کائنات میں زمین کا محل وقوع
کائنات میں زمین کے محل وقوع کی معلومات 400 برس کے دور بینی مشاہدات کا نچوڑ ہے، خصوصاً گذشتہ صدی میں اس سے متعلق ہمارا فہم خاصی حد تک بڑھا ہے۔ شروع میں زمین کو کائنات کا مرکز سمجھا جاتا تھا اور کائنات صرف ان سیاروں پر مشتمل تھی جو ننگی آنکھ سے دیکھے جا سکتے تھے اور ان کے کنارے پر مستقل ستاروں کا کرہ تھا۔[1] سترہویں صدی میں شمس مرکزی نمونے کو تسلیم کیے جانے کے بعد ولیم ہرشل اور دوسروں کے مشاہدے سے معلوم ہوا کہ سورج وسیع ستاروں کی قرص نما شکل میں موجود ہے۔[2] بیسویں صدی تک ایڈون ہبل کے مرغولہ نما سحابیہ کے مشاہدے سے معلوم ہوا کہ ہماری کہکشاں پھیلتی ہوئی کائنات میں موجود ارب ہا ارب کہکشاؤں میں سے ایک ہے[3][4] جس کی درجہ بندی جھرمٹ اور فوق جھرمٹوں میں ہوئی ہے۔ بیسویں صدی کے اختتام تک، کائنات کی کل ساخت خاصی واضح ہو گئی تھی، جہاں فوق جھرمٹ اور خالی جگہیں ریشوں اور خالی جگہوں سے وسیع جال بن رہے تھے۔[5] فوق جھرمٹ اور خالی جگہیں کائنات میں آپس میں بندھی ہوئی سب سے بڑی ساختیں ہیں جن کا ہم مشاہدہ کرسکتے ہیں۔[6] بڑے پیمانے پر (1000 میگا فرسخ سے زائد) کائنات ہم جنس ہو جاتی ہے، یعنی اس کے تمام حصّوں کی اوسط ایک جیسی کمیت، ترکیب اور ساخت ہے۔[7]
چونکہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ کائنات کا کوئی مرکز یا سرحد نہیں ہے، لہٰذا کوئی بھی مخصوص نقطہ ایسا نہیں ہوگا جس کی نسبت سے ہم کائنات میں زمین کے محل وقوع کو بیان کرسکیں۔[8] تاہم کیونکہ قابل مشاہدہ کائنات کو اس طرح بیان کیا جاتا ہے کہ وہ کائنات کا ایسا حصّہ ہے جو ارضی مشاہدین کو نظر آتا ہے، اس تعریف کی رو سے زمین کائنات کا مرکز ہے۔[9] زمین کے مقام سے مختلف پیمانے پر موجود مخصوص ساختوں کے لیے حوالہ دیا جا سکتا ہے۔ اس بات کا اب بھی تعین نہیں کیا جا سکا کہ آیا کائنات لامحدود ہے یا نہیں۔ بہت سے ایسے مفروضے بھی موجود ہیں جن کے مطابق شاید ہماری کائنات ان کثیر کائناتوں میں محض ایک مثال ہے؛ تاہم ابھی تک متعدد کائناتوں (multiverse) کے وجود کا کوئی مشاہدہ نہیں کیا جا سکا، کچھ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ مفروضہ نا قابل انکار ہے۔[10][11]
جز | قطر | نوٹس | مآخذ |
---|---|---|---|
زمین | 12,756.2کلومیٹر (استوائی) |
پیمائش کے لیے زمین کا ٹھوس حصّہ استعمال کیا گیا ہے؛ زمین کے کرۂ فضائی کی کوئی متفقہ آخری سرحد نہیں ہے۔ ارضی ہالہ، ایک بالائے بنفشی درخشاں ہائیڈروجن کے جوہروں کی پرت، 100,000 کلومیٹر پر موجود ہے۔۔ خلا کی خَلائیات کی سرحد کے طور پر بیان کردہ کرمان خط 100 کلومیٹر پر واقع ہے۔ |
[12][13][14][15] |
چاند کا مدار | 768,210 کلومیٹر | زمین کی نسبت چاند کے مدار کا اوسط قطر۔ | [16] |
فضائے بسیط | 6,363,000-; 12,663,000کلومیٹر (110-210 زمینی رداس) |
وہ خلا جہاں زمین کے مقناطیسی میدان اور شمسی ہواؤں سے بنائی گئی اس کی مقنا دم کا غلبہ ہے۔ | [17] |
زمینی مدار | 29 کروڑ 92 لاکھ کلومیٹر 2فلکی اکائی |
