مندرجات کا رخ کریں

ستار وارثی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ستار وارثی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1928ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بریلی ،  اتر پردیش ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 8 مارچ 1985ء (56–57 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن شاہ فیصل کالونی   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد رشید وارثی ،  رئیس وارثی   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

ستار وارثی (پیدائش: 1928ء - وفات: 8 مارچ 1985ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نعت گو شاعر تھے۔ وہ 1928ء کو بریلی، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام عبد الستار خان تھا جبکہ ستار وارثی ان کا قلمی نام ہے۔ ستار کے والد غفار شاہ وارثی کی بیعت وارث علی شاہ سے تھی۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے اور کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی۔ ستار وارثی کا نعتیہ کلام کے مجموعے آئینہ رحمت (1979ء)، معطر معطر (ناشر: مدینہ پبلشنگ کمپنی کراچی، 1986ء)، عرفانِ وارث اور حرفِ معتبر (1994ء) شائع ہو چکے ہیں۔ جبکہ ایک مجموعہ خوشبوئے دوست (منتخب نعتیں اور عارفانہ کلام، 2003ء) حمید وارثی اور نصیر وارثی نے مرتب کیا ہے۔ ستار وارثی 8 مارچ 1985ء کو کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔ وہ شاہ فیصل کالونی کراچی کے کالونی گیٹ قبرستان میں مدفون ہیں۔[1][2][3]اردو کے ممتاز شعرا رشید وارثی اور رئیس وارثی انھیں کے فرزند ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. میاں عطاء اللہ ساگر وارثی، تذکرہ شعرائے وارثیہ، ناشر: میاں غلام فرید وارثی، شہزاد وارثی، اپریل 1993ء، ص 175، 176
  2. ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات نعت گویان پاکستان، نعت ریسرچ سینٹر کراچی، 2015ء، ص 59
  3. صابر براری، تاریخ رفتگاں (جلد سوم)، ادارہ فکرِ نو کراچی، ص 134