مندرجات کا رخ کریں

ملالہ میجک پینسل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ملالہ میجک پینسل
A young girl wearing a hijab holds a pencil and gazes up thoughtfully. Above her are the words "Malala's Magic Pencil" in cursive handwriting.
Front cover
مصنفملالہ یوسفزئی
مصورKerascoët (internal illustrations) Sarah J. Coleman (title lettering and illustration)
زبانEnglish
صنفPicture book, خود نوشت
ناشرLittle, Brown and Company
تاریخ اشاعت
17 October 2017
طرز طباعتPrint
صفحات48[1]
او سی ایل سی3999882421

ملالہ کی جادوئی پنسل(Malala's Magic Pencil) 2007 میں شائع ہونے والی ایک تصویری کتاب ہے جس کی مصنفہ ملالہ یوسف زئی ہیں اور مصوری کیراسکوٹ نے کی ہے۔ کتاب امریکا میں لٹل، براؤن اینڈ کمپنی اور برطانیہ میں پفن بکس نے شائع کی تھی[2] ، فارین جیکبز بطور ایڈیٹر کتاب کے ساتھ جڑے ہیں[3]. اس میں ملالہ کو دکھایا گیا ہے کہ وہ کیسے سوات ، پاکستان کے شہر میں بڑھ رہی ہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک جادوئی پنسل کی خواہش کرتی ہیں۔ وہ یہ سیکھتی ہیں کہ تنہا ہی وہ اہم مسائل کو حل کرسکتی ہیں جیسے خواتین کی تعلیم وغیرہ۔ ملالہ کی تحریر اور کیراسکوٹ کی خاکوں پر تعریف میں اس کتاب کو بہت مثبت رد عمل ملے ہیں۔ کتاب 2017 کی بہترین بچوں کی کتابوں کی متعدد فہرستوں میں بھی دیکھی گئی ہیں۔

پس منظر

[ترمیم]

تعلیم کی حامی کارکن ہیں۔ 12 جولائی 1997 کو پاکستان میں وادی سوات میں پیدا ہوئی،[4] ان کی پرورش دو چھوٹے بھائی خوش حال اور اٹل کے ساتھ ان کے والدین ضیاءالدین یوسفزئی اور ٹور پیکائی یوسف زئی نے کی۔[5] 11 سال کی عمر میں ، ملالہ یوسف زئی نے بی بی سی اردو کے لیے ایک گمنام بلاگ لکھنا شروع کیا ، جس میں طالبان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے دوران پاکستان میں اپنی زندگی کی تفصیل بتائی گئی تھی ۔[6] بلاگ کے بعد ، وہ نیویارک ٹائمز کی دستاویزی فلم کلاس کلاس ڈسمسڈ کا موضوع بن گئیں ،[7] اور انھوں نے مقامی میڈیا میں خواتین کی تعلیم کے بارے میں بات کی۔ یوسف زئی کو دسمبر 2009 میں بلاگ کے مصنفہ کی طر پر سامنے لایا گیا[6] , اور جب ان کی عوامی شہرت میں اضافہ ہوا تو انھیں موت کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔[8] 9 اکتوبر 2012 کو ، طالبان کی ایک رکن نے یوسف زئی کو اس وقت گولی مار دی جب وہ اسکول سے اپنے گھر جارہی تھیں[9]. انھیں پہلے پشاور کے ایک اسپتال[10] اور بعد میں برمنگھم کے ایک اسپتال میں بھیجا گیا تھا۔ وہ اپنی شہرت میں اضافہ کرتی رہیں اور لڑکیوں کے حقوق کے لیے اظہار خیال بھی کرتی رہی۔ 17 سال کی عمر میں ، وہ 2014 کا نوبل امن انعام جیت کر کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ بن گئیں۔[11] 2013 میں ، یوسف زئی نے کرسٹینا لیمب کے ساتھ اپنی یادداشت میں ملالہ ہوں ساتھ شریک تحریر کی ، جو دو ہفتوں تک نیو یارک ٹائمز کی بیٹ سیلرز کی فہرست میں شامل تھی۔[12] 2014 میں ، کتاب کا یوتھ ایڈیشن شائع ہوا۔[13] یوسف زئی نے تصویری کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا کیونکہ "بہت سے چھوٹے بچے میری کہانی میں دلچسپی رکھتے ہیں" [3] اور وہ چاہتی تھیں کہ وہ انھیں بتائیں کہ "تنہا فرد کے اقدامات بھی تبدیلی لاسکتے ہیں"[14]. اکتوبر میں ، یہ اطلاع منظر عام پر آئیں کہ یوسف زئی موسم خزاں 2017 میں شایع ہونے والی تصویری کتاب لکھ رہے ہیں۔[15][16] ملالہ کی جادوئی پنسل شاکا لاکا بوم بوم سے متاثر تھی،[14] یہ ایک نوجوان لڑکے کے بارے میں ایک ہندوستانی ٹیلی ویژن سیریز ہے جو جادوئی پنسل کا مالک ہے۔ ایک انٹرویو میں ، یوسف زئی کا کہنا ہے کہ کتاب لکھنا ایک "شدید مشکل" عمل تھا ، جس میں تاریخوں اور حقائق کی جانچ پڑتال سے متعلق ڈھیر سارے کام شامل تھے۔ یوسف زئی کو "تصاویر بنانے میں مصور کی مدد کرنا پڑتی تھی تاکہ اسے یقینی بنایا جاسکے کہ تمام تصاویر ان کی کہانی کی بھرپور عکاسی کرسکیں، یہاں تک کہ وہ اپنے گھر کی دیواروں میں موجود دراڑوں تک بتاتی تھیں۔"[3]

خلاصہ

[ترمیم]
ملالہ 2015 میں

ملالہ میجک پنسل 17 اکتوبر 2017 کو امریکا میں لٹل ، براؤن اینڈ کمپنی اور برطانیہ میں پفن بکس کے ذریعہ شائع[3] ہوا فرانسیسی مصورہ میری میری پومپیو اور سبسٹین کوسیٹ ، جو ایک ساتھ مل کر کیراسکوٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں ، نے کتاب کو آرٹ ورک مہیا کیا[17]۔ جیکبز نے بطور ایڈیٹر خدمات انجام دیں۔ کیراسکوٹ کی یوسف زئی کی بچپن کی تصاویر کے علاوہ سرورق سارہ جے کولیمن نے ڈیزائن کی، جنھیں انکیمول کے نام سے جانا جاتا ہے۔ [18]

یہ کتاب ملالہ یوسف زئی کے نقطہ نظر سے فرسٹ پرسن میں لکھی گئی ہے اور اس کی زندگی میں مسائل کو حل کرنے کے لیے جادوئی پنسل کی خواہش کے ساتھ ، اسے بچپن کے دور میں لکھا گیا ہے۔ تصاویر میں وادی سوات میں اس کے بچپن کے گھر کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ ایک سادہ لفظی زبان استعمال کرتے ہوئے ، اس میں واٹرکلر سے بنائی گئی تصاویر پیش کی گئیں ، جن کے اوپر "زرد رنگت" [19] اور "کانسی رنگت کے بنے ہوئے بھنور"[19] شامل ہیں۔ اس کتاب کو 4 تا 8 سال کے قارئین کے لیے لکھا گیا ہے۔  

[20]

کتاب "آپ جادو پر یقین رکھتے ہیں؟" کی سطر سے شروع ہوتی ہے۔[21] یوسف زئی جادوئی پنسل والے لڑکے کے بارے میں ٹیلی ویژن شو کے بارے میں قارئین کو بتاتے ہیں۔ [22] یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی چیز ہوتی تو وہ اپنی جادوئی پنسل کو معمولی چیزوں جیسے "وقت روکنے" کے لیے استعمال کریں گی تاکہ انھیں زیادہ نیند آسکے وہ اس سے اپنے بھائیوں کے لیے فٹ بال بنائیں گی۔ بڑی ہونے پر ، یوسف زئی یہ خواہش کرنا شروع کر دیتی ہیں کہ ان کے پاس مزید سنجیدہ امور مثلا امن لانے کے لیے جادوئی پنسل موجود ہوتی۔ اگرچہ اسے جادوئی پنسل کبھی نہیں ملتی ہے ، لیکن وہ یہ سیکھتی ہے کہ وہ کسی اور کے بنا دنیا کو بدل سکتی ہیں۔ [19][23] لڑکیوں کی تعلیم سے محرومی جیسے ناانصافی کے بارے میں تقاریر لکھ کر ، وہ فرق پیدا کرسکتی ہیں[22]۔ طالبان کی جانب سے انھیں گولی مارنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں ، "میری آواز اتنی طاقتور ہو گئی کہ خطرناک افراد نے مجھے خاموش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہو گئے۔ " یہ بات مکمل طور پر سیاہ صفحے پر ظاہر ہوتی ہے۔[24]

