ننکانہ صاحب
Appearance
(تحصیل ننکانہ صاحب سے رجوع مکرر)
شہر | |
ننکانہ صاحب ਨਨਕਾਣਾ ਸਾਹਿਬ | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | ضلع ننکانہ صاحب |
بلندی | 187 میل (614 فٹ) |
ضلع کونسل | 3 نشستیں |
تحصیلیں | 3 |
ویب سائٹ | www.nankana-sahib.gov.pk |
ننکانہ صاحب پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے جو ضلع ننکانہ صاحب کا ضلعی ہیڈ کوآرٹر بھی ہے۔ ضلع ننکانہ صاحب میں کل چار تحصیلیں شامل ہیں جو ننکانہ صاحب، صفدرآباد، سانگلہ ہل اور شاہ کوٹ ہیں۔
شہر رائے پور (Raipur) اور رائے بھوئی دی تلونڈی (Rai-Bhoi-di-Talwandi) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ شہر کی آبادی لگ بھگ ساٹھ ہزار افراد پر مشتمل ہے اور شہر کا فاصلہ صوبائی دار الحکومت لاہور سے 75 کلومیٹر مغرب میں ہے۔ شہر کو سکھ مذہب کا سب سے مقدس مقام قرار دیا جاتا ہے اور سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو کی جائے پیدائش ہے۔