آشا بھوسلے
آشا بھوسلے | |
---|---|
(مراٹھی میں: आशा भोसले) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 ستمبر 1933ء (91 سال)[1] سانگلی |
شہریت | برطانوی ہند بھارت ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–) |
شوہر | آر ڈی برمن (1980–1994) |
اولاد | ورشا بھوسلے |
والد | دیناناتھ منگیشکر |
بہن/بھائی | |
فنکارانہ زندگی | |
نوع | فلمی ، ہندوستانی کلاسیکی موسیقی ، بھارتی کلاسیکی موسیقی ، غزل ، قوالی ، بھجن ، پاپ موسیقی |
آلہ موسیقی | گٹار ، صوت |
پیشہ | ادکارہ ، گلو کارہ ، گٹار نواز ، نغمہ ساز ، فلم اداکارہ ، پس پردہ گلوکار |
اعزازات | |
100 خواتین (بی بی سی) (2015) پدم وبھوشن (2008) دادا صاحب پھالکے ایوارڈ (2000) قومی فلم اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ (برائے:Mera Kuchh Saamaan ) (اپریل 1988) ایفا حاصل زیست اعزاز |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
آشا بھوسلے اردو فلموں کی مشہور و معروف گلوکارہ ہیں۔ وہ مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن ہیں۔ اردو کے علاوہ انھوں نے 20 بھارتی و غیر ملکی زبانوں میں نغمہ سرائی کی۔ وہ اب تک 12000 سے زیادہ گیت گا چکی ہیں۔
پیدائش
[ترمیم]آشا بھوسلے 8 ستمبر1933ء کو سانگلی بمبئی میں پیدا ہوئیں۔ آشا بھوسلے کے والد دِینا ناتھ منگیشکر تھیٹر کے اداکار اور گلوکار بھی تھے۔ 1942ء میں جب اُن کی عمر 9 سال تھی تو والد دِینا ناتھ منگیشکر کا انتقال ہو گیا۔ والد کے انتقال کے بعد خاندان پونے سے کولہاپور اور بعد ازاں بمبئی منتقل ہو گیا۔ بمبئی منتقلی کے بعد اپنی بہن لتا منگیشکر کے ساتھ گلوکاری جاری رکھی۔ آشا بھوسلے نے پہلا گانا 1943ء میں 10 سال کی عمر میں گایا جو (چلا چلا نَو بھلا) تھا یہ گانا ایک مراٹھی فلم مجھا بَل کا گانا تھا اور اس کی موسیقی دَتہ شنکر دَیو جے کار نے مرتب کی تھی۔ 1948ء میں ساون آیا گانا مقبول ہوا اور 1949ء میں رات کی رانی کے گانے ریکارڈ کروائے۔
ازدواجی زندگی
[ترمیم]1949ء میں گنپت راو بھوسلے سے شادی کرلی جو لتا منگیشکر کے ذاتی سیکرٹری تھے۔ بدقسمتی سے یہ شادی ناکام ہو گئی۔
گلوکاری
[ترمیم]آشا بھوسلے کی مقبولیت اُس وقت ہوئی جب1954ء میں راج کپور نے انھیں فلم بوٹ پالش کا ایک گانا ننھے مُنے بچے کے لیے سائن کیا یہ گاناآشا بھوسلے نے محمد رفیع کے ساتھ گایا جِس نے انھیں شہرت کی سیڑھی چڑھایا۔ موسیقار او پی نیئر نے 1956ء میں سی آئی ڈی کے لیے آشا بھوسلے کو سائن کیا۔ بی آر چوپڑا نے 1957ء میں فلم نیا دور کے لیے سائن کیااِس فلم کے تمام گانے ساحر لُدھیانوی کے لکھے ہوئے تھے۔ 1957ء میں نیا دور ایک پہلی فلم تھی جِس کے تمام گانے آشا بھوسلے کو دیے گئے تھے اور اِس فلم کی ہیروئن ویجنتی مالا تھیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/56675 — بنام: Asha Bhosle — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- 1933ء کی پیدائشیں
- 8 ستمبر کی پیدائشیں
- پدم وبھوشن وصول کنندگان
- دادا صاحب پھالکے اعزاز یافتگان
- اردو فلمی گلوکار
- اکیسویں صدی ��ی ہندوستانی خواتین گلوکارائیں
- اکیسویں صدی کے بھارتی گلوکار
- بالی وڈ پس پردہ گلوکار
- بقید حیات شخصیات
- بنگالی زبان کے گلوکار
- بیسویں صدی کی بھارتی گلوکارائیں
- بیسویں صدی کے ہندوستانی گلوکار
- بھارتی فلمی گلوکارائیں
- بھارتی گلوکار
- بھارتی گلوکارائیں
- بھارتی گٹار نواز
- تامل زبان کے گلوکار
- روسی زبان کے گلوکار
- سانگلی کی شخصیات
- فنون میں پدم وبھوشن وصول کنندگان
- کنڑا پس پردہ کے گلوکار
- کونکنی زبان کے گلوکار
- گجراتی زبان کے گلوکار
- مراٹھی پس پردہ گلوکار
- مراٹھی زبان کے گلوکار
- مراٹھی شخصیات
- منگیشکرخاندان
- مہاراشٹر کے گلوکار
- نیپالی زبان کے گلوکار
- ہندی زبان کے گلوکار
- بی بی سی 100 خواتین
- خواتین گٹار نواز
- فلم فیئر فاتحین
- فلم فیئر حاصل زیست اعزاز یافتگان
- ممبئی کی شخصیات
- ممبئی کے گلوکار