رام پور
रामपुर | |
---|---|
شہر | |
عرفیت: مصطفی آباد | |
ملک | بھارت |
ریاست | اتر پردیش |
ضلع | رام پور ضلع |
علاقہ | روہیل کھنڈ |
ڈویژن | مرادآباد |
وجہ تسمیہ | راجا رام سنگھ |
حکومت | |
• مجلس | رام پور نگر پالیکا پریشد |
• رکن پارلیمان | نیپال سنگھ (بی جے پی) |
• ایم ایل اے | اعظم خان (سماجوادی پارٹی) |
• چیئرمین | اظہر خان[1] (سماجوادی پارٹی) |
رقبہ | |
• کل | 84 کلومیٹر2 (32 میل مربع) |
رقبہ درجہ | 43 |
بلندی | 288 میل (945 فٹ) |
آبادی (2011) | |
• کل | 325,248 |
• کثافت | 3,900/کلومیٹر2 (10,000/میل مربع) |
زبانیں | |
• سرکاری | ہندی زبان اردو |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |
ڈاک اشاریہ رمز | 244901 |
ٹیلی فون کوڈ | 0595 |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | UP 22 |
انسانی جنسی تناسب | 1000/927 مذکر/مؤنث |
خواندگی | 55.08 % |
سوک ایجنسی | رام پور نگر پالیکا پریشد |
دہلی سے فاصلہ | 186 کلومیٹر (116 میل) NW (land) |
لکھنؤ سے فاصلہ | 314 کلومیٹر (195 میل) SE (land) |
گورننگ باڈی | حکومت اترپردیش حکومت ہند |
ویب سائٹ | rampur |
رام پور، بھارت کی ریاست اتر پردیش کے رام پور ضلع کا ایک شہر ہے۔ 2001ء کی مردم شماری کے مطابق رام پور شہر کی آبادی 281,549 نفوس پر مشتمل تھی جس میں سے 52 فیصد افراد مرد جبکہ 48 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل تھی۔ رام پور کی شرح خواندگی 68 فیصد ہے۔
تاریخ
[ترمیم]قرون وسطی کی تاریخ کے مطابق رام پور دہلی کے علاقے کا حصہ تھا اور بدایوں اور سنبھل اضلاع کے درمیان منقسم تھا۔ روہیل کھنڈ کے بالائی حصے پر واقع ہونے کی وجہ سے یہ کیتھر کے نام سے جانا جاتا تھا اور اس پر کتھیریا راجپوتوں کی حکومت تھی۔ کتھیریا راجپوتوں نے تقریباً 400 سال تک اسلامی حکومت کے خلاف مزاحمت کی۔ انھوں نے دہلی کے سلطانوں اور بعد میں مغلوں کے ساتھ جنگ کی۔ وہ 1253 میں ناصر الدین محمود، 1256 میں غیاث الدین بلبن، 1290 میں جلال الدین خلجی، 1379 میں فیروز شاہ تغلق اور 1494 میں سکندر لودی کے ساتھ متعدد بار سیاسی جدو جہد کی۔
تہذیب و ثقافت اور اردو شاعری
[ترمیم]رام پور کو دہلی اور لکھنؤ کے بعد تیسرا دبستان شاعری ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ داغ دہلوی، مرزا غالب اور امیر مینائی جیسے عظیم شعرا رام پور ریاست کی سرپرستی کے مرہون منت ہوئے۔ نوابان رام پور شاعری اور دوسرے فنون لطیفہ کے حامی رہے تھے۔ انھوں نے دربار سے وابستہ اہل ادب کی کفالت کی۔ رام پور کے دوسرے شعرا میں نظام رامپوری اور شاد آفریدی کے نام لیے جا سکتے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Azhar khan wins, Retrieved July 2012