امنگ (ماہنامہ)
Appearance
مدیر:ایس ایم علی
نگراں: ڈاکٹر ماجد دیوبندی
مقام اشاعت: دہلی
آغازِ اشاعت:1987ء
- امنگ بھارت کے صدر مقام دہلی سے شائع ہونے والا بچوں کا ماہانہ رسالہ ہے۔ یہ جریدہ دہلی اردو اکادمی کی زیر نگرانی سنہ 1987ء سے شائع ہو رہا ہے اور بچوں کا معیاری رسالہ ہے، اِس میں بچوں کی دلچسپی کے متعدد کالم جیسے آپ نے لکھا، دنیا رنگ برنگی، میرا پسندیدہ شعر، اب ہنسنے کی باری ہے وغیرہ شائع ہوتے ہیں۔ اس رسالے کے مدیر اکادمی کے سکریٹری ایس ایم علی ہیں اوراس رسالے کے نگراں ڈاکٹر ماجد دیوبندی ہیں۔
- اس رسالہ کو رشید حسن خان، مظفر حنفی، سلام بن رزاق، اظہار اثر، راج نرائن راز، مظہر امام، سراج انور، رفعت سروش، مسعودہ حیات کا قلمی تعاون حاصل رہا ہے۔
- امنگ‘‘ کے کئی خصوصی شمارے بہت مقبول ہوئے جن میں چاچا نہرو نمبر(نومبر؍1989) مستقبل کے قلم کارنمبر(فروری؍1989) قابل ذکر ہیں۔
- اس میں معلوماتی مضامین کے علاوہ پہیلیاں، قلمی دوستی، کومکس، انعامی کوپن جیسے فیچرز تھے ۔