شرمین خان
فائل:Sharmeen Khan.jpg | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | شرمین سعید خان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | 1 اپریل 1972 کراچی, پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 13 دسمبر 2018 لاہور, پاکستان | (عمر 46 سال)||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی فاسٹ میڈیم گیند باز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | آل راؤنڈر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تعلقات | شائزہ خان (بہن) | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 8) | 17 اپریل 1998 بمقابلہ سری لنکا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 30 جولائی 2000 بمقابلہ آئرلینڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 10) | 28 جنوری 1997 بمقابلہ نیوزی لینڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 30 جنوری 2002 بمقابلہ سری لنکا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2005/06–2006/07 | لاہور | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: CricketArchive، 13 دسمبر 2021ء |
شرمین سعید خان (پیدائش: یکم اپریل 1972ء) | (انتقال: 13 دسمبر 2018ء) ایک خاتون کرکٹ کھلاڑی تھیں۔ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
شرمین کی بہن
[ترمیم]شرمین اور ان کی بہن شائزہ خان نے پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل وومن کرکٹ ٹیم تشکیل دی تھی۔ شرمیں سیدھے ہاتھ سے بلے بازی کرتی تھیں اور فاسٹ باؤلر تھیں۔انھوں نے دو ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
کرکٹ سے وابستگی
[ترمیم]شرمین خان نے 26 ایک روزہ اور دوٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی
تعلیم
[ترمیم]دونوں بہنوں نے نے برطانیہ سے تعلیم حاصل کی اور جب وہ 1992 کے ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے لارڈز گئیں تو انھیں خیال آیا کہ پاکستان کی وومن ٹیم بھی ہونی چاہیے۔ ستمبر 1996 میں انھوں بین الاقوامی وومن کرکٹ کونسل سے پاکستان کے لیے ممبر شپ حاصل کی، جس کے بعد پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم 1997ء میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی کرگئی۔
مختصر
[ترمیم]شرمین نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں جنوری 1997 میں کھیلا جبکہ انھوں نے اپنا آخری ایک روزہ میچ سری لنکا کے خلاف موراتوا میں جنوری 2002 کو کھیلا۔ اپریل 1998 میں انھوں نے کولمبو میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ انھوں نے دو سال بعد ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا۔ سابق کھلاڑی شرمین خان نے پاکستان میں وومن کرکٹ متعارف کرانے میں اہم کردار اداکیا، انھوں نے 28 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔مرحومہ کے اہل ِ خانہ کے مطابق شرمین خان کی تدفین دوپہرکولاہورمیں ہوگی۔ صرف شرمین خان ہی نہیں بلکہ ان کے والد بھی وومن کرکٹ سپورٹ کرنے میں آگے آگے رہتے تھے، نوے کی دہائی میں قومی سطح پر وومن کرکٹ کے فروغ میں ان کا اہم کردار ہے۔ قومی وومن کرکٹرز نے شرمین خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔[1]
انتقال
[ترمیم]خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق نامور کھلاڑی دو دن قبل انگلینڈ سے واپس آئی تھیں اور نمونیا کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ان کا انتقال 13 دسمبر 2018ء کو لاہور میں ہوا۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 46 سال تھی۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]- خواتین کی کرکٹ
- خواتین کی ٹیسٹ کرکٹ
- پاکستان قومی خواتین کرکٹ ٹیم
- پاکستانی خواتین ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑیوں کی فہرست
- خواتین ایک روزہ بین الاقوامی
- فہرست پاکستان خواتین ایک روزہ کرکٹ کھلاڑی
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2018-12-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-13
- 1972ء کی پیدائشیں
- 1 اپریل کی پیدائشیں
- پاکستان کی خواتین ایک روزہ کرکٹ کھلاڑی
- پاکستان کی خواتین ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی
- پاکستان کے کرکٹ کھلاڑی
- پاکستانی کھلاڑی
- کنکورڈ کالج، ایکٹن برنل کے فضلا
- لیڈز یونیورسٹی کے فضلا
- نمونیا سے اموات
- کراچی سے کرکٹ کھلاڑی
- پاکستانی خواتین کرکٹ کھلاڑی
- پاکستان میں نمونیا سے اموات
- 2018ء کی وفیات
- لاہور خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی