تحریک لبیک پاکستان
مخفف | ٹی ایل پی |
---|---|
صدر | سعد حسین رضوی |
تاسیس | 1 اگست 2015 |
نظریات | اسلامیت اسلام پاکستان اور عوام (نظریہ پاکستان کا دفاع) |
سیاسی حیثیت | انتہائی بائیں بازو |
مذہب | اہل سنت (خصوصاً بریلوی مکتب فکر) |
پنجاب اسمبلی | 3 / 168
|
انتخابی نشان | |
کرین | |
ویب سائٹ | |
tlyp |
تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ایک پاکستانی مذہبی سیاسی جماعت ہے، جو تحریک لبیک یا رسول اللہ نامی جماعت کے سربراہ خادم حسین رضوی کی زیر قیادت قائم ہوئی۔ یہ تنظیم 26 جولائی 2017ء کو الیکشن کمیشن پاکستان میں رجسٹر ہوئی[1] اور اس تنظیم کو کرین کا انتخابی نشان دیا گیا۔[2] موجود امیر جانشین سعد حسین رضوی ہیں، جن پر مقدمات قائم کر کے انھیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔
بنیاد
اس تحریک کی بنیاد کا سبب 29 فروری 2016ء کو حکومت پاکستان کی طرف سے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری کو دی جانے والی پھانسی کی سزا کے بعد اگلے دن یکم مارچ کو لیاقت باغ، راولپنڈی میں ہونے والی نماز جنازہ میں کثیر عوامی اجتماع بنا۔[3] پھانسی کی خبر عام ہونے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا، جب کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کر کے نقض امن کے ڈر کی وجہ سے جلسے اور جلوسوں کے انعقاد پر حکومت نے فوری پابندی لگا دی تھی۔[حوالہ درکار]
ضمنی انتخابات 2017ء
- نواز شریف کی نااہلی پر خالی ہونے والی حلقہ این اے۔120 کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات 17 ستمبر 2017ء میں پہلی بار انتخاب لڑا اور تیسری پوزیشن لی۔[4]
- گلزار خان کی وفات پر خالی ہونے والی حلقہ این اے۔4 کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات 2017ء میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔[5]
ضمنی انتخابات 2018ء
جہانگیر ترین کی نااہلی پر خالی ہونے والی حلقہ این اے۔154 کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات 12 فروری 2018ء میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔[6][7]
تنازعات
��حریک لبیک پاکستان نے آئینی ترمیم الیکشن بل 2017 میں حلف نامہ کے الفاظ کو بدلنے کے خلاف احتجاج کیا، جس کے خلاف حکومت نے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ اس دوران میں تحریک کے آٹھ افراد قتل اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔
حوالہ جات
- ↑ https://ecp.gov.یpk/P1.pdf[مردہ ربط]
- ↑ "تحریک لبیک پاکستان کا قیام"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-09
- ↑ دی گارجین
- ↑ "Outstanding Performance by TLP in NA-120 Third Position"۔ 2021-04-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-15
- ↑ https://www.politicpk.com/na-4-by-election-result-2017-live-update/
- ↑ "NA-154 Lodhran-I By-Election 12 فروری 2018 results | Mera Watan"۔ 2018-02-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-25
- ↑ https://www.politicpk.com/official-result-na-154-lodhran-election-dated-12-02-2018/
- تحریک لبیک پاکستان
- 2015ء میں قائم ہونے والی سیاسی جماعتیں
- 2017ء میں قائم ہونے والی سیاسی جماعتیں
- اسلام پسند گروہ
- اسلامی سیاسی جماعتیں
- بریلوی مکتب فکر کی سیاسی جماعتیں
- پاکستان کی اسلامی سیاسی جماعتیں
- پاکستان کی سیاسی جماعتیں
- پاکستان میں 2015ء کی تاسیسات
- پاکستان میں 2017ء کی تاسیسات
- پاکستان میں انتہائی دائیں بازو کی سیاست
- پاکستان میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعتیں
- پاکستان میں قانون توہین مذہب
- پاکستان میں قائم اسلامی تنظیمیں
- سنی اسلامی تحریکیں
- سنی سیاسی جماعتیں
- ضد شیعیت
- اسلام متعلقہ نزاعات
- ایل جی بی ٹی حقوق مخالف تنظیمیں