سلمی آغا
سلمی آغا | |
---|---|
سلمی آغا 2011ء میں
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | کراچی، پاکستان |
اکتوبر 25, 1956
رہائش | دبئی |
قومیت | برطانوی پاکستانی |
نسل | پشتون |
مذہب | اسلام |
شریک حیات | رحمت خان (طلاق شدہ) جاوید شیخ(طلاق شدہ) |
اولاد | سشا آغا (بیٹی) علی خان (بیٹا) |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلوکاری، اداکار، فلم ساز |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، اردو ، انگریزی |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ[1] | |
درستی - ترمیم |
سلمہ آغا (ولادت: 25 اکتوبر 1956ء) ایک سابقہ پاکستانی نژاد برطانوی فلمی اداکارہ اور پس پردہ گلوکارہ ہیں جنھوں نے 1980ء اور 1990ء کی دہائی کے اوائل میں پاکستانی اور ہندوستانی فلموں میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کی تھی۔۔[2] وہ پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں اور ان کی پرورش لندن میں ہوئی۔ سلمی آغا کو بھارتی ہدایت کاروں کی جانب سے متعدد فلموں کی پیش کش کی گئی۔ ان کی پہلی فلم رومانوی نکاح (1982ء) تھی، جس میں انھوں نے مرکزی اداکارہ کی حیثیت سے اداکاری کی تھی اور خود فلموں کے متعدد گانے بھی گائے تھے۔ ان کو اسی سال (1982ء میں) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ اور فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ دونوں درجے میں نامزد کیا گیا تھا۔ سلمی آغا نے اپنی گائیکی کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ ایوارڈ جیتا۔ ان کو فلم قسم پیدا کرنے والے کی کے لیے بھی جانا جاتا ہے اس فلم میں متھن چکرورتی بھی ہیں۔[3]
ابتدائی زندگی اور کیریئر
[ترمیم]سلمیٰ کی پیدائش 25 اکتوبر 1956ء کو پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر کراچی میں لیاقت گل آغا اور نسرین آغا کے ہاں ہوئی تھی۔ لیاقت گل آغا کاروبار کرنے والا تاجر تھے اور ان کا تعلق امرتسر میں مقیم اردو بولنے والے مسلم پٹھان خاندان سے تھا۔ ان کی والدہ نسرین (جن کا پیدائشی نام زرینہ غزنوی تھا) پشتون موسیقار رفیق غزنوی اور انوری بائی بیگم، جو ہندوستانی سنیما کی ابتدائی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، کی بیٹی تھی، انوری بائی بیگم نے ہیر رانجھا (1932) میں کام کیا تھا۔ زرینہ/نسرین کی پیدائش کے بعد انوری اور رفیق غزنوی کی طلاق ہو گئی اور انوری نے پھر ایک امیر ہندو تاجر سے شادی کی جس کا نام جگل کشور مہرہ تھا۔ انوری سے شادی کرنے کے لیے، جگل کشور مہرہ نے نہ صرف اپنا خاندان بلکہ اپنے مذہب کو بھی ترک کر دیا۔ وہ مسلم ہوئے اور ان کا نام احمد سلمان رکھا گیا۔ چونکہ انوری کی ایک اولاد تھی، اس وجہ سے جگل کشور مہرہ (احمد سلمان) زرینہ/نسرین کے والد بن گئے۔[4][5]
جوگل کشور مہرہ ہندوستانی اداکار راج کپور، شمی کپور اور ششی کپور کے پہلے کزن تھے، کیونکہ راج کپور، شمی کپور اور ششی کپور کی والدہ، رامسارنی کپور، جوگل کشور مہرہ (سلمان احمد) کے والد کی بہن تھیں۔[6][7]
متعلقہ روابط
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/84747bae-166b-4037-ad41-7c41649128c9 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 ستمبر 2021
- ↑ Seema Sinha, TNN Sep 4, 2012, 10.05AM IST (2012-09-04)۔ "Salma Agha's daughter Sasha bags Yashraj's film"۔ The Times of India۔ 29 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2013
- ↑ "Salma Agha to get Overseas Citizen of India card"
- ↑ Tribune.com.pk (2016-09-30)۔ "Salma Agha: Of better days and celluloid"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2019
- ↑ "Then and Now: 'Nikaah' actress Salma Agha - Bollywood celebs: Then and now"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2019
- ↑ "Kareena Kapoor, Ranbir Kapoor to root for cousin Sasha Agha's Aurangzeb"۔ daily.bhaskar.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2018
- ↑ "Star of The Week-Kareena Kapoor"۔ Rediff.com۔ 30 October 2002۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2018
بیرونی روابط
[ترمیم]- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر سلمی آغا
- FilmfareAwardsآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ deep750.googlepages.com (Error: unknown archive URL)
- Salma Agha to raise funds for Indian hockey – Times Of Indiaآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ articles.timesofindia.indiatimes.com (Error: unknown archive URL)
ویکی ذخائر پر سلمی آغا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
ویکی ذخائر پر سلمی آغا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- فلم فیئر فاتحین
- نگار اعزاز جیتنے والی شخصیات
- 1956ء کی پیدائشیں
- انگریز فلمی اداکارائیں
- انگریز گلوکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی انگریز خواتین
- بیسویں صدی کی برطانوی اداکارائیں
- بیسویں صدی کی پاکستانی گلوکارائیں
- بھارت میں فن کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی گلوکار
- پاکستانی غزل گائیک
- پاکستانی نژاد انگریز افراد
- پاکستانی نژاد برطانوی افراد
- خان خاندان (اسکواش)
- خواتین غزل گائیک
- غزل گائیک
- لندن کی اداکارائیں
- لندن کے گلوکار
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- مملکت متحدہ کے وطن گیر شہری
- بھارت میں یورپی اداکارائیں
- بولی وڈ میں یورپی اداکارائیں
- بیسویں صدی کی انگریز شخصیات
- بیسویں صدی کے انگریز گلوکار
- پنجابی سنیما کی اداکارائیں
- اردو سنیما میں اداکارائیں
- ہندی زبان کے گلوکار
- کراچی کی شخصیات
- پنجابی زبان کے گلوکار
- کراچی کے گلوکار
- اردو زبان کے گلوکار
- اردو پس پردہ کے گلوکار
- بیسویں صدی کی انگریز اداکارائیں
- بیسویں صدی کی انگریز گلوکارائیں
- کراچی کی اداکارائیں
- ممبئی کی اداکارائیں
- پشتون نژاد برطانوی شخصیات
- کپور خاندان
- مہاجر شخصیات
- ممبئی کے گلوکار