سورج کی نسبت زمین کے مدار کا اوسط قطر۔ سورج، عطارد اور زہرہ شامل ہے۔ |
[18] |
اندرونی نظام شمسی | ~6.54 فلکی اکائی | سورج، اندرونی سیارے (عطارد، زہرہ، زمین اور مریخ) اور سیارچوں کی پٹی شامل ہے۔ حوالہ فاصلہ مشتری کے ساتھ 2:1 کی گمگ کے ساتھ ہے جو سیارچوں کی پٹی کی بیرونی حد کا تعین کرتا ہے۔ |
[19][20][21] |
بیرونی نظام شمسی | 60.14 فلکی اکائی | بیرونی سیارے (مشتری، زحل، یورینس، نیپچون) شامل ہیں۔ یپچون کے مداری قطر کا حوالہ فاصلہ ہے۔ |
[22] |
کائپر پٹی | ~96 فلکی اکائی | بیرونی نظام شمسی کے گرد موجود برفیلے اجسام کی پٹی۔ اس میں بونے سیارے پلوٹو، ہومیا اور میک میک شامل ہیں۔ حوالہ فاصلہ نیپچون کے ساتھ 2:1 کی گمگ کے ساتھ ہے جو عمومی طور پر اہم کائپر پٹی کی بیرونی حد سمجھی جاتی ہے۔ |
[23] |
شمسی کرہ | 160 فلکی اکائی | شمسی ہوا کی زیادہ سے زیادہ حد اور بین السیاروی ذریعہ۔ | [24][25] |
منتشر قرص | 195.3 فلکی اکائی | کائپر پٹی کے گرد تھوڑے دور تک پھیلے ہوئے برفیلے اجسام کا علاقہ۔ اس میں بونا سیارہ ایرس شامل ہے۔ حوالہ فاصلہ ایرس کے اوج شمسی کو دو گنا کرکے حاصل کیا گیا ہے، پھیلی ہوئی قرص کا معلوم دور ترین جسم۔ اس وقت ایرس کا اوج شمسی منتشر قرص کا معلوم دور ترین نقطہ ہے۔ |
[26] |
اورٹ بادل | 100,000–200,000 فلکی اکائی 0.613–1.23 فرسخ [c] |
ایک کھرب سے زائد دم دار ستاروں کا کروی خول۔ وجود فی الوقت مفروضاتی ہے تاہم اس کا قیاس لمبے عرصے والے دم دار تاروں کے مدار سے لگایا گیا ہے۔ | [27] |
نظام شمسی | 1.23 فرسخ | سورج اور اس کے سیاروں کو نظام۔ حوالہ قطر سورج کی کرہ کی چوٹی سے ہے؛ اس کے ثقلی اثرات والا حصّہ۔ | [28] |
مقامی بین النجمی بادل | 9.2 فرسخ | بین النجمی گیس کے بادل جس میں سے سورج اور دوسرے کئی ستارے محو سفر ہیں۔ | [29] |
مقامی بلبلہ | 2.82–250 فرسخ | بین النجمی وسیلے کے درمیان میں جوف جس میں سورج اور دوسرے کئی ستارے محو سفر ہیں۔
ماضی کے سپر نوا دھماکے کی وجہ سے ہونے والا اثر |
[30][31] |
گولڈ پٹی | 1,000 فرسخ | نوجوان ستاروں کا حلقہ جس میں میں سے سورج فی الوقت سفر کر رہا ہے۔ | [32] |
جوزا بازو | 3000 فرسخ (لمبائی) |
ملکی وے کہکشاں کے مرغولے نما بازو جس میں فی الوقت سورج سفر کر رہا ہے۔ | [33] |
نظام شمسی کا مدار | 17,200 فرسخ | کہکشانی مرکز کی نسبت نظام شمسی کے مدار کا اوسط قطر۔
سورج کا مداری رداس لگ بھگ 8,600 پار سیک ہے یا کہکشانی مرکز سے نصف سے تھوڑا سے زیادہ۔ نظام شمسی کا ایک مداری عرصہ 22 کروڑ 25 لاکھ برس سے لے کر 25 کروڑ برس تک کا ہے۔ |
[34][35] |
ملکی وے کہکشاں | 30,000 فرسخ | ہماری اپنی کہکشاں 2 ارب سے 4 ارب ستاروں پر مشتمل ہے اور ان کے درمیان میں بین النجمی وسیلہ بھی بھرا ہوا ہے۔ | [36][37] |
ملکی وے کا ذیلی گروہ | 840,500 فرسخ | ملکی وے کہکشاں اور وہ سیارچہ بونی کہکشائیں جو ثقلی طور پر اس سے بندھی ہوئی ہیں۔
مثال میں شامل ہیں بونا برج قوس، دب اصغر بونا اور کلب اکبر بونا۔ حوالہ جاتی فاصلہ اسد ٹی بونی کہکشاں کا مداری قطر کا ہے، جو ملکی وے کے ذیلی گروہ کی سب سے دور دراز کہکشاں ہے۔ |
