مندرجات کا رخ کریں

پنجاب ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پنجاب ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی 1998 میں قومی ایڈز کنٹرول پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے بھارت کے صوبہ پنجاب میں رجسٹرشدہ تنظیم کی حیثیت سے قائم ہوئی تھی۔ 1999 سے یہ کام کرنا شروع کر چکی ہے۔[1]

لائحہ عمل اور اس کے نتائج

[ترمیم]

مندرجہ ذیل اہم پروگرام اور کامیابیاں ہیں جو اس سوسائٹی سے روبہ عمل ہوئے ہیں:

  1. سوسائٹی نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو لے کر سبھی ذرائع ابلاغ کے ذریعے ایڈز بیداری کی مہم چلاچکی ہے اور اپنے قائم کردہ صلاح و مشورہ کے مراکز سے عوام کو باخبر کیا ہے۔
  2. سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پیشہ ورانہ خون کے عطیہ دہندگان کی بجائے رضاکارانہ خون کی دست یابی کو اہمیت دی گئی اور اس ضمن میں ریاستی بلڈ بینکوں کے لیے رہنمایانہ خطوط جاری کیے گئے تھے۔
  3. علاقائی مراکز امرتسر، لدھیانہ اور پٹیالہ میں قائم کیے کیے۔ ہیاں کے سبھی بلڈ بینکس میں ایچ آئ وی، ایچ بی ایس اے جی، وی ڈی آر ایل اور ملیریا کی جانچ اور ماہانہ روداد کے توسط سے عوامی صحت پر کڑی دیکھ ریکھ کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔[1]

غیر سرکاری تنظیموں کی حوصلہ افزائ

[ترمیم]

پنجاب ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی دوسری ریاستی ایڈز سوسائٹيوں کی کی طرح کئی غیر سرکاری تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو ایچ آئ وی-ایڈز بیداری کی سمت میں کام کرتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ادارہ جاتی انجمن سوسوا ہے یعنی Society for Service to Voluntary Agencies شمالی پنجاب کی رضاکار ایجنسیوں کی سوسائٹی ہے۔ جیسا کہ اوپر کہا گیا ہے، یہ ایک ادارہ جاتی انجمن یا کیئ رضاکار اداروں کے باہمی اشتراک اور تعاون سے بنی تنظیم ہے۔ اس کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کے لیے بیداری کیمپ، عوامی بیداری کیمپ اورناٹک اور جادوگری وغیرہ کے پلیٹ فارم کے ذریعے ریاست میں ایچ آئ وی کے بارے میں معلومات پھیلانا شامل ہیں۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "A Official Website of Punjab State AIDS Control Society"۔ Punjab State AIDS Control Society۔ 2014-01-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-01
  2. "SOSVA (N) Punjab"۔ SOSVA۔ 2012-06-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جولائ 2012 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت)