گایتری دیوی
| ||||
---|---|---|---|---|
(مراٹھی میں: गायत्री देवी) | ||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | 23 مئی 1919ء [1][2] لندن |
|||
وفات | 29 جولائی 2009ء (90 سال)[3][1][2] جے پور [4] |
|||
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
|||
جماعت | سواتنتر پارٹی | |||
اولاد | شہزادہ جگت سنگھ | |||
والد | جیتیندر نارائن | |||
والدہ | اندرا دیوی | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | سیاست دان ، [[:مصنف|مصنفہ]] ، بیڈمنٹن منیجر | |||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [5] | |||
درستی - ترمیم |
بھارتی سیاست دان۔ رکن پارلیمان۔ جے پور کی سابق ریاست کی راج ماتا۔ کوچ بہاربنگال کے سابق شاہی خاندان میں ان کی پیدائش ہوئی۔ 9 مئی 1940 کو ان کی شادی جے پور کے مہاراجہ مان سنگھ سے ہوئی۔ مان سنگھ کی وہ تیسری بیوی تھیں۔ آزادی کے بعد جب ان کی ریاست کا خاتمہ ہوا تو انھوں نے عملی سیاست میں حصہ لیا۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب انھوں نے 1962 میں لوک سبھا انتخابات ميں کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا تو انہيں ریکارڈ ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی۔ ان کی جیت کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی درج کیا تھا، لیکن ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب اپنے نظریے کے سبب ایمرجنسی کے دوران میں انہيں جیل بھیج دیا گیا۔ گایتری دیوی کو راجستھان کی علامت قرار دیا جاتا تھا۔ انھوں نے رفاہ عامہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ گایتری دیوی نے راجستھان ميں پہلا پبلک اسکول کھلوایا جبکہ عورتوں کو پردے سے باہر نکالنے کا راستہ دکھایا اور خود مردوں کے درمیان میں ٹینس کھلینے نکلیں۔ یہ وہ دور تھا جب خواتین اکثر پردے میں رہا کرتی تھیں۔ اس کے علاوہ اپنے شوہر کی طرح انہيں بھی پولو کھیلنے کا شوق تھا۔ پولو کے سبب ہی انھوں نے جے پور کو پوری دنیا ميں مقبول بنایا۔ اکثر یورپی ممالک کے شاہی خاندان بھی گایتری دیوی سے دیرینہ تعلق رکھتے تھے۔ 29 جولائی 2009ء کو جے پور میں ان کا انتقال ہوا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/40036151 — بنام: Gayatri Devi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/260923 — بنام: Gayatri Devi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ http://articles.timesofindia.indiatimes.com/2009-07-30/india/28157766_1_rajmata-gayatri-devi-jai-maharani
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/120675218 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/026885913 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 مئی 2020
- 1919ء کی پیدائشیں
- 23 مئی کی پیدائشیں
- لندن میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 2009ء کی وفیات
- 29 جولائی کی وفیات
- بنگالی شخصیات
- بنگالی ہندو
- بیسویں صدی کی بھارتی خواتین
- بھارت میں ہنگامی صورت حال کے دوران میں قید بھارتی
- بھارتی اسکولوں و کالجوں کے بانیان
- پانچویں لوک سبھا کے ارکان
- تاریخ جے پور
- تیسری لوک سبھا کے ارکان
- جے پور کی شخصیات
- چوتھی لوک سبھا کے ارکان
- راجستھان سے لوک سبھا کے ارکان
- راجستھانی شخصیات
- راجسھتان کی خواتین سیاست دان
- ضلع کوچ بہار کی شخصیات
- مغربی بنگال کی شخصیات
- ہندوستانی خاتون شاہی اقتدار
- ہندوستانی سیاستدان
- ہندوستانی شہزادیاں
- ہندوستانی ہمسر ملکائیں
- 1960ء کی دہائی
- جے پور کے سیاست دان
- بھارتی پولو کھلاڑی
- بیسویں صدی کی بھارتی شخصیات
- بھارتی ہندو
- لوک سبھا کی خواتین ارکان
- بیسویں صدی کی بھارتی سیاست دان خواتین
- ملکہ مائیں