ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2024
- 2024/ہفتہ 01 [ترمیم]
• …کہ جامعہ برمنگھم میں قرآن مجید کا سب سے قدیم مسودہ (تصویر میں) موجود ہے جو تقریباً 1370 سال پرانا ہے؟
• …کہ چین میں واقع داوچینگ یاڈنگ ہوائی اڈہ سطح سمندر سے 4411 میٹر کی بلندی پر واقع دنیا کا سب سے اونچا ہوائی اڈا ہے؟
• …کہ دنیا کا پہلا ایس ایم ایس 3 دسمبر 1992ء کو نیل پاپ ورتھ نے میری کرسمس لکھ کر بھیجا؟
• …کہ زمین پر سب سے زیادہ درجہ حرارت 2008ء میں صحرائے لوط میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جہاں درجہ حرارت 71 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا؟
• …کہ محمد علی تقریباً 1000 پاؤنڈ کی طاقت کے ساتھ دنیا کے تیز ترین اور طاقتور ترین مُکے کے مالک تھے؟
- 2024/ہفتہ 02 [ترمیم]
• …کہ سورہ بقرہ میں کل 286 آیات ہیں۔ اگر اس سے آخری ہندسے کو ہٹائیں تو 28 بچے گا اور یہ مدنی سورتوں کی تعداد ہے، اور اگر پہلے ہندسے کو ہٹائیں تو 86 بچے گا جو کہ مکی سورتوں کی تعداد ہے، اور اگر ان دونوں یعنی 28 اور 86 کو جمع کریں تو 114 آئے گا جو کل قرآن کی سورتوں کی تعداد ہے؟
• …کہ الیگزنڈر فلیمنگ (تصویر میں) ایک برطانوی ڈاکٹر تھا جس نے جراثیموں کے خلاف ایک اہم ترین ہتھیار پنسلین کو دریافت کیا؟
• …کہ 14 ستمبر 786ء کو تین خلفاء کا دن کہا جاتا ہے کیونکہ اس دن ہارون الرشید اپنے بھائی موسیٰ الہادی کی وفات کے بعد عباسی خلیفہ بنے اور اسی رات خلیفہ ہارون کے بیٹے اور مستقبل کے خلیفہ مامون الرشید کی پیدائش ہوئی؟
• …کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع شاہ فہد فوارہ دنیا کا بلند ترین فوارہ ہے؟
• …کہ برازیل کی فٹ بال ٹیم وہ واحد ٹیم ہے جس نے آج تک فیفا عالمی کپ کے تمام 22 ٹورنامنٹس کھیلے؟
- 2024/ہفتہ 03 [ترمیم]
• …کہ بابل میں نئے سال کا جشن (تصویر میں) چار ہزار سال پہلے منایا جاتا تھا۔ لیکن اس وقت نئے سال کا یہ تہوار 21 مارچ کو منایا جاتا تھا، جو موسم بہار کی آمد کی تاریخ بھی تھی؟
• …کہ صحرائے نمیب دنیا کا قدیم ترین صحرا ہے اور ایک اندازے کے مطابق یہ صحرا تقریباً 80 ملین سال سے موجود ہے؟
• …کہ نیدرلینڈز میں واقع کوکن ہوف پارک دنیا کا سب سے بڑا پارک ہے، جس کی لمبائی تقریباً 15 کلومیٹر ہے؟
• …کہ پولو میں استعمال ہونے والی گیند لکڑی سے بنی ہوئی ہوتی ہے؟
• …کہ 1639ء میں عیسائی چرچ نے قدیم یورپی رونی رسم الخط کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی؟
- 2024/ہفتہ 04 [ترمیم]
• … کہ اسماعیل الجزری (تصویر میں )جو ایک مسلم عالم، موجد، مکینیکل انجینئر، کاریگر، آرٹسٹ اور ریاضی دان تھے۔ انہیں جدید دور کی انجینئری کے '"روبوٹکس کا باپ"' کہا جاتا ہے اور انہوں نے 50 سے زائد مکینیکل آلات ایجاد کیے؟
• …کہ دنیا کے چھ آباد براعظموں کے نام عربی اور انگریزی میں ایک ہی حرف پر ختم ہوتے ہیں؟
• … کہ دریائے کانگو مغربی اور وسطی افریقا کا سب سے بڑا دریا ہے۔ اس کی کل لمبائی 4374 کلومیٹر (2718 میل) ہے اس طرح یہ دریائے نیل کے بعد افریقا کا دوسرا سب سے لمبا دریا ہے؟
• …کہ دنیا کا پہلا ایس ایم ایس 3 دسمبر 1992ء کو نیل پاپ ورتھ نے میری کرسمس لکھ کر بھیجا؟
- 2024/ہفتہ 05 [ترمیم]
• … کہ فرڈیننڈ میگلان نے پہلی بار کرہ ارض کا بحری چکر مکمل کرنے کی کوشش کی، مگر وہ فلپائن کے قریب مر گیا تو اس کے جہاز پر موجود ایک دوسرے مہم جو خوان سباسٹین ایلکانو نے اس بیڑے کی قیادت کی اور اس طرح وہ پہلا شخص بن گیا جس کی سرکردگی میں انسان نے زمین کے گرد پہلا بحری سفر مکمل کیا؟
• … کہ ارشمیدس کی ایجاد کردہ توپیں اس قدر مضبوط تھیں کہ سیراکیوز کامحاصرہ کرنے والے جنرل کلاڈیس کو شہر پر قبضہ کرنے میں پورے تین سال لگے۔ سیراکیوز پر قبضہ کرنے کے بعد کلاڈیس نے ارشمیدس کومعاف کرنے کا حکم جاری کیا۔ لیکن ایک سپاہی نے اُسے غلطی سے قتل کر دیا؟
• … کہ تاریخ کی سو انتہائی متاثر کن شخصیات نامی کتاب میں مائیکل ایچ ہارٹ نے عمر بن خطاب کو آج تک کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں باون درجہ پر رکھا ہے؟
- 2024/ہفتہ 06 [ترمیم]
• …کہ دنیا کی بلند ترین آبشار جنوب مغربی وینزویلا میں واقع اینجل آبشار (تصویر میں) ہے جس کی بلندی 979 میٹر (3212 فٹ) ہے؟
• …کہ ایران کے نجف شہر میں واقع وادی السلام قبرستان دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ہے جس میں تقریباً ساٹھ لاکھ قبریں ہیں؟
• … کہ سورت الفتح کی آخری آیت میں عربی حروف تہجی کے تمام حروف شامل ہیں؟
• …کہ اقوام متحدہ اپنے دفتری کام چھ زبانوں میں کرتا ہے؟
• …کہ پولو کی ابتدا اٹھارویں صدی میں انگریزوں نے بنگال میں رکھی؟
- 2024/ہفتہ 07 [ترمیم]
• … کہ رابرٹ وادلو (تصویر میں) دنیا کا لمبا ترین انسان تھا، جس کا قد 8 فٹ 11.1 انچ (2.72 میٹر) تھا؟
• … کہ چین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق 2022ء میں ملک کی آبادی 60 سالوں میں پہلی بار کم ہو کر 1,411,800,000 لوگوں تک پہنچ جائے گی؟
• … کہ آسمان کا سب سے روشن ستارہ کلب اکبر میں شعریٰ یمانی ہے، اس کے بعد قاعدہ برج میں سہیل ہے؟
• … کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین نے 2000ء میں ایک رومانوی ناول لکھا جو بعد میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بن گئی؟
- 2024/ہفتہ 08 [ترمیم]
• …کہ جنوبی افریقا دنیا کا واحد ملک ہے جس کے تین دار الحکومت ہیں؟
• …کہ دنیا کا سب سے پرانا مرکزی بینک سویڈن کا نیشنل بینک ہے، جس کی بنیاد 1668ء میں رکھی گئی؟
• …کہ پاکستانی پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک میں داخلے کی اجازت دیتا ہے؟
• …کہ برطانوی ہند میں ہندوستان کے 17 صوبے تھے؟
• …کہ ویٹیکن سٹی آبادی اور رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے؟
- 2024/ہفتہ 09 [ترمیم]
• … کہ شاہ جو رسالو کو ارنسٹ ٹرمف نے سب سے پہلے جرمنی سے 1886ء میں شائع کروایا؟
• … کہ غلام علی کے والد نے اپنے بیٹے کا نام غلام علی، مشہور گلوکار استاد بڑے غلام علی خان کے نام پر رکھا؟
