ممتا چندرکر
ممتا چندرکر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 دسمبر 1958ء (67 سال) درگ |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلو کارہ |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
ممتا چندرکر (انگریزی: Mamta Chandrakar) (ولادت: 3 دسمبر 1958ء) چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والی پدم شری اعزاز لوک گلوکارہ ہیں۔[1] ان کو چھتیس گڑھ کا بلبل کہا جاتا ہے۔[2][3] ممتا چندرکر نے اندرا کالا سنگیت وشو ویودالیہ سے گلوکاری میں پوسٹ گریجویشن ڈگری حاصل کی۔[4] ممتا چندرکر نے 10 سال کی عمر سے ہی گانے کا آغاز کیا ہے اور پیشہ ورانہ طور پر 1977ء میں آکاشوانی کندرا رائے پور سے آغاز کیا جہاں پر انھیں لوک گلوکارہ کے طور پر لیا گیا تھا۔ ممتا چندرکر کو ان کے کام کے لیے 2016ء میں پدم شری اعزاز ملا۔ انھیں کئی دیگر ریاستی سطح کے ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ ان کے شوہر پریم چندرکر ہیں جو چھتیس گڑھ سنیما میں پروڈیوسر اور ہدایت کار ہیں۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]ممتا چندرکر 1958ء میں داؤ مہا سنگھ چندرکر کے ہاں پیدا ہوئی تھی، جنہیں خود لوک موسیقی کا گہرا علم تھا۔[5] جس وقت بالی وڈ کی موسیقی مقامی لوک موسیقی کو متاثر کررہی تھی، داؤ مہا سنگھ چندرکر نے 1974ء میں "سونہ بہان" کے نام سے ایک کمپنی شروع کی۔ سونہ بہان کا مقصد لوگوں کے دل و دماغ میں لوک میوزک کی روح کو زندہ رکھنا تھا۔ سونہ بہان نے مارچ 1974ء میں چالیس سے پچاس ہزار افراد کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ڈاؤ مہا سنگھ نے اپنی پوری زندگی لوک موسیقی کو فروغ دینے کے لیے وقف کردی۔ ممتا چندرکر نے ابتدائی اسباق اپنے والد سے خود لیا تھا۔ اس کے بعد ممتا چندرکر نے موسیقی میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے اندرا کالا سنگیت وشو ویودالیہ میں داخلہ لیا۔ 1986ء میں، ممتا چندرکرنے چھتگھڑھی سنیما کے ہدایت کار اور پروڈیوسر پریم چندرکر سے شادی کی۔ 1988ء میں اس جوڑے کی ایک بیٹی تھی۔[3]
ایوارڈ
[ترمیم]- پدم شری اعزاز، 2016ء[6]
- پدم وبھوشن، 2019ء
- چھتیس گڑھ وبھوٹی الانکارن، 2019ء[7]
- چھتیس گڑھ رتن، 2013ء[8]
- ڈاؤ ڈولر سنگھ منندراجی ایوارڈ
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Mamta Chandrakar"۔ cgkhabar۔ 26 جنوری 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-26
- ↑ Disha Experts (5 اگست 2017)۔ The PADMA ACHIEVERS 2016۔ ISBN:9789385846649۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-10
{{حوالہ کتاب}}
:|website=
تُجوهل (معاونت) - ^ ا ب "Mamtha Chandrakar"۔ veethi.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-10
- ↑ "TOP FEMALE FOLK SINGERS OF INDIA"۔ wegotguru.com۔ 2020-09-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-10
- ↑ "Smt. Mamta Chandrakar – Folk Singer" (PDF)۔ CEO Chhattisgarh۔ 10 ستمبر 2012
- ↑ "Padma Shri Award to Mamta Chandrakar"۔ Jagran۔ 25 جنوری 2016
- ↑ "Chhattisgarh Vibhuti Alankaran"۔ CG News۔ 2018
- ↑ "Chhattisgarh Ratna"۔ فیس بک۔ 20 دسمبر 2013
- 1958ء کی پیدائشیں
- 3 دسمبر کی پیدائشیں
- فنون میں پدم شری وصول کنندگان
- اکیسویں صدی کی ہندوستانی خواتین گلوکارائیں
- اکیسویں صدی کے بھارتی گلوکار
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی گلوکارائیں
- بیسویں صدی کے ہندوستانی گلوکار
- بھارتی لوک گلوکار
- بھارتی لوک گلوکارائیں
- رائے پور، چھتیس گڑھ کی شخصیات
- سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ وصول کردہ شخصیات
- چھتیس گڑھ کی شخصیات