بافتوں کی سوزش کا مرض
بافتوں کی سوزش کا مرض یا لوپس ، تکنیکی طور پر نظامی لوپس ایریٹ میٹوسس ( SLE ) کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک خود کار مدافعتی بیماری ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام غلطی سے جسم کے کئی حصوں کی صحت مند بافتوں پر حملہ کرتا ہے۔ [1] علامات لوگوں میں مختلف ہوتی ہیں اورجو ہلکے سے شدید تک ہو سکتی ہیں۔ [1] عام علامات میں دردناک اور سوجن والے جوڑوں ، بخار ، سینے میں درد ، بالوں کا گرنا ، منہ کے السر ، سوجن لمفی غدے ، تھکاوٹ محسوس کرنا ، اور چہرے پر سرخ دانے شامل ہیں۔ [1] اکثر بیماری کے ادوار ہوتے ہیں، جنہیں فلیئرز کہتے ہیں، اور کمی کے بھی ادوار ہوتے ہیں جن کے دوران علامات کم ہوتی ہیں۔ [1]
بافتوں کی سوزش کا مرض | |
---|---|
مترادف | نظامی لیوپس ایریٹ میٹوسس (SLE)، لوپس، جلدی بیماری |
لوپس کی وجہ سے چہرے پر تتلی جیسے دانوں کا شکار ایک نوجوان عورت عام | |
تلفظ | |
اختصاص | امراض مفاصل |
علامات | دردناک اور سوجے ہوئے جوڑوں، بخار، سینے میں درد، بالوں کا گرنا، منہ کا السر، سوجن لمفی غدہ، تھکاوٹ محسوس کرنا، سرخ ددورا[1] |
عمومی حملہ | 15–45 کی عمر[1][2] |
دورانیہ | طویل المدتی[1] |
وجوہات | غیر واضح[1] |
تشخیصی طریقہ | علامات اور خون کے ٹیسٹ کی بنیاد پر[1] |
معالجہ | نانسٹیرائیڈل اینٹی سوزش والی دوائی،NSAID, کارٹی کوسٹیرائڈز, امیونوسپریسنٹس دوا, ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن, میتھوٹریکسیٹ[1] |
تشخیض مرض | 15 سال کی بقا ~ 80فیصد[3] |
تعدد | 2–7 ہر 10,000[2] |
اس بیماری کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔ [1] خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں ماحولیاتی عوامل کے ساتھ جینیات شامل ہیں۔ [4] ایک جیسے جڑواں بچوں میں، اگر ایک متاثر ہوتا ہے تو 24 فیصد امکان ہوتا ہے کہ دوسرا بھی متاثر ہو۔ [1] خواتین کے جنسی ہارمونز ، سورج کی روشنی، تمباکو نوشی، وٹامن ڈی کی کمی ، اور بعض سوزشیں بھی خطرے کو بڑھاتی ہیں۔ [4] میکانزم میں کسی شخص کے اپنی بافتوں کے خلاف خودکار اینٹی_نیوکلیئر_اینٹی_باڈی اینٹی نیوکلیئر اینٹی باڈی">دافع جراثیم</a> کے ذریعے مدافعتی ردعمل شامل ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ خلاف جوہری قوت (اینٹی نیوکلیئر اینٹی باڈی) ہیں ،جس کے نتیجے میں سوزش ہوتی ہے۔ [1] تشخیص مشکل ہو سکتی ہے اور یہ علامات اور لیبارٹری جانچ کے امتزاج پر مبنی ہوتی ہے۔ [1] لیوپس ایریٹ میٹوسس کی بہت سی اقسام ہیں جن میں ڈسکوڈ لوپس ایریٹ میٹسس ، نوزائیدہ لوپس ، اور جلد کا لیوپس شامل ہیں۔ [1]
اس بیماری کا ابھی تک کوئی علاج نہیں ہے۔ [1] علاج میں نانسٹیرائیڈل اینٹی سوزش والی دوائی,کارٹی کو اسٹرائیڈز, امیونوسپریسنٹس, ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن, اورمیتھوٹریکسیٹ شامل ہو سکتے ہیں۔ [1] اگرچہ کارٹی کواسٹرائڈ تیزی سے مؤثر ہوتے ہیں،لیکن طویل مدتی استعمال کے ضمنی اثرات کا نتیجہ بھی ممکن ہیں. [5] متبادل دوا اس بیماری پر اثر انداز نہیں ہوتی ہے۔ [1] ایس ایل ای والے لوگوں میں متوقع عمر کم ہے۔ [6] ایس ایل ای دل کی بیماری کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھاتا ہے اور یہ موت کی سب سے عام وجہ ہے۔ جدید علاج کے ساتھ تقریباً 80فیصد متاثرہ افراد 15 سال سے زیادہ زندہ رہتے ہیں۔ [3] لیوپس والی خواتین میں حمل میں خطرہ زیادہ ہوتا ہے لیکن وہ زیادہ تر کامیاب ہوتی ہیں۔ [1]