• … رشیدۃ النساء اردو کی پہلی خاتون ناول نگار تھیں۔ جنھوں نے 1881ء میں ناول اصلاح النساء لکھا؟
• … کہ 756ء میں عبدالرحمٰن الداخل نے جب اندلس فتح کرنے کے لیے مقامی امیر سے جنگ لڑی تو بے سر و سامانی کا عالم یہ تھا کہ فوج کے پاس عَلَم بھی نہ تھا، ایک سپاہی نے نیزے پر سبز عمامہ لپیٹ دیا اور یہی اندلس میں امویوں کا نشان اور علم قرار پایا؟
- 2024/ہفتہ 10 [ترمیم]
• …کہ قرآن مجید 22 سال 5 ماہ 14 دن میں مکمل ہوا؟
• …کہ دنیا میں سب سے پہلے کاغذی کرنسی (تصویر میں )چین میں استعمال کی گئی؟
• …کہ 3 اپریل 1973 ء کو موٹرولا کے ایک انجینئر مارٹن کوپر نے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے پہلی موبائل کال کی؟
• …کہ قازقستان رقبے کے لحاظ سے اسلامی دنیا کا سب سے بڑا ملک (2,717,300 مربع کلومیٹر) ہے، جو جنوب میں ایشیا سے اور شمال میں یورپ تک پھیلا ہوا ہے؟
• …کہ کان مہترزئی ریلوے اسٹیشن پاکستان کا سب سے اونچا ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہ سطح سمندر سے 2224 میٹر کی بلندی پر واقع ہے؟
- 2024/ہفتہ 11 [ترمیم]
• …کہ صلاح الدین ایوبی وہ پہلے مسلمان حکمران تھے جو دو مقدس مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے نگہبان کہلائے گئے؟
• … کہ دارجلنگ ہمالیائی ریلوے کا گھم ریلوے اسٹیشن (تصویر میں ) ہندوستان کا بلند ترین ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہ اسٹیشن 2,258 میٹر (7,407 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے؟
• …کہ ابو الطفیل عامر بن واثلہ صحابہ کرام میں وفات پانے والے سب سے آخری صحابی تھے؟
• …کہ دریائے سندھ جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا دریا ہے اور اس کی لمبائی 2000 میل یا 3200 کلومیٹر ہے؟
• …کہ فٹ بال کی تاریخ کا پہلا بین الاقوامی میچ 30 نومبر 1872 ء کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا گیا؟
- 2024/ہفتہ 12 [ترمیم]
• …کہ قرآن مجید میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام 136 مرتبہ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نام 25 مرتبہ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام 4 مرتبہ آیا ہے؟
• … کہ چلی میں صحرائے ایٹاکاما (تصویر میں) کو دنیا کا خشک ترین صحرائی علاقہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں چند مقامات ایسے ہیں جہاں کئی صدیوں سے بارشیں نہیں ہوئیں؟
• …کہ دنیا میں سب زیادہ خام تیل پیدا کرنے والا ملک سعودی عرب ہے؟
��� …کہ برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی خاتون حکمران ہیں؟
• … کہ پرتگال کا دار الحکومت لزبن، روم، پیرس اور لندن سے بھی پرانا ہے؟
- 2024/ہفتہ 13 [ترمیم]
• …کہ سعود الفیصل (تصویر میں) 40 سال سعودی عرب کے وزیر خارجہ رہے، جس سے وہ دنیا میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر خارجہ بن گئے؟
• …کہ مشرق وسطیٰ کا پہلا پرنٹنگ پریس 1557ء میں عبرانی زبان کی پرنٹنگ کے لیے قاہرہ میں قائم کیا گیا؟
• … کہ قرآن مجید کی سب سے لمبی آیت سورہ بقرہ کی آیت نمبر 282 ہے اور اسے قرض کی آیت کہا جاتا ہے؟
• …کہ پانچ دریاؤں کی سرزمین پنجاب کو کہا جاتاہے؟
• …کہ شطرنج کی ابتدا ہندوستان سے ہوئی اور فارس کی فتح کے بعد عربوں کے ذریعے یہ کھیل یورپ تک پہنچا؟
- 2024/ہفتہ 14 [ترمیم]
• …کہ حسین ابن علی اپنے رفقا کے ساتھ میدان کربلا میں 2 محرم الحرام کو پہنچے؟
• …کہ حضرت ابو ہریرہ سے 5374 احادیث مروی ہیں؟
• …کہ واقعہ کربلا کا سب سے بڑا مجرم ابن زیاد تھا؟
• …کہ انسان کے ذریعہ تعمیر شدہ عمارتوں میں سب سے بلند اور لمبی عمارت ہونے کا اعزاز برج خلیفہ (تصویر میں) کو حاصل ہے، جو تقریباً 828 میٹر بلند ہے؟
- 2024/ہفتہ 15 [ترمیم]
• …کہ پاکستانی شہر فیصل آباد کا نام سعودی عرب کے فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز آل سعود (تصویر میں)کے نام پر رکھا گیا۔ اس سے پہلے اسے لائل پور کہا جاتا تھا؟
• …کہ بحر الکاہل رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا سمندر ہے جس کا رقبہ 169 ملین مربع کلومیٹر ہے؟
• …کہ اردو زبان کا پہلا ناول مراۃ العروس ہے؟
• …کہ پاپوا نیو گنی میں دنیا کی سب سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں جن کی تعداد 840 ہے؟
• …کہ چاندی کے سکوں کو روپیہ کا نام شیر شاہ سوری نے دیا تھا؟
- 2024/ہفتہ 16 [ترمیم]
• …کہ سلطنت عثمانیہ کے ساتویں سلطان محمد فاتح نے 54 دن کے محاصرے کے بعد 29 مئی 1453ء کو قسطنطنیہ فتح کیا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خواہش کو پورا کر دکھایا؟
• …کہ مولانا محمد علی جوہر (تصویر میں) ہندوستان میں تحریک خلافت کے بانی تھے؟
• …کہ ہندوستان کے آخری مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر میانمار کے شہر رنگون میں دفن ہیں؟
• …کہ مہران کریمی ناصری ایک ایرانی پناہ گزین تھا جو 1988ء سے 2006ء تک فرانس کے چارلس ڈیگال ہوائی اڈے پر 18 سال تک رہا؟
• …کہ افغانستان کے روحالله نیکپا پہلے اور واحد افغان کھلاڑی ہیں جو اولمپکس میں تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے؟
- 2024/ہفتہ 17 [ترمیم]
• …کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف دو صحابہ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عبد الرّحمٰن بن عوف کی امامت میں نماز ادا کی؟
• …کہ حکیم اجمل خان کو ہندوستان میں پہلے طبیہ کالج کی بنیاد رکھنے کے بعد مسیح الملک کا خطاب دیا گیا؟
• …کہ دنیا میں سب سے بڑی لائبریری امریکا کی کانگریس لائبریری ہے؟
• …کہ گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی ووکس ویگن کی بنیاد ایڈولف ہٹلر نے رکھی تھی؟
• …کہ ہاکی(تصویر میں) کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ 1895ء میں آئرلینڈ اور ویلز کے درمیان ہوا؟
- 2024/ہفتہ 18 [ترمیم]
• …کہ قطب الدین ایبک برصغیر پر حکومت کرنے والا پہلا مسلمان بادشاہ تھا جس نے دہلی میں اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی؟
