تبادلۂ خیال صارف:امین اکبر/وثائق/2013
پیدائش
[ترمیم]امین اکبر بھائی،
السلام علیکم، آپ کا برقی خط کتاب پیدائش کی مناسبت سے موصول ہوا۔ کتاب پیدائش تناخ یا عہد نامہ قدیم کی پہلی کتاب ہے۔ اگر موضوع مضمون صرف یہی کتاب ہے تو اسے کتاب پیدائش کہا جائے گا، جیسا کہ انگریزی میں "Book of Genesis" کہا گیا ہے۔ لیکن اگر عہد نامہ قدیم کی بات ہو رہی ہے تو اسے پیدائش کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
دوسری بات یہ کہ پیدائش انگریزی لفظ "Birth" کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جس کہ وجہ سے ابہام پیدا ہو سکتا ہے۔ انگریزی میں Birth اور Genesis دو مختلف اصطلاحات ہیں۔
عہد نامہ قدیم اچھی کوشش ہے۔
مجھے برقی خطوط "mameen.akbar@gmail.com" سے موصول ہوئے ہیں جبکہ برقی خطوط کے آخر میں آپ نے یہ پتہ درج کیا ہے۔ ameen.akbar@gmail.com
--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:22, 18 اگست 2013 (م ع و)
امین اکبر بھائی, میں جانتا ہوں کہ Genesis کے لیے پیدائیش استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں اسکا مفہوم اسکے سیاق و سباق سے لیا جائے گا۔ لیکن یہاں معاملہ مختلف ہے۔ اگر ہم پیدائیش کو Genesis کے لیے مختص کر دیں تو پیدائیش کے ربط پر طق کرتے ہی یہ Genesis کے صفحہ پر جائے گا، چاہے اس سے مواد Birth ہی کیوں نہ ہو۔ انگریزی میں یہ صورت حال نہیں۔ Birth اور Genesis دو مختلف اصطلاحات ہیں۔ اردو ادب میں پیدائیش دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:53, 18 اگست 2013 (م ع و)
- قواعد کی رو سے وکیپیڈیا پر کتابوں کا مواد یا ترجمہ نہیں رکھا جاتا۔ اس کے لیے وکی سورس مناسب جگہ ہے۔ براہ کرم "کتاب پدائش" اور "متی کی انجیل" کے باب وکی سورس پر منتقل کر دیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 17:15, 18 اگست 2013 (م ع و)
میں معذرت خواہ ہوں۔ مجھے معلوم نہیں تھا۔ آپ ابواب سے معلق تمام صفحات حذف کر دیں۔ کتابوں کے نام والے صفحات رہنے دیں۔
طاہر بھائی صرف کتاب پیدائش باب نمبر 1 تا50 اور متی کی انجیل باب 1 تا 28 کے تقریباً 78 صفحات ہیں جو ڈیلیٹ کرنے ہوں گئے۔ یا پھر مزید مشورہ دیں کہ کیا باپ کا صفحہ بنا کر ہر صفحے پر بیرونی لنک ڈال دوں؟ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 14:57, 1 جنوری 2014 (م ع و)
تصاویر
[ترمیم]امین اکبر بھائی, آپ تصاویر کومنز یا زبراثقال (اپ لوڈ) پر اپ لوڈ کرنے کے بعد استعمال کر سکتے ہیں۔
لیکن اس بت کا خاص خیال رہے کہ تصویر کا اجازت نامہ واضح ہونا چاہیے۔ عام لفظوں میں ایسی تصاویر جو آپکی نہیں یا انٹرنیٹ سے حاصل کی گئی ہیں انہیں اپ لوڈ نہ کریں۔
تصاویر زبراثقال (اپ لوڈ) متعلقہ اجازہ (لائسنس) استعمال کریں۔
--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 14:05, 21 اگست 2013 (م ع و)
- کتاب پیدائش باب نمبر 1 تا50 اور متی کی انجیل باب 1 تا 28 صفحات میں حذف کر دوں گا۔
--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 14:06, 21 اگست 2013 (م ع و)
السلام علیکم
[ترمیم]السلام علیکم امین بھائی، کیسے مزاج ہیں؟
آپ نے عہدنامہ قدیم وجدید کی کتب پر مضامین کا جو سلسلہ شروع کیا ہے، یقین جانیے یہ ایک خلا تھا اس دائرۃ المعارف کا جسے آپ پر کررہے ہیں۔ میری نگاہ میں یہ خلا خار کی طرح کھٹکتا تھا لیکن افسوس میری دیگر انتظامی مصروفیات مانع تھیں، میں آپ کا تہ دل سے مشکور ہوں کہ اس اہم ترین سلسلہ کو آپ پایہ تکمیل تک پہونچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ امید ہے آپ اس انتہائی اہم سلسلہ کو عبرانی اور انگریزی ویکیپیڈیا کے ہم پلہ بنانے کی کوشش ارزانی فرمائیں گے۔ کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو انتظامی یا لسانی (عاجز نے عبرانی پڑھی ہوئی ہے) امور سے متعلق تو ضرور خدمت کا موقع عنایت فرمائیں۔ ازحد ممنون —خادم— 19:04, 21 اگست 2013 (م ع و)
اسلام علیکم۔
[ترمیم]برادران بہت ممنون ہوں آپ کی حوصلہ افزائی کا۔ اردو وکی پیڈیا سے متع امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:25, 22 اگست 2013 (م ع و)ارف تو تھا مگر اس قدر نہیں۔ کچھ دن پہلے انگریزی وکی پیڈیا اور اردو کا موازانہ کیا تو پتہ چلا جناب ابھی تو اردو ایک فیصد بھی نہیں ہوا۔ جبکہ پنجابی وکی پیڈیا اردو سے آگے ہے۔ اُس کی خیر اپنی وجوہات ہوتی ہے۔ مگر یہ دیکھ کر افسوس بھی ہوتا تھا کہ بہت سے اہم موضوعات شروع ہی نہیں کیے گئے۔ یہی چیز مجھے مجبور کر رہی ہے کہ میرے پاس جو کچھ بھی علم یا مواد ہے اسے عام قارئین کے استفادے کے لیے پیش کر دیا جائے۔
بائبل نیٹ پر مل تو جاتی ہے مگر کچھ جگہوں پر کاپی پیسٹ کی پابندیاں ہے تو کہیں کچھ مسائل۔ انہی کو دیکھتے ہوئے میں نے پوری بائبل کو وکی پیڈیا پر ڈالنے کا سوچا۔ مگر مجھے قواعد کا نہیں پتا تھا۔ اس بائبل کتاب کو تو میں وکی سورس پر ڈال دوں گا اور کتابوں سے متعلق معلومات وکی پیڈیا پر ۔ پھر چاہیں ان کو لنک کر دیں۔ وکی سورس پر گیا تو معلوم ہوا کہ وہاں ابھی قرآن پاک ہی مکمل نہیں ہوا۔ ایک بھائی پانچ سورتیں ڈال چکے ہیں۔ اس لیے سوچا پہلے وہاں اپنا قرآن اپ لوڈ ہو جائے پھر بائبل کروں گایا آرام آرام سے رکتا رہوں گا۔
امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:25, 22 اگست 2013 (م ع و)
اردو وکی پیڈیا پر فونٹ کی تبدیلی
[ترمیم]برادران محترم اردو کی ویب سائتس اس وقت جمیل نوری نستعلق فونٹ کو استعمال کر رہی ہے۔ ہم اسے وکی پیڈیا پر اس لیے استعمال نہیں کر سکتے کہ اس کا اجازت نامہ اوپن نہیں ہے۔ مگر دوسرے بہت سے فونٹ جیسے تاج نستعلق جو جمیل نوری نستعلق کے مقابلے میں اسی لیے بنایا گیا تھا کہ عوامی استفادے کے لیے دستیاب ہو۔ کیا ہمیں مضامین میں اس فونت کا کوڈ نہیں ڈالنا چاہیے۔ آپ لوگ اس سے پہلے یہ تجبرات کر دکے ہونگے مگر میں نے نیا نیا کیا ہے۔ کیا یہ قابل عمل ہے کہ ہم کوئی دوسرا اوپن سورس فونٹ استعمال کریں۔
امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:34, 23 اگست 2013 (م ع و)
- صارف کے لیے نستعلیق لاگو کرنے کے لیے یہ صفحہ بھی مفید ہے۔ اس موضوع پر دیوان عام میں وقتاً فوقتاً بحث ہوتی رہتی ہے۔ مثلاً ویکیپیڈیا:دیوان_عام/طرزیات#نویسہ پر مشورہ ۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 03:59, 24 اگست 2013 (م ع و)
دیکھے کیااس صفحہ پر میں نے ٹھیک ترمیم کی ہے؟ کیا یہاں میں جمیل نوری نسعلیق یا تاج نستعلق استعمال کر سکتا ہوں۔ ویسے اب ٹیکسٹ باکس میں لکھتے ہوئے الفاظ ویسے ٹوٹے ہو نظر نہیں آ رہے جیسے پہلے آتے تھے۔
امین اکبر (تبادلۂ خیال) 10:08, 24 اگست 2013 (م ع و)
- جی جو نویسہ آپ پہلے لکھیں گے وہ چالو ہو جائے گا بشرطیکہ وہ آپ کے شمارندہ پر نصب ہو۔ علوی سے پہلے جمیل کا پورا نام لکھ دیں تو جمیل حاوی ہو جائے گا۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:36, 24 اگست 2013 (م ع و)
- ذاتی طور پر میں textbox میں نسخ نویسہ پسند کرتا ہوں، اس کے لیے میرا css صفحہ ملاحظہ ہو۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:41, 24 اگست 2013 (م ع و)
ارے واہ برادر، اب ٹیکسٹ ایریا اور سارا وکی پیڈیا ہی جمیل نوری نستعلیق میں ہو گیا ہے۔ اب تو اور زیادہ مزاہ آئے گا۔ اب ورڈ میں لکھ کا نقل و چسپاں کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ بہت بہت مہربانی آپ کی برادر۔
--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 05:43, 25 اگست 2013 (م ع و)
ویکی تدوین
[ترمیم]آپ کے تحریر کردہ مضامین میں، میں نے ویکی تدوین کی ہے، براہ کرم ملاحظہ فرمالیں۔ آپ اپنے آئندہ مضامین میں اسی طرح تدوین کرتے رہیں گے تو آپ کے مضامین بہتر نظر آئیں گے —خادم— 03:36, 28 اگست 2013 (م ع و)
- بہت بہت شکریہ شعیب بھائی، انشاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ بالکل آپ کی طرح ہی کام کرنے لگوں گا۔اصل میں جب میں سرخ رنگ میں لکھا ہوا دیکھتا ہوں تو فوراً میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ اس مضمون کی ابتدا کر دوں، اس لیے جو مواد میرے پاس ہوتا ہے میں فوراً ہی ڈال دیتا ہوں کہ وکی پیڈیا پر کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔ پھر تھوڑی سے تسلی آپ بھائیوں کی وجہ سے ہوتی ہے کہ اگر کوئی سہو ہو گیا تو بھائی لوگ دیکھ لیں گے۔ کتاب استثنا کی اگلی کتاب کے لنک میں آپ نے یوشع کے نام کا ربط بنایا ہے، جبکہ میں نے ایک صفحہ کتاب یشوع اور دوسرا یشوع کے نام کا بنایا ہے۔ ذرا دیکھ لیجیے گا۔
- دوسرا میرے صفحہ صارف کو بھی دیکھ لیں۔ اس کی تدوین کرنے کے بارے میں ابھی نا تجربہ کار ہوں۔
- امین اکبر (تبادلۂ خیال) 05:54, 28 اگست 2013 (م ع و)
