مندرجات کا رخ کریں

عمار بن ابی سلامہ ہمدانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عمار بن ابی سلامہ ہمدانی صحابی رسول ہیں۔ اور حضرت امیر المؤمنین حضرت علی کے ان اصحاب میں سے ہیں جنھوں نے جمل، صفین اور نہروان کی جنگوں میں امام علی ؑ کی حمایت میں تلوار چلائی۔ آپ کا شمار قبیلۂ ہمدان کی شاخ "بنی دالان" کے دلاوروں میں سے ہوتا تھا۔[1]

کوفہ کے نزدیک نخیلہ نام کی فوجی چھاؤنی میں آپ ابن زیاد کے قتل کے لیے نکلے لیکن اس میں کامیاب نہ ہوئے۔اس کے بعد امام حسین ؑ کے کاروان میں شامل ہو گئے[2] اور بالآخر 61 ہجری کے محرم کی 10 تاریخ کو کربلا میں امام حسین کی نصرت میں شہادت پائی۔[3]۔ان کا نام زیارت ناحیہ میں آیا ہے :

السَّلَامُ عَلَى عَمَّارِ بْنِ أَبِي سَلَامَةَ الْهَمْدَانِي[4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. الاصابہ فی معرفہ الصحابہ، ج5، ص108
  2. انساب الاشراف، بلاذری، ج3، ص180
  3. مناقب ابن شہرآشوب، ج4، ص113
  4. لمزار الکبیر، مشہدی، ص 495

سانچے

[ترمیم]