مندرجات کا رخ کریں

کتب خانہ پرگامم

متناسقات: 39°7′56″N 27°11′3″E / 39.13222°N 27.18417°E / 39.13222; 27.18417
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کتب خانہ پرگامم
Library of Pergamum
The acropolis of Pergamum, seen from the Via Tecta at the entrance to the Asklepion
Map
محل وقوعپیرگامون
ٹائپقومی کتب خانہ
قیامپہلی صدی قبل مسیح


ترکی کے قدیم تاریخی شہر پیرگامون میں واقع یہ ایک عظیم کتب خانہ تھا جو اپنے متنوع مطالعاتی مواد کی وجہ سے خاص شہرت اور دنیائے قدیم کے عظیم کتب خانوں میں شامل تھا۔

تاریخ

[ترمیم]

اس کی بنیاد ایک صاحب ثروت اور مخیر شخص ایٹالڈز ( 197 ق-م) نے ایشائے کوچک میں ّپیرگامون کے مقام پر رکھی۔ یہ کتب خانہ، کتب خانہ اسکندریہ کے ہم پلہ تھا۔[1] یومینس دوم (Eumenes-II) کے عہد میں اس کتب خانے کو ہر لحاظ سے ترقی دی گی۔ اسی حکمت عملی کو اس کے جانشینون نے اپنا کر اپنی روایتی علم دوستی کا ثبوت دیا۔ارسطو کے کتب خانے کا ایک بڑا حصہ بھی اس کتب خانے میں شامل تھا۔

ذخیرہ کتب

[ترمیم]

پرگامم شہر علم و فن اور کتابوں کی سرپرستی کے لیے اتنا مشہور ہو گیا تھا کہ مصریوں کو قرطاس مصری کی درآمد پر روم کے لیے پابندی عائد کرنا پڑی تاکہ کتابوں کی نقل نویسی اور ان کی تجارت میں بے پناہ اصافہ کی حوصلہ شکنی ہو۔ جس کے نتیجے میں چرمی کاغذ کی رنگی ہوئی کھال کو تحریری موادکے پر کاغذکی جگہ استعمال ہوا۔ یہ چرمی کاغذ، قرطاس مصری کے مقابلے میں دیرپا، نرم اور ہموار سطح کی وجہ سے زیادہ مقبول تحریری مواد ثابت ہوا۔ چوتھی صدی میں چرمی کاغذ قرطاس مصری پر سبقت لے گیا۔ زرتشتی مذہب کی مقدس کتاب ژنداوستا بھی اسی چرمی کاغذ پر سنہری روشناہی سے لکھی گئی۔ یہ کتب خانہ بھی نینوا، بابل اور اسکندریہکے کتب خانوں سے کسی طرح کم اہمیت کا حامل نہیں تھا۔

تنظیم

[ترمیم]

اس کتب خانے میں تصنیف و تالیف کا کام اتنی سرگرمی سے جاری رہا کہ بطلیموسسوم نے قرطاس مصری کی برآمدروم کے لیے بند کر دی۔ کتب خانہ اسکندریہ کے قرطاس مصری پر کیٹلاگ کی طرز پر یہاں پر چرمی کاغذ پر ایک مربوط اور جامع کیٹلاگ مرتب کیا گیا تھا۔ اور کتابوں کو علم وار تقسیم کے ذریعے الگ الگ رکھا جاتا تھا۔ جب ایٹالس سوم نے اپنی سلطنت 133 ق-م میں قیصر روم کے حوالہ کی تو مشہور رومی مورخ پلوٹارک قیصر روم کے ایک دوست کے حوالہ سے بیان کرتا ہے کہ

انطونی نے قلوپطرہ کو پرگامم کے کتب خانے کے ذخیرے میں سے نوازتو ان کی تعداد دو لاکھ جلدوں پر مشتمل تھی۔

عملہ

[ترمیم]

کتب خانہ کے عملہ میں مہتمم کتب خانہ کے علاوہ منشی، کاتب، جلدساز اور صفائی کرنے والا شامل تھا۔ تصنیف و تالیف اور تراجم کے لیے نامور علما کی خدمات بھی اس کتب خانے کو حاصل تھیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "کتب خانہ پرگامم"۔ Columbia Electronic Encyclopedia, 6th Edition, 1. 

39°7′56″N 27°11′3″E / 39.13222°N 27.18417°E / 39.13222; 27.18417