رد عمل

[ترمیم]

مارچ 2018 تک ، دی بک سیلر نے اطلاع دی کہ اس کتاب کی برطانیہ میں 5000 سے زیادہ پیپر بیک فروخت ہوئے ہیں۔[25]ملالہ کی جادوئی پنسل کو 2018 لٹل ریبلز چلڈرن بک ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا ، جس کا فیصلہ الائنس آف ریڈیکل بکسیلرز کے ذریعہ کیا گیا تھا۔[26][27]

ڈیلی کیلیفورنیا کی ربیکا گرنی نے کتاب کو "خوفناک لیکن متاثر کن کہانی کا خوبصورت بیان" قرار دیتے ہوئے اسے 5 میں سے ساڑھے چار درجے کی کتاب قرار دی ہے اور تبصرہ میں کہا ہے کہ "اگرچہ یہ کہانی خیالی تصور سے شروع ہوتی ہے ، لیکن یہ اصل حقیقت پر ختم ہوتی ہے۔"[28]گورنی اس حقیقت کی تعریف کرتے ہیں کہ کتاب کے کردار برقع ، حجاب اور شلوار قمیض پہنتے ہیں۔ [24] دی گارڈین کے جائزے میں ، اموجین کارٹر نے کتاب کو "سحر گرفتہ" کے طور پر بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ "بھاری ہاتھوں" اور "دلی کیفیت " کے مابین " صحیح توازن" رکھ کرکہانی بیان کرتی ہیں اور مایوس کن طور پر مشرقی ادب برائے اطفال کی چھوٹی سی حد میں ایک "خوش آئند اضافہ" ہے[19]

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے گائے ہیڈون نے 2017 کے مضمون میں اس کتاب کو جگہ دی ہے لکھتے ہیں، "اس کرسمس کے لیے بچوں کی 12 بہترین کتابیں۔" ہیڈن نے کیراسکوٹ کی "خوبصورت تصاویر" کے ساتھ ، یوسف زئی کے "پر اعتماد نثر" کی تعریف کی ہے جو "اس کی زندگی کی سنگینی کو کبھی نہیں چھوڑتا"۔[23] ہیڈن کا کہنا ہے کہ دونوں "ایک دلچسپ اور متاثر کن کہانی سنانے کے لیے اکٹھے ہو گئے ہیں۔" شکاگو ٹریبیون نے 2017 کے مضمون "مضمون تعطیلات میں 10 بچوں کی کتابیں" میں اس کتاب کو پیش کیا ہے ، جس میں یہ جائزہ دیا گیا ہے کہ "حقیقت پسندانہ تفصیل اور کارٹونی مٹھاس کے ساتھ خوابناک واٹرکلر ملالہ کی پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اپنی لڑائی کو واضح اور ڈرامائی انداز میں دوبارہ بیان کرتی ہیں ساتھ ہی وہ اسے "قابل ذکر کہانی۔" کہتے ہیں۔[22] آن مائک کی تیراہکا لو نے ملالہ کی جادوئی پنسل کو اپنے ہفتہ وار "دی ہائپ لسٹ" پر 16 اکتوبر 2017 کی کتاب کے طور پر شامل کیا ہے۔ لو کتاب کا جائزہ یوں لیتی ہیں "ایک نمایاں بچوں کی کتاب جو ایک محبت سے جادو کی یاد دہانی پیش کرتی ہے کہ: امید اپنی آپ میں ایک جادو ہے۔"[29] اور یوسف زئی کے بارے میں لکھتے ہیں کہ "ان کی بچپن کی خیالی تصورات کی اہمیت کے سبب انھیں ان کی نسل کے سب سے زیادہ سوچ سمجھ والی اور آگے دیکھنے والے قائدین می�� شامل کر دیا گیا ہے۔" لو نے اس کتاب کو "ایک گرتی ہوئی دنیا کو دوبارہ تصور کرنے اور دوبارہ تعمیر کرنے کی طاقت کے بارے میں ایک بیان" قرار دیا ہے۔[30]