- جی بالکل بجا فرمایا آپ نے۔ ان شاء اللہ آپ جو مضامین تحریر کرتے رہیں گے، حتی الوسع ان میں ویکی تدوین کاری کرتا رہوں گا، تاکہ آپ کو بھی رہنمائی ملتے رہے اور صفحات بھی بہتر ہوتے رہیں۔ کوشش یہ کیجیے گا کہ آپ جو مضمون تحریر کریں (مثلا ثمود آپ نے تحریر کیا) تو اس مضمون کو انگریزی ویکیپیڈیا میں بھی تلاش کرلیں جو Thamud کے نام سے مل جائے گا، اس کے بعد اسی انگریزی مضمون سے تصاویر، خانہ معلومات اور سانچے وغیرہ درآمد کیے جاسکتے ہیں جیسا کہ میں نے ثمود میں کیا ہے۔ اس کے بعد انگریزی ویکیپیڈیا ہی کے مضمون میں بائیں جانب جہاں دیگر زبانوں کے روابط ہوتے ہیں، ان روابط کے اختتام پر "edit links" درج ہوتا ہے، اس پر کلک کرکے آپ اردو ویکیپیڈیا کے متعلقہ مضمون کا ربط شامل فرمادیں۔ یوں انگریزی مضمون پڑھنے والے اردو قارئین کو معلوم ہوجائے گا کہ اس کا کوئی اردو نسخہ بھی موجود ہے، نیز اس کا دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ روبہ خودکار طور پر اردو مضمون میں متعلقہ زمرہ جات شامل کردے گا۔
- صفحہ صارف کے لیے آپ اس صفحہ صارف سے بلا تکلف مواد مناسب ترمیم کے ساتھ نقل وچسپاں کرسکتے ہیں، یا مجھے بتادیں کس طرح کی ترامیم درکار ہیں۔ مشکور —خادم— 13:11, 28 اگست 2013 (م ع و)
- بہت شکریہ شعیب بھائی، اب ذرا میرا صفحہ صارف دیکھیں۔ مزید یہ بتائیں کہ ٹیبز کیا صرف منتظمین کے صفحات پر ہوتی ہیں؟
- مضامین کے انگریزی وکی پیڈیا سے ربط لگاتا رہوں گا۔ بائبل کی کتابوں پر بھی آپ کے بنائے ہوئے سانچے میں ہی کام کروں گا۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 16:16, 28 اگست 2013 (م ع و)
- ماشاء اللہ بہت خوشنما نظر آرہا ہے
:)
ویکیپیڈیا میں منتظمین اور عام صارفین کے درمیان زیادہ فرق نہیں ہوتا ہے، جہاں تک ٹیبز کا تعلق ہے تو دراصل وہ صفحہ موجود نہیں ہے اس لیے سرخ رنگ میں نظر آرہا ہے، آپ صارف:محمد شعیب/ٹیبز سے مواد نقل وچسپاں کرسکتے ہیں۔ - آپ کا بلاگ دیکھا ابھی، بہت خوشی ہوئی۔ آپ scribd کے ساتھ ساتھ اگر کسی اور سائٹ مثلا جس طرح آپ نے archive.org پر اپلوڈ کی ہے کچھ کتابیں، اگر سب ہی کتابیں کردیں تو ہم جیسوں کو ڈاؤنلوڈ کرنے میں آسانی ہوجاَئے گی۔ نیز ڈاکٹر محمد حمید اللہ صاحب کی سیرۃ النبی فرانسیسی میں کہیں مل سکتی ہے ڈاؤنلوڈنگ کے لیے؟ مجھے کافی تلاش کے بعد بھی نہیں ملی۔ اس کا اردو ترجمہ تو دستیاب ہے لیکن مجھے اعتماد نہیں ہے، میں براہ راست فرانسیسی میں پڑھنا چاہتا ہوں، اگر مل جائے تو مجھے ضرور اطلاع دیجیے گا۔ ممنون —خادم— 18:54, 28 اگست 2013 (م ع و)
- بہت شکریہ شعیب بھائی، ٹیبز کا چکر بھی سمجھ آ گیا ہے۔ ٹیبز کے ذیلی صفحات بھی بنا لوں گا۔ جہاں تک دلکش نظر آنے کی بات ہے تو جناب آپ کی مہربانی ہے۔ ہم تو نقل و چسپاں کرنے والے لوگ ہیں۔
- بلاک کی پسندیدگی کا شکریہ، میں اکثر بڑی ضخامت کی کتابیں archive.org پر بھی اپ لوڈ کر دیتا ہوں۔مجھے اندازہ نہیں تھا کہ Scribd پر کسی کو ڈاؤن لوڈنگ میں مسئلہ ہوتا ہو گا۔ اب انشاء اللہ archive.org پر بھی سب کو اپ لوڈ کر دوں گا۔ڈاکٹر حمید اللہ میرے بہت پسندیدہ محقق ہیں۔ اُن کا سارا کام میں نے آن لائن ڈالنا ہے۔ مجھے اُن سے میرے ایک دوست ، جن کا نام بھی محمد شعیب ہے نے متعارف کرایا تھا۔ ہم لوگوں نے فیس بک پر اُن کا ایک صفحہ بھی ڈاکٹر محمد حمید اللہ کے نام سے بنا یا ہے۔ اسی لنک سے آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اردو سیرت کی کتاب تو میرے پاس بھی ہے، فرانسیسی میں آپ کو انشاء اللہ ضرور تلاش کر دوں گا۔آہستہ آہستہ ہم لوگ ڈاکٹر صاحب کا سارا کام شروع میں سکین اور بعد میں یونی کوڈ میں نیٹ پر ڈال دیں گے۔ "روزہ کیوں؟" (ترجمہ Why Fast? از محمد حبیب اللہ)، حیدر آباد 1966ء۔ یہ کتابچہ میں نے نیٹ پر بہت سرچ کای مگر نہیں ملا۔ اس کا انگریزی ورژن تو ہم نے نیٹ پر بنا سنوار کر ڈال دیا ہے۔ فیس بک صفحے پر اس کا لنک ہو گا۔
- اپنی ٹیبز میں، میں چاہتا ہوں کہ ایک صفحہ ایسا ہوں جہاں پر وہ تمام صفحے جو اردو وکیپیڈیا پر سرخ رنگ میں ہیں اور ابھی بنانے ہیں وہ آ جائیں، مجھے لگتا ہے کہ بہت سے صفحات پر چار پانچ لائنیں تو لکھ ہی سکتا ہوں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 07:34, 29 اگست 2013 (م ع و)
- ڈاکٹر صاحب کی سیرت پر کتاب کا فرانسیسی میں کیا نام ہے؟ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 09:25, 29 اگست 2013 (م ع و)
- بہت شکریہ شعیب بھائی، ٹیبز کا چکر بھی سمجھ آ گیا ہے۔ ٹیبز کے ذیلی صفحات بھی بنا لوں گا۔ جہاں تک دلکش نظر آنے کی بات ہے تو جناب آپ کی مہربانی ہے۔ ہم تو نقل و چسپاں کرنے والے لوگ ہیں۔
- ماشاء اللہ بہت خوشنما نظر آرہا ہے
- بہت شکریہ شعیب بھائی، اب ذرا میرا صفحہ صارف دیکھیں۔ مزید یہ بتائیں کہ ٹیبز کیا صرف منتظمین کے صفحات پر ہوتی ہیں؟
انتہائی شکریہ اللہ آپ کے ارادوں اور عزائم کو پایہ تکمیل تک پہونچانے کا سامان کردے۔ سرخ روابط کے ذیل میں عرض ہے کہ آپ اس صفحہ میں موجود روابط میں سے مطلوبہ ربط منتخب کرسکتے ہیں۔ نیز یہ صفحہ اور اس کے ذیلی صفحات بھی ملاحظہ فرمالیں۔
فرانسیسی سیرت کا نام Le Prophète de l'اسلام Sa Vie, Son Oeuvre
آخر میں ایک گذارش کروں کہ اردو ویکی میں ڈاکٹر محمد حمید اللہ صاحب پر مختصر سا مضمون ہے، اگر اس میں اضافہ ہوسکے تو ضرور کیجیے گا۔ —خادم— 11:16, 29 اگست 2013 (م ع و)
- اس صفحہ میں تمام سرخ روابط دیے گئے ہیں، آپ جب کہیں گے میں اس فہرست کو تازہ کردوں گا۔ —خادم— 11:35, 29 اگست 2013 (م ع و)
- اسلام علیکم، شعیب بھائی، دعا کریں انشاء اللہ آپ کی مطلوبہ کتاب مل ہی جائے گی۔ مزید یہ کیا میں ایسا مواد جو مجھے لگے کہ غیر جانب دارانہ نہیں حذف کر دیا کروں (ترمیم سے ) جیسےعلامہ غلام احمد پرویز کے مضمون کی یہ لائن کر رہا ہوں؟ ” ان کے جرئت مند نظریات سے علما کو اس قدر خوف تھا کہ ان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کر کے ان کو میڈیا سے دور رکھا گیا تا کہ نوجوان طبقہ ان کی بات سن ہی نہ سکے۔“ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 06:54, 2 ستمبر 2013 (م ع و)
- جی آپ بلا تکلف حذف کرسکتے ہیں۔ —خادم— 13:42, 2 ستمبر 2013 (م ع و)
- عہدنامہ قدیم اور جدید کی تمام کتابوں کا تعارف لکھ دوں اس کے بعد ایک ساتھ ہی سب میں سانچہ ڈال دوں گا۔ تب زیادہ آسانی ہو جائے گی۔ ابھی تو ایک کتاب کے تعارف میں تین چار نئے صفحات بنانے پر زور دیا ہوا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 06:32, 5 ستمبر 2013 (م ع و)
- جی آپ بلا تکلف حذف کرسکتے ہیں۔ —خادم— 13:42, 2 ستمبر 2013 (م ع و)
- اسلام علیکم، شعیب بھائی، دعا کریں انشاء اللہ آپ کی مطلوبہ کتاب مل ہی جائے گی۔ مزید یہ کیا میں ایسا مواد جو مجھے لگے کہ غیر جانب دارانہ نہیں حذف کر دیا کروں (ترمیم سے ) جیسےعلامہ غلام احمد پرویز کے مضمون کی یہ لائن کر رہا ہوں؟ ” ان کے جرئت مند نظریات سے علما کو اس قدر خوف تھا کہ ان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کر کے ان کو میڈیا سے دور رکھا گیا تا کہ نوجوان طبقہ ان کی بات سن ہی نہ سکے۔“ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 06:54, 2 ستمبر 2013 (م ع و)
روبہ جات
[ترمیم]یہ روبہ ہوتا تو Bot ہے جو کام خودکار انداز میں کرتا ہے، مگر یہ کیسے بنتا اور کام کرتا ہے؟ کیسے اسے استعمال کیا جاتا ہے؟ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 06:56, 2 ستمبر 2013 (م ع و)
- یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ —خادم— 13:42, 2 ستمبر 2013 (م ع و)
- نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لکھے لیے لیے ہم کرلی بریکٹس میں صرف درود لکھ دیتے ہیں۔ اس طرح کے فنکشن یا سانچہ کیسے ڈیفائن کرتے ہیں؟ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 06:28, 5 ستمبر 2013 (م ع و)
- اس کو سانچہ (template) کہتے ہیں۔ آپ ایک صفحہ
سانچہ:درود2 بنائیں گے اور اس میں مذکورہ "سلام" لکھ کر صفحہ محفوظ کر دیں۔ اب آپ یہ سانچہ استعمال کر سکتے ہیں۔ مزید [تفصیل https://www.mediawiki.org/wiki/Help:Templates] --Urdutext (تبادلۂ خیال) 14:03, 5 ستمبر 2013 (م ع و)
- بہت خوب، سمجھ گیا،۔ بہت کام کی چیز ہے یہ تو، اس وقت جو سانچے دستیاب ہیں اُن کا لنک تو دے دیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:42, 5 ستمبر 2013 (م ع و)
نیا منصوبہ
[ترمیم]اردو ویکیپیڈیا پر ایک نیا منصوبہ بنام ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ صوتی ویکیپیڈیا کا آغاز کیا گیا ہے، اس صوتی ویکیپیڈیا کے ذریعہ تمام مضامین کی صوت بندی کی جانی ہے۔ امید ہے آپ بھی اس منصوبہ میں معاونت ومشارکت فرمائیں گے —خادم— 12:36, 19 ستمبر 2013 (م ع و)
- اسلام علیکم، شعیب بھائی کیسے ہیں آپ۔ دوبارہ وکی پیڈیا پر دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے، اگر آپ اپنا ذاتی ای میل عنایت فرما دیں تو مہربانی ہوگی۔نیا منصوبہ بہترین ہے۔ انشاء اللہ اس پر بھی کام کریں گے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 14:02, 19 ستمبر 2013 (م ع و)
- وعلیکم السلام امین بھائی میرا ایمیل sb_nadwi@yahoo.in
- آپ جب بھی مجھے ایمیل روانہ کریں تو اس صفحہ میں "{{ڈاک ارسال}}" لکھ کر محفوظ کردیں تاکہ مجھے اطلاع موصول ہوجائے۔ —خادم— 09:43, 20 ستمبر 2013 (م ع و)