• …کہ برطانوی فوج نے جب سوڈان پر قبضہ کیا تو مہدی سوڈانی (تصویر میں) کی قبر سے ہڈیاں نکال کر جلا ڈالیں؟
• …کہ کرکٹ کا سب سے پہلا بین الاقوامی میچ امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان 24 ستمبر 1844ء کو کھیلا گیا؟
• …کہ برتھا بنز وہ پہلی خاتون تھی جس نے سب سے پہلے موٹر گاڑی چلائی؟
• …کہ بھارت میں واقع ماوسینرام زمین پر سب سے زیادہ گیلی جگہ ہے اور یہاں سب سے زیادہ بارشیں ہوتی ہیں؟
- 2024/ہفتہ 19 [ترمیم]
• …کہ قرآن مجید میں حروف مقطعات کی تعداد 29 ہے؟
• …کہ دنیا کا بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور(تصویر میں) پاکستان میں واقع ہے؟
• …کہ نیپال سے تعلق رکھنے والے چندرا بہادر ڈانگی کو دنیا کے سب سے پستہ قد آدمی ہونے کا اعزاز حاصل ہے؟
• …کہ امریکا کے صدر کو منتخب ہونے سے لے کر عہدہ چھوڑنے تک عوامی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر پابندی ہے؟
• …کہ سب سے پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ 5 جنوری 1971ء کو آسٹریلیا اور برطانیہ کی ٹیموں کے مابین میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا؟
- 2024/ہفتہ 20 [ترمیم]
• …کہ قرآن مجید میں 540 رکوع، 6236 آیاتیں ، 77845 الفاظ اور 330733 حروف ہیں؟
• …کہ مسلمان سائنسدان عباس ابن فرناس (تصویر میں) نے اندلس میں دنیا کی سب سے پہلی انسانی پرواز اور ہوا بازی کی بنیاد رکھی؟
• …کہ مغل بادشاہ جلال الدین اکبر نے ہندوستان پر سب سے زیادہ 49 سال حکومت کی؟
• …کہ جہانگیر خان نے 1981ء سے 1986ء تک اسکواش کے مسلسل 555 میچ جیتے ، جو کہ اب تک ایک ریکارڈ ہے؟
• …کہ بھارتی فلم دنگل سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے؟
- 2024/ہفتہ 21 [ترمیم]
• …کہ مملوک جرنیل الملک الظاہر بیبرس منگول افواج کو شکست دینے والے پہلے جرنیل تھے، جنہوں نے جنگ عین جالوت میں فتح حاصل کرنے بعد مصر، شام اور یورپ کو منگولوں کی تباہ کاریوں سے بچایا؟
• …کہ پانی پت کی پہلی جنگ میں ہندوستان میں پہلی بار توپوں اور بارود کا استعمال کیا گیا؟
• …کہ ریفلیزیا (تصویر میں) دنیا کا سب سے بڑا پھول ہے اس کا قطر 100 سنٹی میٹر اور وزن 10 کلوگرام تک ہوتا ہے؟
• …کہ پیرو میں واقع لارینکونادا دنیا کا بلند ترین شہر ہے، یہ سطح سمندر سے 5100 میٹر کی بلندی پر واقع ہے؟
• …کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم دنیا میں کسی بھی کھیل کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے؟
- 2024/ہفتہ 22 [ترمیم]
• …کہ دنیا کا سب سے لمبا پہاڑی سلسلہ کوہ انڈیز ہے جو جنوبی امریکہ میں واقع ہے؟
• …کہ ایڈا لولیس (تصویر میں) کو دنیا کی سب سے پہلی کمپیوٹر پروگرامر کے طور پر جانا جاتا ہے؟
• …کہ دنیا کا بدترین زلزلہ 1556ء کو چین میں آیا جس کے نتیجے میں 8 لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہو ئے؟
• …کہ آرمینیا 301 عیسوی میں عیسائیت کو مذہب کے طور پر قبول کرنے والا پہلا ملک تھا؟
• …کہ اسنوکر کی ابتدا 1875ء میں ہندوستان سے شروع ہوئی؟
- 2024/ہفتہ 23 [ترمیم]
• …کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کو ان کی نیک سیرتی کے باعث پانچواں خلیفہ راشد بھی کہا جاتا ہے؟
• …کہ رضیہ سلطانہ برصغیر کی پہلی خاتون مسلم حکمران اور دہلی پر حکومت کرنے والی واحد خاتون مسلمان حکمران تھیں؟
• …کہ سلطان مراد اول سلطنت عثمانیہ کے سلطانوں میں واحد سلطان تھے جو ایک جنگ کے دوران مارے گئے؟
• …کہ دنیا کا پہلا لازمی ڈرائیونگ ٹیسٹ 1899ء میں فرانس میں متعارف کرایا گیا؟
• …کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (تصویر میں) کی بنیاد سر سید احمد خان نے 1875ء میں محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کے نام سے رکھی تھی؟
- 2024/ہفتہ 24 [ترمیم]
- … کہ حج کی تین اقسام ہیں جن میں سے حج قران سب سے افضل ہے؟
- … کہ مواقیت حج کی دو اقسام ہیں: زمانی اور مکانی، زمانی میں حج کے مہینے شوال، ذی قعدہ اور ذوالحجہ شامل ہیں؟
- … کہ احرام ارکان حج کا سب سے پہلا رکن ہے؟
- … کہ یوم الترویہ یعنی 8 ذوالحجہ کی ظہر سے لے کر 9 ذوالحجہ کی فجر تک پانچوں نمازیں حاجی کو منیٰ میں ادا کرنا ہوتی ہیں؟
- … کہ یوم عرفہ یعنی 9 ذوالحجہ كا سورج طلوع ہونے كے بعد حاجی عرفات كى طرف روانہ ہوتے ہیں، وہاں ظہر اور عصر كى نمازيں جمع تقديم ( يعنى ظہر كے وقت ميں) اور قصر كر كے ادا كرتے ہیں؟
- … کہ عید الاضحی یعنی 10 ذوالحجہ کو جمرہ عقبہ یعنی بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں، ہر كنكرى مارتے وقت اللہ اكبر کہا جاتا ہے اور يہ كنكرى تقريبا كھجور كى گھٹلى كے برابر ہوتی ہے؟
- 2024/ہفتہ 25 [ترمیم]
• …کہ ہلاکو خان کی قیادت میں منگولوں کے ہاتھوں بغداد کی تباہی اور خلافت عباسیہ کے خاتمے کو سقوط بغداد کے نام سے یاد کیا جاتا ہے؟
• …کہ سوویت یونین پہلا ملک تھا جس نے 1926ء میں شاہ عبدالعزیز کو حجاز کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کو تسلیم کیا؟
• …کہ شاہین (تصویر میں )سب سے تیز جھپٹنے والا پرندہ ہے، اس کی رفتار جھپٹنے کے دوران 180 کلومیٹر فی گھنٹہ (112 میل فی گھنٹہ) تک پہنچ سکتی ہے؟
• …کہ بحیرہ احمر دنیا کے تمام سمندروں میں گرم ترین سمندر ہے؟
• …کہ صرف مادہ مچھر ہی خون پیتی ہے کیونکہ یہ اس کےانڈوں کی پختگی کے لیے ضروری ہے، جبکہ نر مچھر پودوں اور پھولوں کا رس پیتا ہے؟
- 2024/ہفتہ 26 [ترمیم]
• …کہ حضرت خالد بن ولید تاریخ کے ان چند فوجی کمانڈروں میں سے ایک ہیں جو 100 سے زائد جنگوں میں ناقابل شکست رہے؟
• …کہ سلطان سلیمان اول (تصویر میں) نے سلطنت عثمانیہ پر سب سے زیادہ 46 سال حکومت کی؟
• …کہ فاکسکون ٹیکنالوجی دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرانکس ٹیکنالوجی بنانے والی کمپنی ہے؟
• …کہ بحیرہ مردار دوسرے سمندروں کے مقابلے میں تقریبا 10 گنا زیادہ نمکین ہے اور اس میں کوئی سمندری مخلوق نہیں رہ سکتی؟
