دریائے کانگو
دریائے کانگو (سابقہ دریائے زائر) مغربی و وسطی افریقہ کا سب سے بڑا دریا ہے۔ اس کی کل لمبائی 4374 کلومیٹر (2718 میل) ہے اس طرح یہ دریائے نیل کے بعد افریقہ کا دوسرا سب سے لمبا دریا ہے۔ کانگو اور اس کے معاون دریا ایمیزن کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے بڑے برساتی جنگل سے گزرتے ہیں۔
دریائے کانگو | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | انگولا جمہوری جمہوریہ کانگو جمہوریہ کانگو زیمبیا [1] |
تقسیم اعلیٰ | زیریں-کانگو |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 6°04′30″S 12°27′00″E / 6.075°S 12.45°E [2] |
بلندی | 32 میٹر |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 2241717، 7731920 |
درستی - ترمیم |
کانگو کے دریائی طاس کا بیشتر حصہ کیونکہ خط استوا پر یا اس کے نیچے واقع ہے اس لیے اس کا بہاؤ مستقل ہے اور ہر وقت اس کے معاون دریاؤں میں سے کم از کم ایک دریا پر بارش ضرور ہوتی رہتی ہے۔ کانگو کا نام دریا کے دہانے پر قائم قدیم سلطنت کانگو کے نام پر رکھا گیا ہے۔ دریا کے کناروں پر واقع جمہوریہ کانگو اور عوامی جمہوریہ کانگو دونوں کے نام بھی اسی پر رکھے گئے ہیں۔ 1971ء سے 1997ء تک زائر کی حکومت اسے دریائے زائر کہتی تھی۔
کانگو کا منبع عظیم وادی شق کے مشرقی حصوں کے پہاڑوں کے علاوہ جھیل ٹانگانیکا اور جھیل ایمویرو بھی ہے۔
یہ دریا برقابی توانائی (انگریزی: Hydroelectric Power) کی بھی بے پناہ صلاحیتیں رکھتا ہے اور ان صلاحیتوں کا اظہار انگا بند ہیں۔ جنوبی افریقا کے سرکاری ادارے ایسکوم نے انگا کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے جس کے تحت موجودہ بندوں میں بہتری اور نئے برقابی بند کی تعمیر کے ذریعے اس سے 40 گیگاواٹ تک بجلی پیدا کی جا سکے گی جو چین کے تین گھاٹی بند سے دو گنا زیادہ ہے۔
ویکی ذخائر پر دریائے کانگو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ دریائے کانگو في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2025ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت) - ↑ "صفحہ دریائے کانگو في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2025ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت)