صحرائے گوبی
صحرائے گوبی | |
---|---|
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | عوامی جمہوریہ چین منگولیا [1] |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 42°30′N 103°00′E / 42.5°N 103°E |
رقبہ | 2354460 مربع کلومیٹر [2] |
بلندی | 1547 میٹر |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 2031269 |
درستی - ترمیم |
صحرائے گوبی (Gobi Desert) (تلفظ: /ˈɡoʊ.bi/; (منگولی: Говь)، Govi, "نیم صحرا"; چینی: 戈壁; پینین: Gēbì) چین اورجنوبی منگولیا کا ایک بہت بڑا صحرا ہے۔ صحرا کے شمال میں کوہ التائی اور منگولیا کے میدان، جنوب مغرب میں سطح مرتفع تبت اور جنوب مشرق میں شمالی چین کے میدان ہیں۔ منگولین زبان میں گوبی کا مطلب "بہت بڑا اور خشک" کے ہیں۔ یہ ایشیا کا سب سے بڑا صحرا ہے۔
تاریخ میں گوبی منگول سلطنت کا حصہ ہونے اور شاہراہ ریشم پر متعدد اہم شہروں کے باعث معروف ہے۔ یہ صحرا1,295,000 2 مربع کلومیٹر رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ ایک شدید سرد صحرا ہے۔ سال کا طویل عرصہ اس کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہتا ہے اس کے ٹیلوں پر برف باری ہوتی رہتی ہے یہ سطح سمندر سے 910 میٹر تا 1520میٹر بلند ہے سالانہ بارش کی اوسط مقدار7.6انچ ریکارڈ کی گئی ہے سائبیریا سے آنے والی شدید سرد ہواؤں کے باعث یہاں شدت کی سردی پڑتی ہے موسم سرماکے دوران درجہ حرارت 40 - سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ جنوری میں درجہ حرارت 26.5 - سینٹی گریڈ تک جبکہ جولائی کے ایام میں17.5 سینٹی گریڈ ناپا گیا ہے یہاں برفانی طوفان چلتے ہیں جن میں ریت شامل ہوتی ہے۔
صحرائے گوبی میں قدیم جانور(ڈائنوسارس)کی باقیات اور ان کے انڈے دریافت ہوئے ہیں شدید سرد آب وہوا کے باوجود یہاں جنگلی حیات بھی پائی جاتی ہیں مثلاََ کالی دم والا ہرن،دوکوہانوں والا اونٹ،بلی نما جانور marbled polecat۔،منگولیہ کا جنگلی گدھا، برفانی چیتا،بھورا ریچھ اوربرفانی بھیڑیا اور کئی قسم کے پرندے شامل ہیں۔
یہاں کی نباتا ت میں جھاڑی نما پودے پائے جاتے ہیں جو خشکی اور پانی کی کمی کو برداشت کرسکتے ہیں نوکدار گھاس پائی جاتی ہے۔
- ↑ "صفحہ صحرائے گوبی في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2024ء
- ↑ عنوان : Contraction of the Gobi Desert, 2000–2012 — جلد: 7 — صفحہ: 1346-1358 — شمارہ: 2 — https://dx.doi.org/10.3390/RS70201346