• …کہ امریکی تیراک مائیکل فلپس نے اب تک 23 گولڈ میڈل جیتے ہیں، اور وہ اب تک سب سے زیادہ اولمپک گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں؟
- 2024/ہفتہ 27 [ترمیم]
• …کہ قرآن مجید (تصویر میں) کا سب سے پہلا ترجمہ حضرت سلمان فارسی نے سورۃ الفاتحہ کا فارسی میں ترجمہ کر کے کیا تھا؟
• …کہ تھائی لینڈ کے دون موئانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا کے دونوں رن ویز کے درمیان گالف کورس واقع ہے اور جب ہوائی جہاز اترتے ہیں تو کھلاڑیوں کو کھیلنے سے روک دیا جاتا ہے؟
• …کہ 1794ء میں محمد خان قاجار نے ایران پر قبضہ کر کے قاجار خاندان کی حکومت کی بنیاد رکھی؟
• …کہ احمد شاہ ابدالی نے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے کہنے پر پانی پت کی تیسری لڑائی میں مرہٹہ سلطنت پر حملہ کیا اور فتح حاصل کی؟
• …کہ مصر میں واقع نہر سوئز 163 کلومیٹر (101میل) لمبی اور 300 میٹر چوڑی ہے؟
- 2024/ہفتہ 28 [ترمیم]
• …کہ مغل بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر (تصویر میں) ایک مصنف بھی تھا جس نے تزک بابری لکھی؟
• …کہ پاکستان کی ایدھی فاؤنڈیشن دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس سروس چلاتی ہے؟
• …کہ نیلی وہیل دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے اس کا وزن 190 ٹن کے قریب ہوتا ہے؟
• … کہ 1896ء میں فرانس کے فلپ گرینیر ملک کی تاریخ میں فرانسیسی قومی اسمبلی میں داخل ہونے والے پہلے مسلمان بن گئے؟
• …کہ اے۔کے 47 دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی رائفل ہے۔ اور اسے اب تک 75 سے زائد جنگوں ميں استعمال کیا جا چکا ہے؟
- 2024/ہفتہ 29 [ترمیم]
• …کہ مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی کو دوسرے اسلامی ہزار سال کا مجدد کہا جاتا ہے؟
• …کہ جابر بن حیان تاریخ کے سب سے پہلے کیمیا دان تھے اور دنیا آج تک انہیں بابائے کیمیا کے نام سے جانتی ہے؟
• …کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی نمک کی کان کھیوڑہ پاکستان م��ں واقع ہے اور دنیا کا مشہور گلابی نمک (تصویر میں) یہاں سے نکلتا ہے؟
• …کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی فوج کے کمانڈر انچیف ہری سنگھ نلوہ دنیا کے واحد غیر مسلم جنرل تھے جنہوں نے افغانوں پر حکومت کی؟
• …کہ دنیا کی سب سے چھوٹی آزاد جمہوریہ ناورو ہے اور اس کا رقبہ 21 کلو میٹر ( 8.1 مربع میل) ہے؟
- 2024/ہفتہ 30 [ترمیم]
- ... کہ صحیح مسلم کی حدیث کے مطابق محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے تیس دن کا بھی اعتکاف کیا؟
- ... کہ 17 جون 1950ء کو ترکی میں عدنان میندریس(تصویر میں) کے دور حکومت میں 18 سال بعد عربی زبان میں اذان دی گئی؟
- ... کہ نگار ایوارڈز پاکستانی فلموں کا سب سے بڑا اعزاز مانا جاتا ہے؟
- ... کہ سارہ شگفتہ کی خودکشی کے بعد، امرتا پریتم نے ایک تھی سارہ اور انور سن رائے نے ذلتوں کے اسیر کے نام سے کتابیں تحریر کیں اور پی ٹی وی نے ایک ڈراما سیریل پیش کیا جس کا نام آسمان تک دیوار تھا؟
- ... کہ علامہ اقبال کو نائٹ ہڈ کا خطاب 1922ء میں دیا گیا تھا؟
- 2024/ہفتہ 31 [ترمیم]
• …کہ خط نستعلیق جو کہ اردو، فارسی، پنجابی اور پشتو لکھنے کے لیے عام طور پر استعمال ہوتا ہے کے موجد میر علی تبریزی تھے؟
• …کہ پاپوا نیو گنی میں بولی جانی والی روتوکاسیائی زبان کے صرف 12 حروف تہجی ہیں جو دنیا میں کسی بھی زبان کے سب سے کم حروف ہیں؟
• …کہ مصر کی قومی فٹ بال ٹیم (تصویر میں) عالمی کپ کھیلنے والی پہلی عرب اور افریقی ٹیم ہے؟
• …کہ انٹرنیٹ کو قابل دسترس بنانے کے لیے ورلڈ وائڈ ویب کی بنیاد 1990ء میں ٹم برنرزلی نے رکھی؟
• …کہ چھاپے خانے سے چھاپی جانے والی اردو کی پہلی کتاب اخلاق ہندی ہے جسے میر بہادر علی حسینی نے تحریر کیا تھا اور یہ کتاب 1803ء میں شائع کی گئی؟
- 2024/ہفتہ 32 [ترمیم]
• …کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سب سے پہلے 29 مئی 1953ء کو ایڈمنڈ ہلری اور ٹینزنگ نورگے نے سر کیا تھا؟
• …کہ جاپانی فوجی افسر ہیرو اونودا نے دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے 29 سال بعد تک ہتھیار نہیں ڈالے اور وہ فلپائن کے جنگلوں میں چھپ کر لڑائی لڑتا رہا؟
• …کہ امریکی صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ (تصویر میں) وہ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے لگاتار چار بار صدارتی انتخاب جیتا؟
• …کہ پودوں میں سب سے گہری جڑیں درخت چوبان کی ہیں جس کی جڑوں کی گہرائی 68 میٹر (223 فٹ) ہوتی ہے؟
• …کہ سمندری جانور آکٹوپس کے آٹھ پاؤں اور تین دل ہوتے ہیں؟
- 2024/ہفتہ 33 [ترمیم]
• …کہ زید بن حارثہ وہ واحد صحابی ہیں جن کا نام قرآن مجید میں آیا ہے؟
• …کہ نیپال کا پرچم واحد قومی پرچم ہے جس کے پانچ کونے ہیں؟
• …کہ ہندوستان کا آئین دنیا میں ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا سب سے طویل تحریری آئین ہے؟
• …کہ برطانوی فوج ٹینک (تصویر میں) استعمال کرنے والی دُنیا کی سب سے پہلی فوج ہے؟
• …کہ پاکستان کا چھانگا مانگا جنگل دنیا کا سب سے بڑا انسانی ہاتھوں سے لگایا جانے والا مصنوعی جنگل ہے؟
- 2024/ہفتہ 34 [ترمیم]
• …کہ سندھ میں واقع قلعہ رانی کوٹ دنیا کا سب سے بڑا قلعہ ہے اور اس کی لمبائی تقریباً 32 کلومیٹر (20 میل) ہے؟
• …کہ برطانوی پرچم 1707ء میں اسکاٹ لینڈ ، انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے پرچم کو ملا کر بنایا گیا تھا؟
• …کہ صبیحہ گوکچن (تصویر میں) دنیا کی پہلی خاتون ہوا باز تھیں اور وہ ترکیہ کے پہلے صدر مصطفٰی کمال اتاترک کی سوتیلی بیٹی تھیں؟
• …کہ مراکش میں واقع مسجد حسن ثانی کا مینار دنیا کا سب سے بلند مینار ہے جس کی بلندی 210 میٹر(689 فٹ) ہے؟
• …کہ ترکیہ کا شہر استنبول دنیا کا واحد شہر ہے جو دو براعظموں میں واقع ہے؟
- 2024/ہفتہ 35 [ترمیم]
• …کہ دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل (تصویر میں) کا نام ایک غلطی کے نتیجے میں رکھا گیا، غلطی سے ڈومین نیم تلاش کرتے دوران googol کی جگہ google ٹائپ کر دیا گیا تھا؟
