طبقات الامم
Appearance
طبقات الامم | |
---|---|
(عربی میں: طَبَقَات اَلْأُمَمِ) | |
مصنف | صاعد الاندلسی |
زبان | عربية |
اصل زبان | عربية |
موضوع | تاريخ، علوم |
تاریخ اشاعت | 1068 |
درستی - ترمیم |
طبقات الامم قاضی ابو القاسم صاعد بن احمد بن عبد الرحمٰن بن محمد بن صاعد الاندلسی کی عربی زبان کی مشہور تصنیف ہے۔ محمد بن صاعد کا وطن قرطبہ تھا۔ 420ھ میں پیدا ہوئے اور 462ھ میں طلیطلہ میں وفات پائی۔ صاعد اپنے زمانے کے مشہور فاضل اور طلیطلہ کے قاضی تھے۔ وہ دینی علوم کے علاوہ متداول علوم، ادب، تاریخ، فلسفہ، طب، ریاضی، ہیئت و نجوم میں بھی دسترس رکھتے تھے۔انھوں نے متعدد کتابیں لکھیں مگر ان میں صرف طبقات الامم موجود رہ گئی۔ اس میں دنیا کی متمدن قوموں کے علوم و فنون کی ہمہ گیر و جامع تاریخ بیان کی گئی ہے۔ اس طرح یہ کتاب قرون وسطی کی علمی تاریخ ہے۔ اس کے ایک باب میں ہندوستان کے علوم خصوصاً ہیئت و نجوم پر مفید بحث کی گئی ہے۔ اس کے کئی ایڈیشن عرب ممالک اور یورپ سے شائع ہو چکے ہیں۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-3 سماجی علوم)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، 2003ء، ص 381