مندرجات کا رخ کریں

تیجی بچن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تیجی بچن
(پنجابی میں: ਤੇਜੀ ਬੱਚਨ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Teji Suri ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 12 اگست 1914ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فیصل آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 21 دسمبر 2007ء (93 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات ہری ونش بچن (1941–18 جنوری 2003)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد امتابھ بچن ،  اجیتابھ بچن   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فعالیت پسند ،  کارکن انسانی حقوق   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تیجی سوری ہری ونش رائے شریواستو بچن (انگریزی: Teji Suri Harivansh Rai Srivastava Bachchan) قبل شادی تیجونت کور (پیدائش: تیج کور سوری) ایک سماجی کارکن، ہندی شاعر ہری ونش رائے بچن کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی والدہ تھیں۔ [1] وہ وزیر اعظم اندرا گاندھی کی معتمد بھی تھیں۔ [2]

وہ ایک لائل پور، برطانوی ہند (موجودہ فیصل آباد، پنجاب، پاکستان) میں ایک پنجابی سکھ کھتری خاندان میں پیدا ہوئیں۔ [3] ان کے شوہر ہری ونش رائے بچن جو اس وقت جامعہ الہٰ آباد میں انگریزی کے پروفیسر تھے اور وہ لاہور، صوبہ پنجاب، برطانوی ہند (موجودہ لاہور پنجاب، پاکستان) میں خوب چند ڈگری کالج میں نفسیات کی معلمہ تھیں۔ اس جوڑے نے 1941ء میں الہ آباد میں شادی کی۔ تیجی بچن کے دو بیٹے ہیں امیتابھ بچن اور اجیتابھ بچن۔ امیتابھ بچن ایک بالی وڈ اداکار [4] جن کی بیوی جیا بچن بھی ایک اداکارہ اور رکن پارلیمان بھی ہیں۔

امیتابھ اپنے والد کے دو بیٹوں میں بڑے ہیں، دوسرے کا نام اجیتابھ ہے۔ ان کی والدہ کو اسٹیج سے بہت لگاؤ تھا اور ان کو فلموں میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہوئی مگر انھوں نے گھریلو ذمہ داری کو اداکاری پر فوقیت دی۔ امیتابھ کے اداکاری کے پیشہ کو اختیار کرنے میں ان کی والدہ کا بڑا ہاتھ ہے[5]

تیجی بچن تقریباً پورے 2007ء کے لیے لیلاوتی اسپتال میں تھیں اور ان کی حالت خراب ہونے کے بعد نومبر 2007ء میں انھیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔ [6] وہ طویل علالت کے بعد 21 دسمبر 2007ء کو 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ [7]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Teji Suri Bachchan | The Asian Age Online, Bangladesh". The Asian Age (انگریزی میں). Retrieved 2020-02-22.
  2. "Teji Bachchan: Indira's friend"۔ Sify۔ 2015-11-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-07-21
  3. India، Frontier (13 جنوری 2011)۔ "Amitabh Bachchan reminisenses his mothers lohri festival stories"۔ in.com۔ ص 1۔ 13 جولائی 2011 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2011
  4. "Amitahb Bachchan"۔ IMDb۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-10
  5. "تبصرہ: To Be or Not To Be Amitabh Bachchan - خالد محمد"
  6. "Amitabh's mother Teji Bachchan hospitalised"۔ Express India۔ 2006-07-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-07-21
  7. "Teji Bachchan passes away"۔ Indiatimes۔ 21 دسمبر 2007۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-07-21