• …کہ بھوٹان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں تمباکو کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے؟
• …کہ ایلس موڈ سورابجی پینل بیچلر آف سائنس کی سند حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون تھی؟
• …کہ ہاتھی وہ واحد جانور ہے جو چھلانگ نہیں لگا سکتا؟
• …کہ دریائے ایمیزون کی لمبائی چار ہزار میل ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے۔ تقریباً ایک ہزار چھوٹے بڑے دریا اس میں شامل ہوکر اس کے بہاؤ میں اضافہ کرتے ہیں؟
- 2024/ہفتہ 36 [ترمیم]
• …کہ دوسرے مغل شہنشاہ نصیر الدین محمد ہمایوں (تصویر میں) نے شیر شاہ سوری سے شکست کھانے کے بعد 15 سال جلاوطنی میں گزارے اور 1555ء میں اپنے سپہ سالار بیرم خان کی مدد سے ہندوستان پر دوبارہ حملہ کیا اور اقتدار حاصل کیا؟
• …کہ میری کیوری نوبل انعام جیتنے والی پہلی خاتون اور دو مختلف سائنسی شعبوں میں دو نوبل انعام جیتنے والی واحد خاتون ہیں؟
• …کہ ٹیلی ویژن ریموٹ کنٹرول کے موجد رابرٹ ایڈلر تھے؟
• …کہ چمگادڑ واحد ممالیہ جانور ہے جو اڑ سکتے ہیں؟
• …کہ پاکستان میں واقع تربیلا ڈیم دنیا میں مٹی کی بھرائی کا سب سے بڑا ڈیم ہے؟
- 2024/ہفتہ 37 [ترمیم]
• …کہ بھنبھور کی جامع مسجد جسے جنوبی ایشیا کی پہلی مسجد کہا جاتا ہے، آٹھویں صدی عیسوی میں عرب جنگجو محمد بن قاسم کی فتح سندھ کے بعد تعمیر کی گئی تھی؟
• …کہ اہرام مصر کے تین بڑے اہرام میں سے ہرم خوفو (تصویر میں) سب سے قدیم اور سب سے بڑا ہے، یہ قدیم دنیا کے سات عجائبات عالم میں سے ابھی تک اپنی اصلی حالت میں برقرار ہے؟
• …کہ امریکی شہری جون برور مننچ دنیا کی تاریخ کا سب سے بھاری انسان تھا جس کا وزن تقریباً 1,400 پونڈ (635 کلوگرام ) تھا؟
• …کہ اردو ویکیپیڈیا کا آغاز 27 جنوری 2004ء کو ہوا؟
• …کہ روس جغرافیائی اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے؟
- 2024/ہفتہ 38 [ترمیم]
• …کہ تونس میں واقع جامعہ زیتونہ (تصویر میں) تاریخ کی سب قدیم یونیورسٹی ہے، اس کے بعد جامعہ قرویین اور جامعہ الازہر کا نمبر آتا ہے؟
• …کہ 16 اپریل 1853ء کو ہندوستان کی پہلی سفری ریل گاڑی کا آغاز ہوا اور اس ریل گاڑی نے ممبئی سے تھانے کے درمیان 34 کلو میٹر کا سفر طے کیا؟
• …کہ رتھ ایلیس ، برطانیہ میں پھانسی کی سزا پانے والی آخری خاتون تھیں؟
• …کہ حنین زعبی پہلی عرب خاتون ہیں جو اسرائیل کی کنیست میں کسی عرب سیاسی جماعت سے منتخب ہو کر پہنچیں؟
• …کہ کرکٹ کا پہلا عالمی کپ 1975ء میں انگلینڈ میں کھیلا گیا، جبکہ خواتین کا پہلا کرکٹ عالمی کپ 1973ء سے کھیلا جا رہا ہے؟
- 2024/ہفتہ 39 [ترمیم]
• …کہ مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر (تصویر میں) کے دور میں ہندوستان دنیا کا امیر ترین ملک تھا؟
• …کہ پاکستان دنیا کا واحد جوہری طاقت رکھنے والا اسلامی ملک ہے؟
• …کہ سلسلہ کوہ ہمالیہ دنیا کا سب سے اونچا پہاڑی سلسلہ ہے، اس کی بلندی 7,200 میٹر (23,600 فٹ) سے زیادہ اور اس پر 100 سے زیادہ چوٹیاں ہیں؟
• …کہ جیمز کیمرون کی فلم اوتار اب تک کی دنیا کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم ہے؟
• …کہ ویسٹ انڈیز کے لیسلی ہیلٹن وہ واحد کرکٹ کھلاڑی ہیں جنہیں پھانسی دی گئی؟
- 2024/ہفتہ 40 [ترمیم]
• …کہ ابو ریحان البیرونی (تصویر میں) کے ریاضی، علم ہیئت، تاریخ اور جغرافیہ میں کارناموں کے پیش نظر چاند کے ایک دہانے کا نام "البیرونی کریٹر" رکھا گیا ہے؟
• …کہ امام ابو یوسف تاریخ اسلام میں پہلے شخص تھے جنہیں قاضی القضاۃ (چیف جسٹس) کے خطاب سے نوازا گیا؟
• …کہ زحل ہمارے نظام شمسی کا مشتری کے بعد دوسرا بڑا سیارہ ہے؟
• …کہ صحرائے صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے جس کا رقبہ 9،000،000 مربع کلومیٹر (35 لاکھ مربع میل) ہے، جو تقریباً امریکہ کے کل رقبے کے برابر ہے؟
• …کہ روبیک کیوب دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے کھلونوں میں سے ایک ہے؟
- 2024/ہفتہ 41 [ترمیم]
• …کہ مصری قومی ریلوے افریقہ اور مشرق وسطی میں قائم ہونے والی پہلی اور قدیم ریلوے لائنوں میں سے ہے اور اس کی تعمیر 12 جولائی 1851ء کو شروع ہوئی تھی؟
• …کہ فرانس سے تعلق رکھنے والا جوزف نیپس وہ پہلا شخص تھا جس نے 1826ء میں کیمرا ایجاد کیا اور دنیا کی پہلی تصویر (تصویر میں) کھینچی؟
• …کہ یسوع مسیح کے بارہ شاگردوں میں سے یہوداہ اسکریوتی وہ شاگرد تھا جس نے یسوع کو دھوکہ دیا اور چاندی کے تیس سکوں کے بدلے انہیں یہودیوں کے حوالے کر دیا، جس پر بعد میں شرمساری کی وجہ سے اس نے خودکشی کر لی؟
• …کہ سینٹ ہلینا جو بحر اوقیانوس میں ایک آتش فشاں جزیرہ ہے میں مشہور فرانسیسی فاتح نپولین بوناپارٹ کو 1815ء سے 1821ء میں اپنی موت تک جلاوطن کیا گیا تھا؟
• …کہ ایئربس اے380 دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ ہے؟
- 2024/ہفتہ 42 [ترمیم]
• …کہ سعودی عرب کی سب سے اہم بندرگاہ جدہ اسلامی بندرگاہ (تصویر میں) ہے جو تیسرے اسلامی خلیفہ عثمان بن عفان کے دور حکومت میں 646ء میں قائم کی گئی تھی؟
• …کہ نماز ظہر پانچ فرض نمازوں کے بعد پڑھی جانے والی سب سے پہلی نماز ہے؟
• …کہ بحر اوقیانوس میں واقع برمودا تکون ایک پراسرار مقام ہے جہاں بحری اور فضائی جہازوں کا کھو جانا اور انسانوں کا غائب ہو جانا جیسے واقعات پیش آتے ہیں؟
• …کہ دمشق دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے جو مسلسل آباد ہے؟
• …کہ دنیا کی پہلی ٹیلی فون کال 1876ء میں الیگزنڈر گراہم بیل اور اس کے معاون تھامس واٹسن کے درمیان ہوئی تھی؟
- 2024/ہفتہ 43 [ترمیم]
• …کہ دنیا کا قدیم ترین سائنسی گھر بیت الحکمت ہے جس کی بنیاد عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور میں بغداد میں رکھی گئی تھی؟
• …کہ جمہوری جمہوریہ کانگو کا دارالحکومت کنشاسا اور جمہوریہ کانگو کا دارالحکومت برازاویل دنیا کے دو قریب ترین دارالحکومت ہیں جن کے درمیان 6 کلومیٹر کا فاصلہ ہے؟