- بہت بہت شکریہ شعیب بھائی، --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:16, 20 ستمبر 2013 (م ع و)
شارٹ کٹ کیز
[ترمیم]کیا ٹیکسٹ باکس میں کام کرتے ہوئے روبط اور دیگرکاموں کے لیے شارٹ کٹ کیز ہوتی ہے؟ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 09:43, 20 ستمبر 2013 (م ع و)
- جی بالکل ہوتی ہیں۔ اگر آپ کو محفوظ کرنے کی شارٹ کٹ کی معلوم کرنا ہو تو اس پر کرسر لے جائے، اس طرح لکھا نظر آئے گا "تبدیلیاں محفوظ کیجیے [s]" اس میں [s] کا مطلب ہے آپ ctrl+s دبائیں گے تو صفحہ محفوظ ہوجائے گا۔ اسی طرح دیگر بٹنز کا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ —خادم— 09:56, 20 ستمبر 2013 (م ع و)
- میں جب بٹن پر ماؤس رکھتا ہوں تو وہ بٹن کے استعمال کے اشارے دیتا ہے۔ جیسے روابط پر لکھا آتا ہے کہ اندرونی روابط۔ میں ٹیکسٹ باکس کے اوپر کے بٹنوں کے استعمال کی شارٹ کٹ کیز چاہ رہا تھا ، ٹیکسٹ باکس سے دوبارہ اوپر جا کر بٹن پریس کرنا وقت طلب ہوتا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:19, 20 ستمبر 2013 (م ع و)
درجہ صارف
[ترمیم]ویکیپیڈیا میں ایسی شماریات نکالی جاتی ہیں جن کے ذریعہ صارفین اپنا درجہ صارف معلوم کرسکتے ہیں۔ میں نے ابھی اسن شماریات کی تجدید کی ہے جس کی رو سے آپ نے اب تک اردو ویکیپیڈیا میں 275 ترامیم کی ہیں اس لحاظ سے آپ کا درجہ صارف اردو ویکیپیڈیا میں 64 ہے۔ آپ کی ترامیم جتنی زیادہ ہوتی جائے گی آپ کا درجہ بلند ہوتا جائے گا۔ دیکھیے شماریات۔ نیز یہ شماریات بھی ملاحظہ فرمائیں، ابھی یہ زیر تعمیز ہے، تجربہ مکمل ہونے پر اسے عام کردیا جائے گا۔ —خادم— 10:03, 20 ستمبر 2013 (م ع و)
- ارے واہ، یہ تو ایک اور نئی لت لگ جائے گی درجہ بڑھانے کی، خوشی ہوئی اپنا درجہ دیکھ کر۔ انشاء اللہ پہلے نمبر پر بھی دیکھیں گے آپ۔میری کوشش ترامیم سے زیادہ نئے صفحات بنانے پر ہے۔ نئے صفحات کی شماریات نکالیے۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:23, 20 ستمبر 2013 (م ع و)
لیجیے حاضر شماریات بلحاظ تخلیق جدید صفحات۔ اب اس میں آپ اپنا درجہ تلاش کرلیں ;)
آپ کو اردو ویکیپیڈیا کے متحرک ترین منتظم طاہر بھائی کے جانب سے اعزاز دیا گیا ہے، دیکھا آپ نے؟ —خادم— 19:24, 20 ستمبر 2013 (م ع و)
- ارے واہ، صفحات میں نمبر 30 ہے۔ چلو برا نہیں ۔ یہ اعزازات کہاں ہوتے ہیں، میرے پروفائل میں اس کی ٹیب نہیں ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 04:44, 21 ستمبر 2013 (م ع و)
ستارہ بہترین نیا صارف ایک نیا صارف صحیح راستے پر | ||
امین اکبر صاجب کے لیے ستارہ بہترین نیا صارف ۔ طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 17:40, 20 ستمبر 2013 (م ع و) |
- بہت بہت بہت شکریہ طاہر محمود بھائی آپ کی حوصلہ افزائی کا۔ بہت ممنون ہوں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 05:43, 21 ستمبر 2013 (م ع و)
- ایک اعزاز بھائی محمد شعیب کے لیے ،وکی پیڈیا کے بہترین رہبر ہیں۔ اللہ تعالیٰ جزا دے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 05:45, 21 ستمبر 2013 (م ع و)
--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 05:46, 21 ستمبر 2013 (م ع و)
توجہ درکار ہے
[ترمیم]اسلام علیکم ، شعیب بھائی ربط بھارت کے اضلاع کے انگریزی ورژن سے سانچوں میں نام تو بدل دیں۔ آپ کو ہندی بھی آتی ہے، ذراتلفظ درست رہے گا۔ پھر اس کے صفحات اور روابط بنانا شروع کر دوںگا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 12:45, 21 ستمبر 2013 (م ع و)
- وقت کی قلت!!
:(
کچھ عرصہ قبل میں نے صارف:محمد شعیب/بھارت کے شہر کے نام سے ایک فہرست ترتیب دی تھی، اگر آپ اس فہرست کے ذریعہ بھارت کے اضلاع کو درست اور اضافہ کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ نیز آپ جس صارف کو پیغام دینا چاہیں اس صارف کے تبادلۂ خیال صفحہ پر پیغام دیں تاکہ اسے پیغام موصول ہوجائے۔ مثلا آپ اگر مجھے پیغام دینا چاہتے ہیں تو میرے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیں گے تو مجھے فورا اطلاع مل جائے گی۔ —خادم— 10:12, 24 ستمبر 2013 (م ع و)- بہت زبردست کام کیا ہوا آپ نے تو، ماشاء اللہ۔ جی ہاں، مجھے آپ کی مصروفیت کا اندازہ ہے۔ میں آئندہ آپ کے تبادلہ خیال پر ہی پیغام دوں گا۔ فیس بک استعمال کیا کریں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:28, 24 ستمبر 2013 (م ع و)
- جزاک اللہ امین بھائی! فیس بک، ٹویٹر، واٹس اپ اور بھی دیگر سوشل مواقع پر بھی ہوں لیکن مصروفیت کی وجہ سے صرف واٹس اپ پر ہی رابطہ رہتا ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی اسمارٹ فون ہو تو اس میں واٹس اپ ڈاؤنلوڈ کرکے ایکٹی ویٹ کرلیں اپنا سیل نمبر ڈال کر۔ اور مجھے اپنا موبائل نمبر دے دیں، ان شاء اللہ واٹس اپ پر آپ سے رابطہ رہے گا۔ —خادم— 13:43, 24 ستمبر 2013 (م ع و)
- چلیں انشاء اللہ ،اب تو سمارٹ فون لینا ہی پڑے گا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:55, 24 ستمبر 2013 (م ع و)
- جزاک اللہ امین بھائی! فیس بک، ٹویٹر، واٹس اپ اور بھی دیگر سوشل مواقع پر بھی ہوں لیکن مصروفیت کی وجہ سے صرف واٹس اپ پر ہی رابطہ رہتا ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی اسمارٹ فون ہو تو اس میں واٹس اپ ڈاؤنلوڈ کرکے ایکٹی ویٹ کرلیں اپنا سیل نمبر ڈال کر۔ اور مجھے اپنا موبائل نمبر دے دیں، ان شاء اللہ واٹس اپ پر آپ سے رابطہ رہے گا۔ —خادم— 13:43, 24 ستمبر 2013 (م ع و)
- بہت زبردست کام کیا ہوا آپ نے تو، ماشاء اللہ۔ جی ہاں، مجھے آپ کی مصروفیت کا اندازہ ہے۔ میں آئندہ آپ کے تبادلہ خیال پر ہی پیغام دوں گا۔ فیس بک استعمال کیا کریں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:28, 24 ستمبر 2013 (م ع و)
- امین صاحب، آپ نے کسی اور جگہ حذف شدہ صفحات کے مواد بارے پوچھا۔ جی، حذف شدہ صفحہ کا نام بتا کر کسی منتظم کو حکم دیں، تو وہ صفحہ کو لاحذف کر کے مواد نکال سکے گا۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 03:59, 5 اکتوبر 2013 (م ع و)
- امین بھائی، کوئی بھی صفحہ ویکیپیڈیا حذف حکمت عملی کے مطابق ہی کیا جاتا ہے۔ آپ کی بات بالکل درست ہے۔ اگر کوئی خاص صفحہ کی بات کر رہے ہیں تو ضرور مطلع کریں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:32, 5 اکتوبر 2013 (م ع و)
- اردو ٹیکسٹ بھائی اور طاہر بھائی معلومات کی غرض سے پوچھ رہا تھا۔ اگر ضرورت ہوئی تو بتاؤں گا۔ طاہر بھائی فیس بک وغیرہ کے لیے کوئی متاثر کن کور فوٹو ڈیزائن کریں جس سے نئے صارف کو دعوت دی جا سکے۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:20, 5 اکتوبر 2013 (م ع و)
- بہت اچھی تجویز ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 15:27, 16 اکتوبر 2013 (م ع و)
عنوان
[ترمیم]عروس البلاد کا لفظی مطلب شہروں کی دلہن ہے۔ جدہ کو بھی عروس البلاد کہا جاتا ہے۔ میڑوپولیٹن کا مفہوم الگ ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 15:25, 16 اکتوبر 2013 (م ع و)
- اسلام علیکم، میں نے انگریزی سے اردو لغت میں چیک کیا تھا، میٹروپولیٹن کے لیے یہی ایک لفظ مل رہا تھا۔ آپ عنوان بتا دیں میں ری ڈائریکٹ کر دوں نئے صفحے پر اور انگریزی وکی کا ربط بھی بدل دوں گا۔ میرا خیال ہے کہ میڑوپولیٹن ہی استعمال کیا جائے پھر۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:09, 16 اکتوبر 2013 (م ع و)
- آپ کو بہت بہت عید مبارک ہو۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:16, 16 اکتوبر 2013 (م ع و)
- اسلام علیکم۔ طاہر بھائی میں نے ایک کتاب کا عنوان ہے ”اللہ“ ۔ اس پر مضمون لکھنا ہے۔ ”کتاب اللہ“ بھی قرآن کریم کے لیے مخصوص ہے۔ کیا عنوان دوں؟--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 05:42, 17 اکتوبر 2013 (م ع و)
- آپ کو بھی بہت بہت عید مبارک ہو۔ عنوان کے لحاظ سے صورتحال میں ایسا کیا جاتا ہے جیسے جبوتی اور جبوتی (شہر)۔ مضمون کا عنوان اللہ (کتاب) ہو سکتا ہے۔ میٹروپولیٹن صحیح رہے گا۔ ویسے بھی میٹرو زیر استعمال ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 07:00, 17 اکتوبر 2013 (م ع و)--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 06:24, 24 اکتوبر 2013 (م ع و)
- اسلام علیکم۔ طاہر بھائی میں نے ایک کتاب کا عنوان ہے ”اللہ“ ۔ اس پر مضمون لکھنا ہے۔ ”کتاب اللہ“ بھی قرآن کریم کے لیے مخصوص ہے۔ کیا عنوان دوں؟--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 05:42, 17 اکتوبر 2013 (م ع و)
- آپ کو بہت بہت عید مبارک ہو۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:16, 16 اکتوبر 2013 (م ع و)
--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 06:33, 26 اکتوبر 2013 (م ع و)
امین بھائی، نامکمل کے لیے سانچہ پہلے سے موجود ہے۔
نامکمل مضامین کی فہرست کی لیے دیکھیے زمرہ نامکمل مضامین
--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 13:37, 24 اکتوبر 2013 (م ع و)
- یہ صفحہ میں نے یاد دہانی کے لیے بنایا ہے ، ان سانچہ جات میں ، میں نے وہ مضامین بنانے ہیں جو سرے سے بنے ہی نہیں، یعنی سرخ روابط والے۔ ہاں صفحہ کو نام غلط دے دیا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:49, 24 اکتوبر 2013 (م ع و)
- آپ نام تبدیل کر سکتے ہیں۔
آپ یہ فہارست بھی دیکھ سکتے ہیں۔
- ویکیپیڈیا:رودادہائے قاعدہ معطیات/ضروری مضامین
- ویکیپیڈیا:رودادہائے قاعدہ معطیات/فہرست مختصر مضامین از 1 تا 500
- ویکیپیڈیا:رودادہائے قاعدہ معطیات/غیر زمرہ بند مضامین
- ویکیپیڈیا:رودادہائے قاعدہ معطیات/فراموش شدہ مضامین
- ویکیپیڈیا:رودادہائے قاعدہ معطیات/غیر موجود اہم مضامین
--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 14:02, 24 اکتوبر 2013 (م ع و)
- نام کی تبدیلی کا کیا طریقہ کار ہوتا ہے۔ نیز ایک فہرست جو غآلبا بہت ہی زیادہ طویل ہوگی اُن صفحات کی بنائیں جن کے روابط دیکر ویکی کے ساتھ نہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 06:32, 26 اکتوبر 2013 (م ع و)
- معاف کیجئے گا میں یہ پیغام دیکھ نہ سکا۔ نام کی تبدیلی کے لیے صفحہ کے اوپر مطالعہ ترمیم تاریخچہ کے بعد ایک نیچے تیر کا نشان ہے جس پر تک کرنے کے بعد منتقل کریں پر تک کریں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 08:44, 30 اکتوبر 2013 (م ع و)
- ویکیپیڈیا:رودادہائے قاعدہ معطیات/فہرست مضامین بدون بین الویکی روابط --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 10:47, 30 اکتوبر 2013 (م ع و)
- معاف کیجئے گا میں یہ پیغام دیکھ نہ سکا۔ نام کی تبدیلی کے لیے صفحہ کے اوپر مطالعہ ترمیم تاریخچہ کے بعد ایک نیچے تیر کا نشان ہے جس پر تک کرنے کے بعد منتقل کریں پر تک کریں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 08:44, 30 اکتوبر 2013 (م ع و)
- نام کی تبدیلی کا کیا طریقہ کار ہوتا ہے۔ نیز ایک فہرست جو غآلبا بہت ہی زیادہ طویل ہوگی اُن صفحات کی بنائیں جن کے روابط دیکر ویکی کے ساتھ نہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 06:32, 26 اکتوبر 2013 (م ع و)
دانی ایل - دانیال
[ترمیم]امین بھائی، ماشا اللہ کافی محنت سے اردو ویکیپیڈیا کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ دانی ایل - دانیال کیسے لکھا جائے گا۔ ویسے دانیال مسلمانوں کا نام بھی ہوتا ہے جو دانیال علیہ السلام کے نام پر ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 08:32, 30 اکتوبر 2013 (م ع و)
- اسلام علیکم، جی طاہر بھائی، آپ بجا فرما رہے ہیں۔ میں بائبل کے نیو اردو ورژن سے یہ مضامین لکھ رہا ہوں۔ وہاں دانی ایل ہی لکھا ہوا ہے۔یہ نیا ورژن پاکستان میں دستیاب نہیں مگر انٹرنیٹ پر مل جاتا ہے۔ پاکستان میں جو بائبل ، پاکستان بائبل سوسائٹی نے چھاپی ہے جس کی ہارڈ کاپی بھی میرے پاس ہے وہاں بھی اسے دانی ایل ہی لکھا گیا ہے۔ ویسے اسے دانیال ہی ہونا چاہیے۔ آپ دیکھ لیں اگر اس کا نام تبدیل کر کے کتاب دانیال کرتے ہیں تو مجھے بتا دیجیے گا میں سانچہ میں بھی تبدیلی کر لوں گا۔ ویسے اس کے عربی اور فارسی ربط میں بھی دانیال ہی لکھا ہوا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 08:41, 30 اکتوبر 2013 (م ع و)
- بالکل درست فرمایا۔ دانی ایل صفحہ ۸۸۷ جبکہ دیگر میں دانیال ہے۔ دانی ایل۔ اس کے مطابق تو میرے خیال میں دانی ایل ہی رکھا جائے اور دانیال سے رجوع مکرر بنا دیا جائے۔ آپ بتائیں کہ کیا کیا جائے؟ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 11:34, 30 اکتوبر 2013 (م ع و)
- میں دانیال (ضد ابہام) میں ان چیزوں کی وضاحت کر دیتا ہوں، اس کے علاوہ ایک صفحہ کتاب دانیال بنا کر رجوع مکرر کتاب دانی ایل سے کر دیتے ہیں۔اس کے علاوہ دانی ایل کا صفحہ دانیال (ضد ابہام) سے رجوع مکرر کر دیتے ہیں، وہاں وضاحت پہلے ہی موجود ہوگی۔اس طرح کم روابط چھیڑنے پڑیں گے۔مزید آپ کے ذہن میں اگر کچھ ہو تو۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 12:30, 30 اکتوبر 2013 (م ع و)
- بہت مناسب ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 12:33, 30 اکتوبر 2013 (م ع و)
- میں دانیال (ضد ابہام) میں ان چیزوں کی وضاحت کر دیتا ہوں، اس کے علاوہ ایک صفحہ کتاب دانیال بنا کر رجوع مکرر کتاب دانی ایل سے کر دیتے ہیں۔اس کے علاوہ دانی ایل کا صفحہ دانیال (ضد ابہام) سے رجوع مکرر کر دیتے ہیں، وہاں وضاحت پہلے ہی موجود ہوگی۔اس طرح کم روابط چھیڑنے پڑیں گے۔مزید آپ کے ذہن میں اگر کچھ ہو تو۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 12:30, 30 اکتوبر 2013 (م ع و)
- بالکل درست فرمایا۔ دانی ایل صفحہ ۸۸۷ جبکہ دیگر میں دانیال ہے۔ دانی ایل۔ اس کے مطابق تو میرے خیال میں دانی ایل ہی رکھا جائے اور دانیال سے رجوع مکرر بنا دیا جائے۔ آپ بتائیں کہ کیا کیا جائے؟ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 11:34, 30 اکتوبر 2013 (م ع و)
عمر شریف
[ترمیم]امین بھائی، عمر شریف مصری اداکار چونکہ بین الاقوامی شخصیت ہے اور جیسا کہ اپنے کہا کہ سارے روابط بھی وہیں ہیں، ایسے میں عمر شریف (پاکستانی اداکار) یا عمر شریف، پاکستانی اداکار بنایا جا سکتا ہے۔ جو آپ مناسب سمجھیں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 09:04, 6 نومبر 2013 (م ع و)
Protestantism
[ترمیم]امین بھائی، پروٹسٹنٹ پر اردو میں صفحہ نہیں ہے جسکی اکثر ضرورت ہوتی ہے۔ پروٹسٹنٹ اصلاحِ کلیسا اور پروٹسٹنٹ بلحاظ ملک کے صفحات موجود ہیں۔ کیا آپ یہ صفحہ بنا سکتے ہیں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 06:22, 7 نومبر 2013 (م ع و)
- جی طاہر بھائی ، میں بالکل بنا دوں گا۔ سانچہ:اسفار کتاب مقدس میں اس مضمون کا ربط سرخ ہے، میں نے اس سانچے کے تمام مضامین بنانے ہیں مگر ہوتا یہ ہے کہ جو مضمون سامنے آیا بنا دیا۔میں انشاء اللہ جلد ہی پروٹسٹنٹ پر بھی صفحہ بنا دیتا ہوں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 07:09, 7 نومبر 2013 (م ع و)
- بہت شکریہ امین بھائی۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 07:18, 7 نومبر 2013 (م ع و)
- اس مضمون پروٹسٹنٹ بلحاظ ملک میں تھوڑی سی ترمیم یہ کریں کہ ٹیبل کی ہیڈنگ میں ایرو آ جائیں جس سے فہرست کا کوئی کالم حروف تہجی کے حساب سے بھی دیکھا جا سکے، بجائے ساری فہرست میں الگ سے ڈھونڈنے کے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 07:21, 7 نومبر 2013 (م ع و)
- بہت شکریہ امین بھائی۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 07:18, 7 نومبر 2013 (م ع و)
- تکمیل --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:22, 12 نومبر 2013 (م ع و)
- بہت بہت شکریہ۔
- تکمیل --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:22, 12 نومبر 2013 (م ع و)
اردو وکی پیڈیا پیچھے کیوں؟
[ترمیم]ابھی ایک دوسرے صفحہ تبادلۂ خیال:الجزائر کےشہروں کے ڈاک رمز کے ربط پر اس حوالے سے گفتگو جاری تھی، میں نے سوچا اپنے تبادلہ خیال پر کر لیں۔
میرا اور طاہر بھائی کا موقف ہےکہ اردو وکی پر عام بول چال والی زبان کو استعمال کرنا چاہیے۔ جبکہ اردو ٹیکسٹ بھائی کا خیال ہے کہ
اخباری اردو اور کلمہ نویسی سے گریز کیا جائے اور صحیح اردو متبادل استعمال کیے جائیں۔ ویکیپیڈیا اک علمی وسیلہ ہے، غلط ممارست کی اصلاح اس کا حصہ ہے۔
اردو ویکی کے دیگر ویکی پیڈیا سے الگ ہونے کی وجوہات اردو ٹیکسٹ بھائی نے یہ بتائی
اردو ویکیپیڈیا کے پیچھے ہونے کی یہ وجہ پہلے بھی دی جاتی رہی ہے۔ دو مثالیں نیچے دی ہیں جس سے واضح ہو جائے گا کہ یہ خیال باطل ہے۔
- پہلی مثال عربی ویکیپیڈِیا کی ہے۔ وہاں انگریزی مضمون en:International Tennis Federation کا عنوان یوں ar:الاتحاد الدولي لكرة المضرب باندھا گیا ہے۔ عربی اصطلاحات ہی استعمال ہوتی ہیں، کلمہ نویسی بہت کم ہے۔ مضامین کی تعداد 250000 ہے، لکھنے والے بھی بڑی تعداد میں ہیں۔
- دوسری مثال پنجابی ویکیپیڈیا کی ہے۔ خالد محمود صاحب اردو اور انگریزی کو بہنیں سمجھتے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر صفحہ اول کو وہ پہلا صفحہ کہنے کے حق میں تھے۔ یہاں سے ناراض ہو کر انھوں نے پنجابی ویکیپیڈیا کی بنیاد رکھی۔ وہاں انھوں نے لکھنے پر کوئی قید نہیں لگائی، حتی کہ ایک ہی لفظ مختلف ہجوں سے لکھا جاتا ہے، لکھاری کی مرضی ہے کہ وہ جو بھی ہجے چنے۔ عربی، فارسی الفاظ پر پابندی ہے، انگریزی کلمہ نویسی (بہنیں زبانیں) کی جاتی ہے۔ مضمامین کی تعداد تو انھوں نے اردو ویکیپیڈیا کے برابر کر لی ہے، مگر زیادہ تر ان کے اپنے ہی لکھے ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ اکا دکا فرد ہی ان کے ساتھ شامل ہوئے۔
اخباری اردو لکھنے والے تو یہاں فرانسسی کی جگہ فرینچ لکھنا چاہتے ہیں، اصلاح کی کوشش کی جائے تو ناراض ہو جاتے ہیں۔
