معذوروں کا عالمی دن
Appearance
معذوروں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا میں اس وقت چھ سو ملین افراد معزور ہیں یعنی دنیا میں ہر دس میں ایک شخص معذور ہے۔ ترقی پزیر ممالک میں اسی سے نوے فیصدخصوصی افراد کوزندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں، جب کہ ترقی یافتہ ممالک میں اس کا تناسب پچاس سے ستر فیصد ہے۔ جبکہ ان میں سے اسی فیصد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے۔