سنیتا مارشل
سنیتا مارشل Sunita Marshall | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | دبئی |
اپریل 9, 1981
قومیت | پاکستانی |
شریک حیات | حسن احمد (شادی. 2009) |
اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ، ماڈل، میزبان |
دور فعالیت | 2005–تاحال |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سنیتا مارشل ایک پاکستانی فیشن ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہے۔وہ اے آر وائی ڈیجیٹل سیاسی ڈراما سیریز میرا سائیں میں اپنے کردار کی وجہ سے مشہور ہیں۔ بطور ماڈل سنیتا کا کیریئر بہت وسیع ہے اور اسے متعدد ایوارڈز کے لیے نامزد بھی کیا گیا ہے جن میں بہترین ماڈل کے لئے لکس اسٹائل ایوارڈ برائے خواتین اور چوتھے ہم ایوارڈز میں ہم ایوارڈ برائے بہترین ماڈل خواتین کے لیے نامزد کیا گیا۔ [1]
کیریئر
[ترمیم]اس نے میرا سائیں میں کام کیا ہے اور اس کے سیکوئل میرا سائیں 2 میں اپنے کردار کو دہرایا ہے۔ وہ باقاعدگی سے پی ایف ڈی سی سنسک بال فیشن ویک میں نمودار ہوتی ہیں۔ سنیتا نے ہم ٹی وی کے ڈراما سیریل ، دل بے قرار میںشہلا کے ساتھ مہمان اداکار کی حیثیت سے کام کیا۔ اس کا ایک بھتیجا بھی ہے جس کا نام زیون مارشل ہے۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]سنیتا مارشل 9 اپریل 1981 کو دبئی میں پیدا ہوئیں۔ اس نے کامرس میں سینٹ پیٹرک کالج سے گریجویشن کی۔ [2] 2009 میں اس نے اپنے دوست اور ادکار و ماڈل حسن احمد سے اسلامی عقائد کے مطابق اور عیسائی ہونے کی وجہ سے کیتھولک شادی کی۔ [3] اس جوڑے کے دو بچے ہیں ، ایک لڑکا راکن احمد اور لڑکی کا نام زینہ احمد ہے۔ [4]
فلمو گرافی
[ترمیم]ٹیلی ویژن
[ترمیم]سال | سیریز | کردار | چینل |
---|---|---|---|
2007 | سہانا | سہانا | اے ٹی وی |
2008 | طاہر لاہوتی | ماہ نور | ہم ٹی وی |
2009 | تم جو ملے | کرن | ہم ٹی وی |
2010-2011 | قید تنہائی | انیلہ | ہم ٹی وی |
2010-2011 | میرا سائیں | شازمین ملک | اے آر وائی ڈیجیٹل |
2011 | محبت روٹھ جائے تو | شاہنواز کی بہن | ہم ٹی وی |
2012 | میرا سائیں 2 | شازمین بیگم | اے آر وائی ڈیجیٹل |
2012-2013 | ستمگر | زہرہ | ہم ٹی وی |
2014 | رخصتی | ملیحہ | جیو انٹرٹینمنٹ |
2015-16 | کتنی گرہیں باقی ہیں | ماریہ | ہم ٹی وی |
2015 | اگر ہو سکے تو | اردو 1 | |
2016 | دل بے قرار | ہم ٹی وی | |
2016 | نعمت | سارہ | اے آر وائی ڈیجیٹل |
2017 | میں اکیلی | جیو انٹرٹینمنٹ | |
2018 | خلش | نگین | جیو انٹرٹینمینٹ |
2018 | گھمنڈ | شاہینہ | اے پلس انٹرٹینمینٹ |
2020 | حقیت | قسط 9 | |
2020 | اولاد | آفرین | اے آر وائی ڈیجیٹل |
دیگر کام
[ترمیم]- ��اگو پاکستان جاگو
- نیسلے نیڈو ینگ اسٹارز (2015)
- افطار ملاقات (2016)
- مذاق رات (2017)
ایوارڈز اور نامزدگی
[ترمیم]- 7 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز - بہترین ماڈل - خواتین کے لئے لکس اسٹائل ایوارڈ
- چوتھا ہم ایوارڈز - بہترین ماڈل خواتین کے لیے ہم ایوارڈ [5] [6]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Where will 4th Hum Awards be held? London!"۔ HIP۔ 15 اپریل 2015۔ 2022-05-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-04
- ↑ "Sunita Marshall Biography"۔ Showbizpak۔ 2016-04-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-08
- ↑ "Hassan Ahmed Biography, wife and date of birth."۔ Showbiz.pk۔ 2016-08-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-11
- ↑ "Hasan Ahmed Wife 'Sunita Marshall'"۔ Magnews.com۔ 2018-02-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-11
- ↑ "Fourth HUM Awards will take place in Karachi next month"۔ Rozina Bhutto۔ HIP۔ 6 اپریل 2016۔ 2021-06-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-04
- ↑ "The awards will be held in Karachi on April 23rd and the voting lines are open till April 6, 2016."۔ HIP۔ 6 اپریل 2016۔ 2016-04-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-04