اب واضح ہو جانا چاہیے کہ اردو (یا پنجابی، سندھی، وغیرہ) ویکیپیڈیا پر لکھاریوں کی کم تعداد کی وجہ "لکھے موسی پڑھے خدا" نہیں، بلکہ قوم میں علم سے دوری ہے۔ وجہ تلاش کرنے کی بجائے کسی دوسرے کو الزام دینا آسان راستہ ہے۔
- اب جہاں تک میرا خیال ہے کہ عربی وکی پیڈیا کے آگے ہونے کی وجہ نہیں ہے کہ وہ انگزیزی اصطلاحات کا عربی میں ترجمہ کرتے ہیں۔ بلکہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ عربی 20 ممالک کی قومی زبان ہے۔ اردو کے مقابلے میں عربی کے علوم کو وکی پیڈیا کےلیے نہیں بلکہ عام استعمال کے لیے ہی یونی کوڈ میں تبدیل کر کے عام کر دیا گیا ہے۔ ایک پبلیشر نے تو 6 یا 7 ہزار کتابیں یونی کوڈ میں نیٹ پر ڈال دی ہیں۔ اس کے برعکس اردو کے حوالے سے لوگ علم پر سانپ بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہمارے پبلیشر لکھاری کا کام چھاپتے ہوئے پوچھتے بھی نہیں مگر کمپوز کرنے پر ہی جملہ حقوق محفوظ لکھ دیتے ہیں۔
پنجابی وکی پیڈیا کے آگے ہوئے کی وجہ چاہے کچھ بھی ہو مگر اس میں بہت بڑا ہاتھ لکھنے کی آزادی کا بھی ہے۔اس کے بعد اردو کو دیکھیں۔ کیا اردو عربی اور پنجابی کی طرح کی زبان ہے؟ بالکل نہیں۔ اردو تو زبانوں کا مجموعہ ہے اور میرا دعویٰ ہے کہ یہ ہمیشہ اپنے ارتقائی مراحل میں رہے گی۔میں نے قدیم اردو جسے متروک اردو کہنا بہتر ہو گا دیکھی ہوئی ہے۔ وہ آپ ایم اے اردو کے طالب علم کو بھی دکھا دیں تو اس کے پلے نہیں پڑے گی۔
آج انگریزی کے عالمی زبان ہونے کی وجہ سے اردو انگریزی زبان کے الفاظ کو بہت تیزی سے خو د میں سمو رہی ہے، اس روایت کو دیکھتے ہوئے میڈیا خود کو عصر حاضر کی اردو سے جڑا رکھنے کے لیے وہی اردو استعمال کر رہا ہے جو عام معاشرے میں رائج ہے۔
دوسرا ہم یہ کیوں دیکھتے ہیں کہ فلاں وکی پیڈیا یہ کر رہا ہے اور فلاں یہ کر رہا ہے۔سیدھی سادھی پالیسی وکی پیڈیا نے متعارف کرا دی ہے کہ ہر وکی پیڈیا کے ایڈمن اپنے حساب سے پالیسی بنائیں۔ انگریزی وکی پر وکی پیڈیا کے صفحے میں نیچر اور پھر ایڈیٹنگ میں انہوں نے مثال دی ہے کہ جرمن وکی والے چاہتے ہیں کہ ان کے وکی میں مضامین پہلے منظور ہوں پھر شائع ہو اس لیے وہ فورا مضمون شائع نہیں کرتے۔ تو بھائی اردو وکی پیڈیا والے لکیر کے فقیر کیوں کہ فلاں وکی یہ کر رہا ہے فلاں وہ رکر رہا ہے۔ آپ کی مرضی ہے اردو وکی پیڈیا کی ترقی کے لیے جو بہتر ہو وہ کریں۔ اردو ٹیکسٹ بھائی اگر آپ 1800 عیسوی سے پہلے کی اردو یہاں استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یقین مانیں لوگ اردو سے زیادہ انگریزی وکی کو ہی ترجیح دیں گے۔ اس میں بڑی وجہ ہمارے ہاں علم کی کمی کی بھی ہے مگر ہم نے لوگوں کو معلومات دینی ہے، علم کو گھول کر نہیں پلانا اور وہ معلومات اُن کو مروج زبان میں ہی چاہیے۔ اردو کے حالات تو یہاں تک خراب ہو چکے ہیں کہ جو اردو کا بے چارہ ایک پیریڈ کالج میں ہوتا ہے بچے اُس میں رومن اردو میں نوٹس لکھ رہے ہوتے ہیں۔ اردو کی حالت یہاں تک خراب ہو چکی ہے جبکہ ہم اردو اور اخباری اردو کو رو رہے ہیں۔ایک اور مضحکہ خیز صورتحال اس صفحہ اڈوبی نظامات میں ہے ، کہیں کمپنی یا مصنوعات کے نام بھی ترجمہ ہوئے ہیں۔ مجھے تو اس مضمون سے آسان مضمون انگریزی وکی کا لگا تھا ۔ ایک جریدے کے لیے اس کمپنی پر مضمون لکھتے ہوئے میں چاہ کر بھی اردو وکی کے مضمون سے کچھ نہ لے سکا۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:08, 13 نومبر 2013 (م ع و)
امین بھائی سلام
آپ نے میرے دل کی بات کہی اس لیئے میں مداخلت کی جرات کر بیٹھا۔
میں شروع سے ہی اس بات کا قائل رہا ہوں کہ ہمیں رائج اردو استعمال کرنی چاہیئے مگر اردو ویکیپیڈیا کے منتظمین اس بات پر آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ اور ان کے اس رویہ سے بہت سے اچھے لوگ دلبرداشتہ ہو کر یہاں سے چلے گئے ہیں جس کا مجھے سخت افسوس ہے۔ کسی منتظم کا کہنا ہے کہ اگر یہاں انگریزی اصطلاحات ہی لکھنی ہیں تو پڑھنے والا انگریزی ویکیپیڈیا پر ہی نہ پڑھ لے۔ میرا خیال ہے کہ جنکو انگریزی سمجھ میں آتی ہے انہیں تو اردو ویکی پیڈیا پر معلومات کی تلاش میں آنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ یہاں تو وہی پڑھنے آئے گا جس کی انگریزی کمزور ہے۔ اور ہمیں اس کی مدد کرنی چاہیئے۔
عربی ویکی پیڈیا اور فارسی ویکی پیڈیا سے موازنہ کرنا بے وقوفی ہے۔ ان ممالک میں کئی دھایوں سے سرکاری ادارے پوری تندھی سے ترجمہ سازی میں مصروف ہیں اور انکا نصاب اور تعلیمی نظام بھی عربی اور فارسی میں ہے۔ ایران سعودی عرب اور مصر میں سائنسی مضامین کا پی ایچ ڈی مادری زبان میں کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے ان کے ویکی پیڈیا پر لکھنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے۔ ہمارے ہاں اردو کو وہ سرکاری سرپرستی کبھی حاصل نہیں رہی۔ اردو ویکیپڈیا پر لکھنے والوں کی تعداد پہلے ہی بہت ہی کم ہے۔ یہاں سخت اصول بنا کر انہیں اور کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اگر لکھنے کی آزادی ہو تو مجھے یقین ہے کہ یہاں اچھا لکھنے والوں کی خاصی تعداد اکھٹا ہو جائے گی۔ لیکن اگر ڈنڈے کے زور پر جناتی اردو نافذ کرنے کا پروگرام جاری رہا تو آئے ہوئے لوگ بھی بھاگ جائیں گے۔
Shahab (تبادلۂ خیال) 21:17, 13 نومبر 2013 (م ع و)
- امین صاحب، ذیل میں کچھ حقائق لکھ رہا ہوں جو ممکن ہے کڑوے سچ کی طرح بُرے لگیں۔ اس کے لیے پیشگی معذرت چاہتا ہوں۔
آپ نے جو نقاط اٹھائے ہیں، ان کے جواب سمرقندی صاحب کے اس مضمون[1] میں دیے ہیں۔(کسی رائے پر پہنچنے سے پہلے مضمون ضرور پڑھیں)۔ مختصراً، اردو ویکیپیڈیا پر سائنسی مضامین لکھنے کا مقصد ہی اردو اصطلاحات کا ایک مربوط جسم تیار کرنا ہے جس پر اردو میں سائنسی مضامین لکھنے کی اساس کھڑی کی جا سکے۔ وگرنہ انگریزی وکیپیڈِیا کے ہوتے ہوئے اور یہ بھی جانتے ہوئے کہ ہر پڑھا لکھا شخص کچھ نہ کچھ انگریزی پڑھ ہی سکتا ہے، اردو ویکیپیڈیا میں سائنیسی مضمون لکھنا وقت کا ضیاع ہے کہ انھیں آج بھی کسی نے نہیں پڑھنا اور نہ ہی مستقبل میں۔ اگر مربوط اردو اصطلاحات کے ساتھ اردو سائنسی عمارت کھڑی کی جائے تو یہ وکیپیڈیا کی اہم کاوش ہو گی۔ مستقبل میں اس کا کوئی فائدہ ہوتا ہے یا نہیں، یہ کسی کو معلوم نہیں۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر جو قابل ذکر مضمامین ہیں وہ فہد صاحب کے تاریخ پر لکھے مضامیں یا وہاب صاحب کے اردو ادب اور سوانحی مضامین ہیں۔ باقی مضامین پڑھنا وقت کا ضیاع اور بیوقوفی ہے، قاری کے لیے بہت بہتر ہے کہ انگریزی ویکیپیڈیا سے رجوع کرے۔ شہاب صاحب کی دلیل کمزور ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے مفید ہو سکتے جن کی انگریزی کمزور ہو۔ عرض ہے کہ ساری دنیا کے لوگ جن میں چینی بھی شامل ہیں انگریزی میں سائنس پڑھ لیتے ہیں جبکہ انھوں نے بچپن میں انگریزی پڑھی بھی نہیں ہوتی۔ ہمارے ہاں تو بچہ جماعت اول سے ہی انگریزی سے واقف ہونا شروع ہو جاتا ہے، انگریزی کمزور بھی ہو، تو اردو وکیپیڈِیا کے بےربط مضامیں پر سر کھپانے کی بجائے انگریزی میں پڑھنا بہتر ہے۔ شہاب صاحب کافی عرصہ سے سائنس پر مضامیں اپنی مرضی سے لکھ رہے ہیں، انھیں کسی نے نہیں روکا۔ جیسا کہ میں نے پہلے کہا ان مضامیں کی نہ آج کوئی افادیت ہے نہ مستقبل میں ہو گی۔ خانہ پُری کے لیے تو میکانیکی ترجمہ سے سینکڑوں مضامین ایک دن میں اردو میں آ سکتے ہیں۔ یہ درست ہے کہ ان کی افادیت نہیں ہو گی، مگر آج لکھے جانے والے مضامیں بھی اسی زمرے میں آتے ہیں۔ ممکن ہے لکھنے والے کے لیے کوئی علمی فائدہ بحرحال ہو۔ بغیر اصلاح کے لکھنے کا تجربہ ایک سال سے اردو ویکیپیڈیا پر جاری ہے۔ لکھنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ مثلا طاہر صاحب آج سب سے زیادہ لکھنے والے صارف ہیں، مگر شاز و نادر ہی کسی نے ان کے لکھے مضمون میں ترمیم کی ہو گی۔ اس سے یہ تاثر اس وکیپیڈیا پر لکھنے والوں کے ذہن میں بیٹھ گیا ہے کہ یہ تیرا مضمون ہے اور یہ میرا، تو نے میرے مضمون میں ٹانگ اڑانے کی کوشش کیوں کی؟ دوسری ویکیپیڈیا پر مضمامیں شراکت سے لکھے جاتے ہیں اور کسی کے پر نہیں جلتے۔ ایک بار پھر پھر اپنی بے لاگ رائے پیش کرنے کی معذرت۔ معافی کا خواستگار۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 03:57, 14 نومبر 2013 (م ع و)
- اردو غیر اردو کے حذف ہونے کا سیاق و سباق بھی بیان کر دیتے تو بہتر تھا کیونکہ اسے امین اکبر صاحب کے لیے پیش کیا جا ریا ہے اور یہ بات جاننا ان کا حق ہے کہ یہ حذف کیوں ہوا۔ اس کے ساتھ ایک اور مضمون بھی حذف ہوا تھا جو کہ آسان اردو تھا۔ میں ہمیشہ اردو اصطلاحات کے استعمال کے حق میں ہوں۔ لیکن خود ساختہ اصطلاحات جو کسی لے پلے ہی نہ پڑے (بقول شہاب صاحب) ایسی جناتی اردو کا کیا فائدہ۔ چند مثالیں درج ذیل ہیں۔ ان پر ربط موجود ہے۔ کیونک یہ انتہائی اعلی اردو ہے اس لیے یہ نا چیز اپنی کم علمی کی وجہ سے ان پر بات نہیں کر سکتا۔
یہ عام اخباری اردو والے لوگوں (ان میں میں بھی شامل ہوں) کے لیے نہیں ہے۔ شاید وکیپیڈیا اردو کے نام سے مدارس میں ایک نیا مضمون متعارف کرایا جانا چاہیے۔ یہ لکھے موسی پڑھے خدا ہے جس کا میں نے اس سے قبل حوالہ دیا تھا۔