ایس ایل ای کی شرح 20 سے 70 فی 100,000 ہے جو مختلف ممالک کے درمیان مختلف ہوتی ہے۔ [2] بچے پیدا کرنے کی عمر کی خواتین مردوں کے مقابلے میں نو گنا زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ اگرچہ یہ عام طور پر 15 اور 45 سال کی عمر کے درمیان شروع ہوتا ہے، مگر ہر عمر کے افراد اس سے متاثر ہوسکتےہیں۔ [1] [2] افریقی ، کیریبین اور چینی نسل کے لوگ سفید فام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں ہیں۔ [4] [2] ترقی پذیر دنیا میں بیماری کی شرح واضح نہیں ہے۔ [7] لوپس لاطینی لفظ "بھیڑیا" کے لیے ہے: اس بیماری کا نام 13ویں صدی میں رکھا گیا تھا کیونکہ یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ دھبے بھیڑیے کے کاٹنے کی طرح دکھائی ویتے ہیں۔ [8]
حوالہ جات:
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص "Handout on Health: Systemic Lupus Erythematosus"۔ www.niams.nih.gov۔ فروری 2015۔ 2016-06-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-12
- ^ ا ب پ ت ٹ N. Danchenko؛ J.A. Satia؛ M.S. Anthony (2006)۔ "Epidemiology of systemic lupus erythematosus: a comparison of worldwide disease burden"۔ Lupus۔ ج 15 شمارہ 5: 308–318۔ DOI:10.1191/0961203306lu2305xx۔ PMID:16761508
- ^ ا ب The Cleveland Clinic Intensive Review of Internal Medicine (5 ایڈیشن)۔ Lippincott Williams & Wilkins۔ 2012۔ ص 969۔ ISBN:9781451153309۔ 2020-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-13
- ^ ا ب پ L Lisnevskaia؛ G Murphy؛ D Isenberg (22 نومبر 2014)۔ "Systemic lupus erythematosus."۔ Lancet۔ ج 384 شمارہ 9957: 1878–88۔ CiteSeerX:10.1.1.1008.5428۔ DOI:10.1016/s0140-6736(14)60128-8۔ PMID:24881804
- ↑ ^ Davis, Laurie S.; Reimold, Andreas M. (April 2017). "Research and therapeutics—traditional and emerging therapies in systemic lupus erythematosus". Rheumatology. 56 (suppl_1): i100–i113. doi:10.1093/rheumatology/kew417. PMC 5850311. PMID 28375452.
- ↑ ^ Murphy, G; Isenberg, D (December 2013)
- ↑ N Tiffin؛ A Adeyemo؛ I Okpechi (7 جنوری 2013)۔ "A diverse array of genetic factors contribute to the pathogenesis of systemic lupus erythematosus."۔ Orphanet Journal of Rare Diseases۔ ج 8: 2۔ DOI:10.1186/1750-1172-8-2۔ PMC:3551738۔ PMID:23289717
{{حوالہ رسالہ}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: غیر نشان زد مفت ڈی او آئی (link) - ↑ Davi-Ellen Chabner (2013)۔ The Language of Medicine۔ Elsevier Health Sciences۔ ص 610۔ ISBN:978-1455728466۔ 2020-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-08-04