• …کہ بدیا دیوی بھنڈاری (تصویر میں) نیپال کی دوسری اور ملک کی جمہوری تاریخ میں پہلی خاتون صدر تھیں؟
• …کہ برٹش اوپن اسکواش میں پاکستان کے اسکواش کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ 30 مرتبہ کامیابی حاصل کی؟
• …کہ دنیا میں موجود تمام پرندوں میں سے شتر مرغ کا انڈا سب سے بڑا اور وزنی ہوتا ہے اور ایک انڈے کا وزن تقریبا تین پونڈ یعنی ڈیڑھ کلو گرام ہوتا ہے؟
- 2024/ہفتہ 44 [ترمیم]
• …کہ منگولوں نے آخری عباسی خلیفہ المستعصم باللہ کو قالینوں سے لپیٹنے کے بعد گھوڑوں کی ٹانگوں سے لاتیں مار کر قتل کر دیا تھا تا کہ اس کا خون زمین پر نہ بہہ سکے؟
• …کہ کوہ اطلس پہاڑوں کی سب سے اونچی چوٹی مراکش میں جبل توبقال ہے، جس کی اونچائی 4،167 میٹر (13،671 فٹ) ہے؟
• …کہ چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ ہر سال تقریبا 3.8 سینٹی میٹر بڑھ رہا ہے؟
• …کہ جزیرہ قشم (تصویر میں) خلیج فارس کا سب سے بڑا جزیرہ ہے، جس کا رقبہ 1،491 مربع کلومیٹر ہے؟
• …کہ پرتگالی بحری قزاق واسکو ڈے گاما سمندر کے راستے یورپ سے ہندوستان سفر کرنے والا پہلا شخص تھا؟
- 2024/ہفتہ 45 [ترمیم]
• …کہ پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو (تصویر میں) کسی بھی مسلم اکثریتی ملک میں جمہوری حکومت کی سربراہ کے طور پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں؟
• …کہ ایشیاء کا پہلا ڈاک ٹکٹ 1852ء میں سندھ کے چیف کمشنر بارٹل فرین نے جاری کیا تھا؟
• …کہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے 1953ء میں ادب کا نوبل انعام حاصل کیا تھا؟
• …کہ سوویت یونین سے تعلق رکھنے والی ویلنتینا تریشیکووا دنیا کی پہلی خاتون خلا باز ہیں؟
• …کہ مردوں کا عالمی دن 1999ء سے منایا جا رہا ہے اور ٹرینیڈاڈ وٹوباگ�� اسے منانے والا پہلا ملک تھا؟
- 2024/ہفتہ 46 [ترمیم]
• …کہ یعقوب ابن اسحاق الکندی (تصویر میں) پہلا مسلم فلسفی تھا جس نے عربوں اور اسلامی دنیا کو قدیم یونانی فلسفے اور ارسطو کے خیالات سے متعارف کرایا؟
• …کہ دوربین اور شاقول كا موجد اطالوی ماہر فلکیات اور فلسفی گلیلیو گلیلی تھا؟
• …کہ دیوار برلن نے مشرقی اور مغربی جرمنی کو 28 سال تک جدا رکھا؟
• …کہ ہندوستان میں ڈاک کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے لارڈ ڈلہوزی نے 1854ء میں کمپنی ڈاک کی بنیاد رکھی؟
• …کہ سری لنکا نے 1997ء میں بھارت کے خلاف آرپریماداسا اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کرکٹ میچ میں چھ وکٹوں پر 952 رنز کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا؟
- 2024/ہفتہ 47 [ترمیم]
• …کہ بحیرہ مردار (تصویر میں) زمین کا سب سے نچلا مقام ہے اور یہ ساحل سمندر کی سطح سے تقریبا 400 میٹر نیچے ہے؟
• …کہ سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے میں 8 منٹ 19 سیکنڈ لگتے ہیں؟
• …کہ یورپی یونین 27 ممالک پر مشتمل ایک اتحاد ہے اور اس میں شامل ہونے والا آخری ملک کروشیا تھا جو 2013ء میں شامل ہوا تھا؟
• …کہ جارجیا اور پھر یوکرین میں نائب وزیر داخلہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد ایکا زغولادزی دو مختلف ممالک کی دو مختلف حکومتوں میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں؟
• …کہ سربیا سے تعلق رکھنے والی فلائٹ اٹینڈنٹ ویسنا وولوویچ 1972ء میں ایک طیارے کے حادثے میں 10,160 میٹر سے گرنے کے باوجود زندہ بچ گئیں تھیں؟
- 2024/ہفتہ 48 [ترمیم]
• …کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کےدرمیان 9 صلیبی جنگیں لڑیں گئیں، جن میں آٹھ صلیبی جنگیں بیت المقدس کے حصول کے لیے اور ایک تونس کے حصول کے لیے تھی، ان جنگوں میں عیسائیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا؟
• …کہ ہندوستان کی ماؤنٹین ریلوے کی پانچ ریلوے لائنوں میں تین ریلوے لائنیں یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہیں؟
• …کہ امریکی خلاباز ایلن شیپرڈ چاند پر گالف کھیلنے والے پہلے انسان تھے؟
• …کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی تقریبا 2,285,000 اہلکاروں کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے؟
• …کہ اسٹیتھوسکوپ (تصویر میں) کو فرانسیسی نژاد ڈاکٹر رینی لینیک نے 1816ء میں پیرس میں ایجاد کیا تھا؟
- 2024/ہفتہ 49 [ترمیم]
• …کہ جھلکاری بائی (تصویر میں) نے 1857ء کی ہندوستانی بغاوت کے دوران جھانسی کی ملکہ لکشمی بائی کے بھیس میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج کے ساتھ لڑائی لڑی تاکہ رانی کو آسانی سے قلعہ سے فرار کیا جا سکے؟
• …کہ جے پور میں واقع جنتر منتر فل��یاتی آلات کا مجموعہ ہے، جسے یونیسکو نے 2010ء میں ہندوستان میں 28 ویں عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر تسلیم کیا تھا؟
• …کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والا ولہیلم رونٹیگن وہ پہلا شخص تھا جسے دنیا کا سب سے پہلا نوبل انعام دیا گیا؟
• …کہ انسانی جسم کا پہلا ریکارڈ شدہ پوسٹ مارٹم قدیم اسکندریہ میں ہیروفلس اور ایراسیسٹراٹس نے کیا تھا؟
• …کہ ڈبلیو جی گریس فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بنانے والے پہلے کرکٹ کھلاڑی تھے؟
- 2024/ہفتہ 50 [ترمیم]
• …کہ دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ جنوبی افریقا میں ویٹ واٹرزرینڈ میں واقع ہے، جہاں سے 40 ہزار ٹن سے زیادہ سونا نکالا جا چکا ہے؟
• …کہ شاہ اسماعیل دوم (تصویر میں) کو اپنے والد شاہ طہماسپ اول کے حکم پر تخت نشین ہونے سے پہلے بیس سال تک قحضہ قلعہ میں قید رکھا گیا؟
• …کہ خلا سے رات کے وقت بھارت پاکستان سرحد فلڈ لائٹس کی وجہ سے واضح طور پر نظر آتی ہے؟
• …کہ رات کے وقت شیر کی آواز 8 کلومیٹر تک سنائی دیتی ہے جبکہ انسانی آواز کے لیے یہ فاصلہ 180 میٹر ہے؟
• …کہ لیونل میسی کا ایف سی بارسلونا کے ساتھ پہلا معاہدہ کاغذی تولیے پر ہوا تھا جب وہ صرف 16 سال کا تھا؟
- 2024/ہفتہ 51 [ترمیم]
• …کہ جامعہ برمنگھم میں قرآن مجید کا سب سے قدیم مسودہ (تصویر میں) موجود ہے جو تقریبا 1370 سال پرانا ہے؟
