شاہجہاں پور روہیل کھنڈ کا ایک اچھی زراعتی زمین والا علاقہ ہے ہندوستان کو انگریزوں کے ظلم و تشدد سے آزاد کرانے میں اس شہر کا بھی نمایاں کردار ہے کئی انقلابی شخصیات جنھوں نے ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنے خون کا ایک ایک قطرہ لٹا دیا اسی شہر سے وابستہ تھیں۔ اشفاق اللہ خاں کو کون نہیں جانتا جنھوں نے کاکوری کے خزانے کو لوٹ کر انگریزی طاقت کو خاک میں ملا دیا تھا۔ اس شہر کی مجموعی آبادی 297,932 افراد پر مشتمل ہے اور 194 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