نئی اصطلاحات متعارف کرانا قومی اداروں کا کام ہے۔ اور جو بھی نام یا اصطلاحات مروج ہیں انہیں ضرور استعمال کیا جانا چاہے۔
- بینک دولت پاکستان State Bank of Pakistan (وکیپیڈیا اردو میں بینک کو مَصرِف کہتے ہیں تو یہ ریاستی مَصرِف پاکستان ہونا چایے) اب یہ بتایا جائے کہ بینک دولت پاکستان کے نام سے صفحہ بنا کر وکیپیڈیا اردو کی خلاف ورزی کیوں کی گئی ہے۔ یہاں بھی ڈیڑھ ای��ٹ کی مسجد کیوں نہیں بنائی گئی۔ اخباری اردو کیوں استعمال کی گئی ہے۔
یہاں میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ اردو مروجہ اصطلاحات ضرور استعمال کی جائیں۔
- عالمی بینک World Bank
- اقوام متحدہ United Nations
وغیرہ
عربی کی مثال دی گئی ہے دراصل عربی کی اصطلاحات دراصل قومی (بلکہ بین عرب اقوام) سطح پر متعارف کرائی جاتی ہیں۔ ویکیپیڈیا پر جو لکھا گیا ہے وہ عربی اخباری ہے۔ اب اگر منتظم صاحب ہمارا بھی قبلہ درست کروا دیں تو بہتر ہے کہ ہمیں کس ویکیپیڈیا کی پیروی کرنا ہے۔
اڈوبی نظامات کو عربی میں أدوبي سيستمز لکھا گیا ہے۔ اداروں کے نام کو ہمیں تبدیل کرنے کا کیا حق ہے۔ ماسوائے کہ اس کہ کہ اردو نام مروج ہو۔ جیسے اقوام متحدہ United Nations۔ ویسے یہ وکیپیڈیا اردو کے مطابق یہ خشت آفتابی نظامات یا ناپختہ اینٹ نظامات ہونا چاہیے۔
بقول منتظم صاحب ویکیپیڈیا اک علمی وسیلہ ہے علم کو تعلق فہم و فراست سے ہے۔ اسی لیے علمی کتب میں آسان زبان (بین الاقوامی طور پر) استعمال کی جاتی یے جو کہ ادبی زبان سے مختلف ہوتی ہے۔ لیکن اگر خود ساختہ اصطاحات سے مضمون نا قابل فہم بنانا مقصود ہے تا کہ اسے صرف ویکیپیڈیا اردو کے عالم ہی پڑھ سکیں تو کیا یہ ساری محنت صرف تین چار افراد کے لیے کی جا رہی ہے۔
جہاں تک میرا یا میرے شروع کیے ہوئے مضامین (یہاں مضمون کسی کی ملکیت نہیں) کا تعلق ہے اگر کوئی بھی میری غلطی کی نشاندہی کرتا ہے تو اس کی اصلاح سے مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ماضی میں شعیب صاحب اور سمر قندی صاحب نے کئی بار مجھے اصلاح کے لیے مشورے دیے ہیں اور میں نے وہ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ میں نے ان سے یہ بھی کہا تھا کہ آپ جہاں مناسب سمجھیں اصلاح کر دیا کریں اور مجھے بھی مطلع کر دیا کریں تا کہ یہ غلطی دوبادہ نہ ہو۔ اس بات کی تصدیق ان دونوں صاحبان سے کی جا سکتی ہے۔
ایک بات رویہ کی ہے۔ میں مجھے کئی اصحاب اصلاح کے مشورے دے چکے ہیں۔ میں کئی دوسرے اصحاب کو کسی بات سے منع یا مشورہ دے چکا ہوں ان میں امین اکبر صاحب بھی شامل ہیں۔ لیکن اگر اس انداز میں مشورہ دیا جائے field کو اردو میں غالباً میدان کہتے ہیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 18:27, 10 نومبر 2013 (م ع و)۔ منتظم صاحب نے ایک ان پڑھ کے علم میں اضافہ کرنا ضروری سمجھا۔ میری حتی الوسع کوشش یہ ہوتی ہے کہ اردو اصطلاحات کا استعمال کروں جو کہ سب کے سامنے ہے۔ اگر مجھ سے یہ پوچھ لیا جاتا کہ فیلڈ ہاکی کیوں لکھا ہے تو میں شاید اسم مرکب پر کچھ روشنی ڈالنے کی جرات کرتا۔ یہاں Football کا ترجمہ گیندِ پا کیا گیا ہے۔(ڈیڑھ اینٹ کی مسجد) پاکستان میں فیلڈ ہاکی کا ایک ترجمہ پاکستان میں میدان عصا گڈریا عرض کیا گیا تھا شاید مزید دقیق نام درکار ہو گا۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 08:08, 14 نومبر 2013 (م ع و)
مسائل کے حل
[ترمیم]ساری پچھلی باتیں اور گلے شکوے چھوڑ کر ہم مسائل کو حل کرنے کی طرف آتے ہیں۔
سمرقندی صاحب کا مضمون کافی معلوماتی ہے۔ اسے حذف نہیں ہو چاہتے تھے۔ وکی سورس پر منتقل کر دیا جاتا، کیونکہ ذاتی یا انفرادی تحقیق کے صفحات وہیں ہوتے ہیں۔ اس مضممون میں سمرقندی صاحب نے اردو کی تاریخ اور اردو کے بگاڑ کی تاریخ بہت اچھے سے واضح کی ہے۔ سمرقندی صاحب کا کہنا یہی ہے کہ موجودہ دور میں انگریزی الفاظ و اصطلاحات کی بجائے عربی اصطلاحات جو کسی زمانے میں استعمال کی جاتی تھی کو ہی استعمال کیا جائے، لیکن ایسا ممکن نہیں ہو گا۔ تین سو سال پہلے تک اکثر لوگ عربی سمجھ لیتے تھے۔ اس کے بعد قرآن کریم کے اردو اور دوسری زبانوں میں تراجم ہوئے تو ہمارے مذہبی حلقوں کی جانب سے ایک اعتراض آیا کہ قرآن کاصرف عربی پڑھنے سے ہی ثواب ملتا ہے اردو سے نہیں۔یہ الگ بحث ہے مگر نتیجہ آج یہ ہے کہ ہر کوئی عربی پڑھنا تو جانتا ہے مگر الفاظ کا مطلب نہیں پتا۔ انگریز کے ساتھ ساتھ مذہبی علماء اور دیسی حکمرانوں نے اردو کی ترقی کو روکے رکھا۔ مگرکیا تین چار سو سال کے بگاڑ کو چند سالوں میں درست کرنا ممکن ہے؟ بالکل نہیں۔ اگر ہماری عمر 1000 سال کی ہوتی تو ہم کہہ دیتے کہ چار سو سال پہلے والے الفاظ استعمال کیا کرو اور چند روز کے بعد صورت حال پرانی والی ہو جاتی۔ مگر اس صورت میں کیا کیا جائے کہ ہم ماضی میں تمام زندگی سکول اور کالج میں یہی اخباری اور عام مروج یا بازاری اردو پڑھتے اور سمجھتے رہیں ہیں؟ اس صورت میں کیا کِیا جائے جب میرا بھائی جو کمپیوٹر سائنس پڑھتا ہے مگر شمارندے کا مطلب اس کے استاد کو بھی نہیں پتا؟ چار سو سال کے بگاڑ کو چند سالوں بھی نہیں بدلا جا سکتا۔ اس صورت حال کو تبدیل کرنے کے لیے آپ کے پاس حکومت ہونی چاہیے، تاکہ آپ اعلیٰ سطح پر اردو اصطلاحات کو رائج کرا سکیں،عربی کی تعلیم کو تعلیم کو لازمی کرا سکیں تاکہ اصل اردو کے سمجھنے میں کوئی مشکل نہ ہو۔ایسی صورت میں ہی پہلے عوام اصل اردو کی طرف مائل ہونے پر مجبور اور پھر مائل ہو گی۔ ورنہ عام حالات میں تو ذہنی غلامی یا نفسیاتی سوچ کو بدلنے کے لیے صدیوں کا عرصہ درکار ہوتا ہے
اس کے برعکس کیا اردو وکی پیڈیا کسی شخص یا طالب علم کے لیے لازم ہے کہ وہ اسے ایک دفعہ پڑھ کر اس کے الفاظ کا مطلب یاد کرے تاکہ اردو کی ترقی ہو؟ بالکل بھی نہیں، اسے تو معلومات چاہیں جسے لکھ کر وہ نمبر حاصل کر سکے یا اپنا مافی الضمیر عام فہم الفاظ میں بیان کر سکے۔ موٹر سائیکل کا مضمون ہی لےلیں۔ کیا ایک بی اے پاس موٹرسائیکل مکینک اردو وکی پیڈیا سے موٹر سائیکل کا مضمون پڑھ کر اپنے کسی شاگرد کو کچھ سمجھا سکتا ہے؟ میرا خیال ہے کہ نہیں۔ اسے پہلےخود نئی اصطلاحات کو سمجھنے کے لیے عرصہ درکار ہو گا، یہ اس عرصے سے زیادہ ہو گا جو وہ انگریزی وکی پیڈیا کی اصطلاحات کو سمجھنے میں لگائے گا۔اس وقت اعلیٰ اروو نافذ کر کے ہم اردو زبان کی تو خدمت کر رہے ہیں مگر کیا ایک عام اردو پڑھنے والے کی خدمت بھی ہو رہی ہے؟ جی نہیں،بالکل نہیں ہو رہی۔
تو کیوں نہ ایسا طرز عمل اپنایا جائے جس سے عام قاری کا بھی بھلا ہو جائے اور اردو کی خدمت بھی ہو۔اس لیے پرانی باتیں چھوڑ کر احباب مسائل کےحل کی طرف توجہ دیں۔اس لیے میری تجویز یہی ہے کہ صفحات کے نام مروج اردو میں بنائے جائیں اور مضامین میں عام مروج اردو ہی استعمال کی جائے، مضامین میں جن صاحب کو بھی اعلیٰ اردو آتی ہو وہ عام اردو کے ساتھ بریکٹ میں اصل اردو اصطلاحات لکھتا رہے۔ تاکہ اگر جب کبھی مستقبل میں لوگ اصل اردو کی طرف مائل ہوں تو ان کے لیے وہ بھی وکی پیڈیا پر موجود ہو اور موجودہ قارئین کا بھی بھلا ہو جائے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 09:41, 14 نومبر 2013 (م ع و)
- آپ چونکہ اردو غیر اردو کی حذف ہونے کے وقت موجود نہیں تھے اس لیے یہ عرض کر دیتا ہوں کہ ناچیز نے اس مضمون کو منتخب مقالہ کے لیے تجویز کیا تھا۔ لیکن اس پر شدت سے مخالفت آئی جس کے نتیجہ میں سمرقندی صاحب نے اسے خود حذف کر دیا۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 09:52, 14 نومبر 2013 (م ع و)
- میرے خیال میں اس بحث کو دیوان عام پر منتقل کر دینا چاہیئے تاکہ دوسرے ناظرین بھی دیکھ سکیں اور اپنی رائے دے سکیں۔
Shahab (تبادلۂ خیال) 12:16, 14 نومبر 2013 (م ع و)
- میری بھی یہی رائے ہے کہ ویکیپیڈیا کو عام فہم زبان میں ہونا چاہیئے تاہم جہاں تک ہو سکتا ہے مروج اردو اصطلاحات استعمال کریں خودساختہ اور ثقیل اصطلاحات(جو کسی کے پلّے ہی نہیں پڑتی) کی بجائے عام قابل فہم اصطلاحات(چاہے وہ انگریزی ہی کی کیوں نہ ہو) استعمال کرنی چاہیے--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 12:48, 14 نومبر 2013 (م ع و)
- سمرقندی کے بنیادی نقطہ پر آپ نے توجہ نہیں دی۔ سائنس میں ایک ہی لفظ جو کہ ماخذ (root) ہوتا ہے سے دوسرے لفظ پھوٹتے ہیں۔ اس لیے انگریزی میں تمام سائنسی اصطلاحات لاطینی سے لی جاتی ہیں اور تمام مغربی زبانوں میں بھی۔ اس طرح عربی اصطلاحات اردو کے لیے لاطینی کا کام دے سکتی ہے۔ نہ صرف اردو کے لیے بلکہ دوسری مقامی زبانوں کے لیے۔ اسی طرح سائنس کی اردو میں بنیاد پڑ سکتی ہے اور اس پر مظبوط عمارت تعمیر ہو سکتی ہے۔ اخباری اردو صرف ایک دن کے لیے ہوتی ہے، آپ نے سورج کو سَن کہا، سب کو سمجھ آ گیا، مگر اس اخباری مضمون کی کوئی مستقل قدر نہیں۔ ردی کی ٹوکری کے علاوہ۔ سمرقندی نے مستقبلیات کی جو بات کی ہے اس پر توجہ دیں۔ ورنہ یہ وکیپیڈیا بھی ردّی میں جائے گی۔--Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:57, 14 نومبر 2013 (م ع و)
