مندرجات کا رخ کریں

پنڈورا بکسہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یونانی افسانوی روایات کے مطابق ، پنڈورا بکسہ ایک صندوق تھا جس میں انسانیت کے لیے تمام نامعلوم آفات اور مصائب قید تھے ، اس میں بیماری ، موت اور دیگر تکلیفیں کچھ شامل تھیں [1]، یہ ہیسیوڈ کے کام اورکس اینڈ ڈیز سے جڑی اساطیری داستان ہے [2]۔ اس کا ایک اور مفہوم ایسا تحفہ ہے جس دیکھنے میں تو قیمی لگے مگر حقیقت میں نحوست ہو[3]۔

پنڈورا (دنیا کی پہلی خاتون) ، جو پرومتھیس (جسے پانڈورا سے شادی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا) سے آگ چوری کرنے کے لئے سزا کی حصہ دارسمجھی جاتی تھی ، کو انسانوں کو تحفہ کے طور پر دینے کے لیے ایک صندق زیوس کی طرف سے دیا گیا اورساتھ میں حکم ملا کہ وہ اسے کبھی نہ کھولے۔ پانڈورا نے پرومیتھیس کے بھائی ، امفتھیس سے شادی کرنے کے بعد صندوق خود ہی کھول لیا جس کے نیتجے میں تباہی اور بدبختی زمین پر بکھر کر پھیلی گئی۔ ایسی سرزمین جو اس وقت تک کوئی پریشانی اور تکلیف نہیں جانتی تھی، اس خانے میں صرف ایک ہی امید رہ گئی ہے وہ انسانی تسلی ہے۔ [2]

گیسیلا فاکس کے مطابق ، قدیم زمانے میں اس دیومالائی داستان کو زیادہ توجہ نہیں ملی تھی اور سب سے پہلے نشاۃ ثانیہ کے دوران یہ قصہ مشہور ہوا تھا۔ ناقابل برداشت مصائب کے معاملات کے سلسلے میں اب، اصطلاح "پنڈورا باکس" ایک محاورے کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

تھیٹر میں

[ترمیم]

اٹھارہویں صدی کے پہلے نصف میں پنڈورا پر تین ڈرامے پنڈورا باکس کے نام سے فرانس میں فرانسسی زبان میں بنائے گئے ؛ لا بوئٹے یا بوئٹے ڈی پنڈورا۔ ان تمام ڈراموں میں بکسے سے برآمد ہونے والے شر کا انسانوں اور سماج پر اثر کا جائزہ لیا گیا اور صرف ایک ڈرامے میں پنڈورا کا کردار شامل کیا گیا۔ 1721 میں الین رینے کا ڈرامالا فوسی فویئر کا حصہ تھا[4]۔1729 میں فلپ پوائسن کا ایک ایکٹ کامیڈی ڈراما تھا جس میں سیارہ مرکری پلوٹو کا دورہ تاکہ انسانیت پر بیماری چھوڑی جا سکیں، بڑھاپا، مائیگرین، نفرت، فالج جیسی بیماریاں اسے رپورٹ کرتی ہیں۔ ان کے درمیاں محبت سماج میں خود جانے کے لیے اپنا مقدمہ لڑتی ہے۔[5]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Chambers Dictionary, 1998
  2. ^ ا ب Hesiod, Works and Days. 47ff.
  3. Brewer's Concise Dictionary of Phrase and Fable, 1992
  4. Oeuvres choisies de Lesage, Paris 1810, vol.4, pp.409 – 450
  5. Théâtre Classique