مندرجات کا رخ کریں

خلقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خلقی (innate) کا لفظ سائنس اور بالخصوص طب و حکمت میں ایک ایسی کیفیت یا کردار یا رویۓ کے لیے اختیار کیا جاتا ہے کہ جو کسی جاندار میں پیدائش سے ہی موجود ہو اور اس کو اس جاندار نے پیدا ہونے کے بعد نا سیکھا ہو یعنی یوں کہ لیں کہ اسے اپنے ماحول سے نا حاصل کی ہو (ایسی صورت میں اس کیفیت کا خاصیت کو حصولی (acquired) کہا جاتا ہے)۔ بعض اوقات خلقی کو جبلی بھی کہا جاتا ہے۔ خلقی کے پیدائشی یا اندرونی ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ وہ کیفیت لازمی طور پر وراثی (genetic) بھی ہو اور اسی طرح اس کے وراثتی (hereditary) ہونے کے امکانات بھی کامل نہیں ہوتے یعنی لازمی نہیں کہ وہ کیفیت (یا مرض) وراثتی بھی ہو۔