- طاہر صاحب نے کچھ ذاتی رنجش بیان کی ہے۔ طاہر اس وقت اردو ویکیپیڈیا کا سب سے زیادہ لکھنے والا ہے۔ اب آپ میدان کو فیلڈ بولو گے تو نئے لکھنے والے اس سے کیا سبق لیں گے؟ واضح رہے کہ میدان کا لفظ field کے لیے ریاضی اور طبیعیات میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔ اگر آپ نے ہاکی کے مضامین میں اردو الفاظ نہیں استعمال کرنے تو کسی کا کیا دماغ خراب ہے کہ وہ انگریزی وکیپیڈی�� کا مضمون چھوڑ کر آپ کا لکھا پڑھے گا؟ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:01, 14 نومبر 2013 (م ع و)
- شہاب صاحب نے جناتی اردو کی بات کی ہے۔ اب آپ شہاب صاحب کے لکھے کسی طبیعیاتی مضمون کو پڑھیں اور اگر کچھ پلّے پڑے تو مجھے بھی بتائیں۔ یہ بھی جناتی اردو میں ہی لکھے گئے ہے۔ اس کے بعد انگریزی ویکیپیڈیا پر وہی مضمون پڑھو، اور پھر فیصلہ کرو۔ انگریزی یقیناً اردو سے آسان لگے گی۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:05, 14 نومبر 2013 (م ع و)
- اردو ٹیکسٹ بھائی، اگر کیا آپ ایک بات مانتے ہیں کہ جو مضامین ”مستقبلیات“ کے خدشوں کے پیش نظر اصل اردو میں لکھے گئے ہیں وہ مروج اردو سے مشکل ہیں؟. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عربی واقعی دنیا کی منظم ترین زبان ہے جس میں 1500 میں کوئی فرق نہیں پڑا، اخباری عربی ، قرآنی عربی سے ذرا مختلف ہے مگر دونوں طرح کی عربی ہر بندہ سمجھ سکتا ہے۔ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے کا کوئی فرد آج کا اخبار پڑھے تو اسے آرام سے اخبار سمجھ آ جائے گا۔عربی کی خاص بات ہی یہ ہے کہ ا س میں ہر لفظ جس لفظ سے اخذ کیا جاتا ہے وہ تین حروف اور کچھ حالتوں می چار حروف پر مشتمل ہوتا ہے۔ لاطینی کی طرح عربی بالکل اصطلاحات کے حوالے سے ماخذ کا کام دے سکتی ہے، مگر موجودہ حالا ت جو اس تبادلہ خیال میں بیان کیے گئے ہیں میں مجھے بتائیں کہ ایسے مضامی کا فائدہ کسے ہو گا؟ آپ خود تجربہ کر لیں، میں نے تجربے کے لیے اپنے فیس بک سٹیٹس پر یہ سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا کہ ((۔کس کس کو اردو آتی ہے؟ بتائیں یہ کیا چیز ہے۔۔۔۔۔۔۔موٹر سائیکل دراصل ایک ایسا دو پہیّہ ناقل ہوتا ہے جو دوچرخہ کے برعکس محرک کے ذریعے متحرک ہوتا ہے یعنی اِسکو حرکت دینے کیلۓ ایک محرکیہ استعمال کیا جاتا ہے اور یہ محرکیہ آج کل تقریباً تمام آلیچرخوں میں اربع ضربہ محرکیہ کی قسم کا ہوتا ہے۔ آلیچرخے کو یک سراط ناقل میں شمار کیا جاتا ہے))۔ اس کے جواب میں ایک کمنٹ ((س سے آسان تو غالب کی شاعری تھی )) دوسرا کمنٹ،((ان اصحاب کے لئے یہی کہا جا سکتا ہے -ہوۓ تم دوست جس کے، اس کا دشمن آسماں کیوں ہوCan somebody LIBERATE urdu from these "naadaan dost")) ایک اور کمنٹ اُن صاحب کا جو عرصہ سے سعودیہ میں مقیم ہیں((ویسے مجھے 100 فیصد سمجھ آ گئی ہے اس لیے یہ اردو سے زیادہ فارسی اور عربی ہے، ھاھاھا چرخہ سائیکل۔ ناقل حرکت والا۔))ان میں سے ایک کمنٹ کرنے والے کی تعلیمی قابلیت بزنس میں ماسٹر، دوسرے لینگویسٹکس میں ڈاکٹریٹ ہے اور تیسرے انجینئر ہے۔ تو محترم بھائی موجودہ حالات کا موازنہ کیا جائے تو مستقبل مخدوش نظر آتا ہے۔ اس لیے کہ مستقبل میں جس طرح اسلامیات کو نصاب سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے لگتا یہی ہے کہ اردو کے ساتھ بھی یہی ہو گا۔ ایسے حالات میں ہم کونسی نسل کے لیے اعلی اردو میں وکی پیڈیا چھوڑ کر جائیں گے۔ اگر وکی پیڈیا پر بھی اردو کو آسان نہ بنایا گیا تو اس اعلیٰ اردو میں لکھے گئے صفحات بھی ردی ہی ہیں جو نہ آج کسی کی سمجھ میں آ رہے ہیں نہ مستقبل میں آ سکیں گے۔ جس اردو کی آپ بات کر رہے ہیں وہ میرے پانچ نسلوں پہلے باپ دادا کی زبان تو ہو سکتی ہے مگر میری مادری زبان وہ اردو نہیں۔ ویسے بھی آپ کسی ایسی زبان کو مادری زبان نہیں کہہ سکتے جس کے الفاظ کو دیکھنے کے لیے لغت کا سہارا لیا جا ئے۔ وکی پیڈیا کے پاس کوئی ایسا اختیار نہیں ہے جو لوگوں کو اتنی گاڑھی اردو پڑھنے پر مجبور کرے۔ اخبار ردی کی ٹوکری میں اس لیے جاتے ہیں کہ ان کی خبریں ایک دن بعد پرانی ہو جاتی ہیں جن کی جگہ نئی خبروں والا اخبار آ جاتا ہے مگر اسی زبان میں لکھی ہوئی کتابوں کو سب جلد کرا کر اپنی لائبریریوں میں سجاتے ہیں۔ امید ہے آپ ٹھنڈے دل سے تمام حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے وکی پیڈیا پر متوازن اردو کے فروغ کی کوششیں کریں گے۔ متوازن سے میری مراد یہ ہے کہ اخباری اردو پرھنے ولا قاری مضمون پڑھے اور اس کے اندر سے ایک دو اردو الفاظ سیکھ لے۔ جیسے جیسے پڑھنے والوں کا معیار بلند ہوتا جائے گا، وہ نئے صفحات اور تدوین میں اعلیٰ اردو ہی استعمال کرنا شروع کر دیں گے۔ مگر ایسی کوئی چیز ہمیں اُن پر نہیں تھوپنی چاہیے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:06, 14 نومبر 2013 (م ع و)
- اس وقت صرف اتنی سی درخواست ہے کہ اعلیٰ یا اصل اردو کی طرف قوم کی رہتمائی کرنی ہے تومرحلہ وار کریں۔ انہیں پہلے درجے میں داخل کریں۔ نہ کہ پہلے درجے میں ہی پی ایچ ڈی کا نصاب پڑھنے کا کہیں۔ پہلا مرحلہ اصل اردو الفاظ سے روشناش کرنا ہے ، اس کے لیے عنوان مروج اردو میں رکھیں اور مضامین میں انگریزی اصطلاحات کے ساتھ اردو اصطلاحات اور اصل لفظ لکھ دئے جائیں کہ دماغ پر بوجھ محسوس نہ ہو، انشاء اللہ پھر بتدریچ لوگ اپنی علمی سطح خود بلند کرتے جائیں گے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:31, 14 نومبر 2013 (م ع و)
- سائنس کی اردو میں بنیاد ڈالنے کے لیے پہلے بنیاد ہی ڈلے گی نہ کہ چھت۔ اور وہ بنیاد آسان اردو کا استعمال ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:12, 14 نومبر 2013 (م ع و)
- امین صاحب، آپ نے تو مسئلہ کو پرکھنے کے آسان طریقہ کی طرف راہنمائی کر دی ہے۔ یعنی فیصلہ یہ کرنا ہے کہ ہم آج کے لیے وکیپیڈیا لکھ رہے ہیں یا مستقبل کے لیے؟ اس کا ایک اختبار (test) میں تجویز کرتا ہوں: ویکیپیڈیا پر شہاب صاحب ایک سال سے سائنسی مضامین آسان اردو میں کلمہ نویسی کرتے ہوئے لکھ رہے ہیں۔ اور طاہر صاحب بھی آسان اردو میں دوسرے موضوعات پر داد قلم دے رہے ہیں۔ بس ویکیپیڈیا والوں سے پتہ کر لیں کہ ان دو اصحاب کے بنائے صفحات پر قارئین کی آمد و رفت کتنی ہے۔ اگر تو آمد و رفت معقول ہے تو بس پھر آج کامیاب قرار پائے گا اور آسان اردو فاتح۔ اگر آمد و رفت قابلِ ذکر نہیں تو آج کو ناکام ماننا پڑے گا۔ پھر سمرقندی کا نسخہ اپنا کر مستقبل کی فکر کریں کیونکہ شاید اس میں کوئی بھلا مضمر ہو۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 06:08, 15 نومبر 2013 (م ع و)
- اردو ٹیکسٹ بھائی، آپ ”آج“ کے لیے تو آمدورفت کو کامیابی اور ناکامی کا پیمانہ بنا رہے ہیں، جبکہ مستقبل کے لیے لفظ ”شاید“ ہی کامیابی کا ضامن ہے۔ اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ فہرست متحرک صارفین جن میں 87 افراد پچھلے ایک ماہ میں متحرک رہے ہیں اُن سے رائے لے لیتے ہیں۔اگر یہ مشکل ہے تو ان میں سے سرفہرست 21 لوگوں کی رائے لے لیں۔یا مزید زیادہ چاہیے تو پچھلے مہینے میں 50 لوگوں نے 1 سے زیادہ ترمیم کی ہیں اُن سے رائے لے لیتے ہیں۔ اس کے بعد بس فیصلہ کر لیں۔ میں صرف ”شاید“ کی امید پر آج قربان نہیں کرنا چاہتا۔ اگر ”شاید“ کے ساتھ کچھ اور امید افزاء حالات ہوتے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں تھا۔ یہاں تو مسئلہ اردو وکی پیڈیا کی بقا کا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 10:01, 15 نومبر 2013 (م ع و)
- بقیہ گفتگو ویکیپیڈیا:دیوان عام/متفرقات پر منتقل کر دی گئی ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 12:09, 15 نومبر 2013 (م ع و)
- اردو ٹیکسٹ بھائی، آپ ”آج“ کے لیے تو آمدورفت کو کامیابی اور ناکامی کا پیمانہ بنا رہے ہیں، جبکہ مستقبل کے لیے لفظ ”شاید“ ہی کامیابی کا ضامن ہے۔ اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ فہرست متحرک صارفین جن میں 87 افراد پچھلے ایک ماہ میں متحرک رہے ہیں اُن سے رائے لے لیتے ہیں۔اگر یہ مشکل ہے تو ان میں سے سرفہرست 21 لوگوں کی رائے لے لیں۔یا مزید زیادہ چاہیے تو پچھلے مہینے میں 50 لوگوں نے 1 سے زیادہ ترمیم کی ہیں اُن سے رائے لے لیتے ہیں۔ اس کے بعد بس فیصلہ کر لیں۔ میں صرف ”شاید“ کی امید پر آج قربان نہیں کرنا چاہتا۔ اگر ”شاید“ کے ساتھ کچھ اور امید افزاء حالات ہوتے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں تھا۔ یہاں تو مسئلہ اردو وکی پیڈیا کی بقا کا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 10:01, 15 نومبر 2013 (م ع و)
- آپکی طرف سے حوصلہ افزائی پر میں آپ کا بہت مشکور ہوں۔ خدا آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔
Shahab (تبادلۂ خیال) 20:02, 15 نومبر 2013 (م ع و)
- میں نے جناتی اردو پر مضمون بنا دیا ہے۔ اگر ممکن ہو تو چند مثالوں کا اضافہ کر دیجیئے۔
Shahab (تبادلۂ خیال) 16:07, 17 نومبر 2013 (م ع و)
بقلاوہ آپ کی خدمت میں!
