کملا داس ثریا
کملا داس ثریا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 31 مارچ 1934ء [1][2][3][4] |
وفات | 31 مئی 2009ء (75 سال)[1][2][3][4] پونے |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
والدہ | نالاپت بالم اماں [5] |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر [5]، افسانہ نگار [5]، آپ بیتی نگار [5]، [[:مصنف|مصنفہ]] |
مادری زبان | ملیالم |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [6]، ملیالم [1] |
شعبۂ عمل | شاعری |
کارہائے نمایاں | مائی سٹوری |
درستی - ترمیم |
کملا داس (31 مارچ 1934 ~ 31مئی2009ء)ہندوستان میں انگریزی اور ملیالم زبان کی مشہور و معروف شاعرہ اور ادیبہ[7] تھیں ملیالم ادب میں آپ کو مادھوی کٹی کہا جاتا تھا۔ آپ کو انگریزی اور ملیالم ادب میں کمال حاصل تھا۔
خاندانی پس منظر
[ترمیم]کملا داس 31مارچ 1934ء کو بھارت کے شہر کیرالا کے ایک برھمن خاندان میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد وی ایم نائر اور والدہ اس دور کی مشہور ملیالم شاعرہ بالامانیمیمّا تھیں۔ بھارتی وزیر داخلہ اے کے انتھونی بھی آپ کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔
ادبی زندگی
[ترمیم]آپ کی ادبی زندگی کا آغاز 8 سال کی عمر میں ہی ہو گیا تھا جب آپ نے وکٹر ہیوگو کی تحریروں کا اپنی مادری زبان میں ترجمہ کیا۔ آپ کی پہلی کتاب " سمران کلکتہ " تھی جس نے آپ کو انقلابی ادیبوں کی صف میں لاکھڑا کیا۔ ان کی تحریروں میں مردوں کے تسلط والے سماج میں خواتین کی بے بسی کا ذکر ہے اور ان کی آزادی کے لیے آواز اٹھائی گئی ہے۔ انھوں نے اپنے پڑھنے والوں کو عدم مساوات کو ختم کرنے پر سوچنے پر راغب کیا۔
قبول اسلام
[ترمیم]کئی برس اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ نے اسلام قبول کر لیا جس کے باعث بھارت اور کیرالہ کے ادبی و سماجی حلقوں میں ایک طوفان آ گیا[8] تاہم ان کے اہل خانہ نے ان کے اس فیصلے کو قبول کر لیا۔ قبول اسلام کے بعد آپ کا نام ثریا رکھا گیا۔ اپنے قبول اسلام کی بڑی وجہ جو وہ بیان کیا کرتیں تھیں وہ ان کے الفاظ میں " اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیے ہیں وہ جان کر میں حیران ہوں میرے قبول اسلام کے پس پردہ اسلام کی جانب سے خواتین کو دیے جانے والے حقوق کا بڑا کردار ہے۔
31مئی 2009 کو آپ پونا کے جہانگیر ہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملیں۔ آپ کی عمر پچھتر برس تھی۔
مشہور تصانیف
[ترمیم]- این اٹروڈکشن،
- دی ڈیزیڈنٹ،
- الفابیٹ آف لسٹ
- اونلی سول نوز ہاؤ ٹو سنگ
- مائی سٹوری (خود نوشت)
اعزازات
[ترمیم]- ایشین پوئٹری پرائز
- کینٹ ایوارڈ فار انگلش راٹنگ
- آسیان ورلڈ پرائز
- ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ
- کیرالا ساہتیہ
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12303649p — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/37915574 — بنام: Kamala Das — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب بنام: Kamala Das — FemBio ID: https://www.fembio.org/biographie.php/frau/frauendatenbank?fem_id=7018 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/das-kamala — بنام: Kamala Das
- ^ ا ب عنوان : The Feminist Companion to Literature in English — صفحہ: 266
- ↑ http://www.theguardian.com/world/2009/jun/18/obituary-kamala-das — اخذ شدہ بتاریخ: 4 جون 2016
- ↑ [ http://www.bbc.co.uk/urdu/india/2009/05/090531_kamla_das_sz.shtml بی بی سی اردو]
- ↑ [ روزنامہ امّت http://www.ummatpublication.com/2009/06/02/lead62.html آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ummatpublication.com (Error: unknown archive URL)]
بیرونی روابط
[ترمیم]- 1934ء کی پیدائشیں
- 31 مارچ کی پیدائشیں
- 2009ء کی وفیات
- 31 مئی کی وفیات
- اکیسویں صدی کی بھارتی مصنفات
- اکیسویں صدی کی مصنفات
- اکیسویں صدی کے بھارتی شعرا
- اکیسویں صدی کے بھارتی ناول نگار
- بیسویں صدی کی بھارتی مصنفات
- بیسویں صدی کی مصنفات
- بیسویں صدی کے بھارتی شعرا
- بیسویں صدی کے بھارتی مصنفین
- بیسویں صدی کے ناول نگار
- بیسویں صدی کے ہندوستانی ناول نگار
- بھارت کے انگریزی زبان کے شعرا
- بھارتی خواتین ناول نگار
- بھارتی شاعرات
- بھارتی مسلم شخصیات
- بھارتی مصنفات
- ساہتیہ اکیڈمی اعزاز یافتگان برائے انگریزی ادب
- ضلع ترشور کی شخصیات
- کیرلا کی مصنفات
- کیرلا کے شعرا
- کیرلا کے مصنفین
- کیرلا کے ناول نگار
- ملیالم زبان کے مصنفین
- نو مسلمین
- قبول اسلام
- ہندومت سے اسلام قبول کرنے والے شخصیات
- سابقہ ہندو
- اکیسویں صدی کے بھارتی مصنفین
- اکیسویں صدی کے ہندوستانی مسلمان
- قلمی نام استعمال کرنے والی مصنفات