[38] |
مقامی گروہ | 3 میگا فرسخ [c] | کم از کم 47 کہکشاؤں کا گروہ ملکی وے جس کا حصّہ ہے۔
اینڈرومیڈا (سب سے بڑی) غالب، ملکی وے، مثللثی؛ باقی بونی کہکشائیں ہیں۔ |
[39] |
مقامی چادر | 7 میگا فرسخ | کہکشاؤں کا گروہ بشمول مقامی گروہ نسبتاً اسی سمتی رفتار سے مقامی خلا سے دور سنبلہ جھرمٹ کی طرف حرکت کر رہا ہے۔ | [40][41] |
سنبلہ فوق جھرمٹ | 30 میگا فرسخ | وہ فوق جھرمٹ جس کا حصّہ ہمارا مقامی گروہ ہے۔
یہ لگ بھگ 100 کہکشاؤں کے گروہ اور جھرمٹوں میں مشتمل ہے، مرکز میں سنبلہ جھرمٹ ہے۔ ہمارا مقامی گروہ سنبلہ فوق جھرمٹ کے بیرونی کنارے پر واقع ہے۔ |
[42][43] |
مقامی فوق جھرمٹ | 160 میگا فرسخ | ایک گروہ جو اس فوق جھرمٹ کے ساتھ ملا ہوا ہے جس کا ہمارا مقامی گروہ حصّہ ہے۔
مرکز میں عظیم کشش گر، مار آبی شہسوار فوق جھرمٹ اور 300 سے 500 کہکشانی گروہ اور جھرمٹ شامل ہیں۔ |
[44][45][46][47] |
قابل مشاہدہ کائنات | 28,000 میگا فرسخ | 100 ارب سے زیادہ کہکشائیں جو دسیوں لاکھوں فوق جھرمٹوں میں، کہکشانی ریشوں اور خالی جگہوں میں ترتیب دی ہوئی ہیں، وہ ایک جھاگ کی طرح فوق ساخت بناتی ہیں۔ | [48][49] |
کائنات | کم ازکم 28,000 میگا فرسخ | قابل مشاہدہ کائنات کے پار ناقابل مشاہدہ کائنات کے علاقے موجود ہیں جہاں سے روشنی ابھی تک زمین تک نہیں پہنچی ہے۔
کوئی اطلاع موجود نہیں ہے کیونکہ روشنی اطلاع کی ترسیل کا سب سے تیز رفتار وسیلہ ہے۔ بہرحال تَسَلسَلیت کے حامی دلیل دیتے ہیں کہ کائنات میں مزید کہکشائیں اسی طرح کے جھاگ کی صورت کے فوق ساخت کی شکل میں ہوں گی۔ |
[50] |
|
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Thomas S. Kuhn (1957)۔ The Copernican Revolution۔ Harvard University Press۔ ص 5–20۔ ISBN:0-674-17103-9
- ↑ "1781: William Herschel Reveals the Shape of our Galaxy"۔ کارنیگی انسٹی ٹیوشن فار سائنس۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-19
- ↑ "The Spiral Nebulae and the Great Debate"۔ Eberly College of Science۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-22
- ↑ "1929: Edwin Hubble Discovers the Universe is Expanding"۔ Carnegie Institution for Science۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-22
- ↑ "1989: Margaret Geller and John Huchra Map the Universe"۔ کارنیگی انسٹی ٹیوشن فار سائنس۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-22
- ↑ John Carl Villanueva (2009)۔ "Structure of the Universe"۔ Universe Today۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-22
- ↑ Robert P Kirshner (2002)۔ The Extravagant Universe: Exploding Stars, Dark Energy and the Accelerating Cosmos۔ مطبع جامعہ پرنسٹن۔ ص 71۔ ISBN:0-691-05862-8
- ↑ Klaus Mainzer and J Eisinger (2002)۔ The Little Book of Time۔ Springer۔ ISBN:0-387-95288-8۔ P. 55.