• …کہ چین میں واقع داوچینگ یاڈنگ ہوائی اڈہ سطح سمندر سے 4411 میٹر کی بلندی پر واقع دنیا کا سب سے اونچا ہوائی اڈا ہے؟
• …کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کی سب سے لمبی جگہ کا نام تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک شہر کا مکمل نام ہے؟
• …کہ زمین پر سب سے زیادہ درجہ حرارت 2008ء میں صحرائے لوط میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جہاں درجہ حرارت 71 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا؟
• …کہ محمد علی تقریبا 1000 پاؤنڈ کی طاقت کے ساتھ دنیا کے تیز ترین اور طاقتور ترین مُکے کے مالک تھے؟
- 2024/ہفتہ 52 [ترمیم]
• …کہ بابل میں نئے سال کا جشن (تصویر میں) چار ہزار سال پہلے منایا جاتا تھا۔ لیکن اس وقت نئے سال کا یہ تہوار 21 مارچ کو منایا جاتا تھا، جو موسم بہار کی آمد کی تاریخ بھی تھی؟
• …کہ صحرائے نمیب دنیا کا قدیم ترین صحرا ہے اور ایک اندازے کے مطابق یہ صحرا تقریبا 80 ملین سال سے موجود ہے؟
• …کہ نیدرلینڈز میں واقع کوکن ہوف پارک دنیا کا سب سے بڑا پارک ہے، جس کی لمبائی تقریباً 15 کلومیٹر ہے؟
• …کہ پولو میں استعمال ہونے والی گیند لکڑی سے بنی ہوئی ہوتی ہے؟
• …کہ 1639ء میں عیسائی چرچ نے قدیم یورپی رونی رسم الخط کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی؟
- 2024/دسمبر 18 [ترمیم]
• …کہ بابل میں نئے سال کا جشن (تصویر میں) چار ہزار سال پہلے منایا جاتا تھا۔ لیکن اس وقت نئے سال کا یہ تہوار 21 مارچ کو منایا جاتا تھا، جو موسم بہار کی آمد کی تاریخ بھی تھی؟
• …کہ صحرائے نمیب دنیا کا قدیم ترین صحرا ہے اور ایک اندازے کے مطابق یہ صحرا تقریبا 80 ملین سال سے موجود ہے؟
• …کہ نیدرلینڈز میں واقع کوکن ہوف پارک دنیا کا سب سے بڑا پارک ہے، جس کی لمبائی تقریباً 15 کلومیٹر ہے؟
• …کہ پولو میں استعمال ہونے والی گیند لکڑی سے بنی ہوئی ہوتی ہے؟
• …کہ 1639ء میں عیسائی چرچ نے قدیم یورپی رونی رسم الخط کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی؟
- 2024/دسمبر 19 [ترمیم]
• …کہ جامعہ برمنگھم میں قرآن مجید کا سب سے قدیم مسودہ (تصویر میں) موجود ہے جو تقریبا 1370 سال پرانا ہے؟
• …کہ چین میں واقع داوچینگ یاڈنگ ہوائی اڈہ سطح سمندر سے 4411 میٹر کی بلندی پر واقع دنیا کا سب سے اونچا ہوائی اڈا ہے؟
• …کہ دنیا کا پہلا ایس ایم ایس 3 دسمبر 1992ء کو نیل پاپ ورتھ نے میری کرسمس لکھ کر بھیجا؟
• …کہ زمین پر سب سے زیادہ درجہ حرارت 2008ء میں صحرائے لوط میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جہاں درجہ حرارت 71 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا؟
• …کہ محمد علی تقریبا 1000 پاؤنڈ کی طاقت کے ساتھ دنیا کے تیز ترین اور طاقتور ترین مُکے کے مالک تھے؟
- 2024/دسمبر 20 [ترمیم]
• …کہ اردو زبان ہندوستان میں 13ویں صدی میں وجود میں آئی۔ یہ زبان ہندوستانی زبانوں اور فارسی زبان کے امتزاج سے بنی؟
• …کہ اردو زبان کے بولنے والوں کی کل تعداد تقریباً 100 ملین ہے، اور اردو دنیا کی 20ویں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے؟
• …کہ امیر خسرو کو اردو زبان کا پہلا شاعر سمجھا جاتا ہے؟
• …کہ خواجہ میر درد کو اردو زبان کے پہلے صوفی شاعر کے طور پر جانا جاتا ہے؟
• …کہ محمد قلی قطب شاہ کو اردو زبان کا پہلا صاحب دیوان شاعر سمجھا جاتا ہے؟
- 2024/دسمبر 21 [ترمیم]
• …کہ نظام شمسی میں کل آٹھ سیارے ہیں۔ عطارد، زہرہ، زمین، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون یہ آٹھ سیارے سورج کے گرد اپنی اپنی مدارات میں گردش کرتے ہیں؟
• …کہ نظام شمسی میں تمام سیاروں کے 293 چاند ہیں جن میں زمین کا ایک چاند، مریخ کے دو، مشتری کے 95، زحل کے 146، یورینس کے 28، نیپچون کے 16 اور پلوٹو کے 5 چاند ہیں؟
• …کہ زمین کا کل رقبہ تقریباً 510.1 ملین مربع کلومیٹر ہے۔ اس میں سے تقریباً 71 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، جبکہ باقی 29 فیصد خشکی ہے؟
• …کہ چاند کا زمین سے اوسط فاصلہ تقریباً 384,400 کلومیٹر ہے اور سورج کا زمین سے اوسط فاصلہ تقریباً 149.6 ملین کلومیٹر ہے؟
• …کہ زہرہ کا دن ایک سال سے زیادہ لمبا ہے، زہرہ اپنے محور پر سست رفتار سے گھومتا ہے؟
- 2024/دسمبر 22 [ترمیم]
• …کہ سمندر میں سب سے گہرا مقام ماریانا ٹرینچ ہے، جو بحر الکاہل میں واقع ہے۔ اس کی گہرائی تقریباً 10,994 میٹر ہے؟
• …کہ زمین پر موجود سب سے اونچی پہاڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ ہے، جو نیپال اور تبت کی سرحد پر واقع ہے اور اس کی اونچائی تقریباً 8,848 میٹر ہے؟
• …کہ انٹارکٹکا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے، جو برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ یہ ایک سرد صحرا ہے اور اس کا رقبہ تقریباً 14 ملین مربع کلومیٹر ہے؟
• …کہ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک روس ہے، جس کا رقبہ تقریباً 17.1 ملین مربع کلومیٹر ہے؟
• …کہ آبادی کے لحاظ سے چین پہلے نمبر پر ہے، جس کی آبادی تقریباً 1.4 ارب افراد ہے۔ اس کے بعد بھارت کا نمبر ہے، جس کی آبادی بھی تقریباً اتنی ہی ہے اور یہ جلد ہی چین کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے؟
- 2024/دسمبر 23 [ترمیم]
• …کہ سورہ بقرہ میں کل 286 آیات ہیں۔ اگر اس سے آخری ہندسے کو ہٹائیں تو 28 بچے گا اور یہ مدنی سورتوں کی تعداد ہے، اور اگر پہلے ہندسے کو ہٹائیں تو 86 بچے گا جو مکی سورتوں کی تعداد ہے، اور اگر ان دونوں یعنی 28 اور 86 کو جمع کریں تو 114 آئے گا جو کل قرآن کی سورتوں کی تعداد ہے؟
• …کہ الیگزنڈر فلیمنگ ایک برطانوی ڈاکٹر تھا جس نے جراثیموں کے خلاف ایک اہم ترین ہتھیار پنسلین کو دریافت کیا؟
• …کہ 14 ستمبر 786ء کو تین خلفاء کا دن کہا جاتا ہے کیونکہ اس دن ہارون الرشید اپنے بھائی موسیٰ الہادی کی وفات کے بعد عباسی خلیفہ بنے اور اسی رات خلیفہ ہارون کے بیٹے اور مستقبل کے خلیفہ مامون الرشید کی پیدائش ہوئی؟
