مندرجات کا رخ کریں

پنجند

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(دریائے پنجند سے رجوع مکرر)

پنجند (Panjnad River) پنجاب میں ضلع بہاولپور کے انتہائی آخر میں ایک دریا ہے۔ دریائے پنجند پر پنجاب کے دریا یعنی دریائے جہلم، دریائے چناب، دریائے راوی، دریائے بیاس اور دریائے ستلج کے پانچ دریاوں کا سنگم قائم ہوتا ہے۔ جہلم اور راوی چناب میں شامل ہوتے ہیں، بیاس ستلج میں شامل ہوتا ہے اور پھر ستلج اور چناب ضلع بہاولپور سے 10 میل دور شمال میں اچ شریف کے مقام پر مل کر دریائے پنجند بناتے ہیں۔ مشترکہ دریا تقریبا 45 میل کے لیے جنوب مغرب بہتا ہے اور پھر کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہو جاتا ہے۔ دریائے سندھ بحیرہ عرب کی جانب بہتا ہے۔ پنجند پر ایک بند تعمیر کیا گیا ہے جو پنجاب اور سندھ کے صوبوں کو آبپاشی کے لیے پانی فراہم کرتا ہے۔

دریائے سندھ اور پنجند کے سنگم کے بعد دریائے سندھ ستند کے طور پر نام سے جانا جاتا تھا، اس میں پنجاب کے پانچ دریا، سندھ کے علاوہ دریائے سرسوتی بھی شامل تھا جس کا وجود اب ختم ہو چکا ہے۔

اشتقاقیات

[ترمیم]

پنجند کا نام پنج تعنی پانچ اور ند سے مراد ندیاں ہیں۔