چنگیز اعتماتوف
چنگیز اعتماتوف | |
---|---|
(کرغیز میں: Чыңгыз Төрөкулович Айтматов) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 دسمبر 1928ء [1][2][3][4][5][6][7] |
وفات | 10 جون 2008ء (80 سال)[8][9][1][2][3][4][5] نورنبرگ [10] |
وجہ وفات | نمونیا [11]، گردے فیل |
طرز وفات | طبعی موت [11] |
شہریت | سوویت اتحاد کرغیزستان |
جماعت | اشتمالی جماعت سوویت اتحاد |
رکن | سوویت انجمن مصنفین [12] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورکی انسٹی ٹیوٹ برائے عالمی ادب |
پیشہ | سیاست دان [12]، سفارت کار ، صحافی [12]، مترجم ، ناول نگار [12]، منظر نویس ، سائنس فکشن مصنف ، مصنف ، نثر نگار |
مادری زبان | کرغیز زبان |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی [1]، روسی [1][12][13]، کرغیز زبان [1][12] |
اعزازات | |
آرڈر آف فرینڈشپ (1998) اعزاز اکتوبر انقلاب (1988) آرڈر آف فرینڈشپ آف پیپلز (1984) ہیرو آف سوشلسٹ لیبر (1978) آرڈر آف لینن (1971) لینن پرائز (1963) آرڈر آف دی ریڈ بینر آف لیبر (1962) |
|
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
چنگیز اعتماتوف ((کرغیز: Чыңгыз Айтматов) روسی: Чинги́з Тореку́лович Айтма́тов) (پیدائش: 12 دسمبر، 1928ء - وفات: 10 جون، 2008ء) سوویت اور کرغیزستان کے نامور مصنف، مترجم، سیاستدان، سفارت کار اور کرغیز و روسی ادب کی مشہور شخصیت تھے جو اپنے ناول "جمیلہ" کی وجہ سے مشہور و معروف ہیں۔[14]
حالات زندگی و تخلیقی دور
[ترمیم]چنگیز اعتماتوف سوویت یونین میں کرغیزستان کے ایک گاؤں شیکر میں 12 دسمبر، 1928ء کو کرغیز باپ اور تاتار ماں کے گھر پیدا ہوئے۔ والد کو جوزف اسٹالن کی طرف سے 1938ء میں پھانسی دی گئی۔ چنگیز اعتماتوف نے ادبی زندگی کا آغاز 1952ء میں کیا اور 1959ء سے روسی اخبار پرودا کے لیے بطور کرگیز نامہ نگار لکھنا شروع کیا۔ انھیں اہم شناخت اپنی نصنف پہاڑوں اور مرغزاروں کی کہانیاں 1963ء سے حاصل ہوئی۔ اس تصنیف پر انھیں سال 1963ء کا لینن انعام دیا گیا۔ چنگیز اعتماتوف نے اپنی تخلیقات میں محبت، دوستی، جنگی ہیروازم اور کرغیز نوجوانوں کی سماجی و روایتی پابندیوں کو موضوع بنایا ہے۔ چنگیز اعتماتوف کی اہم تخلیقات میں دشوار راستہ 1958ء، روبرو 1957ء، جمیلہ 1958ء، پہلا استاد 1967ء، سفید دخانی کشتی 1970ء شامل ہیں۔[14]
سیاست و سفارت
[ترمیم]چنگیز اعتماتوف ادیب کے علاوہ سیاست دان اور سفارت کار ہونے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ انھیں 1966ء میں سوویت یونین کی اعلیٰ سوویت کا رکن بنایا گیا۔ 1967ء میں اگزیکٹیو بورڈ برائے سوویت انجمن مصنفین کے رکن، مشیر برائے صدر سوویت یونین میخائل گورباچوف، سوویت سفیر برائے لکسمبرگ اور 1990ء میں کرغیزستان کے سفیر برائے یورپی یونین مقرر ہوئے۔[14]
تخلیقات
[ترمیم]ناول و افسانے
[ترمیم]- 1956ء - دشوار راستہ
- 1957ء - روبرو
- 1958ء - جمیلہ
- 1962ء - پہلا استاد
- 1963ء - پہاڑوں اور مرغزاروں کی کہانیاں
- 1970ء - سفید دخانی کشتی
- 1977ء - سمندرکے کنارے دوڑتا ہوا چتکبری کتا
- 1986ء - تختۂ دارا
- 1986ء - جب پہاڑ گرتے ہیں
انگریزی تراجم
[ترمیم]- 1964ء - Short Novels
- 1970ء - Farewell Gul'sary
- 1972ء - White Steamship
- 1972ء - The White Ship
- 1973ء - Tales of the Mountains and the Steppes
- 1975ء - Ascent of Mount Fuji
- 1983ء - Cranes Fly Early
- 1988ء - The Day Lasts More Than a Hundred Years
- 1989ء - The Place of the Skull
- 1989ء - Time to Speak
- 1988ء - The time to speak out
- 1990ء - Mother Earth and Other Stories
- 2008ء - Jamila
اعزازات
[ترمیم]اداروں سے وابستگی
[ترمیم]- 1966ء - رکن اعلیٰ سوویت برائے سوویت یونین
- 1967ء - رکن اگزیکٹیو بورڈ برائے سوویت انجمن مصنفین
- مشیر برائے صدر سوویت یونین میخائل گورباچوف
- سوویت سفیر برائے لکسمبرگ
- 1990ء -سفیر کرغیزستان برائے یورپی یونین
وفات
[ترمیم]چنگیز اعتماتوف 79 سال کی عمر میں 10 جون ،2008ء کو نورنبرگ، جرمنی میں وفات پاگئے۔[14]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb118882433 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Chingiz-Aytmatov — بنام: Chingiz Aytmatov — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6s75nfz — بنام: Chinghiz Aitmatov — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?1760 — بنام: Чингиз Айтматов — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/628794 — بنام: Tschingis Aitmatow — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ NooSFere author ID: https://www.noosfere.org/livres/auteur.asp?NumAuteur=1978 — بنام: Tchinguiz AITMATOV — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Tschingis Aitmatov — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/76e48966bdb847c4956a6ef5862abc55 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ http://rt.com/news/famous-writer-aitmatov-dies-aged-79/
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118501259 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118501259 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب https://litera.hu/hirek/meghalt-csingiz-ajtmatov.html
- ^ ا ب پ عنوان : Nouveau Dictionnaire des œuvres de tous les temps et tous les pays — اشاعت دوم — جلد: 1 — صفحہ: 30 — ISBN 978-2-221-06888-5
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/281933923
- ^ ا ب پ ت چنگیز اعتماتوف، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن
- 1928ء کی پیدائشیں
- 12 دسمبر کی پیدائشیں
- 2008ء کی وفیات
- 10 جون کی وفیات
- آرڈر آف لینن کے وصول کنندگان
- لینن پرائز کے وصول کنندگان
- بیسویں صدی کے افسانہ نگار
- بیسویں صدی کے کرغزستانی مصنفین
- بیسویں صدی کے مرد مصنفین
- بیسویں صدی کے ناول نگار
- تاتاری شخصیات
- روسی ادیب
- روسی زبان کے مصنفین
- روسی شخصیات
- روسی صحافی
- روسی نثر نگار
- سوویتی افسانہ نگار
- سوویتی ناول نگار
- کرغزستانی مصنفین
- کرغیز شخصیات
- نمونیا سے اموات
- وفیات بسبب گردی کمزوری
- سوویتی مرد مصنفین
- جرمنی میں نمونیا سے اموات
- کرغیز-زبان کا ادب
- روسی-زبان کا ادب