الائیڈ بینک لمیٹڈ کرکٹ ٹیم
Appearance
الائیڈ بینک لمیٹڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم ہے جو پاکستان کے علاقائی مقابلوں یعنی قائد اعظم ٹرافی وغیرہ میں حصہ لیتی ہے۔ اس ٹیم کے کفیل الائیڈ بینک آف پاکستان ہیں۔
میچوں کا ریکارڈ
[ترمیم]اس ٹیم نے 166 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں جن میں 43 میچ جیتے، 31 ہارے اور 42 بے نتیجہ رہے۔[1] اس ٹیم نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینز کو 1994-95 میں منعقدہ پیٹرنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دے چکی ہے۔[2] الائیڈ بینک کا سب سے زیادہ انفرادی سکور 300 ہے جو رمیز راجہ نے 1994 میں حبیب بینک لمیٹڈ کے خلاف بنایا تھا۔[3] بہترین گیند باز عاقب جاوید تھے جنھوں نے 1996-97 میں حبیب بینک لمیٹڈ کے خلاف 51 سکور دے کر 9 وکٹ حاصل کیں۔[4]
اعزازات
[ترمیم]- ‘‘‘ پیٹرنز ٹرافی (1)
- 1994–95