مندرجات کا رخ کریں

سید قاسم محمود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سید قاسم محمود
 

معلومات شخصیت
پیدائش 17 نومبر 1928ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھرکھودا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 21 مارچ 2010ء (82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فرہنگ نویس ،  ماہرِ لسانیات ،  صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سید قاسم محمود (ولادت: 17 نومبر 1928ء - وفات: 31 مارچ 2010ء) پاکستانی مفکر، ادیب، افسانہ نگار، قاموس نگار، مدیر اور مترجم تھے۔ اردو میں چھوٹی کہانیاں، ناول اور دائرۃ المعارف لکھتے تھے۔ ایک اچھے تدوین کار، نثر نگار اور مترجم تھے۔ انھوں نے پندرہ دائرۃ المعارف مرتب کیے (جن میں سے سات مکمل نہیں ہوئے)، ایک لغت، تین جلدوں میں کہانیاں، ایک ناول، ریڈیو پاکستان کے لیے پانچ ڈرامے، ایک فلم کی کہانی (باغی سپاہی) تحریر کی۔ بہت سی کتابوں کا ترجمہ کیا اور کئی رسائل کی ادارت کی۔

ولادت

[ترمیم]

اردو کے ممتاز افسانہ نگار، مترجم، صحافی اور متعدد حوالہ جاتی کتب کے مولف سید قاسم علی شاہ 17 نومبر 1928ء کو کھرکھودہ ضلع روہتک میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ نے سید قاسم محمود کو بطور قلمی نام اختیار کیا۔

عملی زندگی

[ترمیم]

قیام پاکستان کے بعد وہ 1951ء میں مجلس زبان دفتری، حکومت پنجاب سے بطور مترجم منسلک ہوئے۔بعد ازاں وہ لیل و نہار، صحیفہ، کتاب، سیارہ ڈائجسٹ، ادب لطیف اور قافلہ کے مدیر رہے۔ 1970ء میں انھوں نے لاہور سے انسائیکلو پیڈیا معلومات کا اجرا کیا۔ 1975ء میں انھوں نے مکتبہ شاہکار کے زیر اہتمام شاہکار جریدی کتب شائع کرنا شروع کیں۔ 1980ء سے 1998ء تک وہ کراچی میں مقیم رہے جہاں انھوں نے ماہنامہ افسانہ ڈائجسٹ، طالب علم اور سائنس میگزین کے نام سے مختلف جرائد جاری کیے اور اسلامی انسائیکلو پیڈیا، انسائیکلو پیڈیا فلکیات، انسائیکلو پیڈیا ایجادات اور انسائیکلو پیڈیا پاکستانیکا شائع کیے۔ ان کے اسی نوع کے متعدد کام ان کی وفات کی وجہ سے ادھورے رہ گئے۔ وہ ایک اچھے افسانہ نگاراور مترجم بھی تھے اور ان کے افسانوں کے مجموعے دیوار پتھر کی، قاسم کی مہندی اور سید قاسم محمود کے افسانے کے نام سے اشاعت پزیر ہوئے تھے۔

وفات

[ترمیم]

31 مارچ 2010ء کو سید قاسم محمود لاہور میں وفات پا گئے اور جوہر ٹاؤن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے. مرحوم کے بیٹے، سید عاصم محمود بھی لکھاری ، محقق اور صحافی ہیں۔

تصانیف

[ترمیم]
  1. انسائیکلوپیڈیا پاکستانیکا
  2. اسلامی انسائیکلوپیڈیا
  3. مسلم سائینس
  4. اسلامی دنیا
  5. سیرت النبی کا انسائیکلوپیڈیا
  6. پیام اقبال
  7. دیوار پتھر کی(افسانے)
  8. قاسم کی مہندی (افسانے)
  9. سید قاسم محمود کے افسانے (افسانے)
  10. چلے دن بہار کے(ناول)
  11. آدم اور آدمی
  12. داستان گلکامش
  13. مذہب اور دیوتا
  14. قلوپطرہ ہفتم
  15. اصول سیاسیات
  16. ہٹلر کی خفیہ کہانی
  17. وادی دجلہ و فرات
  18. حکومت اور فرعونیت
  19. داستان فرعون
  20. معاشیات کے جدید نظریے
  21. بے شمار مقالات

حوالہ جات

[ترمیم]