- ↑ Andrew R. Liddle؛ David Hilary Lyth (13 اپریل 2000)۔ Cosmological inflation and large-scale structure۔ کیمبرج یونیورسٹی پریس۔ ص 24–۔ ISBN:978-0-521-57598-0۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-05-01
- ↑ Clara Moskowitz (2012)۔ "5 Reasons We مئی Live in a Multiverse"۔ space.com۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-29
- ↑ H. Kragh (2009)۔ "Contemporary History of Cosmology and the Controversy over the Multiverse"۔ Annals of Science۔ ج 66 شمارہ 4: 529۔ DOI:10.1080/00033790903047725۔ ISSN:0003-3790
- ↑ "Selected Astronomical Constants, 2011"۔ The Astronomical Almanac۔ 2013-08-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-02-25
- ↑ World Geodetic System (WGS-84)۔ Available online آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ earth-info.nga.mil (Error: unknown archive URL) from National Geospatial-Intelligence Agency Retrieved 27 اپریل 2015.
- ↑ "Exosphere — overview"۔ University Corporation for Atmospheric Research۔ 2011۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-28
- ↑ Dr. S. Sanz Fernández de Córdoba (24 جون 2004)۔ "The 100 km Boundary for Astronautics"۔ Fédération Aéronautique Internationale۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-05-07
- ↑ NASA Moon Factsheet and NASA Solar System Exploration Moon Factsheet آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ solarsystem.nasa.gov (Error: unknown archive URL) ناسا Retrieved on 17 نومبر 2008
- ↑ Hannu Koskinen (2010)، Physics of Space Storms: From the Surface of the Sun to the Earth، Environmental Sciences Series، Springer، ISBN:3-642-00310-9
- ↑ NASA Earth factsheet and NASA Solar System Exploration Earth Factsheet آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sse.jpl.nasa.gov (Error: unknown archive URL) ناسا Retrieved on 17 نومبر 2008
- ↑ Petit, J.-M.; Morbidelli, A.; Chambers, J. (2001)۔ "The Primordial Excitation and Clearing of the Asteroid Belt" (PDF)۔ Icarus۔ ج 153 شمارہ 2: 338–347۔ Bibcode:2001Icar.۔153.۔338P۔ DOI:10.1006/icar.2001.6702۔ 2007-02-21 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-03-22
{{حوالہ رسالہ}}
: تأكد من صحة قيمة|bibcode=
طول (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ Roig, F.، Nesvorný، D.، & Ferraz-Mello, S. (2002)۔ "Asteroids in the 2 : 1 resonance with Jupiter: dynamics and size distribution"۔ Monthly Notices of the Royal Astronomical Society۔ ج 335 شمارہ 2: 417–431۔ Bibcode:2002MNRAS.335.۔417R۔ DOI:10.1046/j.1365-8711.2002.05635.x
{{حوالہ رسالہ}}
: تأكد من صحة قيمة|bibcode=
طول (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ M. Brož، D. Vokrouhlický، F. Roig, D. Nesvornýy, W. F. Bottke and A. Morbidelli (2005)۔ "Yarkovsky origin of the unstable asteroids in the 2/1 mean motionresonance with Jupiter"۔ Monthly Notices Royal Astronomical Society۔ ج 359: 1437–1455۔ Bibcode:2005MNRAS.359.1437B۔ DOI:10.1111/j.1365-2966.2005.08995.x
{{حوالہ رسالہ}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ NASA Neptune factsheet and NASA Solar System Exploration Neptune Factsheet آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ solarsystem.nasa.gov (Error: unknown archive URL) NASA Retrieved on 17 نومبر 2008
