ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2024/ہفتہ 44
Appearance
• …کہ منگولوں نے آخری عباسی خلیفہ المستعصم باللہ کو قالینوں سے لپیٹنے کے بعد گھوڑوں کی ٹانگوں سے لاتیں مار کر قتل کر دیا تھا تا کہ اس کا خون زمین پر نہ بہہ سکے؟
• …کہ کوہ اطلس پہاڑوں کی سب سے اونچی چوٹی مراکش میں جبل توبقال ہے، جس کی اونچائی 4،167 میٹر (13،671 فٹ) ہے؟
• …کہ چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ ہر سال تقریبا 3.8 سینٹی میٹر بڑھ رہا ہے؟
• …کہ جزیرہ قشم (تصویر میں) خلیج فارس کا سب سے بڑا جزیرہ ہے، جس کا رقبہ 1،491 مربع کلومیٹر ہے؟
• …کہ پرتگالی بحری قزاق واسکو ڈے گاما سمندر کے راستے یورپ سے ہندوستان سفر کرنے والا پہلا شخص تھا؟