مندرجات کا رخ کریں

بچوں سے غفلت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ببچوں سے غفلت ایک قسم کا بچوں کا استحصال ہے،[1] جس میں مناسب صحت کی دیکھ ریکھ، نگرانی، لباس فراہمی، تغذیہ، رہنے کا گھر اور اس کے علاوہ جسمانی، جذباتی اور حفاظتی ضروریات کی فراہمی میں ناکامی شامل ہے۔ سماج میں عام طور سے یہ سوچ رائج ہے کہ یہ سب وہ ضروری رویوں کا حصہ ہیں جو ایک دیکھ بھال کرنے والے کو پورا کرنا چاہیے تاکہ ایک بچہ جسمانی، سماجی اور جذباتی طور پر ترقی کر سکے۔ ان دیکھی کی وجہ سے پرورش کے کئی مسائل رونما ہو سکتے ہیں، جن میں دماغی عدم توازن، مادوں کا استحصال، گھریلو تشدد، بے روزگاری، غیر ارادی حمل اور غربت شامل ہیں۔

بچوں سے غفلت اس بات پر منحصر ہے کہ کیسے ایک بچہ اور سماج ماں باپ کے رویوں کے بارے میں سوچتے ہیں؛ یہ ہرگز بھی اس بات سے مختلف ہے کہ ماں باپ خود بچوں کے بارے میں اپنے رویے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔[2] ماں باپ کی جانب سے یہ سہولتوں کا اختیارات کی موجودگی کے باوجود فراہم نہ کرنا اس صورت حال سے مختلف ہے جب یہ اختیارات ان کے پاس موجود نہ ہوں۔ غربت اور وسائل کی کمی اکثر وہ عوامل کا حصہ ہیں اور ماں باپ کو بچوں کی ضروریات کی تکمیل میں مانع ہو سکتے ہیں، جب کہ والدین ان وسائل کی موجودگی میں شاید بہتر دیکھ ریکھ کرتے۔ حالات اور ارادیت کا اس بات سے پہلے جائزہ لینے کی ضرورت ہے جب کہ رویے کو دان دیکھے پن کا نام دیا جا سکے۔

مرید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. S Bovarnick (2007)، Child neglect (Child protection research briefing)، London: نیشنل سوسائٹی فار دی پریوینشن آف کروئیلٹی ٹو چیلرین
  2. W. Steven Barnett؛ Clive R. Belfield (Autumn 2006)۔ "Early Childhood Development and Social Mobility"۔ دی فیوچر آف چیلرین، special issue: Opportunity in America۔ پرنسٹن یونیورسٹی۔ ج 16 شمارہ 2: 73–98۔ DOI:10.1353/foc.2006.0011۔ JSTOR:3844792۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-31