- ↑ M. C. De Sanctis, M. T. Capria, and A. Coradini (2001)۔ "Thermal Evolution and Differentiation of Edgeworth–Kuiper Belt Objects"۔ The Astronomical Journal۔ ج 121 شمارہ 5: 2792–2799۔ Bibcode:2001AJ.۔.۔121.2792D۔ DOI:10.1086/320385۔ 2020-06-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-08-28
{{حوالہ رسالہ}}
: تأكد من صحة قيمة|bibcode=
طول (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ NASA/JPL (2009)۔ "Cassini's Big Sky: The View from the Center of Our Solar System"۔ 2019-01-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-12-20
- ↑ Fahr, H. J.; Kausch, T.; Scherer, H.؛ Kausch؛ Scherer (2000)۔ "A 5-fluid hydrodynamic approach to model the Solar System-interstellar medium interaction" (PDF)۔ Astronomy & Astrophysics۔ ج 357: 268۔ Bibcode:2000A&A.۔.357.۔268F۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-08
{{حوالہ رسالہ}}
: تأكد من صحة قيمة|bibcode=
طول (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) See Figures 1 and 2. - ↑ "JPL Small-Body Database Browser: 136199 Eris (2003 UB313)" (2008-10-04 last obs)۔ 2019-01-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-01-21
- ↑ Alessandro Morbidelli (2005)۔ "Origin and dynamical evolution of comets and their reservoir"۔ arXiv:astro-ph/0512256
{{حوالہ آرخائیو}}
: الوسيط|arxiv=
مطلوب (معاونت) والوسيط|class=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ Mark Littmann (2004)۔ Planets Beyond: Discovering the Outer Solar System۔ Courier Dover Publications۔ ص 162–163۔ ISBN:978-0-486-43602-9
- ↑ Mark Anderson, "Don't stop till you get to the Fluff"، New Scientist no. 2585, 6 جنوری 2007, pp. 26–30
- ↑ DM Seifr؛ Lallement؛ Crifo؛ Welsh (1999)۔ "Mapping the Countours of the Local Bubble"۔ Astronomy and Astrophysics۔ ج 346: 785–797۔ Bibcode:1999A&A.۔.346.۔785S
{{حوالہ رسالہ}}
: تأكد من صحة قيمة|bibcode=
طول (معاونت) - ↑ Dr. Tony Phillips (2014)۔ "Evidence for Supernovas Near Earth"۔ NASA۔ 2019-01-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-30
- ↑ S. B. Popov, M. Colpi, M. E. Prokhorov, A. Treves and R. Turolla (2003)۔ "Young isolated neutron stars from the Gould Belt"۔ Astronomy and Astrophysics۔ ج 406 شمارہ 1: 111–117۔ arXiv:astro-ph/0304141۔ Bibcode:2003A&A.۔.406.۔111P۔ DOI:10.1051/0004-6361:20030680۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-10-02
{{حوالہ رسالہ}}
: تأكد من صحة قيمة|bibcode=
طول (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ Harold Spencer Jones, T. H. Huxley, Proceedings of the Royal Institution of Great Britain، Royal Institution of Great Britain, v. 38–39
- ↑ F. Eisenhauer؛ R. Schoedel؛ R. Genzel؛ T. Ott؛ M. Tecza؛ R. Abuter؛ A. Eckart؛ T. Alexander (2003)۔ "A Geometric Determination of the Distance to the Galactic Center"۔ Astrophysical Journal۔ ج 597 شمارہ 2: L121–L124۔ arXiv:astro-ph/0306220۔ Bibcode:2003ApJ.۔.597L.121E۔ DOI:10.1086/380188
{{حوالہ رسالہ}}
: تأكد من صحة قيمة|bibcode=
طول (معاونت) - ↑ Stacy Leong (2002)۔ "Period of the Sun's Orbit around the Galaxy (Cosmic Year)"۔ The Physics Factbook۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-08
- ↑ Eric Christian؛ Safi-Harb Samar۔ "How large is the Milky Way?"۔ 2019-01-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-11-28
