مندرجات کا رخ کریں

معاونت:سانچہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سانچہ ویکیپیڈیا میں بنیادی نوعیت کا حامل نظام ہے۔ اس میں ایسی معلومات اور عبارتیں محفوظ کی جاتی ہیں جنہیں ویکیپیڈیا کے مختلف صفحات میں یکساں طور پر استعمال کرنا ہو۔
سانچہ جات دو طرح کے ہوتے ہیں:

  1. عمومی سانچہ
  2. محددات پر مشتمل سانچہ

سانچہ جات میں دیگر صفحات ہی کی طرح ترامیم کی جاسکتی ہیں، لیکن یہ ترامیم انتہائی احتیاط کی طالب ہوتی ہیں کیونکہ زیر ترمیم سانچہ جن صفحات میں مستعمل ہوگا، ترمیم محفوظ ہوتے ہی ان تمام صفحات میں وہ تبدیلی ظاہر ہوجاتی ہے۔

عمومی

[ترمیم]

اکثر سانچہ جات سانچہ: فضائے نام میں بنائے جاتے ہیں؛ تاہم بعض سانچے دیگر فضائے نام مثلاً صارف: یا میڈیاوکی: فضائے نام بھی بنائے جاتے ہیں، لیکن انتہائی قلیل تعداد میں۔

تخلیق سانچہ

[ترمیم]

جس طرح نئے صفحات تخلیق کیے جاتے ہیں یعنی تلاش کے خانہ میں جاکر مطلوبہ نام تحریر کیا جائے اور سرخ ربط پر کلک کرکے صفحہ تخلیق پر پہونچیں، یہی طریقہ سانچہ بنانے کا بھی ہے۔ لیکن خیال رہے کہ سانچہ کے مطلوبہ نام سے قبل سانچہ: تحریر کرنا ضروری ہے تاکہ یہ سانچہ فضائے نام میں ہی تخلیق ہو۔ جھوجہ برادری

اہم نکات

[ترمیم]

اگر سانچہ میں بین الویکی روابط شامل ہوں تو یہ روابط ان تمام صفحات میں بھی ظاہر ہوں گے جن میں سانچہ مستعمل ہو اور ظاہر سی بات ہے یہ ایک معیوب چیز ہے۔ اس لیے جب بھی کسی سانچہ میں بین الویکی روابط درج کریں تو اس طرح تحریر کریں: <noinclude>بین الویکی روابط</noinclude>

نیز سانچہ میں کوئی زمرہ درج کیا جائے تو سانچہ کے زیر استعمال تمام صفحات اس زمرہ میں شامل ہوجائیں گے۔ مثلاً سانچہ {{نامکمل}} میں زمرہ:نامکمل شامل ہے، چنانچہ جن صفحات میں بھی یہ سانچہ استعمال کیا جائے گا وہ صفحات اس زمرہ میں شامل ہوجائیں گے۔

استعمال

[ترمیم]

کسی بھی جگہ سانچہ کو استعمال کرنے کے لیے سانچہ کے نام کو ان کے {{}} درمیان میں تحریر کریں۔ مثلاً {{سانچہ کا نام}} اس کے ذریعہ صفحہ میں محض سانچہ کا نام درج ہوگا ترمیز نہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ مستعمل سانچہ میں جب بھی تحسین واضافہ ہوگا تو وہ ان صفحات میں بھی نظر آئے گا۔
اگر کسی جگہ سانچہ کے نام کے بجائے سانچہ کی ترمیز مطلوب ہو تاکہ زیر اقدام صفحہ کے مطابق اس سانچہ کے متن وغیرہ میں تبدیلی کی جاسکے تو بجائے اس کے سانچہ کے صفحہ میں جاکر ترمیم کریں، مطلوبہ صفحہ میں سانچہ کو اس طرح استعمال کریں: {{subst:سانچہ کا نام}} یعنی سانچہ کے نام سے قبل subst: تحریر کریں۔
سانچہ میں کی جانی والی ترمیم وتبدیلی سانچہ سے متعلقہ تمام صفحات میں ابطن (cache) کو خودکار طور پر فوراً صاف کردیتا ہے اور وہ تبدیلی ظاہر ہوجاتی ہے۔

متغیرات

[ترمیم]

بسااوقات سانچہ میں متغیرات استعمال کیے جاتے ہیں جو حسب موقع تبدیل ہوتے ہیں یا کیے جاسکتے ہیں۔ ان متغیرات کو متعین کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ متغیر کو {{{}}} ان کے درمیان رکھا جائے، مثلاً یہ صفحہ بوجہ حذف کیا جاسکتا ہے۔ اس میں بوجہ کی قدر متعین کرنا ہے، لہذا سانچہ میں اس طرح تحریر کیا جائے گا:یہ صفحہ بوجہ {{{1}}} حذف کیا جاسکتا ہے۔
اور دوسرا متغیر متعین کرنا ہو مثلاً یہ صفحہ بوجہ بتاریخ: حذف کیا جاسکتا ہے، تو اس طرح درج کیا جائے گا:یہ صفحہ بوجہ {{{1}}} بتاریخ:{{{2}}} حذف کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح جتنے متغیرات کا اضافہ مطلوب ہو اسی طریقہ پر کیا جاسکتا ہے، تاہم دو باتوں کا خیال رہے کہ ہر متغیر کو تین قوس {{{ میں درج کیا جائے اور ہر جگہ اعداد میں اضافہ کیا جائے مثلاً 1 پھر 2 پھر 3۔
اب اس سانچہ کو استعمال کرتے وقت قدر متعین کرنے کے لیے اس طرح تحریر کیا جائے: {{سانچہ کا نام|متغیر=قدر}} مثلا {{سانچہ کا نام|اشتہاربازی|21-09-2012}} اس کا نتیجہ اس طرح ظاہر ہوگا: یہ صفحہ بوجہ اشتہاربازی بتاریخ:21-09-2012 حذف کیا جاسکتا ہے۔