مندرجات کا رخ کریں

فتح علی خاں قزلباش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فتح علی خاں قزلباش
سر   ویکی ڈیٹا پر (P1035) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1862ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 اکتوبر 1923ء (60–61 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
��اہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن کربلا   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ جاگیردار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نواب سر فتح علی خاں قزلباش (پیدائش: 1862ء - وفات: 28 اکتوبر 1923ء) کے سی آئی ای برطانوی راج کے دوران لاہور ، پنجاب کے ایک جاگیردار تھے۔[1]

سیرت

[ترمیم]

نواب سر فتح علی خاں کی ولادت 1862 میں  ہوئی۔آپ کے والد کانام سردار نثار علی خاں اوردادا کانام علی رضا خاں تھا۔1895 میں آپ  نے چترال مہم کے دوران حکومت کی مدد کی ، بڑی تعداد میں سرحدی قبائل کو حکومت ہند سے دوستی کرنے پر آمادہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ [2] بطور انعام آپ کو  چناب کالونی میں  پیروکاروں کے لیے 2000 ایکڑ اراضی حاصل کی۔ [3] آپ پنجاب لیجسلیٹو کونسل کے لیے منتخب ہوئے اور 1897 کی قحط پر منعقد کانفرنس میں پنجاب کی نمائندگی کی۔ 1898 میں وہ اپنے چچا نواب سر نوازش علی خاں کے بعد قزلباش قبیلے کے سربراہ مقرر ہوئے۔ [4] 1902 میں ، آپ کو کنگ ایڈورڈ ہشتم اور ملکہ الیگزینڈرا کی تاجپوشی میں پنجاب کی نمائندگی کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ 1904ء میں آپ کونسل آف انڈیا میں غیر سرکاری ممبر کے طور پر منتخب ہوئے تھے جہاں ریاست آگرہ اور اودھ کے متحدہ صوبوں کی نمائندگی کرتے تھے ۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران میں انھوں نے جنگ کی کوششوں میں دیگر شراکت کے ساتھ 22،000 روپے بھی دیے۔ [5] انھیں 1921 میں ہندوستانی سلطنت کا نائٹ کمانڈر بنا دیا گیا۔ [6] 28

تعلقہ نواب گنج علی آباد

[ترمیم]

آپ بھارتی ریاست صوبہ متحدہ کے ضلع بہرائچ کے تعلقہ نواب گنج علی آباد کے تعلقہ دار بھی تھے۔[7] ڈاکٹر عبرت بہرائچی آپ کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ’’ نواب صاحب سر فتح علی خاں نے علاقہ بہرائچ میں آم۔لیچی ودیگر اثمار کے باغات لگوائے ، اپنے تعلقہ میں ترقیاتی کاموں کو کرایا۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام میں مہاراجا سر علی محمد خاں والی ریاست محمودآباد کے دوش بدوش کام کیا۔لکھنؤ اودھ میں قائم شیعہ کالج کے بانیان میں تھے۔شہر لکھنؤ اور شہر بہرائچ میں آپ نے کئی عمارتیں تعمیر کرائی۔جن میں شہر بہرائچ کا عالی شان امام باڑہ قابل ذکر ہے۔[8]

وفات

[ترمیم]

نواب سر فتح علی خاں کا انتقال 28 اکتوبر 1923 کو ہوا تھا۔[9] آپ کی تدفین کربلا میں ہوئی۔[10]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "India- Governor General Council"۔ UK Parliament۔ 2012-10-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-04-05
  2. Rao, C. Hayavando, The Indian biographical dictionary, Madras : Pillar, 1915, p.143
  3. Rao, C. Hayavando, The Indian biographical dictionary, Madras : Pillar, 1915, p.143
  4. Rao, C. Hayavando, The Indian biographical dictionary, Madras : Pillar, 1915, p.143
  5. Andreas Rieck, The Shias of Pakistan: An Assertive and Beleaguered Minority, Oxford University Press, 15 Jan 2016, p.342
  6. The London Gazette: (Supplement) no. 32346. pp. 4529–4536. 4 June 1921.
  7. "آرکائیو کاپی"۔ 2019-04-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-07
  8. ناموران بہرائچ مطبوعہ 2008
  9. "آرکائیو کاپی"۔ 2019-04-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-07
  10. ناموران بہرائچ مطبوعہ 2008

}