- ↑ Frommert, H.; Kronberg, C. (25 اگست 2005)۔ "The Milky Way Galaxy"۔ SEDS۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-05-09
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ V. Irwin؛ Belokurov, V.؛ Evans, N. W.؛ دیگر (2007)۔ "Discovery of an Unusual Dwarf Galaxy in the Outskirts of the Milky Way"۔ The Astrophysical Journal۔ ج 656 شمارہ 1: L13–L16۔ arXiv:astro-ph/0701154۔ Bibcode:2007ApJ.۔.656L.۔13I۔ DOI:10.1086/512183
{{حوالہ رسالہ}}
: تأكد من صحة قيمة|bibcode=
طول (معاونت) - ↑ "The Local Group of Galaxies"۔ University of Arizona۔ Students for the Exploration and Development of Space۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-10-02
- ↑ R. Brent Tully؛ Edward J. Shaya؛ Igor D. Karachentsev؛ Hélène M. Courtois؛ Dale D. Kocevski؛ Luca Rizzi؛ Alan Peel (مارچ 2008)۔ "Our Peculiar Motion Away from the Local Void"۔ The Astrophysical Journal۔ ج 676 شمارہ 1: 184–205۔ arXiv:0705.4139۔ Bibcode:2008ApJ.۔.676.۔184T۔ DOI:10.1086/527428
{{حوالہ رسالہ}}
: تأكد من صحة قيمة|bibcode=
طول (معاونت) - ↑ R. Brent Tully (مئی 2008)، "The Local Void is Really Empty"، Dark Galaxies and Lost Baryons, Proceedings of the International Astronomical Union, IAU Symposium، ج 244، ص 146–151، arXiv:0708.0864، Bibcode:2008IAUS.۔244.۔146T، DOI:10.1017/S1743921307013932
{{حوالہ}}
: تأكد من صحة قيمة|bibcode=
طول (معاونت) - ↑ R. Brent Tully (1982)۔ "The Local Supercluster"۔ The Astrophysical Journal۔ ج 257: 389–422۔ Bibcode:1982ApJ.۔.257.۔389T۔ DOI:10.1086/159999۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-27
{{حوالہ رسالہ}}
: تأكد من صحة قيمة|bibcode=
طول (معاونت) - ↑ "Galaxies, Clusters, and Superclusters"۔ NOVA Online۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-27
- ↑ "Newly identified galactic supercluster is home to the Milky Way"۔ National Radio Astronomy Observatory۔ ScienceDaily۔ 3 ستمبر 2014۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-08
- ↑ Irene Klotz (3 ستمبر 2014)۔ "New map shows Milky Way lives in Laniakea galaxy complex"۔ Reuters۔ ScienceDaily۔ 2019-01-07 کو اصل س�� آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-08
- ↑ Elizabeth Gibney (3 ستمبر 2014)۔ "Earth's new address: 'Solar System, Milky Way, Laniakea'"۔ Nature۔ DOI:10.1038/nature.2014.15819۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-08
{{حوالہ خبر}}
: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح:|publisher=
(معاونت) - ↑ Camille M. Carlisle (3 ستمبر 2014)۔ "Laniakea: Our Home Supercluster"۔ Sky and Telescope
- ↑ Glen Mackie (1 فروری 2002)۔ "To see the Universe in a Grain of Taranaki Sand"۔ Swinburne University۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2006-12-20
- ↑ Charles Lineweaver؛ Tamara M. Davis (2005)۔ "Misconceptions about the Big Bang"۔ Scientific American۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-11-06
- ↑ Berta Margalef-Bentabol؛ Margalef-Bentabol, Juan؛ Cepa, Jordi (8 فروری 2013)۔ "Evolution of the cosmological horizons in a universe with countably infinitely many state equations"۔ Journal of Cosmology and Astroparticle Physics۔ 015۔ ج 2013 شمارہ 02: 015۔ arXiv:1302.2186۔ Bibcode:2013JCAP.۔.02.۔015M۔ DOI:10.1088/1475-7516/2013/02/015
{{حوالہ رسالہ}}
: تأكد من صحة قيمة|bibcode=
طول (معاونت)