حواشی

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Malala's Magic Pencil"۔ Hachette Book Group۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-13
  2. Katherine Cowdrey (19 اپریل 2017)۔ "Malala Yousafzai pens first picture book"۔ The Bookseller۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-13
  3. ^ ا ب پ ت Sarah J. Robbins (12 اکتوبر 2017)۔ "Four Questions with Malala Yousafzai"۔ Publishers Weekly۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-13
  4. Rebecca Rowell (1 ستمبر 2014)۔ Malala Yousafzai: Education Activist۔ ABDO۔ ص 45۔ ISBN:978-1-61783-897-2۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-18
  5. Adam B. Ellick. (2009). Class Dismissed. [documentary]. https://www.nytimes.com/video/2012/10/09/world/asia/100000001835296/class-dismissed.html۔ اخذ کردہ بتاریخ 11 October 2012. 
  6. ^ ا ب "Pakistani Heroine: How Malala Yousafzai Emerged from Anonymity"۔ Time World۔ 23 اکتوبر 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-10-12
  7. "Young Pakistani Journalist Inspires Fellow Students"۔ Institute of War & Peace Reporting۔ 15 جنوری 2010۔ 2016-05-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-28
  8. Peer, Basharat (10 اکتوبر 2012)۔ "The Girl Who Wanted To Go To School"۔ دی نیو یارکر۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-15
  9. "'Radio Mullah' sent hit squad after Malala Yousafzai"۔ The Express Tribune۔ 12 اکتوبر 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-15
  10. Mushtaq Yusufza (9 اکتوبر 2012)۔ "Pakistani teen blogger shot by Taliban 'critical' after surgery"۔ NBC News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-11
  11. "Malala Yousafzai becomes youngest-ever Nobel Prize winner"۔ The Express Tribune۔ 10 اکتوبر 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-10-10
  12. "Best Sellers – November 3, 2013 – The New York Times"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-03
  13. Malala Yousafzai (2014)۔ I Am Malala: How One Girl Stood Up for Education and Changed the World۔ Little, Brown Books for Young Readers۔ ISBN:978-0-316-32793-0
  14. ^ ا ب Becky Hughes (17 اکتوبر 2017)۔ "Malala Yousafzai on Malala's Magic Pencil, Becoming an Advocate and Her Personal Heroes"۔ Parade۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-12
  15. Maryann Yin (18 اکتوبر 2016)۔ "Malala Yousafzai Lands Picture Book Deal"۔ Adweek۔ 2017-12-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-13
  16. Kristian Wilson (19 اکتوبر 2016)۔ "Malala Yousafzai's Children's Book Is Coming Next Year, And It's All About Fixing The World"۔ Bustle۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-13
  17. Katherine Cowdrey (19 اپریل 2017)۔ "Malala Yousafzai pens first picture book"۔ The Bookseller۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-13
  18. Rachel Parrish (20 دسمبر 2017)۔ "Hinckley artist designs book cover for Nobel Prize winner Malala Yousafzai"۔ The Hinckley Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-05
  19. ^ ا ب پ ت Imogen Carter (10 اکتوبر 2017)۔ "Malala's Magic Pencil by Malala Yousafzai review – an enchantingly light touch"۔ دی گارڈین۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-25
  20. Tirhakah Love (16 اکتوبر 2017)۔ "The Hype List: What to check out this week, including Jessie Ware, 'Lore', 'Malala's Magic Pencil'"۔ Mic۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-13
  21. ^ ا ب پ Karen MacPherson (4 دسمبر 2017)۔ "These books can help build strong girls — and boys — for today's world"۔ دی واشنگٹن پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-13
  22. ^ ا ب Minh Le (8 دسمبر 2017)۔ "Best Picture Books of 2017"۔ ہف پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-13
  23. ^ ا ب Rebecca Gurney (23 اکتوبر 2017)۔ "Illustrating a better world: 'Malala's Magic Pencil' inspires, invokes youth voices"۔ The Daily Californian۔ 2017-10-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-25
  24. Katherine Cowdrey (12 مارچ 2018)۔ "Malala signs We Are Displaced with W&N"۔ The Bookseller۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-13
  25. Charlotte Eyre (3 مئی 2018)۔ "Malala shortlisted for Little Rebels Award"۔ The Bookseller۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-30
  26. "2018 Prize – The Little Rebels Children's Book Award"۔ Alliance of Radical Booksellers۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-30
  27. Susie Wilde (19 نومبر 2017)۔ "The best children's books of 2017, perfect for gifts or your kid's home library"۔ The News & Observer۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-05
  28. Julia Lipscombe (15 نومبر 2017)۔ "8 Kids Books With A Main Character Who Is A Person Of Colour"۔ CBC.ca۔ کینیڈیائی نشریاتی ادارہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-13
  29. Tirhakah Love (16 اکتوبر 2017)۔ "The Hype List: What to check out this week, including Jessie Ware, 'Lore', 'Malala's Magic Pencil'"۔ Mic۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-13