghulam Ali" [غلام علی] (بزبان انگریزی)۔ فوک پنجاب (www.folkpunjab.org۔ 29 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2016
- ↑ امجد پرویز۔ "Legendary singer Ghulam Ali — Part IV" [عظیم گلوکار غلام علی - حصہ چہارم] (بزبان انگریزی)۔ [اکیڈمی آف دی پنجاب ان نارتھ امریکا (www.apnaorg.com)۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2016
بیرونی روابط
[ترمیم]- http://www.technofundo.com/fun/music/ga/index.htmlآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ technofundo.com (Error: unknown archive URL) غلا معلی کی گائی ہوئی غزلوں کی فہرست اور مزید، اخذ بتاریخ14 فروری 2016
- https://www.youtube.com/watch?v=MOyfaTxs6D8، پاکستان ٹیلی ویژن پر گائی غلام علی کی غزلیں یوٹیوب پر، جاری شدہ 22 نومبر 2011، اخذ بتاریخ 14 فروری 2016
- https://www.youtube.com/watch?v=j3_CkTWf5HE، 'غلام علی کے بہتری گانے' یوٹیوب پر، اخذ بتاریخ 14 فروری 2016