• …کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع شاہ فہد فوارہ (تصویر میں) دنیا کا بلند ترین فوارہ ہے؟
• …کہ برازیل کی فٹ بال ٹیم وہ واحد ٹیم ہے جس نے آج تک فیفا عالمی کپ کے تمام 22 ٹورنامنٹس کھیلے؟
- 2024/دسمبر 24 [ترمیم]
• …کہ زید بن حارثہ وہ واحد صحابی ہیں جن کا نام قرآن مجید میں آیا ہے؟
• …کہ نیپال کا پرچم (تصویر میں) واحد قومی پرچم ہے جس کے پانچ کونے ہیں؟
• …کہ ہندوستان کا آئین دنیا میں ایک آزاد اور خود مختار ریاست کا سب سے طویل تحریری آئین ہے؟
• …کہ برطانوی فوج ٹینک استعمال کرنے والی دُنیا کی سب سے پہلی فوج ہے؟
• …کہ پاکستان کا چھانگا مانگا جنگل دنیا کا سب سے بڑا انسانی ہاتھوں سے لگایا جانے والا مصنوعی جنگل ہے؟
- 2024/دسمبر 25 [ترمیم]
• …کہ سلطنت عثمانیہ کے ساتویں سلطان محمد فاتح نے 54 دن کے محاصرے کے بعد 29 مئی 1453ء کو قسطنطنیہ فتح کیا؟
• …کہ مولانا محمد علی جوہر ہندوستان میں تحریک خلافت کے بانی تھے؟
• …کہ ہندوستان کے آخری مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر (تصویر میں) میانمار کے شہر رنگون میں دفن ہیں؟
• …کہ مہران کریمی ناصری ایک ایرانی پناہ گزین تھا جو 1988ء سے 2006ء تک فرانس کے چارلس ڈیگال ہوائی اڈے پر 18 سال تک رہا؟
• …کہ افغانستان کے روحالله نیکپا پہلے اور واحد افغان کھلاڑی ہیں جو اولمپکس میں تمغا جیتنے میں کامیاب ہوئے؟
- 2024/دسمبر 26 [ترمیم]
• …کہ سب سے پرانا دار الحکومت دمشق (دمشق، شام) کو سمجھا جاتا ہے۔ یہ شہر ہزاروں سالوں سے آباد ہے اور تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے؟
• … کہ سب سے لمبی عمر کچھوے کی ہوتی ہے ان کی اوسط عمر 150 سے 200 سال تک ہو سکتی ہے؟
• …کہ دنیا کی سب سے لمبی سڑک پین امریکن ہائی وے ہے۔ یہ سڑک شمالی امریکا کے ملک الاسکا سے جنوبی امریکا کے ملک ارجنٹائن تک جاتی ہے۔ اس کی کل لمبائی تقریباً 30,000 کلومیٹر (19,000 میل) ہے؟
• …کہ مجسمہ اتحاد (تصویر میں) دنیا میں سب سے اونچا مجسمہ ہے۔ یہ مجسمہ بھارت کے گجرات ریاست میں واقع ہے اور اس کی اونچائی تقریباً 182 میٹر (597 فٹ) ہے؟
• …کہ ہارٹسفیلڈ–جیکسن اٹلانٹا بین الاقوامی ہوائی اڈا دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈا ہے؟
- 2024/دسمبر 27 [ترمیم]
• …کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف دو صحابہ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عبد الرّحمٰن بن عوف کی امامت میں نماز ادا کی؟
• …کہ حکیم اجمل خان کو ہندوستان میں پہلے طبیہ کالج کی بنیاد رکھنے کے بعد مسیح الملک کا خطاب دیا گیا؟
• …کہ دنیا میں سب سے بڑی لائبریری امریکا کی کانگریس لائبریری ہے؟
• …کہ گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی ووکس ویگن کی بنیاد ایڈولف ہٹلر نے رکھی تھی؟
• …کہ ہاکی(تصویر میں) کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ 1895ء میں آئرلینڈ اور ویلز کے درمیان ہوا؟
- 2024/دسمبر 28 [ترمیم]
• …کہ مملوک جرنیل الملک الظاہر بیبرس منگول افواج کو شکست دینے والے پہلے جرنیل تھے، جنھوں نے جنگ عین جالوت میں فتح حاصل کرنے بعد مصر، شام اور یورپ کو منگولوں کی تباہ کاریوں سے بچایا؟
• …کہ پانی پت کی پہلی جنگ میں ہندوستان میں پہلی بار توپوں اور بارود کا استعمال کیا گیا؟
• …کہ ریفلیزیا (تصویر میں) دنیا کا سب سے بڑا پھول ہے اس کا قطر 100 سنٹی میٹر اور وزن 10 کلوگرام تک ہوتا ہے؟
• …کہ پیرو میں واقع لارینکونادا دنیا کا بلند ترین شہر ہے، یہ سطح سمندر سے 5100 میٹر کی بلندی پر واقع ہے؟
• …کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم دنیا میں کسی بھی کھیل کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے؟
- 2024/دسمبر 29 [ترمیم]
• …کہ مغل بادشاہ جلال الدین اکبر نے ہندوستان پر سب سے زیادہ 49 سال حکومت کی؟
• …کہ جہانگیر خان (تصویر میں) نے 1981ء سے 1986ء تک اسکواش کے مسلسل 555 میچ جیتے، جو اب تک ایک ریکارڈ ہے؟
• … کہ دارجلنگ ہمالیائی ریلوے کا گھم ریلوے اسٹیشن ہندوستان کا بلند ترین ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہ اسٹیشن 2,258 میٹر (7,407 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے؟
• …کہ دریائے سندھ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا دریا ہے اور اس کی لمبائی 2000 میل یا 3200 کلومیٹر ہے؟
• …کہ فٹ بال کی تاریخ کا پہلا بین الاقوامی میچ 30 نومبر 1872 ء کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا گیا؟
- 2024/دسمبر 30 [ترمیم]
• …کہ ہمنگ برڈ (تصویر میں) دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ ہے یہ پیچھے کی طرف اُڑتا ہے اور چل نہیں سکتا۔ اس کا جسم قریباً 2 انچ لمبا اور وزن 3 گرام ہوتا ہے۔ ؟
• …کہ نیشنل ہائی وے 44 بھارت میں سب سے لمبی سڑک ہے یہ سڑک بھارت کے شمال سے جنوب تک پھیلی ہوئی ہے اور تقریباً 3,745 کلومیٹر (2,320 میل) لمبی ہے؟
• …کہ کیلے کی لکڑی نہیں ہوتی اور یہ دنیا میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے؟
• …کہ پہلا موسمی سیارچہ امریکا نے چھوڑا تھا جس کا نام ٹائرس اول تھا؟
• …کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کو ان کی نیک سیرتی کے باعث پانچواں خلیفہ راشد بھی کہا جاتا ہے؟
- 2024/دسمبر 31 [ترمیم]
• …کہ ستارہ مچھلی کی ٹانگیں اگر کاٹ دیں تو وہ دوبارہ نمودار ہو جاتی ہیں؟
• …کہ احمد شاہ ابدالی نے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے کہنے پر پانی پت کی تیسری لڑائی میں مرہٹہ سلطنت پر حملہ کیا اور فتح حاصل کی؟
• …کہ مصر میں واقع نہر سوئز 163 کلومیٹر (101میل) لمبی اور 300 میٹر چوڑی ہے؟
• …کہ تھائی لینڈ کے دون موئانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا کے دونوں رن ویز کے درمیان گالف کورس واقع ہے اور جب ہوائی جہاز اترتے ہیں تو کھلاڑیوں کو کھیلنے سے روک دیا جاتا ہے؟
• …کہ 1794ء میں محمد خان قاجار نے ایران پر قبضہ کر کے قاجار خاندان کی حکومت کی بنیاد رکھی؟