مندرجات کا رخ کریں

کاؤ دائیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کاؤ دائیت
کاؤ دائی کی الٹی آنکھ
کاؤ دائی کی الٹی آنکھ
کاؤ دائی کی الٹی آنکھ

رہنما بدھ، یسوع، کنفیوشس، لاؤزی، محمد، پیری کلیز، جولیس سیزر، جون آف آرک، وکٹر ہیوگو اور سن یات سین وغیرہم
مقام ابتدا تائی نن، جنوبی ویتنام
تاریخ ابتدا 1926ء
مذہبی خاندان توحیدی مذاہب
پیروکاروں کی تعداد 3.2 ملین
تائی نن میں واقع "ہولی سی" ہیکل جو کاؤ دائیوں کی مرکزی عبادت گاہ ہے۔

کاؤ دائیت (ویتنامی: Đạo Cao Đài) ایک توحیدی مذہب جو 1926ء میں شمالی ویتنام کے شہر تائی نن میں قائم ہوا۔ اس مذہب کا مکمل نام Đại Đạo Tam Kỳ Phổ Độ (تیسری عالمگیر نجات [کے لیے] عظیم عقیدہ) ہے۔[1] یہ مذہب بدھ مت، تاؤ مت، کنفیوشس مت، مسیحیت اور اسلام کا ملاپ ہے۔

کاؤ دائیوں کے عقیدہ کے مطابق کاؤ دائی (ویتنامی: [kā:w ɗâ:j] ( سنیے)، لفظی مطلب "اعلٰی خدا" یا "اعلٰی طاقت")[1] ایک اعلٰی خدا ہے جس نے کائنات کو تخلیق کیا۔ اس کے علاوہ کاؤ دائی اکثر خدا کے نام کے لیے Đức Cao Đài (قابل احترام اعلٰی خدا) استعمال کرتے ہیں، جو Cao Đài Tiên Ông Đại Bồ Tát Ma Ha Tát (”اعلٰی طاقت قدیم لافانی [اور] عظیم بودھی ستو“) کا مخفف ہے۔ ان کے عقیدے کی علامت خدا کی الٹی آنکھ ہے، جو یانگ (نرینہ خالق کی فعالیت) جس کا توازن یِن (مادر خدا کی فعالیت) نے برقرار رکھا ہے، کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مادر خدا مغرب (Diêu Trì Kim Mẫu، Tây Vương Mẫu) کی تانیث، پرورش، انسانیت کی بحالی کی مادر ملکہ ہے۔[2]

اس مذہب کے پیروکار عبادت، سلف (بزرگ) کا احترام کرتے ہیں اور عدم تشدد، سبزی خوری جیسی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔[3] ویتنام میں کاؤ دائیوں کی تعداد تبدیل ہوتی رہتی ہے، حکومتی شخصیات کے مطابق 4.4 ملین کاؤ دائی Tây Ninh church سے منسلک ہیں، باقی شاخوں کو ملا کر تعداد 6 ملین بنتی ہے۔[4][5][6][7][8]

اس مذہب کی زیادہ تر اخلاقی تعلیمات کنفیوشس مت سے، مخفی یا پُراسرار کے مطالعہ (occult) کا دستور تاؤ مت سے اور کرم و نئے جنم کے نظریات بدھ مت اور پیر شاہی نظام (مثلاً پوپ) رومن کاتھولک مسیحیت سے اخذ شدہ ہیں۔

تاریخ

[ترمیم]
کاؤ دائی
Cao Đài

کاؤ دائی مذہب ویتنامی شہر تائی نن میں 1926ء میں قائم ہوا اور 1997ء میں حکومت کی جانب سے بطور مذہب تسلیم کیا گیا۔ کاؤ دائیت کے بانیان Ngô Văn Chiêu، Cao Quỳnh Cư Phạm Công Tắc اور Cao Hoài تھے۔ کاؤ دائیوں کا عقیدہ ہے کہ خدا نے ان تینوں سے نئے مذہب کی تشکیل کا کہا تھا۔

دا لات میں واقع کاؤ دائی ہیکل

تعلیمات اور عقائد

[ترمیم]

خدا کا نام

[ترمیم]

کاؤ دائیت میں خدا کا نام Cao Đài Tiên Ông Đại Bồ Tát Ma-ha-tát (ترجمہ: قدیم عاقل اور عظیم بودھی ستو مہا ستو) ہے۔ کاؤ دائیوں کے نزدیک یہ لقب خدا نے اپنے لیے اسی لیے چُنا کیونکہ یہ تین تعلیمات بزرگ (saint)، عاقل (Sage) اور بدھ (Buddha) کو ظاہر کرتا ہے۔

تخلیق کے عقائد

[ترمیم]

کاؤ دائی عقیدے کے مطابق خدا سے پہلے تاؤ کا وجود تھا اور تاؤ ایک غیر متغیر، گُمنام، بے ہیئت اور لافانی ماخذ تھا۔ پھر انفجار عظیم ہوا اور معجزانہ طور پر خدا کی تخلیق ہو گئی جس نے انسان کو بنایا۔ پھر کائنات کی تخلیق کے لیے قادر مطلق نے یِن اور یانگ کو بنایا۔ جس طرح آدم نے اپنی پسلی سے حوا کو بنایا، خدا نے یانگ اور اپنے ایک حصہ پر قابو پا کر دیوی کی تخلیق کی تاکہ اسے یِن کے ساتھ جوڑ سکے۔ اور یوں اتحاد مکمل ہو گیا اور کائنات کی تخلیق عمل میں آئی۔ دیوی یا مادر مقدس کو کاؤ دائی مادر بدھ (Mother Buddha) کہتے ہیں۔ کاؤ دائیوں کے مطابق بہشت کے 36 درجے اور 72 سیارے ہیں۔ پہلا سیارہ بہشت کے قریب ہے جبکہ 72واں سیارہ جہنم کے قریب ہے۔ اور اس دنیا کا 68واں نمبر ہے۔