[ترمیم]امین اکبر بھائی کے لیے۔ طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:21, 20 نومبر 2013 (م ع و) |
- ارے واہ طاہر بھائی، آپ نے تو بہت اچھا ناشتہ کرا دیا آج، بہت شکریہ۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 08:56, 20 نومبر 2013 (م ع و)
ًًًًًًًًًًً امین اکبر (تبادلۂ خیال) 20:18, 20 نومبر 2013 (م ع و) امین اکبر (تبادلۂ خیال) 20:51, 20 نومبر 2013 (م ع و)
ملاحظہ فرمائیں
[ترمیم]ویکیپیڈیا:مضامین تازہ ملاحظہ فرمائیں۔ —خادم— 13:17, 27 نومبر 2013 (م ع و)
ٹائم ویسٹیج
[ترمیم]آپ ویکپیڈیا پر ٹائم ویسٹ کیوں کر رہے ہو؟یہاں کچھ حاصل نہیں ہونا--Urdutext (تبادلۂ خیال) 20:17, 28 نومبر 2013 (م ع و)
- بُری حرکت ہے اس طرح کسی کا آئی ڈی بنانا،، جو بھی کچھ کرنا ہو اپنے آئی ڈی سے کرنے کی ہمت ہونی چاہیے۔آپ بھی یہاں بہت ٹائم ضائع کر چکے ہیں، تھوڑا اور کر لیں۔ انشاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا، اور یہ بچوں والی حرکتیں بند کریں۔20:27, 28 نومبر 2013 (م ع و)
نویسہ
[ترمیم]امین صاحب آپ کا نویسہ بارے پیغام پڑھا۔ اس سلسلہ میں یہ دو معاونتی صفحات موجود ہیں، معاونت:ویکیپیڈیا نستعلیق نویسہ، ویکیپیڈیا:نستعلیق نویسہ جن میں سے ایک شعیب صاحب کا بنایا ہوا ہے۔ اگر آپ کہتے ہیں تو آپ کا تجویز کردہ صفحہ بھی معاونت نام فضاء میں ڈال دیتے ہیں اور نئے صارف والے سانچے میں اس کا ربط بھی۔ غالباً خوش آمدیدی سانچہ میں معاونت کا ربط پہلے سے موجود ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 05:41, 3 دسمبر 2013 (م ع و)
- خوش آمدید سانچہ میں تصویر ڈال کر یوں نظر آتا ہے۔ چاہیں تو تصویر کو کسی بہتر تصویر سے بدل دیں۔ باقی لوگوں کو قبول ہو تو اصل سانچہ میں تبدیلی کی جا سکے گی۔
(?_?)
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
وکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
--Urdutext (تبادلۂ خیال) 05:00, 4 دسمبر 2013 (م ع و)
میرے خیال میں تصویر ہٹا کر یوں ہونا چاہیے:
- دائرۃ المعارف کے مزید تعارف کے لیے ملاحظہ فرمائیں صفحۂ تعارف۔
- دائرۃ المعارف کو اپنی مرضی کے نویسہ (فونٹ) میں پڑھنے کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔
- دائرۃ المعارف میں مزید معاونت کے لیے ملاحظہ فرمائیں صفحۂ معاونت۔
- صفحات کی ظاہریت کی تبدیلی اور طریقۂ کار کے لیے ملاحظہ فرمائیں ترجیحات۔
- مضامین کی تحریر و ترمیم اور مشق کے لیے ملاحظہ فرمائیں صفحۂ معاونت برائے تحریر و اصلاح مضامین۔
نمبر 2 پر جس صفحے کا ربط ہو وہ وہ اس طرح سے ہو تو بہتر ہے۔
- تحریری ہدایات پڑھنے کے لیے یہ صفحہ دیکھیں
- باتصویر ہدایات کے لیے یہ صفحہ دیکھیں (سانچہ:نویسہ)
امین اکبر (تبادلۂ خیال) 09:33, 4 دسمبر 2013 (م ع و)
فانٹ تبدیل کریں
[ترمیم]میں اردو وکی پیڈیا پر ترامیم کرنا چاہتا ہوں مگر اس کا فانٹ پڑھنے میں دشواری پیش کرتا ہے۔
براہ مہربانی اس کا فانٹ نستعلیق کردیں۔
اگر آپ کے پاس نستعلیق فانٹ موجود ہے تو یہ صفحہ ملاحضہ فرماہیں.
--عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 12:50, 13 دسمبر 2013 (م ع و)
سائنس
[ترمیم]صفحہ اول پر ایک کالم بنا ہوا ہے جس کا نام ہے باب:بچوں کی سائنس۔ اس کے زمرے میں کون کون سے مضامیں آتے ہیں اور کیا ہم ان میں ترامیم کر سکتے ہیں، --عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 13:30, 13 دسمبر 2013 (م ع و)
- اس کا آپ کو کوئی ایڈمن ہی بتا سکتا ہے۔ اردو ٹیکسٹ، سمرقندی، طاہر محمود یا محمد شعیب کے تبادلہ خیال پر پیغام دے دیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:52, 13 دسمبر 2013 (م ع و)
تبدیلیِ نام
[ترمیم]میں نے اپنے نام کی تبدیلی کی درخواست دی تھی لیکن اب تک کچھ پیش رفت نھیں ہو سکی۔اگر آپ کچھ کر سکیں تو مہربانی ہو گی۔میں اپنا نام اردو میں کروانا چاہتا ہوں۔--عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 13:02, 21 دسمبر 2013 (م ع و)
- میرے خیال میں تو اسی طرح بہتر ہے۔ میں نے ایک انگریزی میں بھی اکاؤنٹ بنایا تھا مگر اردو کو بہت زیادہ استعمال کیا، اب اردو ہی استعمال کرتا ہوں۔ اردو کا مسئلہ یہ ہے کہ دوسری زبانوں میں جب کام کرتا ہوں تو وہاں کے اکثر لوگ انگریزی میں نام پوچھتے ہیں۔ انگریزی وکی پیڈیا، وکی سورس، ہر جگہ میں نے بھی دستخظ انگریزی میں بنائے اور صفحہ صارف پر نام انگریزی میں لکھا۔ بہر حال آپ اس صفحے پر درخواست دے دیں۔https://meta.wikimedia.org/wiki/Requests_for_username_changes
امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:31, 21 دسمبر 2013 (م ع و)
- میں طاہر بھائی سے کہتا ہوں ہو سکتا ہے کہ یہیں سے ہی کام ہو جائے ابھی درخواست نہ دیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:34, 21 دسمبر 2013 (م ع و)
- عثمان بھائی دراصل تبدیلیِ نام کا اختیار مامورین اداری کے پاس ہوتا ہے۔ محمد شعیب انشاااللہ دو چار دن میں ویکیپیڈیا پر فعال ہو جائیں گے اور آپ کا مطلوبہ نام تبدیل ہو جائے گا۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 13:47, 21 دسمبر 2013 (م ع و)
- عثمان بھائی کا مطلوبہ نام تبدیل ہو گیا ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:37, 23 دسمبر 2013 (م ع و)
Tahir mq کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
Tahir mq کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
Tahir mq کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
نئی اصلاحات
[ترمیم]میرا ارادہ ہے کہ سائنسی موضوعات پر مضامین لکھنا شروع کر دوں لیکن سب سے بڑا مسئلہ اصلاحات کا ہے۔مجھے نھیں معلوم کہ ان کو کیا نام دیا جاے۔انگریزی نام دینا تو صحیح نھیں لگے گا۔زرا رہنمائی فرمائیے۔--عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 13:23, 23 دسمبر 2013 (م ع و)
- اردو وکی پیڈیا پر سائنسی اصطلاحات بنانے اور اردو ایجاد کرنے کا ”ٹھیکہ“ صرف دو اشخاص کے پاس ہے۔ آپ اس کام میں نہ پڑیں۔ اگر آپ کوئی اصطلاح بنائیں گے بھی تو وہ ٹھکیدار حضرات حذف کر دیں گے اور آپ کا موڈ خراب ہو جائے گا اور امید ہے کہ آپ اردو وکی ہی پر لعنت بھیج کر چلیں جائیں۔ آپ نارمل مضامین بہت اچھے انداز میں لکھ رہے ہیں اسے لکھتے رہیں، ایسے ہی اردو کی خدمت کرتے رہیں۔ ایک مضمون رحیم یار خان کا ہے۔ اسے کسی نے گوگل سے ترجمہ کر دیا ہے۔ اسے درست کر دیں۔ اس کے علاوہ ویکیپیڈیا:رودادہائے قاعدہ معطیات/ضروری مضامین پر سرخ رنگ والے نام بھی بنا لیں۔ اس کے علاوہ زمرہ:توجہ درکار کے مضامین کو دیکھیں۔ ان کی سرخیاں بنا لیں اور انگریزی وکی میں ان کا ربط تلاش کر کےلگائیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 14:47, 23 دسمبر 2013 (م ع و)
مجھے اس قدر مایوس کن جواب کی توقع نھیں تھی۔سائنس ایک بدلتی چیز کا نام ہے تو صرف دو اشخاص اس کے ٹھیکےدار کیسے بن گئے؟ اور انھیں یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ جو چاہیں اصطلاح رکھیں۔اس کا باقاعدو فیصلہ کیا جاتا ہے۔دراصل میں گلوبل سائنس میں لکھاری ہوں اور سونے پہ سہاگہ سائنس کا طالب علم بھی ہوں۔سائنس کے لیے کچھ نہ کروں،دل نھیں مانتا۔آپ مجھے ان اشخاص کا پتہ دیں میں خود رابطہ کر لوں گا۔پاکستان میں ویسے بھی سائنسی علوم کی کمی ہے۔وکیپیڈیا پر ہی سائنس کو اردو میں فروغ نہ دیں تو کہاں دیں۔--عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 15:41, 23 دسمبر 2013 (م ع و)
- مجھے خود آپ کو اس قدر مایوس کن جواب دے کر افسوس ہوا۔ خیر آپ درج ذیل صفحات کا مطالعہ کر لیں۔
- تبادلۂ خیال:ویکیپیڈیا حکمت عملی
- اردو وکی پیڈیا پیچھے کیوں؟
یہ صفحات پڑھ کر اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کو مسئلہ کیا ہے۔سائنسی مضامین ہر کوئی لکھنا چاہتا ہے مگر ایسی زبان میں جو پڑھی جا سکے، نہ کہ ایسی زبان میں جسے ہم جناتی اردو کہتے ہیں کہ جن کو پڑھنے والے ابھی پیدا ہونگے، جو پیدا ہو چکے اُن میں سے تو صرف دو اشخاص ہی یہ مضامین پڑھ سکتے ہیں۔
ربط دیکھ لیجیے گا۔ اب تک کی اصطلاحات کے لیے۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:35, 23 دسمبر 2013 (م ع و)
شکریہ
[ترمیم]شکریہ امین بھائی۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:30, 26 دسمبر 2013 (م ع و)
معذرت
[ترمیم]امین بھائی اگر آپ کو میری کوئی بات باگوار گزری ہو تو میں آپ سے معافی کا خواستگار ہوں۔طاہر بھائی نے اس متعلق میرے تبادلہٰ خیال پر تبصرہ کیا ہے۔آپ وہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ان کے مطابق یہ تثم سکہ کا مسئلہ نھیں ہے بلکہ دھونس اور غرور کا مسئلہ ہے۔میرے خیال میں بھی یہی بات ہے۔ہم دونوں کو بھاگنے کے بجائے اس سے مقابلہ کرنا چاہیے۔--عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 05:30, 29 دسمبر 2013 (م ع و) امین اکبر (تبادلۂ خیال) 15:02, 1 جنوری 2014 (م ع و)
میری فیسبوک اکوونٹ نہیں اوپن ہورے جب پارگاٹ کرتا ہو تو کوڈ ایمیل کو جاتا ہے اور وہ ایمیل میری پاس نہیں ہے پلیز کچھہ راستہ بتا
[ترمیم]میری فیسبوک اکوونٹ نہیں اوپن ہورے جب پارگاٹ کرتا ہو تو کوڈ ایمیل کو جاتا ہے اور وہ ایمیل میری پاس نہیں ہے پلیز کچھہ راستہ بتا 103.255.7.55 13:52، 11 مارچ 2022ء (م ع و)