تعلیمات ثلاثہ

[ترمیم]

کاؤ دائی کی تعلیمات ثلاثہ مندرجہ ذیل ہیں۔

  • بدھ (Buddha)
  • دانش ور (Sage)
  • بزرگ (Saint)

تعلیمات ثلاثہ روحانی حصول کے درجات کو ظاہر کرتا ہے۔ کاؤ دائی عقیدے کے مطابق بدھ بننا انتہائی مشکل کام ہے۔ کاؤ دائیت میں انسان کسی دوسری مخلوقات میں تبدیل سکتا ہے۔ انسان Thần (فرشتہ)، Thánh (بزرگ)، Tiên (دانش ور) اور Phật (بدھ) بھی بن سکتا ہے۔ کاؤ دائیوں کے مطابق ہر کوئی ان میں سے کوئی ایک مخلوق بن سکتا ہے۔ فرشتوں، بزرگان اور عاقلوں کی بہشتوں کے دائرہ اثر میں انتہائی لمبی عمریں ہوتی ہیں، لیکن بدھ وہ واحد مخلوق ہے جو موت اور زندگی کے دائرے سے آزاد ہے۔

مکاشفہ اور نجات کے تین ادوار

[ترمیم]

پہلا دور

[ترمیم]
  1. بدھوں کی تعلیمات - دیپانکر بدھ
  2. دانشوروں کی تعلیمات
  3. بزرگان کی تعلیمات - فو ہسی (Fuxi)

دوسرا دور

[ترمیم]
  1. بدھوں کی تعلیمات - شکیہ منی بدھ (گوتم بدھ)
  2. دانشوروں کی تعلیمات - لاؤزی
  3. بزرگان کی تعلیمات - کنفیوشس اور یسوع مسیح

تیسرا دور

[ترمیم]

کاؤ دائی تعلیمات کے مطابق، خدا انتظام کرنے یا کنٹرول کرنے کے مقام پر ہے، اسی لیے وہ خود انسانی روپ لے کر نہیں آ سکتا۔ اس لیے اس نے اپنا پیغام بتانے کے لیے مقدس ہستیاں بھیجیں۔

  1. بدھوں کی تعلیمات - گوان ین
  2. دانشوروں کی تعلیمات - لی بائی
  3. بزرگان کی تعلیمات - گوان یو

مقدس شخصیات

[ترمیم]
کاؤ دائی ہیکل میں موجود دیوار پر بنی کچھ مقدس شخصیات، گوان ین، بدھ، یسوع مسیح

یہ دیگر مذاہب کی معزز شخصیات کا بھی بطور بزرگ احترام کرتے ہیں جن میں بدھ، یسوع (عیسیٰکنفیوشس، لاؤزی، پیغمبر اسلام محمد، پیری کلیز، جولیس سیزر، جون آف آرک، وکٹر ہیوگو، سن یات سین وغیرہ شامل ہیں۔ کاؤ دائیت کی ایک عمارتِ عامہ بھی ہے جس میں مذکورہ بالا تمام بزرگوں کے مزارات اور یادگاریں واقع ہیں۔[9]

مقدس کتب

[ترمیم]

مندرجہ ذیل میں کاؤ دائی اہم مذہبی کتب مقدسہ ہیں:

  • Kinh Thiên Đạo Và Thế Đạo (بہشتی اور دنیاوی راہ کی عبادات)
  • Pháp Chánh Truyền (کاؤ دائیت کا مذہبی آئین)
  • Tân Luật (نئے مذہبی مجموعۂ قوانین و ضوابط)
  • Thánh Ngôn Hiệp Tuyển (خدائی پیغامات کی تدوین)
  • Hộ Pháp Phạm Công Tắc (تقدس مآب کے خطبات)

اس کے علاوہ کاؤ دائی کی ذیلی شاخوں کی اضافی کتب بھی ہیں۔

تنظیمی ڈھانچا

[ترمیم]

کاؤ دائیت کا تنظیمی ڈھانچا بالکل کاتھولک مسیحیت کی طرح ہے۔ کاؤ دائی پیر شاہی (hierarchy) میں پوپ، کارڈینل، بشپ، پیشوا وغیرہ شامل ہوتا ہے۔ کاؤ دائیت میں خواتین اور مردوں کے برابر حقوق ہیں لیکن کوئی خاتون قانون ساز کارڈینل اور پوپ نہیں بن سکتی، یہ دو عہدے کاؤ دائیت کے اعلٰی مناصب ہیں۔ اس مذہب کا دعویٰ ہے کہ خدا نے اس کا حکم دیا تھا کیونکہ یانگ مرد کو ظاہر کرتا ہے اور یِن عورت کو ظاہر کرتا ہے۔ یِن کبھی یانگ پر غلبہ حاصل نہیں کر سکتی اگر ایسا ہوا تو بدنظمی ہوگی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب Hoskins (a) 2012، صفحہ 3
  2. Hoskins (a) 2012، صفحہ 3–4
  3. Hoskins 2015، صفحہ 1–28
  4. Office of the United Nations High Commissioner for Human Rights 2014-07-31
  5. Hoskins 2015، صفحہ 4; 239
  6. Eller 2014، صفحہ 184–186; 188
  7. Hoskins (a) 2012، صفحہ 4
  8. Hoskins (b) 2012
  9. دائرۃ المعارف بریطانیکا۔ "Cao Dai"۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-11

ماخذ

[ترمیم]